Connect with us
Monday,14-April-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

پانی کی بوند بوند کو ترستا ممبئی مہانگر پالیکا کا مدن پورہ کا اسکول، علاقائی نگرسیوک کے دعوؤں کی کھلی قلعی

Published

on

ممبئی :ایک طرف تو ہر سیاسی لیڈر الیکشن کے آتے ہی اپنی واہ واہی کے گن گانے شروع کر دیتا ہے اور اپنے کئے گئے کاموں کی فہرست لے کر عوام کو یہ جتانے کی کوشش کرتا ہے کہ گویا اس نے اپنے وقت میں اپنے علاقے کو مورڈنائیز کر دیا ہےاور ڈیجیٹل علاقے میں تبدیل کر دیا ہے۔لیکن اپنی واہ واہی کے چکر میں وہ عوام کا کچھ نہ کچھ تو کر ہی دیتا ہے۔اگر بات کریں جنوبی ممبئی کی تو یہاں حالات کچھ اور ہیں یہاں لیڈر کی اور سرکاری دعوؤں کیقلعی کھل گئی ہے۔کبھی بارش میں علاقےمیں پانی بھرجانا کبھی بجلی گل ہو جانا ،خستہ حال عمارتوں کے گرنے کا ڈران سبھی تکلیفوں کے ساتھ علاقائی لیڈرکی بڑی بڑی باتوں کو جھیلتی معصوم عوام،جنوبی ممبئی کے ممبئی سینٹرل کی ایک شرمناک تصویر سامنے آئی ہے جہاں سرکاری اسکول کے معصوم بچےبوند بوند پانی کے لئے ترس رہے ہیں۔عالم یہ ہے کی بیت الخلاء جانے کے لئے بی ایم سی کے پیشاب خانہ میں پیسے دے کر بچوں کوپیشاب جانا پڑ رہا ہے۔مدن پورہ میونسپل اردو اسکول جو کہ بائیکلہ مدن پورہ میں واقع ہے پچھلے تین دنوں سے اس اسکول میں پانی نہیں آیا ہے۔ اس اسکول میں دو سیشن چلتے ہیں لگ بھگ ایک ہزار سے زیادہ بچے یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔جب ممبئی پریس نے میونسپل کارکن سے بات کی تو پتہ چلا کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پچھلے تین دنوں سے پانی کی موٹر نہیں چل رہی ہے اس لئے اس اسکول میں پانی نہیں آیا۔اسکول کے بچے قریب کے پیشاب خانہ میں پیسے دے کے باتھروم جا رہے ہیں۔ ٹیچرس صبح سے شام تک خود پر قابو رکھ کے چھٹی کا انتظار کرتے ہیں۔شرم کی بات تو یہ ہے کی اسکول کے اگلے فٹ پاتھ پر سماج وادی پارٹی کے نگر سیوک رئیس شیخ کا دفتر ہے اور کچھ ہی دوری پر ای وارڈ آفس کا دفتر ہے۔اگر دعوؤں کی بات کی جائے تو دو منزلہ اس عمارت پر نگر سیوک نے حال ہی میں کروڑوں روپئے خرچ کرکے اس اسکول کی عمارت کی تجدید (ری ڈیویلپمنٹ) کیا ہے اور اب وہ ایسی ہی تجدید کئی سارے اسکولوں میں کر رہے ہیں۔مطلب کئی سارے اسکولوں پر ایسا ہی سرکاری کروڑوں روپئے خرچ کر رہے ہیں۔ اس اسکول میں پڑھ رہے بچوں کےوالدین نے ممبئی پریس کو بتایا کی اسکول آ ج سے دس سال پہلےجیسی تھا آج بھی ویسا ہی ہے۔جگہ جگہ سے برسات کا پانی آتا ہےصاف صفائی بھی نہیں رہتی۔اب پانی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی اور بڑھ گئی ہےکیونکہ یہاںغریب بچے پڑھتے ہیںاس لئے یہاں کوئی دھیا ن نہیں دیتاایک بچے کے والدین نے بتایا کے یہاں نگر سیوک رئیس شیخ صرف گارڈن اور سیلفی پوائنٹ جیسی جگہ پر کروڑوں پیسے لگا رہے ہیں اور اخباروں میں اپنی تصویرچھپوا کرکے واہ واہی بٹور رہے ہیںجبکہ زمینی حقیقت کچھ اور ہےاسی اسکول کے سامنے رئیس شیخ کا دفترہے اور اسکول میں تین دن سے پانی نہیں آ رہا ہے تو کیا ان کو کچھ نہیں کرنا چاہیے؟ایک والدین نے ہم سے سوال کر دیا۔اسکول کے دوسرے منزل پر پھر سے مرمت(ریپیرنگ) کا کام چالو ہے پھر مرمت(ریپیرنگ) کے نام پر کروڑوں روپئے خرچ کئے جا رہے ہیں۔سوال یہ اٹھتا ہے کے جب کچھ سال پہلے ہی کروڑوں روپئے خرچ کئے جاچکے ہیںاور اسکول کا حال جوں کے توں ہےتو پھر پیسے جاتے کہا ں ہیں؟۔ممبئی پریس نے جب اس کی جانکاری تعلیمی افسر سے مانگی تو ان کے پاس اس پر کوئی جانکاری نہیں تھی پھربھی انھوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسکول میں جلد پانی کی سہولت کو بحال کیا جائے گا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ایک کروڑ سے زائد کی منشیات ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ممبئی شہر میں مختلف کارروائیوں میں 1.45 کروڑ روپے کی منشیات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ورلی، واڑی بندر، وڈالا علاقہ میں چار کارروائی میں اے این سی نے ۵۴۱ وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے، جبکہ دو ملزمین کے قبضے سے ۲۰۳ گرام وزنی ایم ڈی ضبط کر کے ان کے خلاف باندرہ یونٹ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ممبئی کے ورلی میں گشت کے دوران ۸۶ گرام ایم ڈی ایک مشتبہ فرد سے ملی تھی، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ گھاٹکوپر یونٹ نے واڑی بندر میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۵ گرام ایم ڈی برآمد کی ہے اور ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ اسی طرح کاندیولی یونٹ نے وڈالا میں کارروائی کرتے ہوئے ۷۸ گرام منشیات ضبط کی ہے اور اسے گرفتار کر لیا۔ گھاٹکوپر مانخورڈ میں کوڈین سیرپ پر کارروائی کرتے ہوئے ۸۴۰ کوڈین سیرپ کی بوتلیں ضبط کی ہے اور دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ تمام کارروائی میں اے این سی نے پانچ ملزمین کو گرفتار کر کے منشیات ضبط کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر ومضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امبیڈکر جینتی منائی گئی، ڈاکٹر بابا صاحب کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین : سمیر وانکھیڈے

Published

on

Sameer-Wankhede

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات میں جوش وخروش کے ساتھ امیبڈکرجینتی منائی گئی, اس موقع پر پولس نے خصوصی حفاظتی انتظامات کئے تھے, اتنا ہی نہیں پولس نے دادر چیتنہ بھومی پر زائرین کے لئے سخت پہرہ بھی لگایا تھا, جس کے سبب امبیڈکر جینتی پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ممبئی میں جگہ جگہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا گیا, چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین کا اژدہام تھا۔

دادر چیتنہ بھومی پر امبیڈکری زائرین یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر اور آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو یاد کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر زندگی بسر کرنے کی تلقین کی ہے, اور کہا ہے کہ ڈاکٹر بابا صاحب امیبڈکر نے ہی یہ پیغام دیا ہے کہ متحد ہو تعلیم حاصل کرو اور نا انصافی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو کر آواز حق بلند کرو۔ سمیر وانکھیڈے نے امبیڈکر جینتی پر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا, اور ان کی تعلیمات پر عمل آوری کا عہد بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر بھی منشیات کے سخت مخالف تھے اسی لئے میں نے منشیات کا خاتمہ کا عہد لیا اور سماج و معاشرے سے منشیات کی لعنت کے خاتمہ کا بھی عزم کیا۔ ممبئی شہر کے مختلف علاقوں میں امبیڈکر جینتی پر جلوس بھی نکالا گیا, اس موقع پر تمام شاہراہوں پر پولس کا سخت بندوبست تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں طلائی زنجیر اچکوں کی گرفتاری

Published

on

arrested

ممبئی : ممبئی پولیس کے تلک نگر پولیس نے تین شاطر اور چین طلائی زنجیر اچکوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شکایت کنندہ 12 اپریل کو مارنگ واک یعنی چہل قدمی کے دوران تین نامعلوم اچکوں نے چین طلائی زنجیر چھین کر فرار ہوگئے۔ تلک نگر پولیس نے اس معاملہ میں چار ٹیمیں تشکیل دی تھی, اور اس معاملہ میں متعدد مقامات پر تلاشی مہم چلاتے ہوئے تین ملزمین محمد جلیل خان، سمیر محمد انصار احمد شیخ اور محمد نصیب کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 40 ہزار روپے کی سونے کی چین اور ایک کار تین لاکھ 40 ہزار روپے کی مالیت بھی ضبط کی ہے۔ ان ملزمین کے خلاف وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں چین اچنکنے سمیت چوری کے معاملات درج ہیں۔ اس معاملہ میں گرفتاری کے بعد مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com