جرم
مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ
ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین وباء کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز میں پھر اضافہ جبکہ کیرالہ میں فعال کیسز میں گراوٹ آ رہی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3692 ایکٹیو کیسز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ریاست میں یہ تعداد بڑھ کر 1،00،240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست کیرالہ میں کورونا کے 1731 کیسز گھٹ کر 35715 رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران مہاراشٹر اور کیرالہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بالترتیب 9913 اور 4192 رہی۔ موذی وباء سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ملک میں مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔
جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 22،854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار 561 ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 18،100 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،09،38،146 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 4628 کے اضافہ سے کل تعداد 1،89،226 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران جان لیوا وباء سے 126 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،58،189 ہو چکی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ……. ایکٹیو کیسز ….. شفایاب … ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ——- 6 ——— 4960 —– 62
آندھرا پردیش —— 1064 ——- 882763 — 7177
اروناچل پردیش —— 4 ——— 16780 —- 56
آسام ———— 1633 ——– 214997 — 1096
بہار ———— 303 ——– 261013 — 1548
چنڈی گڑھ ——– 816 ——– 21416 —– 357
چھتیس گڑھ ——- 3345 ——- 308269 — 3872
دادرنگر حویلی دمن دیو – 20 —- 3404 —– 2
دہلی ———- 1900 ———- 629199 —- 10931
گوا ———– 675 ———– 54130 —– 802
گجرات ——— 3529 ———- 267250 —- 4418
ہریانہ ——– 2440 ———- 267942 —– 3064
ہماچل پردیش — 599 ———- 57745 ——– 1003
جموں وکشمیر —- 899 ——— 124421 ——- 1968
جھارکھنڈ ——- 520 ——— 118823 ——- 1093
کرناٹک ——– 7475 ——— 936947 —– 12379
کیرالہ ——– 35715 ——– 1043473 —— 4342
لداخ ———– 39 ———– 9669 ——— 130
لکش دیپ ——- 168 ———– 355 ———- 1
مدھیہ پردیش —- 3915 ——– 258251 —— 3877
مہاراشٹر —— 100240 ——- 2099207 —– 52610
منی پور ——– 35 ———- 28897 ——- 373
میگھالیہ ——- 19 ———- 13816 ——– 148
میزورم ——– 09 ———– 4415 ——— 10
ناگالینڈ —— 10 ———- 12116 —— 91
اوڈیشہ ——- 690 ———- 335322 ——– 1917
پڈوچیری —— 179 ———– 39083 ——– 670
پنجاب ——– 9402 ———- 176660 ——– 5978
راجستھان —– 2032 ———- 317257 ——- 2789
سکم ———– 49 ———— 5994 ——— 135
تمل ناڈو —– 4207 ———- 840180 ——- 12530
تلنگانہ —— 1855 ——— 297032 ——– 1649
تری پورہ —— 18 ———– 33016 ——— 391
اتراکھنڈ —— 600 ——— 95268 ——— 1697
اتر پردیش —– 1689 ——— 594219 ——- 8740
مغربی بنگال — 3127 ——– 563857 ——- 10283
مجموعی ——– 189226 —— 10938146 —– 158189
جرم
ای ڈی نے محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے حصے کے طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔

ممبئی : ایک بڑی کارروائی میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو مہاراشٹر اور گجرات میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ای ڈی کے حکام نے بتایا کہ یہ چھاپے منشیات کے اسمگلر محمد سلیم ڈولا کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر مارے گئے تھے، جسے حال ہی میں ترکی سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ ای ڈی حکام نے بتایا کہ مرکزی ایجنسی کی جانب سے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد ممبئی اور سورت اور گجرات کے انکلیشور (ضلع بھروچ) میں تقریباً 20 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ ڈولا عرف سلیم اسماعیل ڈولا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی سطح پر مطلوب دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے اور انسداد منشیات ایجنسیوں نے اس کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کا بین الاقوامی ریکیٹ چلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ڈولا (59) کو اپریل میں ترکی سے ہندوستان واپس لایا گیا تھا اور دہلی ہوائی اڈے پر اترتے ہی اسے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ای ڈی کے عہدیداروں نے بتایا کہ چھاپے کیمیکل سپلائی کرنے والوں، کیمیکل کے کاروبار میں ملوث درمیانی افراد، مصنوعی منشیات میفیڈرون (ایم ڈی) کی تیاری اور تقسیم میں ملوث اسمگلروں، ہوالا آپریٹرز اور منظم منشیات کے سنڈیکیٹس سے حاصل کی گئی رقم سے حاصل کی گئی بے نامی جائیدادوں کے مالکان پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا کیس ڈولا اور دیگر کے خلاف ممبئی میں منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ اور سائیکو ٹراپک مادوں سے متعلق جرائم کے لیے درج کئی ایف آئی آرز سے منسلک ہے۔
جرم
ممبئی پوائی قتل کیس میں مفرور ملزم گرفتار، ہفتہ قبل تنازع پر غصہ قتل کا شاخسانہ، قتل کے بعد پولس تفتیش میں خلاصہ

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ یونٹ ۱۰ نے قتل میں ملوث مفرور ملزم کو سورت گجرات سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پوائی تنگا گاؤں ساکی وہار میں ۲۴ مئی کو ایک ۵۵ سالہ یوسف نامی شخص کی لاش ملی تھی, جسے کسی نے دھاردار ہتھیار سے وار کر کے سینے پر وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولس نے اس معاملہ میں قتل کا کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دیا اور پھر اس معاملہ میں تقریبا ۱۰۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا اور معلوم ہوا کہ گجرات میں قتل کے بعد ملزم فرار ہو چکا ہے۔ اس کے بعد پولیس نے ملزم کو یہاں سے گرفتار کیا اور مزید کارروائی کے لئے پوائی پولس کے سپرد کر دیا ہے۔ ملزم دیپک عرف دیپا نتھو پرساد ورما ۲۶ سالہ کی یوسف سے کسی بات پر تنازع ہوا, ایک ہفتہ قبل تنازع ہوا تھا جس کا غصہ اس کے دل میں تھا اور اسی نے طیش میں آکر یوسف کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا, پولس نے اس معاملہ میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی ڈٹیکشن نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔
جرم
ممبئی : آگری پاڑہ ہائی پروفائل رہائش گاہ میں بڑے پیمانے پر ایم ڈی ڈرگس ریکیٹ کا پردہ فاش، ملزمین کی تفتیش مبینہ بنگلہ دیشی کا بھی شبہ، 51 کروڑ کی ایم ڈی ضبط

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل ششی کانت جگدالے کی قیادت میں کاندیوالی اے این سی یونٹ نے منشیات سازی کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا۔ ملزمین مبینہ طور پر آگری پاڑہ میں ایک ہائی پروفائل رہائشی عمارت کے ایک کمرے میں ایم ڈی ڈرگس تیار کر رہے تھے۔آپریشن کے دوران، پولیس نے تقریباً 51 کروڑ روپے مالیت کا 14 کلو گرام ایم ڈی اور مائع ایم ڈی ضبط کیا۔ پولیس نے ملزمان سے ایک پستول اور 19 زندہ کارتوس بھی برآمد کرلیں۔ اس معاملے میں کل تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ ان ملزمین میں سے ایک کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ ممبئی شہر میں یہ ملزمین ایم ڈی سازی کیا کرتے تھے۔ ایک ملزم کے پاس سے پستول کی برآمدگی بھی ہوئی ہے۔ اس نے یہ پستول کہاں سے لائی تھی, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے دستاویزات کی بھی جانچ جاری ہے اور یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ آیا یہ مبینہ بنگلہ دیشی تو نہیں ہے۔ ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کہا کہ پولس ہر پہلو پر اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ جس میں 51 کروڑ مالیت کی ایم ڈی اور مائع ایم ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ اس نیٹ ورک میں کتنے افراد ملوث ہے, اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ پولس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر اے این سی کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔ جن ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت محمد شعیب شوکت علی منصوری ۳۱ سالہ (یاسمین ٹاور)، سفیان سلیم منصوری ۲۸ سالہ اور رینا اختر دختر اشرف الاسیکدار ۲۲ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست10 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
(جنرل (عام10 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
