سیاست
لکھیم پور کھیری واقعہ نے مرکزی – ریاستی حکومت کو کیا بے نقاب : سنیُکت کسان مورچہ

سنیُکت کسان مورچہ نے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو برخاست کر کے انھیں اور ان کے بیٹے آشیش مشرا مونو کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لکھیم پور کھیری واقعہ نے مرکز اور ریاست اترپردیش میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کردار کو پوری طرح سے بے نقاب کر دیا ہے۔
سنیُکت کسان مورچہ نے ہفتے کو یہاں صحافیوں سے کہا کہ اگر 11 اکتوبر تک سنیُکت کسان مورچہ کے مطالبات کو قبول نہیں کیا گیا، تو دسہرہ کے موقع پر، 15 اکتوبر کو سنیُکت کسان مورچہ کو کسان مخالف بی جے پی حکومت کے وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور مقامی رہنماؤں کے پتلے جلا کر ان کے جھوٹ کو نذر آتش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری قتل عام کو ہندوستان کی کسان تحریک کی تاریخ میں ایک تکلیف دہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اس واقعے کی پوری حقیقت ان تمام ویڈیوز کے ذریعے ملک کے سامنے آچکی ہے جو اب تک منظر عام پر آ چکی ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ اچانک نہیں ہوا۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی، جنہوں نے خود اپنی مجرمانہ شبیہ کو بے نقاب کیا، نے پہلے ایک مخصوص برادری کے کسانوں کو دھمکیاں دیں، پھر احتجاج کرنے والے کسانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، پھر ان کا بیٹا اور ان کے حواری احتجاج سے واپس جا نے والے کسانوں کو پیچھے سے گاڑی چلاتے ہوئے روند دیا، جس میں چار کسان اور ایک صحافی مارے گئے۔ اس بدترین قتل عام میں ملوث لوگوں کے چہرے بھی اب ملک کے سامنے بے نقاب ہونے لگے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے مرکزی حکومت، اتر پردیش حکومت اور دونوں حکومتوں میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کردار کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔ اتنے بڑے قتل اور اس میں بی جے پی لیڈروں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملنے کے بعد بھی بی جے پی اپنے لیڈروں اور غنڈوں کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں ہے۔ یہ واضح ہے کہ بی جے پی نے اس تاریخی کسانوں کی تحریک کے سامنے اپنے پاؤں اکھڑتے دیکھ کر اب تشدد پر اترآئی ہے۔ سنیُکت کسان مورچہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پر امن جمہوری عوامی تحریک کے ذریعے اس تشدد کا جواب دیں گے۔ اس قتل عام اور حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش کارروائی کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر تحریک چلائی جائے گی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی مانخورد شیواجی نگر کا پل وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ مانخورد شیواجی نگر میں جان لیوا حادثات پر قدغن لگانے کے لئے فلائی اوور کو وزنی گاڑیوں کے لئے شروع کیا جائے۔ مانخورد شیواجی نگر میں ہر ماہ جان لیوا حادثات ہو رہے ہیں۔ پہلے جی ایم لنک روڈ پر تیار کئے گئے پل پر ہائی ٹینشن تاریں تھیں، پھر وزنی گاڑیوں کی وجہ سے پل کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں تاریں بھی ہٹا دی گئیں اور محکمہ فلائی اوور نے وزنی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے, تاہم اب بھی ہیوی وزنی گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ آج ایوان میں اس پل پر وزنی گاڑیوں کی آمدورفت شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ابھی حال میں ایک اندوہناک حادثہ یہاں پیش آیا, جس میں تین اموات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات پر قدغن لگانے کے لئے ضروری ہے کہ اس پل کو شروع کیا جائے, کیونکہ یہ پل وزنی گاڑیوں کی گزرنے کی استطاعت رکھتا ہے, لیکن اس کے باوجود اس پل پر وزنی گاڑیوں کے گزر پر پابندی عائد ہے, اسے فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ اور حادثات پر قدغن لگے۔
سیاست
ممبئی راج اور ادھو ٹھاکرے اتحاد، مرد کون ہے عورت کون ہے : نتیش رانے کی تنقید

ممبئی مہاراشٹر میں مراٹھی مانس کے لئے راج اور ادھو ٹھاکرے کے اتحاد پر بی جے پی لیڈر اور وزیر نتیش رانے نے ادھو اور راج پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے درمیان کے اختلافات ختم ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راج ٹھاکرے نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے انہیں اتحاد پر مجبور کیا, جو کام بال ٹھاکرے نہیں کر پائے وہ فڑنویس نے کیا ہے۔ اس پر نتیش رانے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے دور میں سپریہ سلے نہ کہا تھا کہ فڑنویس اکیلا تنہا کیا کرلیں گے, یہ اس بات کا جواب ہے انہوں نے کہا کہ جو کام بال ٹھاکرے نہیں کرسکے, وہ فڑنویس نے کیا۔ مزید طنز کرتے ہوئے رانے نے کہا کہ اختلافات ختم ہونے پر جو جملہ راج ٹھاکرے نے اپنے خطاب میں کہا ہے اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اس میں سے مرد کون ہے, اور عورت کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کے حال چال سے لگتا ہے کہ وہ کیا ہے, لیکن اس پر ادھو ٹھاکرے وضاحت کرے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا