Connect with us
Saturday,14-June-2025
تازہ خبریں

سیاست

کجریوال نے والدین کے ساتھ کورونا کا ٹیکہ لگوایا

Published

on

Kejriwal

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اپنے والدین کے ساتھ یہاں جمعرات کے روز ایل این جے پی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا مسٹر کیجریوال نے کہا کہ وہ اور ان کے والدین نے لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوایا۔ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات کے لئے اب ویکسین دستیاب ہے۔ جو لوگ بھی ٹیکہ لگوانے کے مستحق ہیں، وہ لوگ آگے آکر ٹیکہ لگوائیں۔

انہوں نے کہا ’’ایل این جے پی اسپتال میں بہت اچھی سہولیات دستیاب ہیں۔ ویکسین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ جو بھی لوگ ویکسین لگوانے کے لئے مقررہ دائرہ کار میں آتے ہیں، وہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ جتنی ضرورت پڑے گی، ہم اتنے مراکز بڑھائیں گے۔‘‘

واضح ر ہے کہ ملک میں عام لوگوں کے لئے یکم مارچ سے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری مہم کے تحت دوسرے مرحلے میں کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا 45 سال سے زائد عمر کے افراد کو ٹیکہ لگا یا جا رہا ہے۔ مسٹر کیجریوال سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اور کئی مرکزی وزراء کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک لے چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کو خبردار کیا، ‘تہران جل جائے گا’… مزید میزائل فائر کیے گئے تو تباہی ہوگی۔

Published

on

Iran-Israel-Army

دبئی : اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ہفتے کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے میزائل فائر کرنا جاری رکھا تو “تہران تباہ ہو جائے گا”۔ ان کے یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران نے ہفتے کی رات اسرائیل پر جوابی حملے شروع کیے تھے۔ وزیر دفاع نے یہ بیانات آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ایال ضمیر، موساد کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بارنیا اور دیگر اسرائیلی فوجی قیادت کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کہے۔ کاٹز نے صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ “ایرانی ڈکٹیٹر ایران کے شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ایسے حالات پیدا کر رہا ہے جس میں وہ خاص طور پر تہران کے باشندوں کو اسرائیلی شہریوں پر مجرمانہ حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔” وزیر دفاع نے کہا، “اگر (علی) خامنہ ای نے اسرائیل کے داخلی محاذ پر میزائل داغنا جاری رکھا تو تہران تباہ ہو جائے گا۔”

اسرائیل نے اب تک اپنے حملوں کو ایرانی جوہری اور فوجی تنصیبات تک محدود رکھا ہے اور ان سے وابستہ اہم اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ ایران نے کل رات سے متعدد حملوں میں اسرائیل پر 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ زیادہ تر میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کیا۔ فوج نے کہا کہ کچھ میزائل فضائی دفاعی نظام میں گھس گئے اور تل ابیب، رامات گان اور وسطی اسرائیل میں رشون لیزیون کے رہائشی علاقوں سمیت دیگر مقامات پر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کہا جا رہا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں میں تین اسرائیلی ہلاک اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے۔ آئی ڈی ایف نے کہا کہ فضائیہ کے اڈوں سمیت اس کے تمام اڈے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

دریں اثنا، ضمیر اور اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے کہا کہ “تہران پر حملہ کرنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے”۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے اب ایرانی دارالحکومت تہران پر براہ راست حملے کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ “منصوبوں کے مطابق، فضائیہ کے لڑاکا طیارے تہران میں اہداف پر حملے شروع کر دیں گے۔” یہ بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ رات اس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے تہران میں فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : گوونڈی میں موٹر سائیکل اور ڈمپر تصادم میں چار نوجوانوں کی موت، سڑک جام، ڈرائیور گرفتار، پولس الرٹ

Published

on

Accident

‎ممبئی کے گوونڈی کے شیواجی نگر علاقے میں ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے چار افراد کو کچل دیا۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام گھاٹ کوپر مانخوردروڈ پر شیواجی نگر سگنل پر پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق تین نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا اور اس وقت قریبی ہسپتال میں داخلہ کے بعد اس کی بھی موت واقع ہو گئی

‎حادثے کے بعد مشتعل ہجوم و عوام کی بڑی بھیڑ نے جائے وقوعہ پر موجود پولیس کا محاصرہ کیا جس کے سبب علاقہ میں کشیدگی لیکن امن برقرار ہے پولس نے نظم و نسق کےلئے سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور حالات قابو میں ہے اس حادثہ کے بعد عوام مشتعل ہوگئے اور ان کا غصہ ابل پڑا عوام نے گھاٹ کوپرمانخورد لنک روڈ کو بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف شدید ٹریفک جام ہو گیا۔اب حالات پرامن ہے اور پولس نے نظم و نسق کی برقراری کا دعوی کیا ہےاس معاملہ میں پولس نے ڈرائیو ر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے پولس کے مطابق

دیونار پولیس اسٹیشن کی حدود میں لوٹس جنکشن پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایک ڈمپر نے ایک دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی جس پر چار افراد سوار تھے جس کے نتیجے میں چاروں افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مبینہ طور پر متاثرین ساکی ناکہ سے دیونار جا رہے تھے۔ ‎ڈمپر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تاجر کا ناگالینڈ میں اغوا ڈیڑھ کروڑ کا تاوان ۳ گرفتار، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، تاجر کی صحیح سلامت بازیابی

Published

on

arrested

ممبئی وکرولی پولس و ممبئی کرائم برانچ نے جبراً ہفتہ وصولی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایک تاجر کو ناگالینڈ لے جاکر اغوا کرنے کے بعد اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاجر تھانہ بدلاپور کا ساکن ہے اور اس کا زمین پلاٹنگ کا کاروبار ہے، اسی لئے ان تینوں نے تاجر کا اغوا کر کے تاوان اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہفتہ طلب کیا تھا، بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملہ کی متوازی تفتیش کرائم برانچ کے سپرد کی گئی اور ممبئی کرائم برانچ کی ایک ناگالینڈ گئی اور وہاں سے مغویہ تاجر کی بازیابی کی اور اس میں ملوث تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم لکمی گوتم، ڈی سی پی راج تلک روشن و دیگر اعلی افسران کی سربراہی میں انجام دی گئی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com