Connect with us
Saturday,12-September-2026

سیاست

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے ’ہنر ہاٹ ‘ کا جائزہ لیا

Published

on

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے آج یہاں انڈیا گیٹ کے قریب راج پتھ پر اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی جانب سے منعقد 20 ویں ہنر ہاٹ کا جائزہ لیا مسٹر برلا اور ان کی اہلیہ تقریباً 12 بجے ہنر ہاٹ پہنچے جہاں اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ مسز اور مسٹر برلا نے ہنر ہاٹ کا دورہ کیا اور کئی اسٹال پر ہنر مند کاریگروں کے فن پارے دیکھے۔
لوک سبھا اسپیکر نے کچھ هنرمندوں کے ساتھ تصاویر بھی كھنچوائی اور پکوانوں کی اسٹال پر کچھ مزیدار پکوانوں کا لطف بھی لیا۔
بعد میں پریس کے نمائندوں سے بات چیت میں مسٹر برلا نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے ذریعہ اقلیتی امور کی وزارت نے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں ہاتھ سے کام کرنے والے چھوٹے اور اور انتہائی چھوٹے کاریگروں کو ایک بڑا بازار فراہم کرانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے ان کاریگروں کو اپنے فن اور زندگی دونوں کو بہتر کرنے کرنے کا موقع اور تحریک ملے گی۔ لوک سبھا اسپیکر نے اس کوشش کے لئے مسٹر نقوی اور ان کی وزارت کے تمام حکام کی ستائش کی۔

سیاست

مراٹھا کوٹے کی تحریک: جارنگے پاٹل کی وزیرِ اعلیٰ فڑنویس اور پولیس سے ممبئی مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل

Published

on

انتروالی سراٹی (جالنا)، 12 ستمبر اپنی بھوک ہڑتال کے 15ویں دن میں داخل ہوتے ہوئے، مراٹھا ریزرویشن کارکن منوج جارنگے پاٹل نے ہفتہ کو آزاد میدان میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کرنے کے لیے ممبئی تک مارچ کا اعلان کیا۔ انتروالی سراٹی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جارنگے پاٹل نے مارچ کا تفصیلی راستہ بتایا اور پولیس انتظامیہ اور وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس پر زور دیا کہ وہ انہیں نہ روکیں۔ جرنگے پاٹل 15 ستمبر کو انتروالی سراٹی سے نکلیں گے اور 19 ستمبر سے آزاد میدان ممبئی میں غیر معینہ ہڑتال شروع کریں گے۔

جارنگے پاٹل نے کہا کہ یہ مارچ مراٹھا برادری کے فخر اور وجود کی نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے راستے میں موجود حامیوں سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور اپنا آشیرواد پیش کریں، چاہے وہ ممبئی کا سفر کرنے سے قاصر ہوں۔ انہوں نے کمیونٹی کے ممبران سے کام کو روکنے اور مخصوص تاریخوں پر تحریک میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ جارنگے پاٹل کے مطابق، مارچ انتروالی- شاہ گڑھ- گیورائی- بیڈ- منجرسمبھا- لمبا گنیش- پٹودہ کے راستے ممبئی کی طرف بڑھے گا۔ گاڑیوں کے بڑے قافلے کی وجہ سے کم رفتار سے سفر مکمل ہو جائے گا۔ پہلا پڑاؤ پٹودہ (ضلع بیڈ)، دوسرا پڑاؤ شری گونڈہ (ضلع اہلیہ نگر) میں، تیسرا پڑاؤ ہڈپسر (ضلع پونے) میں اور چوتھا پڑاؤ کھوپولی (ضلع رائے گڑھ) / کوپرکھیرانے (نوی ممبئی) (خوپولی فی الحال فائنل) میں ہوگا۔ آخری منزل آزاد میدان، ممبئی ہوگی۔

مختلف علاقوں سے آنے والی درخواستوں کو مخاطب کرتے ہوئے، جارنگ پاٹل نے وضاحت کی کہ ہڈپسر کے راستے کا انتخاب پونے اور مغربی مہاراشٹر کے حامیوں کو شامل کرنے کے لیے کیا گیا تھا جو محسوس کرتے تھے کہ پچھلے مارچوں کے دوران انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے ریاستی حکام سے اپنی اپیل کا اعادہ کرتے ہوئے دیویندر فڑنویس اور پولیس پر زور دیا کہ وہ رکاوٹیں کھڑی نہ کریں یا پرامن ریلی میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔”ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے ایک پرامن، جمہوری بھوک ہڑتال کرنا چاہتے ہیں۔ اگر پولیس ہمیں شاہراہ پر کہیں بھی روکتی ہے، تو ہم رکاوٹیں نہیں ڈالیں گے اور نہ ہی حکام کے ساتھ تصادم کریں گے۔” جہاں پاٹل نے مزید کہا کہ ہم ریاست میں جہاں بھی پُرامن طریقے سے سڑک پر بیٹھیں گے، وہاں ہم بس روکیں گے۔ قافلے کے تمام شرکاء سخت نظم و ضبط برقرار رکھیں، اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کے کسی رکن کو نقصان نہ پہنچے، اور مقررہ راستے پر رہیں۔

ہڑتال کے 15 ویں دن اپنی صحت پر غور کرتے ہوئے، جارنگ پاٹل نے نوٹ کیا کہ وہ صرف IV سیالوں کی وجہ سے بولنے کے قابل تھے۔ کمیونٹی کے مقصد کے لیے اسے “آخری جنگ” قرار دیتے ہوئے، اس نے فیصلہ بھیڑ کے سامنے رکھ دیا، اور پوچھا کہ کیا انہیں انتروالی میں رہنا چاہیے یا ممبئی کی طرف مارچ کرنا چاہیے۔ ہجوم نے “ممبئی، ممبئی!” کے زبردست نعروں کے ساتھ جواب دیا، “ہمارا مقصد پرامن طریقے سے ممبئی پہنچنا اور فاتحانہ طور پر واپس آنا ہے،” جارنگے پاٹل نے ریاستی دارالحکومت تک مارچ کو حتمی شکل دیتے ہوئے اعلان کیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

30 برسوں بعد قانون کے شکنجے میں تین دہائیوں سے مطلوب ملزم کا ممبئی پولیس نے سراغ لگایا سمتا نگر اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کی قابل ذکر کارکردگی

Published

on

Police

ممبئی سنگین جرم کا ارتکاب کر تقریباً تین دہائیوں تک قانونی کارروائی سے دور رہنے والے دو ملزمان کا سراغ لگانے میں ممبئی پولیس کے شمالی زون ۳ کے تحت سمتا نگر اور ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ روایتی پولیس تفتیش، مقامی سطح پر باریک بینی سے پوچھ تاچھ، خفیہ معلومات نیز دستیاب تکنیکی وسائل کا موثر استعمال کرکے بالترتیب 29 اور تقریباً 30 برسوں سے فرار ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔29 سال کا مفرور و مطلوب ملزم سمتا نگر پولیس کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا ۔ سمتا نگر پولیس اسٹیشن347/1997، دفعہ 363, 366, 376 تعزیری جرم تحت ملزم سوکن شیوساگر وشوکرما، عمر 53 سال یہ مقدمہ درج ہونے سے تقریباً 29 سال سے فرار تھاعدالت نے اسے فرار قرار دیا تھا۔ سمتا نگر پولیس نے ملزم کے پرانے پتوں سے نئے سرے سے تفتیش کی کڑیاں ملی۔اس کے ممکنہ ٹھکانے، رابطے نیز دیگر دستیاب معلومات کی چھان بین کرکے خفیہ مخبروں کے ذریعے معلومات جمع کی گئیں۔ دستیاب تکنیکی معلومات کا تجزیہ کرکے ملزم کا مسلسل تعاقب کیا گیا۔آخر کار ملزم جیوالا پاڑہ، ٹھاکر ولیج، کاندیولی (مشرق)، ممبئی یہاں ہونے کی قابل اعتماد معلومات حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق ٹیم نے منصوبہ بند کارروائی کرکے تاریخ ۳ ستمبر کو اسے مہارت سے حراست میں لیا اور تقریباً 29 سال بعد مذکورہ مقدمے میں گرفتار کیاگرفتار ملزم کا نام و پتہ سوکن شیوساگر وشوکرما، عمر 53 سال، رہنے والا جیوالا پاڑہ، ٹھاکر ولیج، کانڈیولی (مشرق)،ممبئی ہے مذکورہ کارروائی میں سمتا نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر انکش گائیکواڈ، پولیس سب انسپکٹر بھیمیش کوٹلہ،نے انجام دی ہے ۔

تین دہائیوں کے بعد ملزم کا سراغ ڈنڈوشی پولیس کی محنت ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن یہاں 146/1995، دفعہ 376(1) تعزیری کے تحت ملزم محمد مصطفی سید، عمر 48 سال کا تقریباً 30 سال سے تلاش جاری تھا۔ جرم کے وقت وہ قانون سے متصادم تھا۔ اس کے خلاف جووینائل کورٹ، ڈونگری، ممبئی نے سرچ وارنٹ جاری کیا تھا۔ڈنڈوشی پولیس نے ملزم کے رہائشی بہرام پاڑہ، باندرہ مشرق احاطے میں مسلسل چار دن انتہائی باریک بینی سے سرچ مہم چلائی۔ احاطہ گنجان آبادی اور جھونپڑ پٹی طرز کا ہونے کی وجہ سے ملزم کی شناخت یقینی کرنا چیلنجنگ تھا۔ تاہم، ٹیم نے مقامی پرانے رہائشی، پڑوسی، دکاندار، کارخانہ دار، مالک نیز احاطے کے مدرسہ اور مسجد کے متعلقہ افراد سے براہ راست پوچھ تاچھ کی۔ دستیاب ریکارڈ، ووٹر لسٹ اور دیگر مقامی ذرائع سے ملی معلومات کی چھان بین کرکے ممکنہ ٹھکانوں کی تلاش کی گئی۔ انتھک کوششوں کے بعد متعلقہ ملزم کی شناخت یقینی کرکے اس کو حراست میں لیا گیا اور جووینائل کورٹ، ڈونگری، ممبئی کے سامنے پیش کیا گیا۔گرفتار ملزم کا نام و پتہ محمد مصطفی سید، عمر 48 سال، رہنے والا ڈی/1/70، لکڑی والا گلی، بہرام پاڑہ، باندرہ (مشرق)، ممبئی ہے . اس سرچ مہم میں ڈنڈوشی پولیس اسٹیشن کے پولیس حوالدار گھوگے، پولیس سپاہی پاٹل اور خاتون پولیس سپاہی سونونے نے قابل ذکر کارکردگی دکھائی۔ سنگین جرم میں مطلوب طویل عرصہ فرار رہنے سے ملزم قانون کے شکنجے سے مستقل طور پر بچ نہیں سکتا، یہ ان دونوں کارروائیوں سے واضح ہوا ہے۔ مقامی سطح پر باریک بینی سے پوچھ تاچھ، روایتی پولیس تفتیش کا طریقہ، خفیہ مخبروں کا جال اور دستیاب تکنیکی معلومات کا موثر استعمال کے ہم آہنگی سے کئی سالوں سے فرار ملزم کا سراغ لگانا ممکن ہوا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں “ایم-ڈی” اور “ایم-ڈی-ایم-اے پلس” منشیات کی اسمگلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ایم ڈی اسمگلنگ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرنےکا دعوی کیا ہے۔ دفعہ 8 (سی) 22 (سی) این-ڈی-پی-ایس کےتحت ملزم لو گرفتار کیا ہے۔ جوگیشوری سے کاروائی کے دوران ملزم مشتبہ حالت میں پایاگیا اسکے قبضے سے کل 2.04 گرام وزنی 3 “ایم-ڈی-ایم-اے گولیاں” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 88,000/-)، کل 417 گرام وزنی “ایم-ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 01 ممبئی : انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے ایم ڈی اسمگلنگ کرنے والے منشیات فروش کو گرفتار کرنےکا دعوی کیا ہے۔ دفعہ8 (سی) 22(سی) این-ڈی-پی-ایس کےتحت ملزم لو گرفتار کیا ہے۔ جوگیشوری سے کاروائی کے دوران ملزم مشتبہ حالت میں پایاگیا اسکے قبضے سے کل,25,10,000/-)، بھارتی کرنسی کے 500 روپے کے کل 50 نوٹ (کل نقد رقم روپے 25,000/-)، ایک استعمال شدہ ایپل کمپنی کا آئی فون 15 (اندازہ قیمت روپے 20,000/-)، کل اندازہ قیمت روپے 01,26,43,000/-برآمد کیا گیا ہے ۔ کرائم برانچ کے اےاین سی دستے کی آزاد میدان یونٹ کی ٹیم ۱۱ ستمبر کو جوگیشوری احاطے میں گشت کر رہی تھی اس دوران ایک شخص اپنے رہائشی گھر سے منشیات کی فروخت کر رہا ہے اس بارے میں قابل اعتماد خبر حاصل ہوئی۔ اس کے مطابق اےاین سی دستے کی آزاد میدان یونٹ ٹیم نے مذکورہ شخص کے رہائشی گھر پر چھاپہ مارا تو مذکورہ کارروائی میں مندرجہ ذیل بیان کردہ مقدمے کا مال برآمد کیا گیا ہے۔

مذکورہ شخص کی جسمانی تلاشی میں برآمدہ مقدمے کا مال :
1) کل 2.04 گرام وزنی 3 “ایم-ڈی-ایم-اے گولیاں” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 88,000/-)
2) 210 گرام وزنی “ایم-ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 63,00,000/-)
3) ایک استعمال شدہ ایپل کمپنی کا آئی فون 15 (اندازہ قیمت 20,000/-) مذکورہ شخص کے گھر کی تلاشی میں برآمدہ مقدمے کا مال
4) 207 گرام وزنی “ایم ڈی” یہ منشیات (اندازہ قیمت روپے 62,10,000/-)
5) بھارتی کرنسی کے 500 روپے کے کل 50 نوٹ (کل نقد رقم روپے 25,000/-)

کل برآمدہ مقدمے کے مال کی اندازہ قیمت روپے 01,26,43,000/ مذکورہ شخص کے خلاف اےاین سی دستہ، آزاد میدان یونٹ نے گناہ نمبر 85/2026، دفعہ 8 (سی) 21 (سی) این ڈی پی ایس قانون 1985 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ مذکورہ کامیاب کارروائی دیوین بھارتی، پولیس کمشنرممبئی، انیل کنبھارے، پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم)،کرشن کانت اپادھیائے، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم)، پورنیما چوگلےشرنگی، پولیس ڈپٹی کمشنر، اےاین سی دستہ، کرائم برانچ نے انجام دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان