Connect with us
Tuesday,25-November-2025

سیاست

کووند، نائیڈو، مودی نے احمد پٹیل کے انتقال پر اظہاررنج وغم کیا

Published

on

صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت مختلف مرکزی وزراء اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے سینئر کانگریس لیڈر و راجیہ سبھا رکن احمد پٹیل کے انتقال پر اظہاررنج وغم کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں مسٹر کووند نے کہا ،’’کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا۔ مسٹر پٹیل نہ صرف اہل رکن پارلیمنٹ تھے، بلکہ ان میں بہترین سیاست داں کی صلاحیت اور عوامی رہنما کا جادو بھی تھا۔‘‘
انہوں نے آگے کہا،’’ اپنے دوستانہ جذبے کی وجہ سے پارٹی کے باہر بھی انہوں نے دوست بنائے تھے۔ پسماندگان اور دوستوں کو میری تعزیت۔‘
مسٹر نائیڈو ،’’راجیہ سبھا کے رکن مسٹر احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر پاکر صدمے میں ہوں۔سینئر رکن پارلیمنٹ مسٹر پٹیل اپنے پارلیمانی تجربے ،خوش اخلاقی اور اچھے تعلقات کےلئے جانے جاتے تھے۔ایشور ان کی روح کو سکون دے اور سوگوار کنبے کو صبرعطاکرے۔‘‘
مسٹر مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے،’’احمد پٹیل جی کے انتقال سے دکھی ہوں۔ انہوں نے عوامی زندگی میں طویل وقت تک سماج کی خدمت کی ہے۔ اپنے تیز دماغ کےلئے جانے جانے والے مسٹر پٹیل کا کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے میں تعاون ہمیشہ یاد کیا جائےگا۔‘‘انہوں نے کہا ان کے بیٹے فیصل سے بات کرکے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ ایشور سے دعا کی ہے کہ احمد بھائی کی روح کو سکون پہنچے۔
مسٹر شاہ نے کہا،’’کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر احمد پٹیل جی کے انتقال کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ احمد پٹیل کا کانگریس پارٹی اور عوامی زندگی میں بڑاتعاون رہا۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ اور حامیان کے تئیں اظہارتعزیت کرتا ہوں۔ خدا مرحوم کو سکون عطاکرے۔
مسٹر برلا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’سینئر سیاست داں اور راجیہ سبھا رکن مسٹر احمد پٹیل کا انتقال تکلیف دہ ہے۔وہ سبھی سے اچھے تعلقات رکھنے والے شخص تھے اور سبھی پارٹیوں کے رہنماؤں سے خوش اسلوبی سے ملتے تھے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’ان کے انتقال سے ہونے والے نقصان کی تلافی ناممکن ہے۔میری تعزیت سوگوار کنبے کے ساتھ ہیں۔
محترمہ گاندھی نےیہاں جاری تعزیتی پیغام میں کہا،’’ مسٹر احمد پٹیل کی شکل میں ،میں نے اپنا ایک ایسا ساتھی کھو دیا ہے جس کی زندگی کانگریس کے لیے وقف رہی ہے۔ ان کی ایمانداری ،قربانی اور کام کے تئیں جو عزم رہا ہے وہ انہیں دوسروں سے الگ رہنما کے طورپرپیش کرتا ہے۔‘‘
انہوں نے کہا،’’ میں نے ایک ایسا پرعزم ساتھی اور دوست کھو دیا ہے جس کا متبادل ممکن نہیں ہے ۔ میں ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں اور سوگوار کنبے کےتئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مسٹر پٹیل کے انتقال پر شدید رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا،’’یہ تکلیف کادن ہے۔ مسٹر احمد پٹیل کانگریس کے ستون تھے۔ انہوں نے کانگریس میں ہی سانس لی، کانگریس کے لیے جیے اور بحرانی دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ وہ پارٹی کے لیے ملکیت تھے۔ ہم ان کو ہمیشہ یاد کریں گے۔ پسماندگان کے لیے میری تعزیت۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا،’’احمد جی انتہائی عقل مند اور تجربہ کارلیڈر تھے۔ میں ان سے ہمیشہ تبادلہ خیال کرتی اور ان سے مشورہ لیا کرتی تھی۔ وہ ہمارے سچے دوست تھے۔ ان کے انتقال سے کانگریس کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ خدا ان کی روح کو سکون عطاکرے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

کلیان ڈومبیولی میں 65 عمارتوں پر محکمہ شہری ترقی کی اہم میٹنگ، ‎غیر قانونی عمارتوں میں مقیم مکینوں کو راحت : ڈاکٹر شری کانت شندے

Published

on

Dr.-Shrikant-Shinde

ممبئی : کلیان ڈومبیولی میں 65 غیر قانونی عمارتوں میں مقیم ہزاروں خاندانوں کو آج اہم راحت میسر آئی ہے ان باشندوں کی حالت زار کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، جنہیں طویل عرصے سے بے دخلی کے خطرے کا سامنا ہے، شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شریکانت شندے کی پہل پر آج شہری ترقی کی وزارت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ کے دوران ڈاکٹر شری کانت شندے نے شہری ترقیات کے محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر اسیم گپتا سے بھی ملاقات کی تاکہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے اور فوری راحتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ بلڈر دھوکہ باز عدالت کا حکم ہزاروں خاندان مصیبت میں بلڈرز نے ان عمارتوں کے مکینوں کے خلاف بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا ہے, جس کے باعث عدالت نے عمارتیں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس فیصلے سے ہزاروں خاندانوں کو بے گھر ہونے کے خطرے ہے۔

مکینوں کی تشویشناک صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے ڈاکٹر شندے نے اس بات پر زور دیا کہ بے قصور لوگوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی اور انہیں ان کے جائز مکانات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شندے نے کہا کہ عدالت کے احکامات کا احترام کرتے ہوئے مکینوں کو راحت فراہم کرنے کے تمام ممکنہ آپشنز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ رہائشیوں کو ایک ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر قانونی عمل مکمل کرنا چاہیے، جس سے مقامی رہائشیوں کو زمین کے مالکانہ حقوق کی منتقلی میں آسانی ہو گی۔ تاہم، رجسٹریشن، دستاویزات، اور 7/12 کی منتقلی کے عمل میں کچھ تکنیکی رکاوٹیں باقی ہیں۔
‎رجسٹریشن جلد شروع کرنے کے لیے بلڈرز کے خلاف بھی کارروائی تیز کی جائے گی۔

ڈاکٹر شندے نے بتایا کہ 65 عمارتوں میں سے زیادہ تر کی رجسٹریشن ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شروع ہو سکتی ہے، جس کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ساتھ ہی بلڈرز کے خلاف سخت کارروائی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریاست کا شہری ترقی محکمہ، تھانے ضلع انتظامیہ، اور کلیان-ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن مشترکہ طور پر ایک مشترکہ تجویز تیار کریں گے، جسے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایم ایل اے راجیش مورے، تھانے کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شری کرشنا پنچال، میونسپل کمشنر ابھینو گوئل، اور شیو سینا کے وشواناتھ رانے، نتن پاٹل، روی پاٹل، روی مہاترے، راجن مراٹھے، گلاب وازے، پندھاری ناتھ پاٹل، اور ساگر میٹنگ میں موجود تھے۔

Continue Reading

جرم

واکولہ پانچ سالہ مغویہ بچی بازیاب ، پانچ گرفتار ، پنول میں بچی کو ماموں نے یرغمال بنایا تھا

Published

on

ممبئی پولس نے پانچ سالہ بچی کواغواکرنے کے الزام میں ماموں مومانی سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس گروہ نے بچی کو اغوا کر فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا واکولہ پولس اسٹیشن کی حدود میں۲۲ نومبر کو نابالغ بچی کے اغوا کا کیس درج کیا گیا اس پر زون ٨ اور۷ میں متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی اس دوران تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ایک مشتبہ رکشہ پنول جاکر واپس لوٹی ہے اس رکشہ میں رات ۲ سے تین بجے کے دوران ایک مرد عورت رکشہ ڈرائیو ر اور بچی موجود تھی اغواکاروں کی شناخت ہوئی اور بچی کے ماموں لارنس نیکونیلس فرنانڈیز ۴۲ سالہ اور ان کی اہلیہ مومانی منگل ڈگری کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں ہی رکشہ سے پنول کی جانب گئے تھے اور یہ مغوی بچی کو فروخت کرنے والے تھے ان کے شناسا سنس کے قبضے سے مغویہ بچی برآمد کر لی گئی مطلوب ملزمین سے متعلق سنس نے تفتیش میں تفصیلات بتائی جس کے بعد نیو پنول رائے گڑھ سے وندرا دنیش چوان ۶۰ سالہ اور انجلی اجیت کورگاؤکر ۵۷ سالہ کو گرفتار کیا یہ مغویہ بچی کو 1,80,000/ میں فروخت کیا تھا اور ورندا چوان کو اس کے گھر سے زیر حراست لیا گیا اور بچی کو بحفاظت واکولہ لایا گیا یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی منیش کلوانیہ نے یہ کارروائی انجام دی اور بچی کو صحیح سلامت بازیافت کروایا گیا ۔ اس کیس میں پولس نے رکشہ ڈرائیور لطیف عبدالمجید شیخ ۵۲ سالہ سانتا کروز ساکن ، لارنس نیکلنس فرنانڈیز ۴۲ سالہ مزدور رائے گڑھ ، منگل ڈگرا جادھو ۳۸ سالہ رائے گڑھ ، کرن ماروتی سنس ۳۸ سالہ پنول ، ورندا ونیش چوان ۶۰ سالہ رائے گڑھ کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

گوریگاؤں آراے سگنل پر اقدام قتل کی پاداش میں تین گرفتار

Published

on

ممبئی پولیس نے اقدام قتل کی کوشش کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق 22 نومبر آر اے سگنل گوریگاؤں پر شکایت کنندہ زوہیب نعیم بیگ 22 سالہ اپنی موٹر سائیکل سے گزر رہا تھا وہاں سگنل بند ہونے کی وجہ سے تین نامعلوم حملہ آور نے اس پر حملہ کر دیا اور موٹر سائیکل کی چابی بھی چھین لی اور بلا وجہ تیز دھار دار ہتھیار اس کے پیٹ میں گھونپ دیا جس کے بعد پولیس نے اقدام قتل کا کیس درج کر لیا اور ان کی تلاش شروع کردی شکایت کنندہ اور اس کے دوست کے بیان کے مطابق دو افراد کو گوریگاؤں علاقہ سے گرفتار کر لیا اس کے ساتھ ایک کو آر اے سے گرفتار کر لیا ہے ان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور اقدام قتل کے لئے استعمال چاقو بھی برآمد کر لی ہے ملزمین کی شناخت نعیم شہاب الدین دھوبی 26سالہ سمیر شہاب الدین دھوبی 30 سالہ اور ونود کمار پاڈیاجی 29 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر انجام دی گئی اور اس میں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ساتھ ہی آ لہ اقدام قتل بھی ضبط کر لیا گیا ہے

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com