Connect with us
Sunday,27-July-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

مالیگاؤں میونسپل کمشنر کا ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن،7 دن میں تجاوزات نہیں ہٹائے گئے تو ہوگی سخت کاروائی

Published

on

(وفا ناہید)
مالیگاؤں کے نئے میونسپل کمشنر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اپنے تیور ظاہر کردیئے تھے. شہر میں مانسون کی آمد ہوچکی ہے. بارش کے موسم میں ندی کنارے اور نشیبی علاقوں کے ساکنین کی بہت بری حالت ہوتی ہے. کیونکہ ندی میں سیلابی کیفیت کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب ہوجاتے ہیں. جس کی وجہ سے ندی کنارے کے ساکنین کے گھروں میں پانی گھس جاتا ہے اسی لئے میونسپل کمشنر دیپک کاسار نے شہری حدود میں واقع آواڑی نالے اور موسم اور گرنا ندی کے اطراف ناجائز تجاوزات کو لے کر سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے بلکہ کارپوریشن سے اس معاملے کو لے کر نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے. اس کے لئے کمشنر دیپک کاسار نے کہا کہ ناجائز تجاوزات 7 دن کے اندر اندر ہٹا دی جائے ورنہ اتی کرمن کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جائے گی. میونیونسپل کمشنر نے ناجائز تجاوزات کرنے والوں سے کہا کہ وہ 7 دن کے اندر اپنے تجاوزات ہٹالیں. ورنہ اتی کرمن دستہ اپنے طور سے ان تجاوزات کو ہٹائے گا اور نقصان کی ذمے داری کارپوریشن کی نہیں ہوگی. اس لئے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں. مالیگاؤں کارپوریشن ندی کنارے بسنے والے ساکنین کو مکان دے چکی ہے. اس کے باوجود موسم ندی, گرنا ندی اور آواڑی نالے کے کنارے بار بار اتی کرمن کیا جاتا ہے مگر اس بار میونیونسپل کمشنر دیپک کاسار نے کڑے تیوروں میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے.

سیاست

ممبئی دھننجے منڈے کی کابینہ میں واپسی پر غور، نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے بیان کے بعد قیاس آرائی شروع

Published

on

dhananjay ajit

ممبئی : ممبئی این سی پی سربراہ اور مہایوتی سرکار میں نائب وزیر اجیت پوار کے اس بیان سے اب ایک مرتبہ پھر دھننجے منڈے کی کابینہ میں واپسی کی قیاس آرائی شروع ہو گئی ہے۔ اپوزیشن یہ الزام عائد کررہا ہے کہ دھننجے منڈے کو وزارت میں شمولیت کی اتنی عجلت کیا ہے۔ اجیت پوار نے دھننجے منڈے کو لے کر ایک بیان دیا تھا, اس میں کہا تھا کہ جس وقت دھننجے منڈے وزیر زراعت تھے, ان پر الزامات عائد کئے گئے تھے اور ہائیکورٹ میں بھی یہ الزام ثابت نہیں ہوئے اور پولس اس معاملہ کی انکوائری کر رہی ہے, جبکہ پولس رپورٹ میں بھی ایسے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں, اگر رپورٹ مثبت رہی تو ہی ان کی واپسی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھننجے منڈے کو ہائیکورٹ نے کلین چٹ دیدی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی شخص کو کلین چٹ دی گئی ہے تو اسے دوبارہ کابینہ میں شمولیت میں حرج کیا ہے۔ بیڑ میں سنتوش دیشمکھ قتل کیس میں والمکی کراڈ کا نام سامنے آنے بعد دھننجے منڈے نے بیماری کا عذر پیش کرکے اپنا استعفی دے دیا تھا اس وقت بھی اپوزیشن نے الزام عائد کیا تھا, کیونکہ والمکی کراڈ دھننجے منڈے کا قریبی تھا ایسے میں منڈے نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ مہایوتی سرکار میں اب کئی متنازع وزرا کو وزارت سے محروم کرنے کی تیاری ہے۔ ایسے میں اب اجیت پوار گروپ سے دوبارہ وزیر زراعت کے طور پر دھننجے منڈے کے نام پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ فی الوقت وزیر زراعت مانک راؤ کوکاٹے ہیں اور ان کی کرسی خطرے میں ہے جبکہ سرشاٹ کا بھی پتہ کٹ سکتا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی ایس ایس برانچ کی اصل مقصد پر واپسی پر برانچ بند کرنے کا فیصلہ، خواتین واطفال کے جرائم سے متعلق تحقیقات کرے گا نیا محکمہ، نئے ڈی سی پی کی تعیناتی

Published

on

mumbai police

‎ممبئی : ممبئی پولس کمشنر نے سوشل سروس برانچ (ایس ایس) کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سوشل سروس برانچ اب خواتین بچوں سے متعلق جرائم کی تحقیقات میں اہم رول ادا کرے گا, اس میں ان معاملات کی تحقیقات کے لئے خصوصی یونٹ کا قیام ہوگا۔ اس یونٹ میں ایک خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈی سی پی کی تقرری ہو گی۔

کے لئے عمل میں آیا تھا, لیکن اس برانچ پر بدعنوانی رشوت ستانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ سوشل سروس برانچ کا قیام خواتین اطفال اور سماجی مسائل کے ازالہ اور ان مسائل کو حل کے لئے عمل میں لایا گیا تھا, لیکن اس کے دائرہ کار میں توسیع ہوئی اور اس برانچ نے ہوٹلوں، ڈانس باروں اور جوا اڈہ کے خلاف بھی چھاپہ مار کارروائی اور کریک ڈاؤن شروع کررکھا تھا۔ نئے محکمہ کے قیام سے متعلق پیش قدمی شروع ہو چکی ہے, لیکن ریاستی سرکار اس کا باضابطہ اعلان کرے گی اور اس متعلق نوٹیفیکیشن اور سرکلر بھی جاری ہوگا۔ ممبئی پولس کا یہ فیصلہ امن وامان کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے, جبکہ اب ایس ایس برانچ صرف خواتین اطفال کے مسائل گھریلو تنازعات کا حل کرے گی۔ ایس ایس برانچ اب سماجی برائیوں کے خلاف ہی کارروائی کرے گی, جس میں جسم فروشی کے کاروبار سمیت نابالغ بچوں سے بچہ مزدوری کروانے پر کارروائی کے عمل میں شدت پیدا ہوگی۔ ممبئی پولس کمشنر نے ممبئی کرائم برانچ میں بھی ایڈیشنل کمشنر کرائم کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہے اور ان کی گرفت کرائم برانچ پر کافی مستحکم بھی ہے۔ کافی مطالعہ کے بعد کمشنر نے ایس ایس برانچ کو اپنے اصل مقصد پر گامزن کیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

چہنگور بابا کیس تبدیلی مذہب معاملہ : ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ اب کہاں گئے، نتیش رانے

Published

on

Nitish Ran

ممبئی مہاراشٹر کے ماہی گیری اور بندرگاہ وزیر نتیش رانے نے ایک مرتبہ پھر چہنگور بابا کی گرفتاری اور تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے لوجہاد پر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ اب ابوعاصم اعظمی اور جتیندر آہواڑ کہاں ہے, جو ایوان میں کہتے ہیں کہ لوجہاد نہیں ہے چہنگور بابا کون ہے, کیا وہ ان کے جمائی یعنی داماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بابا اور تبدیلی مذہب کے ریکیٹ پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ ہندو لڑکیوں کے جانب کوئی آنکھ اٹھانے کی ہمت نہ کرے۔ اس کے بعد نتیش رانے کی ہندی مراٹھی تنازع پر ایم این ایس اور شیوسینا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں اگر ہمت ہے تو اردو لکھنا پڑھنا بند کرے, تب ان کا خیرمقدم اور استقبال ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ ہندوؤں کو تقسیم کرنے کی کوشش جاری ہے, اس لئے ہندوؤں کو متحد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زبان اور تہذیب کے نام پر ہندوؤں کی تقسیم ناقابل برداشت ہے, ہندوؤں کو متحد رہنا چاہئے۔ نتیش رانے نے مراٹھی ہندی تنازع میں اردو سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اس زبان کو روک کر دکھانے کا چلینج ایم این ایس کو کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com