Connect with us
Wednesday,13-May-2026
تازہ خبریں

سیاست

مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں لو جہاد سے متعلق بل منظور

Published

on

Madhya Pradesh Legislative Assembly

مدھیہ پردیش میں لو جہاد کے خلاف لایا جانے والا ایم پی مذہبی آزادی بل 2021 صوتی ووٹوں کے ذریعہ اسمبلی میں منظور کیا گیا۔ تاہم، حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی کے ممبروں نے بل کی دفعات پر اعتراض کیا۔

وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اس بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دھوکے میں رکھ کر مذہب تبدیل کرانے والوں کے خلاف سخت دفعات التزمات ہیں۔ اس طرح کے کاموں کو روکنے کے لئے بھی بل میں التزامات کئ گئے ہیں۔

مشرا نے بحث کے دوران حزب اختلاف کے ممبروں کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے منہ بھرائی اور غلط فہمی پھیلانے کی سیاست کرتی رہی ہے۔ خواہ وہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا معاملہ ہو یا دوسرے واقعات۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا ارادہ واضح ہے، اور وہ لالچ، خوف یا دیگر غیر قانونی طریقوں سے مذہب کی تبدیلی کے واقعات کو روکنے کے لئے پر عزم ہے۔

دراصل، حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں اس طرح کی دفعات کو نافذ کیا ہے۔ ریاست میں کم از کم دو درجن کیسز بھی درج کیے گئے ہیں۔ نروتم مشرا نے آج ایوان میں کہا کہ بھوپال میں سب سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں۔ آرڈیننس کی دفعات کو قانونی شکل میں لانے کا بل حال ہی میں ایوان میں پیش کیا گیا تھا، اور آج بحث کے بعد اس کو منظور کیا گیا۔

قبل ازیں مباحثہ میں شامل ہونے پر حزب اختلاف کی جماعت کے ارکان نے بل لانے کے پیچھے حکومت کے ارادے پر سوال اٹھائے۔ ممبران کا کہنا تھا کہ یہ بل ایک خاص فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نشانہ بنانے کیلئے لایا گیا ہے۔ بہت سے ممبروں نے بل کی شقوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے اس بل کی مخالفت کی۔ آخر کار بحث کے بعد بل کو صوتی ووٹوں سے ایوان کی منظوری دے دی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جرم

پاکستانی ڈان شہزاد بھٹی کنکشن : ممبئی اے ٹی ایس کی ۹ اضلاع میں سمیت مہاراشٹر بھر میں تلاشی مہم۵۷ مشتبہ افراد زیر حراست

Published

on

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اے ٹی ایس نے ریاست بھر میں ٩ اضلاع میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران ۵۷ افراد کو زیرحراست لیا ہے, ان پر پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی سے تعلقات کا الزام ہے۔ ان افراد سے اے ٹی ایس کی مسلسل پوچھ گچھ جاری ہے اے ٹی ایس آج صبح ۸ بجے سے چھاپہ مار کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران اے ٹی ایس نے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے ساتھ ان کے الیکٹرک گزٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی ضبط کئے ہیں۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے شہزاد بھٹی سے تعلقات کے دوران کیا خفیہ اطلاع مشتبہ افراد نے فراہم کی۔ اس کے ساتھ ہی مزید کتنے افراد پاکستانی گینگسٹر کے رابطے ہیں اس کی تفتیش جاری ہے نالا سوپارہ، ناسک، بیڑ، میرا روڈ سمیت تقریبا ۹ اضلاع میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اے ٹی ایس ذرائع نے بتایاکہ آن لائن بھی یہ مشتبہ افراد شہزاد بھٹی کے رابطے میں تھے اس کے ساتھ ہی شہزاد بھٹی کو یہ کیا اطلاعات فراہم کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے, البتہ اے ٹی ایس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران بیڑ میں بھی دو مشتبہ افراد کو زیر حراست لیا گیا ہے۔ اس چھاپہ مار کارروائی سے سنسنی پھیل گئی۔ علی الصبح تفتیشی اداروں نے پاکستانی گینگسٹر شہزاد بھٹی کے نیٹ ورک میں شامل ہونے کے شبہ میں کئی مقامات پر چھاپے مارے اور رابطہ کاروں کو زبردست لیا۔ بیڑ ضلع میں ددو مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ان کی شناخت بالو رنگناتھ پاتھاڈے، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ کے ساکن اور کرن جگن ناتھ بھور، آسٹا، تعلقہ اشٹی، ضلع بیڑ ساکن کے طور پر ہوئی ہے ان دونوں سے تلاشی مہم کے دوران کوئی بھی قابل اعتراض مشمولات برآمد نہیں ہوا ہے, جبکہ اے ٹی ایس نے ان مشتبہ افراد کے قبضے سے موبائل بھی برآمد کئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ موبائل پر رابطہ کاروں کے کنکشن کی بھی تفتیش جاری ہے۔ اے ٹی ایس کی کارروائی کے بعد ریاست بھر میں گینگسٹر بھٹی کے نیٹ ورک کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پپیسوں کے لین دین کے تنازع میں فائرنگ کی واردات، دو حملہ آور گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کا دعوی

Published

on

arrested

ممبئی : ڈاکیارڈ روڈ علاقہ میں ڈی اور انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم و چھوٹا شکیل کے معتمد خاص آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان پر فائرنگ کے کیس کو ممبئی کرائم برانچ نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس معاملہ میں کرائم برانچ نے ہتھیار سمیت موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پیسوں کے لین دین اور تنازع کے سبب ملزمین نے آصف داڑھی کے فرزند سمیر خان کو نشانہ بنا کر اس پر قاتلانہ حملہ کیا تھا اس کے بعد پولس نے جائے وقوع پہنچ پر فارنسک جانچ سمیت دیگر تفتیش کی اور ممبئی کرائم برانچ کے اس معاملہ میں متوازی تفتیش شروع کی اور ملزمین حملہ آوروں کا سراغ ٹیکنیکل بنیاد پر کرائم برانچ کو ملا۔ جس کے بعد ممبئی کے مضافات ماہم درگاہ کے قریب سے دونوں شوٹروں کو کرائم برانچ یونٹ تین نے نصف شب میں گرفتار کرلیا۔ ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم اور ڈی سی پی راج تلک روشن نے یہ کارروائی انجام دیا ہے۔ ملزمین نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے اور بتایا ہے کہ پیسوں کے تنازع میں فائرنگ کی واردات انجام دی گئی۔ فائرنگ کے بعد بائیکلہ پولس میں آرمس ایکٹ سمیت قاتلانہ حملہ کے معاملہ میں کیس درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں ممبئی کرائم برانچ پر زاویے سے جانچ کر رہی ہے, جن دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے, ان کی شناخت صادق شیخ لیاقت شیخ ۳۰ سالہ، ذیشان انور شیخ ۳۰ سالہ کے طور پر ہوئی ہے آصف داڑھی کا انڈرورلڈ کنکشن ہے, اس لئے اس زاویہ پر بھی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمیر خان تعمیراتی کمپنی کا مالک بھی ہے اور اس کے کنسٹریشن کا ٹھیکہ بھی حاصل کیا ہے۔ اس معاملہ میں بھی ممبئی کرائم برانچ جانچ کر رہی ہے۔ اس فائرنگ کے بعد ممبئی میں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی تھی لیکن ممبئی کرائم برانچ نے چند گھنٹوں میں ہی کیس کو حل کر لیا اور ملزمین پولس گرفت میں ہے۔کرائم برانچ یہ بھی معلوم کر رہی ہے کہ اس میں مزید افراد ملوث ہے یانہیں اور سمیر پر حملہ کی سپاری کس نے دی تھی ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمین ہی اس معاملہ میں شامل پائے گئے ہیں۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

نئی دہلی : برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل روس کی بھارت کے تئیں پالیسی واضح، روس ہمیشہ بھارت کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گا۔

Published

on

Sergey-Lavrov

ماسکو : روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ہندوستان کے دورے سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے روس بھارت تعلقات کی مضبوطی کی بھی تعریف کی۔ لاوروف نے کہا کہ پی ایم مودی دنیا کے سب سے متحرک لیڈروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے پی ایم مودی کی توانائی کی بھی تعریف کی۔ مزید برآں، لاوروف نے کہا کہ روس ہندوستان کی توانائی کی سلامتی کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ روس بھارت کو تیل کی برآمدات جاری رکھے گا۔ لاوروف نے کہا، “وزیر اعظم مودی دنیا کے سب سے متحرک رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ ان کے پاس نہ صرف زبردست توانائی ہے، بلکہ وہ اسے بہت اہم اہداف اور کامیابیوں پر بھی فوکس کرتے ہیں – چاہے وہ معیشت ہو، فوجی دفاع، ثقافت، اور یقیناً ہندوستان کے منفرد تہذیبی ورثے کا تحفظ، جو کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہے۔” لاوروف نے یہ ریمارکس بدھ کو شروع ہونے والے برکس وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے نئی دہلی کے دورے سے قبل کہے۔

روسی وزیر خارجہ سے روس سے تیل کی خریداری میں ہندوستان کی نمایاں کمی کے بارے میں پوچھا گیا۔ کیا اس کی وجہ سے روس ہندوستان کو ایک پارٹنر کے طور پر مختلف انداز میں دیکھ رہا ہے؟ لاوروف نے جواب دیا، “نہیں، اس کا ہندوستان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ سب امریکہ کے غیر قانونی فیصلے کی وجہ سے ہوا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، “میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہندوستان کے مفادات اور روسی توانائی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ مغربی ممالک کے غیر منصفانہ اقدامات ہمارے انتظامات کو متاثر نہ کریں۔” لاوروف نے کہا کہ جو لوگ روس بھارت دوستی کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں، میرے خیال میں انہیں فکر نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عالمی طاقتیں روس اور بھارت کے درمیان تعلقات کو “کمزور” کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن “ان کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔” توانائی اور دفاعی شعبوں میں روس بھارت تعلقات کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ “ہندوستان کی آزادی کے بعد ایک طویل عرصے تک، کوئی مغربی ملک ہندوستان کی فوجی ترقی میں مدد نہیں کرنا چاہتا تھا،” جب کہ روس نے ہندوستان کو ہتھیار فروخت کیے اور ہندوستان میں تیار ہونے والے مختلف ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی شیئر کی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان