سیاست
مدھیہ پردیش کی گورنرآنندی بین پٹیل سے کمل ناتھ نے ملاقات کی

مدھیہ پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل سے آج یہاں وزیراعلی کمل ناتھ نے ملاقات کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر کمل ناتھ صبح تقریبا ساڑھے دس بجے راج بھون پہنچے اور تقریبا 40 منٹ تک وہاں رہے۔ ذرائع نے ایسے سگالانہ ملاقات بتایا۔اس کے بعد مسٹر کمل ناتھ ریاستی وزارت ولبھ بھون روانہ ہو گئے، جہاں وہ ضروری اجلاسوں میں شامل ہوں گے۔
راج بھون کےباہر میڈیا کے سوالوں کے جواب میں مسٹر کمل ناتھ کے کہا کہ کابینہ توسیع کے متعلق وہ نہیں سوچ رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں صرف میڈیا میں ہی خبریں آرہی ہیں ۔ مسٹر کمل ناتھ نے وزیر اعلی کے طور پر 17 دسمبر 2018 کو حلف لیا تھا ۔ گزشتہ روز ہی انہوں نے چھ ماہ کی مدت مکمل کی ہے۔ حکومت کی حصولیابیوں کی تشہر کرنے کے لئے گزشتہ روزمختلف ضلع کواٹر پر ریاست کے وزراء اور کانگریس کے عہدیداروں نے پریس کانفریسیں منعقد کی تھیں۔وہیں آٹھ جولائی سے ریاستی اسمبلی کا اہم اجلاس بھی شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعلی کی گورنر سے ملاقات کو اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر اتارنے کا سلسلہ جاری، ۱۵۰۰ مسجدوں کے خلاف کارروائی کا کریٹ سومیا کا دعویٰ

ممبئی : ممبئی شہر و مضافات پر مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر نکالنے کا معاملہ اب طول پکڑ گیا ہے۔ لاؤڈاسپیکر اتروانے کیلئے پولیس نے اب ٹرسٹیوں پر دباؤ ڈالنا بھی شروع کردیا ہے, تو ہری مسجد میں پولیس نے مسجد سے جبرا لاؤڈاسپیکر نکالا ہے, جس کے سبب حالات کشیدہ ہے, جبکہ کریٹ سومیا کی مسجدوں اور لاؤڈاسپیکر کے خلاف زہر افشانی جاری ہے۔ بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا بھونگا مکت ممبئی لاؤڈاسپیکر سے پاک ممبئی مہم کے تناظر میں اب تک کارروائی سے متعلق کریٹ سومیا نے ایکس پر تفصیلات بتاتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ ممبئی میں ایک بھی مسجد نے فروری 2025 ء میں لاؤڈاسپیکر کے استعمال کیلئے اجازت حاصل نہیں کی ہے, اس سے قبل برسہا برس سے کبھی بھی مسجدوں پر لاؤڈاسپیکر کے استعمال کی اجازت طلب نہیں کی تھی۔ گھاٹکوپر میں 33 مسجدوں ہیں, لیکن اس سے قبل ایک بھی مسجد نے پولیس سے اجازت طلب نہیں کی تھی۔ مانخورد شیواجی نگر میں 72 مسجد میں سے ایک بھی مسجد نے اس سے قبل اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا۔ عدالت کے حکم کی تعمیل اور ہماری مہم سے اب تک 1500 مسجدوں سے لاؤڈاسیپکر نکالنے کی کارروائی مکمل کر لی گئی۔ اب صرف 800 مسجدوں کے ٹرسٹیوں نے 10 x5 باکس ٹائپ اسپیکر کی اجازت حاصل کی ہے۔ کریٹ سومیا نے مسجدوں کے خلاف اپنی شر انگیزی جاری رکھی ہے اور مسجدوں سے لاؤڈاسپیکر نکالنے کیلئے ممبئی پولیس پر دباؤ بنانے کے ساتھ پولیس اسٹیشنوں کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
تھانہ محرم : عاشورہ اور آشاڈی اکادشی کے پیش نظر پولس الرٹ، سوشل میڈیا پر نظر، شرپسندوں پرسخت کارروائی کا انتباہ

ممبئی : محرم الحرام اور عاشورہ کے پیش نظر تھانہ میں پولس نے خصوصی انتظامات کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تھانہ پولیس کمشنر آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ عاشورہ اور آشاڈی اکادشی بھی عاشورہ کے ساتھ ہی ایسے میں تعزیہ داری اور عزاداری کے جلوس کے ساتھ آشاڈی اکادشی کے بھی چھوٹے چھوٹے قافلے نکالتے ہیں, ایسی صورتحال میں دونوں جلوس میں تصادم نہ ہو اس لئے کئی مقامات پر روٹ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیعہ سنی مسلکی تصادم کے پس منظر میں تعزیہ داری اور عزاداری کے روٹ بھی علیحدہ رکھے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس پوری طرح سے مستعد و الرٹ ہے۔
آشوتوش ڈومبرے نے خاص ملاقات میں کہا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کے پیش نظر واغط مجالس منعقد کی جاتی ہے, ایسے میں متنازع تبصرے اور دیگر توہین آمیز پوسٹ و سوشل میڈیا پر بھی پولیس کی خاص نظر ہوگی۔ محرم اور آشاڈی اکادشی کے سبب تھانہ کمشنریٹ میں باضابطہ طور پر امن کمیٹیوں کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے تھانہ کمشنریٹ میں صرف تہواروں پر ہی کام نہیں ہوتا ہے, بلکہ سال بھر امن کمیٹی اور محلہ کمیٹی فعال ہوتی ہے اور شرپسندوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو تقویت پہنچانا پولیس کی ترجیحات میں ہے, ایسے میں پولیس اسٹیشن کی سطح پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کیلئے میٹنگ کی جاتی ہے۔ آشوتوش ڈومبرے نے کہا کہ تھانہ میں عاشورہ کے پس منظر میں تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ روٹ پر بھی بندوبست کی تعینات کی گئی ہے, اتنا ہی نہیں تھانہ، ممبرا، رابوڑی، الہاس نگر، بھیونڈی، ڈومبیولی کلیان میں بڑے پیمانے پر جلوس تعزیہ داری اور عزاداری نکالے جاتے ہیں, ایسے میں ان کے روٹ پر خاص حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشاڈی اکادشی کے پیش نظر اس بات کا پولیس نے خاص خیال رکھا ہے کہ محرم اور آشاڈی اکادشی کے جلوس میں کسی بھی قسم کا کوئی تصادم نہ ہو اور اس لئے ان کے روٹ سے متعلق روٹ میں تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ پولیس پوری طرح سے الرٹ ہے, سوشل میڈیا پر بھی خاص نگرانی رکھی جارہی ہے تاکہ سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی یا نفرتی پیغام پھیلا کر ماحول خراب کرنے والوں پر کارروائی ہو پولیس اسٹیشن کی سطح پر ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔ ڈومبرے نے کہا کہ ماحول خراب کرنے والوں پر نظر رکھنے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے, شرپسندوں کی شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں منشیات کے خلاف بیداری مہم : کالج اور اسکولوں کے طلبا نے نشہ کے خلاف ریلیوں میں حصہ لیتے ہوئے منشیات سے دور رہنے کا عہد کیا

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل اور ممبئی پولس نے مشترکہ طور پر نشہ مخالف بیداری مہم شروع کی ہے, اور آج یوم نشہ مخالف کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا, جس میں نشہ کے خلاف بیداری اور منشیات کے خلاف بینر بازی اور نکڑ ناٹک اور ڈرامہ بھی پیش کیا گیا ممبئی کے کاندیولی، بوریولی، کستوربا مارگ، سمتا نگر ڈنڈوشی میں نشہ کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر شیلندر کالج کے این ایس ایس کے طلبا نے نشہ کے خلاف مہم میں حصہ لیا۔ اس کے ساتھ ہی گاڑیوں پر بینر پوسٹر لگا کر ریلیان نکالی گئی۔ اس میں ۱۵۰ سے ۲۰۰ طلبا نے حصہ لیا ممبئی میں نشہ کے خلاف بیداری مہم ممبئی کے ۷ مقامات پر منعقد کی گئی, جس میں ۴۵۰۰ طلبا نے شرکت کی اور ۴۰ اسکولوں اور کالجوں نے بھی اس میں حصہ لیا۔ ممبئی میں اہم مقامات ریلوے اسٹیشنوں اور شاہراہوں پر نشہ کے خلاف پوسٹر لگانے کے ساتھ بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ممبئی ۱۵۲۰۰ ممبئی کر اہلیان ممبئی نے حصہ لیا, یہ مہم ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی سربراہی میں جوائنٹ پولس کمشنر کرائم اور ڈی سی پی نے انجام دی ہے۔ ان ریلیوں کے ساتھ ہی طلبا اور ریلیوں میں شریک شرکاء نے منشیات سے دور رہنے اور سماج کو اس سے پاک کرنے کا عہد کیا۔
-
سیاست8 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا