Connect with us
Monday,27-July-2026

سیاست

مدھیہ پردیش : اقلیتی طلبا کے مسائل کولیکر راج بھون میں پیش کیاگیا میمورنڈم

Published

on

Group of people students with bags in school, back view. Meeting of young men and women before education. Vector

مدھیہ پردیش میں اقلیتی طلبا کے تعلیمی مسائل،اسکالرشپ اور اردو اساتذہ کی تقرری کے مطالبات کو لے کر بزم ضیا کے بینر تلے ایک اعلی سطحی وفد نے راج بھون جاکر گورنر کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کے نام میمورنڈم پیش کیا۔ میمورنڈم میں اقلیتی طلبا کی پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کی بند کی گئی اسکالرشپ کو دوبارہ جاری کرنے اور مدھیہ پردیش کے اسکولوں و کالجوں میں اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ کیاگیا۔ وفد میں شامل دانشوروں نے شیوراج سنگھ حکومت پر اقلیتی طلبا کے مسائل کو نظر انداز کرنے بلکہ انہیں تعلیم حاصل کرنے کے آئینی حقوق سے محروم کرنے کا بھی الزام لگایا۔
بزم ضیاکے صدر فرمان ضیائی نے کہا کہ اس سے زیادہ افسوسناک بات اور کیا ہوگی کہ ایک جانب حکومت وشو گرو بننے کی بات کر رہی ہے وہیں دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی اقلیت کو تعلیم کے حق سے محروم کر رہی ہے ۔ ملک میں تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ پسماندہ جو قوم ہے اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے مگر حکومت نے اسے ہی بند کردیا ہے۔
یہی نہیں مدھیہ پردیش میں بی جےپی حکومت کے اتنے سال ہوگئے ہیں لیکن اردو اساتذہ کی تقرری نہیں کی جارہی ہے ۔ طلبا کی بڑی تعداد اردو پڑھنا چاہتی ہی مگر اساتذہ کے اسکولوں و کالجوں میں نہیں ہونے کے سبب انہیں مایوسی ہوتی ہے۔
اردو کی کتابیں تک محکمہ تعلیم وقت پر فراہم نہیں کر رہا ہے ۔ ان سب مسائل کو لیکر ہم لوگوں نے صدر جمہوریہ ہند کے نام سے راج بھون میں گورنر صاحب کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اقلیتی طلبا کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کی سمت میں اہم قدم اٹھایا جائے گا۔
وہیں وفد میں شامل مائناریٹیز یونائیٹیڈ آرگناَ:زیشن کے صدر عبد النفیس کہتے ہیں کہ حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ لگا رہی ہے مگر ووٹوں کی سیاست کےچلتے ایک بڑے طبقے کو تعلیمی حق سے محروم کرہرہی ہے۔ مرکزی وزیر خزٓانہ نرملا سیتا رمن جی پارلیمنٹ میں یہ کہہ رہی ہیں کہ اسکالرشپ بند نہیں ہوگی لیکن ہم یہ کہتے ہیں کہ جو بات پارلیمنٹ کہی جارہی ہے وہ صرف زبانی وعدہ ہے ۔
حکومت سنجیدہہ ہے تو اس کا احکام جاری کرے ۔مدھیہ پردیش حکومت کی نیت صاف نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اقلیتوں سے وابستہ سبھی اداروں کے بجٹ میں کچھ سالوں میں تخیف کی گئی ہے۔ اقلیتیں چاہتی ہیں کہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی کا حصہ بنیں اور جب تک اقلیتوں کو تعلیمی حقوق نہیں مل جاتے ہیں ہمارے تحریک جاری رہے گی۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پنجاراپور پمپنگ اسٹیشن کا کام شروع، شہر کے بعض مغربی و مشرقی مضافاتی علاقوں میں 15% پانی کی فراہمی میں کٹوتی کا امکان

Published

on

Water-supply

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا ہائیڈرولک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجرا پور میں ممبئی-3 اے پمپنگ اسٹیشن پر موجودہ 6.6 کے وی ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ نتیجتاً، پنجرا پور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ نتیجتاً، شہر کے کچھ حصوں اور ذیلی حصوں میں پانی کی فراہمی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ مشرقی مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔ اس منصوبے میں پنجرا پور میں ممبئی-3اے پمپنگ اسٹیشن پر 6.6 کے وی ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ اس اقدام کے تحت، 10 موجودہ پرانے ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو 10 نئے، جدید ترین، اور موثر ایچ ٹی کنٹرول پینلز سے تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، کل 10 ایچ ٹی کنٹرول پینلز میں سے 4 کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ کام منگل، 28 جولائی 2026 کو صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کو صبح 5:00 بجے تک کیا جانا ہے۔ کام کو محفوظ طریقے سے اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے ‘ممبئی 3اے پمپنگ اسٹیشن’ کو تقریباً 20 گھنٹے تک بند کرنا ضروری ہے۔ نتیجتاً، پنجراپور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی اس 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 کی صبح 9:00 بجے سے 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ اس کے نتیجے میں شہر بھر میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے اور بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کالا چوکی ایک پستول و کارتوس کے ساتھ جرائم پیشہ گرفتار

Published

on

Aarif-Cheena

ممبئی : ممبئی کے کالا چوکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک 32 سالہ جرائم پیشہ عارف محمد اسلم شیخ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول 6 کارآمد کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ محمد اسلم شیخ کے قریب مارپیٹ کے 8 معاملات درج ہیں اس کے ساتھ باندرہ اور سہار پولیس اسپٹیشن مییں ایک کیس درج ہے ملزم کو دو مرتبہ شہر بدر بھی کیا گیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر منوج کمار شرما اور ڈی سی پی انوراگ جین کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

سیاست

تمل ناڈو : سی ایم وجے نے پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے حادثے پر غم کا اظہار کیا، مالی امداد کا اعلان کیا۔

Published

on

Vijay

چنئی : تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے 26 جولائی کی صبح ویردھونگر ضلع کے سیوکاسی تعلقہ کے سینگامل پٹی میں ایک غیر قانونی طور پر چلنے والے پرائیویٹ پٹاخوں کے یونٹ میں پٹاخے کے کارخانے میں دھماکے میں چار لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مرنے والوں کی شناخت آر راما پرکاش (32)، آر رامچندرن (40)، سینگامل پٹی کے رہنے والے اناسموتھو (44) اور نارانا پورم کے رہنے والے پنڈتھورائی (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس المناک واقعہ کا علم ہونے پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع کلکٹر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مناسب اجازت کے بغیر یا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرنے والے کسی بھی پٹاخے کے یونٹوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مکمل معائنہ کریں اور ایسے اداروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کریں۔ تمل ناڈو کے ویردھونگر ضلع میں شیوکاسی کے نزدیک اتوار کو پٹاخوں کے ایک غیر قانونی گودام میں زور دار دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد زبردست آگ لگ گئی اور مسلسل دھماکوں سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ شیوکاسی تعلقہ کے سینگامل پٹی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک غیر قانونی گودام اور مینوفیکچرنگ یونٹ مبینہ طور پر پٹاخے تیار کر رہے تھے۔ زور دار دھماکے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا، جب کہ پٹاخوں کے مسلسل دھماکوں سے سیاہ دھویں کے بادل آسمان پر پہنچ گئے، جس سے آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام ضروری اجازت کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے اور کیا حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی، دھماکہ خیز مواد کی نا مناسب ذخیرہ اندوزی یا غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیاں حادثہ کا باعث بنیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان