Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

اپنی شاعری میں زبان و بیان پر غیر معمولی قدرت رکھتے ہیں افضل منگلوری۔ رحمان مصور

Published

on

افضل منگلوری محض مشاعروں میں ترنم سے پڑھنے والے شاعر ہی نہیں ہیں بلکہ زبان و بیان پر غیر معمولی قدرت رکھتے ہیں۔ یہ بات رحمان مصور ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ ہندی جامعہ ملیہ اسلامیہ نے افضل منگلوری اورکنال دانش کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔

ادبی تنظیم پرواز کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب میں انہوں نے کہاکہ ان کا تعلق علمی اور صوفیانہ گھرانے سے ہے۔ آپ کا کلام کئی شعری اصناف کو محیط ہے۔ بالخصوص فی البدیہہ شعر گوئی میں آپ کو کمال کا درجہ حاصل ہے۔انہوں نے کنال دانش کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ کنال دانش کا تعلق ناگپور سے ہے۔ لیکن ایک ایسے نوعمر شاعر ہیں کہ آج کے اس فرقہ پرستی کے دور میں جس طرح مذہبی تعصب و تنفر اور اردو زبان کے ساتھ دشمنی کا رویہ فروغ پذیر ہو رہا ہے کنال دانش نئی پیڑھی کے ان نمائندہ شعرا میں ہیں جو اپنی شاعری کے ذریعے ان تمام زہریلے پروپیگنڈوں کا دندان شکن جواب دیتے ہیں۔
اس کے بعد ان دونوں مہمانان کے اعزاز میں ایک مختصر اور منتخب شعری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ڈاکٹر بسمل عارفی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر معین شاداب نے انجام دیے۔ نمونہئ کلام ملاحظہ ہو:
تری وفا کی جو تصویر میرے ذہن میں ہے
غزل کے اس میں سبھی رنگ بھرنے والا ہوں
افضل منگلوری
اس کو جاتے ہوئے میں دیکھ رہا ہوں لیکن
میری آنکھوں سے یہ منظر نہیں جانے والا
کنال دانش
زمانہ مجھ کو بھلا دے تو کوئی بات نہیں
مگر تمھارا بھلانا غضب نہیں ہے کیا
بسمل عارفی
سونا چاندی بے تکلف لٹ رہا ہے
کوئلے کی پہرے داری ہو رہی ہے
معین شاداب
ناؤ کاغذ کی چل بھی سکتی ہے
اب کے بچوں میں وہ ہنر ہی نہیں
رحمان مصور
میں اپنے پیکرِ خاکی سے مطمئن ہی نہیں
مرے خدا مجھے بارِ دگر بنایا جائے
خالد مبشر
ایسی آزادی سے بہتر تھی غلامی رضواں
رہنما کوئی نہیں رختِ سفر کوئی نہیں
خان رضوان
سینچا تو باغ کو مگر آئی نہیں بہار
تھے فیصلے نصیب کے ٹل بھی نہیں سکے
معین قریشی
کوئی اندھیرے اتھاہ دل میں اتر رہا ہے
اسی کنویں سے کسی کو زندہ نکالنا ہے
سندیپ شجر
اس کے علاوہ شعری محفل میں مشہور یوٹیوب چینل ”قافیہ“ کے روحِ رواں یاسین انور، جان محمد اور ڈاکٹر حیدر علی بھی شریک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی پریس خصوصی خبر

ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کی مانخورد شیواجی نگر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مضافاتی ضلع کلکٹر کے ساتھ اہم میٹنگ

Published

on

Abu-Asim-A.

ممبئی : مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے ممبئی کے مضافاتی ضلع کلکٹر (آئی اے ایس) سوربھ کٹیار سے ملاقات کی تاکہ مانخورد شیواجی نگر (گوونڈی) اسمبلی حلقہ میں مختلف زیر التواء اور اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔ ملاقات میں علاقے میں تعلیم، سماجی بہبود اور بحالی سے متعلق اہم مسائل کے حوالے سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ میٹنگ کے دوران ایم ایل اے اعظمی نے ضلع کلکٹر کے سامنے کلیدی مطالبات پیش کیے، جن میں مانخورد گوونڈی علاقے میں ڈگری کالج کے لیے سرکاری اراضی مختص کرنا، شیعہ مسلم کمیونٹی کے لیے تعزیہ کی تدفین کے لیے مناسب جگہ کی فراہمی، اور ٹرانزٹ کیمپوں میں رہنے والے مکینوں کی بحالی کے مسائل کا فوری حل شامل ہے۔ میٹنگ کے بعد ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، “عوامی مفاد اور حلقہ کی ہمہ جہت ترقی میرے بنیادی مقاصد ہیں۔ ضلع کلکٹر کے ساتھ ملاقات بہت مثبت رہی، اور مجھے یقین ہے کہ انتظامیہ جلد ہی اٹھائے گئے مسائل کے بارے میں سازگار فیصلے کرے گی۔

Continue Reading

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان