مہاراشٹر
مالیگاؤں اسمبلی الیکشن کانگریس بمقابلہ مجلس اتحاد المسلمین

تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو ایجنڈہ بنانے کی اپیل
اسمبلی الیکشن 2019 مالیگاؤں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے، اس دفعہ کانگریس کو زور دار ٹکڑ دینے کیلئے مجلس اتحاد المسلمین اور جنتادل سیکولر ایک پرچم تلے یکجا ہوچکی ہیں . شہر کی عوام جس بدترین دور سے گزر رہی ہیں، یہ عوام اب تبدیلی کی خواہاں ہیں، ویسے بھی الیکشن میں نتائج آنے تک سیاسی حالات بدلتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی عوام نے تبدیلی کی غرض سے مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کو فتح یاب کیا تھا، 5 سال مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی نے شہر ھذا پر بطور ایم ایل اے حکومت کی ہیں. آج شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کے نام کنندہ کرنے پر سیاست کی جارہی ہیں، یہ مدعا تو اس سے قبل بھی تھا، 2005 میں جب موجودہ ایم ایل اے میئر تھے، ان کے والد محترم شیخ رشید ایم ایل ٹھے اور گٹ نیتا کلیم دلاور تھے.
اس وقت ان لیڈران کے دستخط سے شہیدوں کی یادگار پر شہیدوں کے نام کنندہ کرنے سے روکنے کے لیے میونسپل کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا گیا تھا، آج 2019 میں اسے کانگریس کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے، شہر کی تعمیر و ترقی کی کوئی بات نہیں کی جارہی ہیں، بس ایک دوسرے کے عیب گنا کر ان کی خامیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے، کیا اسی لیے الیکشن لڑا جاتا ہے کہ دوسروں کے عیب اور خامیاں گنائی جائیں . مالیگاؤں مسلم اکثریتی شہر ہے. الحمداللہ امیدوار بھی مسلمان ہے، محبت اور جنگ میں سب جائز ہے مگر صاف ستھری سیاست ہی ملک میں انقلاب لاتی ہے، ہمارے اسلاف نے جو سیاست کی تھی آج بھی زندہ ہے ، مولانا آزاد کا تاریخی جملہ آج بھی ہمیں ان کی صاف ستھری ذہنیت کی یاد دلاتا ہے، مولانا آزاد نے سیاست سے تعلق سے کہا تھا کہ بے شک سیاست ایک گندی جگہ ہے مگر جب تک اس میں پڑھے لکھے لوگ شامل نہیں ہوگے یہ گندگی صاف نہیں ہوگی، آب اگر سیاست کا جائزہ لیا جائے تو یہی حال ہے کہ جب کچھ نہ بن سکا تو لیڈر بن گیا ، آج بھی ہمارے کتنے ہی ایسے لیڈر ہی جنھوں نے شاید ہی اسکول کا منہ دیکھا ہو، اب یہ حضرات کیا جانے ایک صاف ستھری سیاست ان کی نظر میں تو کرسی کی اہمیت ہے، انہیں اقتدار چاہیے،بھلے سے انہیں سیاست کی اے بی سی ڈی نہ آتی ہو، تب یہ تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل پر نہیں بلکہ ایک دوسرے کی خامیاں بتاکر الیکشن جیتنے کی سعی کریں گے، اب ان میں ایسے حضرات بھی شامل ہوگئے ہیں جو کہ پڑھے لکھے ہیں، عالم دین ہے مگر جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدلتا ہے، بالکل اسی طرز پر یہ اپنے سیاسی حریف کو دیکھ کر اسی رنگ میں بدل جاتے ہیں،جس طرح پہلوانی کا اکھاڑہ ہوتا ہے اسی طرح سیاسی دنگل ہوتا ہے، اس دنگل میں اپنے حریف کو پچھاڑ کر جیت کا مزہ چکھا جاتا ہے مگر اس سیاسی دنگل میں حریف کی غفلت سے زیادہ اگر اپنے اخلاق اور کردار و عمل کا عملی مظاہرہ پیش کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ وہی فاتح ہوگا، جس نے اپنے حسن سلوک سے عوام کے دلوں کو جیتا ہے، جنگ اور جدل سے تو سکندر نے بھی آدھی دنیا فتح کی تھی مگر عربوں نے اپنے حسن سلوک اور کردار و عمل سے غیروں کے دلوں کو جیتا تھا، آج مسلمان جس خوف و دہشت کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں اگر ہمارے مسلم سیاستداں متحد ہوجائیں اور ایک پرچم تلے جمع ہوجائیں تو ہم اس سنگھی زعفرانی ٹولے کو شکست دے سکتے ہیں، ہم بابری مسجد اسی جگہ دوبارہ تعمیر کرسکتے ہیں، پھر کسی حکومت کو اتنی طاقت نہیں ہوگی کہ وہ مسلم پرسنل لاء میں مداخلت کریں اور طلاق ثلاثہ بل پاس کریں مسلم نوجوانوں کا مآب لنچنگ کے نام پر قتل عام کریں۔
این آر سی کا حوالہ دے کر خوف و ہراس میں مبتلا کریں،مسلمانوں کو غدار وطن اور دہشت گرد کہے، یہ سب اس لئے ہے کہ اب مسلمانوں کا اتحاد ختم ہوگیا ہے. ورنہ غزہ بدر کے 313 ہزاروں باطلوں پر بھاری تھے. یہ کیا مسلمانوں کو حب الوطنی سکھائیں گے. وطن سے محبت کا جذبہ تو مسلمانوں کے خون میں شامل ہے. آج بھی ہندوستان کی سرزمین مسلمانوں کے خون سے لالہ زار ہیں. آزادی کی تحریک شیر میسور ٹیپو سلطان سے ملی تھی، اس لیے مسلمانوں کو ان مٹھی بھر فرقہ پرستوں سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا. تب ہی مسلمان اس ملک میں آزادی سے رہ سکتا ہے، ان حقائق کو بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مسلمانوں اپنی حیثیث کو پہچانو یہ اسمبلی الیکشن تو ایک ٹریلر ہے. اگر اب بھی نہیں جاگے تو آگے اللہ حافظ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
کریٹ سومیا کو دھمکی… یوسف انصاری کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا مطالبہ، لاؤڈ اسپیکر اور مسجدوں پر کارروائی کا الٹی میٹم

ممبئی : ممبئی گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے زہر افشانی کی ہے۔ انہوں نے گوونڈی شیواجی نگر کی حدود میں غیر قانونی مساجد پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر پر کارروائی کی پولس کو ہدایت دی ہے, اور کہا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں میں غیر قانونی مسجد اور لاؤڈ اسپیکر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو بی جے پی احتجاج کرے گی, اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کریٹ سومیا کو دھمکی دینے والے یوسف انصاری پر بھی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ بی جے پی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ یوسف انصاری کو پولس فوری طور پر گرفتار کرے۔ غیر قانونی مسجد کو کریٹ سومیا نے لینڈ جہاد قرار دیا اور کہا ہے کہ یوسف انصاری جیسے غنڈہ سے وہ ڈرنے والے نہیں ہیں، بلکہ وہ اپنے احتجاج میں مزید شدت پیدا کریں گے۔ کریٹ سومیا نے گوونڈی شیواجی نگر میں غیر قانونی بنگلہ دیشی پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کریٹ سومیا کی اس شرانگیزی سے علاقہ میں ہلچل ہے۔ پولس نے کریٹ سومیا کے دورہ کے پس منظر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی وقف ایکٹ پر احتجاج پڑا مہنگا آصف شیخ کو نوٹس… پولس پر ہراسائی اور پریشان کرنے کا الزام، پولس کمشنر سے کارروائی کا مطالبہ

ممبئی : ممبئی میں 18 اپریل کو وقف ایکٹ کے خلاف احتجاج کی اجازت طلب کرنا آصف شیخ اور ان کے کنبہ پر مہنگا پڑا اور پولیس نے اب آصف شیخ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنا شروع کردیا ہے, جس کے خلاف اب آصف شیخ نے اس کی شکایت بھی کی ہے, اور پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ وہ ان پولیس والوں کیخلاف کارروائی کرے, جو ان کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے تھے۔ تلک نگر پولیس اسٹیشن کی ہراسائی اور غنڈہ گردی کے خلاف آصف شیخ اور ان کی اہلیہ جاسمین شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرے, جنہوں نے ان کے شوہر کے غیر موجودگی میں وقف ایکٹ کے تحت احتجاج نہ کرنے کیلئے ان کے گھر میں نوٹس چسپاں کرنے کے ساتھ انہیں ہراساں کیا ہے۔ جاسمین شیخ نے کہا ہے کہ میرے شوہر گھر پر موجود نہیں تھے ان کی عدم موجودگی میں پولیس نے ہمارے گھر پر نہ صرف یہ کہ ہمیں ہراساں کیا بلکہ اب پولیس ہمارے محلہ والوں کو بھی ہراساں اور پریشان کر رہی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ نہ دے۔
آصف شیخ نے ممبئی پولیس کمشنر سے التجا کی ہے کہ اس متعلق کارروائی کی جائے بصورت دیگر وہ خودسوزی پر مجبور ہوں گے اور ممبئی پولیس کمشنر کے ہیڈکوارٹر پر خودسوزی کریں گے۔ آصف شیخ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقامی پولیس اسٹیشن نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ کمشنر کے حکم پر ہی ان کے ساتھ اس طرح کا ناروا سلوک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ کو ہراساں کر نے کے ساتھ پولیس اہلکاروں نے بے پردہ ہماری گھر کی خواتین کا ویڈیو بھی لیا ہے، جو غیر قانونی ہے لیکن پولیس اہلکار اپنی ہٹ دھرمی پر ہے اور کہتے ہیں کہ انہیں ویڈیو لینے کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ پر احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور آصف شیخ اور دیگر کو نوٹس دیدی گئی ہے، لیکن علاقہ کے دیگر لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے الزام کی ڈی سی پی نے تردید کی ہے۔
سیاست
ایم این ایس مراٹھی زبان کے معاملے پر دوبارہ سرگرم ہو گئی، شمالی ہندوستانیوں کو مہاراشٹر میں رہنے کی اجازت دینے پر نظر ثانی کرنے کا انتباہ۔

ممبئی : مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے ایک بار پھر مراٹھی زبان کے معاملے پر اپنا موقف گرم کیا ہے۔ منگل کو ایک شخص نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر کے پارٹی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ راج ٹھاکرے کی پارٹی اس معاملے پر ناراض ہوگئی اور اس نے ایک بار پھر شمالی ہندوستانیوں کو خبردار کیا ہے۔ ایم این ایس لیڈر نے کہا کہ پارٹی کو غور کرنا پڑے گا کہ آیا شمالی ہندوستانیوں کو ریاست میں رہنے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔ پارٹی کے ترجمان اور ممبئی یونٹ کے صدر سندیپ دیشپانڈے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر علاقائی جماعتوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔ حال ہی میں دیویندر فڑنویس کی مداخلت سے زبان کا تنازعہ حل ہوا تھا۔
سنیل شکلا، ممبئی میں مقیم نارتھ انڈین ڈیولپمنٹ آرمی کے کارکن نے کہا کہ پارٹی نے حال ہی میں بینکوں اور دیگر اداروں میں مراٹھی زبان کے استعمال کو نافذ کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کی تھی۔ اس کے لیے سپریم کورٹ میں ایم این ایس کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سنیل شکلا نے کہا کہ ایم این ایس نہ صرف شمالی ہند کے مخالف ہے بلکہ ہندو مخالف بھی ہے کیونکہ ایم این ایس کے کارکنوں نے جن بینک اہلکاروں پر حملہ کیا وہ ہندو تھے۔
اس پیش رفت کے بعد، دیش پانڈے نے ایک پوسٹ میں لکھا، ‘ایک عجیب بھیا (شمالی ہندوستانی) نے سیاسی جماعت کے طور پر ایم این ایس کے رجسٹریشن کو منسوخ کرنے کے لیے عدالت میں درخواست کی ہے۔ اگر شمالی ہندوستانی مراٹھی مانوس کی پارٹی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو (ہمیں) سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا انہیں ممبئی اور مہاراشٹر میں رہنے دیا جائے؟ دیش پانڈے نے کہا کہ یہ بی جے پی کی علاقائی پارٹیوں کو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔ یہ کام وہ اپنے حواریوں کے ذریعے کر رہے ہیں۔ ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ دریں اثنا، شیو سینا کے رہنما سنجے نروپم نے کہا کہ ایم این ایس یا کسی دوسری پارٹی میں کچھ غلط نہیں ہے کہ مہاراشٹر میں لوگوں سے مراٹھی زبان استعمال کریں۔ تاہم انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بے گناہ بینک اہلکاروں پر حملہ کرنا غلط ہے۔ انہوں نے پارٹی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا