(جنرل (عام
مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا انتقال

مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کا منگل کی صبح یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 85 سال کے تھا۔
اتر پردیش حکومت میں وزیر او ان کے بیٹے آشوتوش ٹنڈن نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا- ’’بابو جی نہیں رہے‘‘۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رہنما لال جی ٹنڈن گذشتہ کئی دنوں سے علیل تھے اور لکھنؤ کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مسٹر ٹنڈن جو اترپردیش حکومت میں وزیررہے ، نے آج صبح 5.35 بجے آخری سانس لی۔ ان کا انتم سنسکار آج شام اداکیا کیا جائے گا۔
(جنرل (عام
ممبئی کے بائیکلہ ایسٹ میں ایک کثیرالمنزلہ عمارت کی 42ویں منزل پر لگی آگ، کئی فائر انجنوں نے اسے بجھانا شروع کردیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

ممبئی : جنوبی ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں جمعہ کی صبح ایک اونچی عمارت کی 42 ویں منزل پر آگ لگ گئی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ بابا صاحب امبیڈکر روڈ پر واقع ایک رہائشی کمپلیکس سیلیٹ 27 کی دو عمارتوں میں سے ایک عمارت میں صبح تقریباً 10.45 بجے آگ لگ گئی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر انجن موقع پر پہنچ گئے ہیں اور آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ بیسٹ، پولیس، ایمبولینس سروس اور دیگر ایجنسیوں کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ عمارت سے نکلتا ہوا سیاہ دھواں دور سے دیکھا جا سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عمارت کی 57 منزلیں ہیں اور آگ 42ویں منزل پر لگی۔
معلومات کے مطابق آگ عمارت کی 42ویں منزل پر لگی۔ آگ لگنے کے بعد لوگ خود عمارت سے باہر نکل آئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے علاوہ پولیس، بیسٹ، بی ایم سی وارڈ آفیسر، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
(جنرل (عام
سابق رکن اسمبلی اور ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان اور کنبہ پر کیس درج، گھر پر جبرا قبضہ کرنے کا الزام، پولس تفتیش میں مصروف

ممبئی : ممبئی پولس نے سابق رکن اسمبلی اور ایم آئی ایم لیڈر وارث پٹھان اور ان کے کنبہ کے خلاف جبرا گھر قبضہ کرنے کا معاملہ درج کر لیا ہے. ممبئی کے ورلی پولس اسٹیشن میں پیرامل کمپنی کے منیجر امول اننت 44 سالہ نے شکایت درج کروائی ہے. یہ معاملہ 17 فروری کا ہے, جب وارث پٹھان نے فلیٹ 4302 میں کمپنی کے ملازمین کو اس وقت دھمکی اور گالی گلوج دی, جب وہ اومکار ٹاور کے مذکورہ بالا فلیٹ میں الیکٹریشن اور بڑھئی کے کام کے لئے آئے تھے. وارث پٹھان ہندی میں ملازمین سے کہا کے آپ لوگ کون ہیں؟ کیا ہوا, یہاں کیوں آئے ہیں؟ میں سب کو دیکھ لوں گا, تم پیرا مل غنڈے ہوں میں میرے لوگ کو بلا کر تم لوگوں کو دیکھتا ہوں, میں کون ہوں, یہ دھمکی اس نے نوشاد اللہ خان اور ان کے ملازمین کو دی تھی, جس کے بعد پولس نے وارث پٹھان اس کی اہلیہ، غزالہ پٹھان اور ان کے فرزند ارباز پٹھان سمیت ایک نامعلوم شخص کے خلاف (4) 329 سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے
(جنرل (عام
سنٹرل ریلوے کی خاتون ٹی ٹی آئی نے ریکارڈ بنا ڈالا، ایک دن میں 150 بغیر ٹکٹ کیس پکڑے، ریلوے نے اپنی پیٹھ تھپتھپائی

ممبئی : ویسٹرن ریلوے کی طرح سینٹرل ریلوے بھی ٹرینوں میں بڑے پیمانے پر ٹکٹ چیکنگ کر رہا ہے۔ سنٹرل ریلوے کے ممبئی ڈویژن میں ایک خاتون ٹی ٹی ای نے اپنی ریکارڈ توڑ چیکنگ سے انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ روبینہ عاقب انعامدار نے ایک دن میں ریکارڈ توڑ چیکنگ کی۔ روبینہ نے پیر 24 فروری کو ڈیوٹی کے دوران 150 بے قاعدہ/بغیر ٹکٹ کیسز کا پتہ لگایا۔ اس کی وجہ سے ریلوے کو ٹکٹ چیکنگ سے 45,705 روپے کی آمدنی ہوئی۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ روبینہ نے فرسٹ کلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے 57 کیس پکڑے۔ اس سے 16,430 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ روبینہ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے سینٹرل ریلوے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی کامیابی کو شیئر کیا ہے۔ سنٹرل ریلوے نے روبینہ کی تعریف کی ہے اور انہیں ایک دن میں ٹکٹ چیک کرنے کا ریکارڈ بنانے پر راک اسٹار قرار دیا ہے۔ مرکزی ریلوے کے ذریعہ مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں خدمات چلائی جارہی ہیں۔ مہاراشٹر میں سنٹرل ریلوے میں ممبئی، ناگپور، بھوساول، پونے اور سولپور ڈویژن ہیں۔ روبینہ ممبئی ڈویژن میں تعینات ہیں۔ سنٹرل ریلوے کے مطابق روبینہ ممبئی میں تیجسوینی دوسرے بیچ کی ٹی ٹی ای ہے۔ سنٹرل ریلوے نے روبینہ کی ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
سنٹرل ریلوے ممبئی ڈویژن کے تمام حقیقی مسافروں کو پریشانی سے پاک، آرام دہ سفر اور بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام اقدامات کر رہا ہے۔ ان میں ٹکٹوں کے بغیر سفر کو روکنے کے لیے بڑے پیمانے پر بے ترتیب ٹکٹوں کی جانچ شامل ہے۔ یہ ممبئی مضافاتی لوکل سروسز، میل اور ایکسپریس کے ساتھ ساتھ مسافر ٹرینوں کے ساتھ چھٹیوں کی خصوصی ٹرینوں میں بھی کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں، ٹکٹ چیکنگ کے دوران مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کو روکنے کے لیے، ریلوے نے ٹی ٹی ای کو فرنٹ کیمرہ پوزیشن دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
-
سیاست4 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم4 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی4 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا