سیاست
جموں وکشمیر کے بلدیاتی انتخابات: سری نگر (کپواڑہ) میں انتخابی سبھاؤں میں مختار عباس نقوی کا خطاب
بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختا ر عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ کانگریس کی ”خموشی“ ، ”گُپکاراعلامیہ“ ، ”خاندانی اور تباہ کن سیاست“ کے لئے ”اعلانِ مرگ“ ثابت ہوگا۔
مسٹر نقوی نے آج کپواڑہ میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”گُپکار گینگ“ ایک ”گمراہی گینگ“ ب ن گیا ہے جو جموں و کشمیر کے عوام میں اپنے تنگ نظر سیاسی مفادات کے لئے خوف اور شکوک وشُبہات کے بھوت کو کھڑا کر رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک کی گرینڈ اولڈ پارٹی کانگریس او ر ”خاندان“ ایسے لوگوں کے ساتھ ہاتھ ملا رہی ہے جو علیحدگی پسندی – دہشت گردی کو کشمیر کی تقدیر اور تصویر بنانا چاہتے ہیں۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ 370 کی آڑ میں، جموں و کشمیر-لداخ میں عوام کی ترقی کے لئے دیئے گئے سرکاری خزانے کی لوٹ مچانے والوں کی ”خاندانی سیاست کا پاندانی سرور چکنا چور ہو چکا ہے“ کئی دہائیوں کے بعد، بی جے پی جموں وکشمیر کے عوام کو جمہوری عمل اور جامع ترقی کا حصہ دار بنا رہی ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ 370 کے ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر-لداخ کے ”زر، جنگل، زمین“ کے حقوق مکمل طور پر محفوظ اور مضبوط ہیں۔ آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر، لیہہ۔ کارگل کے عوام کے تجارت، زراعت، روزگار، ثقافت، زمین اور جائیداد وغیرہ حقوق کو مکمل آئینی تحفظ دیا گیا ہے۔
جناب نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات میں ”گپکار الائنس“ میں شامل ہو نے والی کانگریس کی قیادت کو ملک کے سامنے 370 پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہئے، انہیں بتانا چاہئے کہ 370 نے سات دہائیوں میں، جموں۔کشمیر کو علیحدگی پسندی -دہشت گردی کے سوا کیا دیا ہے؟
جناب نقوی نے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹنے سے پہلے جموں۔ کشمیر کے رہنے والے پہاڑی گجر-بکر والوں، پسماندہ۔ کمزور طبقات کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا تھا؛ تقسیم ہند کے بعد پاکستان سے جموں و کشمیر آنے والے بے گھر افراد کو 70/ برسوں بعد بھی شہریت اور ووٹ دینے کا حق نہیں ملا تھا۔ 2019 میں 370 کو ختم کرکے مرکز کی بی جے پی حکومت نے یہ حقوق دلائے۔ اب کسی بھی اتحاد کو عوام سے ان حقوق کو چھیننے نہیں دیا جائے گا۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ 370 کے خاتمے کے ساتھ جموں و کشمیر، لیہہ۔ کارگل کے علاقوں کی ترقی میں رُکاوٹ بنے تمام قوانین کو ختم کرکے ان علاقوں کی ترقی کی رفتار پر لگے ”اسپیڈ بریکر“ کو زمین بوس کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی مختلف معاشی، تعلیمی ترقیاتی اسکیموں اور پروگراموں کا فائدہ جموں وکشمیر، لیہ کارگل کے عوام کو بھی مل رہا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر، لیہ کارگل میں انتظامی، زمینی، ریزرویشن وغیرہ امور میں بہتری لائی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کے 890 قوانین نافذ ہو گئے ہیں، ریاست کے 164 قوانین ختم کئے گئے ہیں، 138 قوانین میں اصلاح کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں ریزرویشن سسٹم کو بہتر بناکر زیادہ سے زیادہ ضرورتمند اور محتاج افراد کو فائدہ پہنچایاگیا ہے۔
مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں کی طرح، جموں و کشمیر، لیہ-لداخ کے عوام کو ”مدرا یوجنا“ ، ”اُجّولا یوجنا“ ، ”اسکالرشپ اسکیمیں“ ، ”جن دھن یوجنا“ ، ”آیوشمان بھارت یوجنا“ ، ”کوشل وکاس کا ریہ کرم“ ، زراعت اور باغبانی کی مختلف مرکزی سرکاری اور دیگر روزگار پَرَ ک اسکیموں وغیرہ کا فائدہ بڑے پیمانے پر مل رہا ہے۔ جموں، کشمیر، لداخ کو ”سرمایہ کاری کا مرکز“ بنانے کی سمت میں اقدامات کئے گئے ہیں۔ عالمی سرمایہ کاری کی کانفرنس سے تقریباً 14 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری آئی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چونا بھٹی مکوکا اور قتل میں مطلوب ملزم نئی ممبئی سے گرفتار

ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں قتل اور مکوکا کے تحت جرم میں مطلوب ایک ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں روپوش تھا۔ اس متعلق ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی جس پر کرائم برانچ نے کھار گھر نئی ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت سواستک ساونت 32 سالہ کو گرفتار کر لیا ہے اس کے خلاف چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں 2023 ء میں کیس درج ہوا تھا اور وہ اس کے بعد سندھودرگ, گوا, چنئی, راجستھان, دلی علاقہ میں روپوش تھا۔ کرائم برانچ یونٹ 6 نے اس متعلق ملزم کی تلاش شروع کردی اور پھر اس سے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی ممبئی میں روپوش ہے, جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
اے این سی کی کارروائی 35 لاکھ کی ایم ڈی ضبط ایک گرفتار

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے 35 لاکھ سے زائد مالیت کی ایم ڈی میفیڈون ضبط کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک مخص مشتبہ حالت میں پایا گیا, اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پولیس کو 142 گرام وزن ایم ڈی ملی جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے, کھیر واڑی پولیس میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے این سی ورلی یونٹ نے کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ملک میں سی جے پی احتجاج : ملک میں بدامنی کی سازش پر مہاراشٹر سائبر کے انکشاف کے بعد نتیش رانے کی دھمکی، غزوہ ہند کرنے والوں کو مٹی میں ملایا جائیگا

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی سازش کا انکشاف مہاراشٹر سائبر محکمہ نے کیا تھا, جس پر تبصرہ کر تے ہوئے وزیر ماہی گیری نتیش رانے نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی ملک میں غزوہ ہند کی سازش کریگا اسے مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر محکمہ کی کارروائی میں یہ بات واضح ہوگئی کہ طلباء کے کندھے پر بندوق رکھ کر لوگ اپنا آپریشن چلا رہے تھے۔ نتیش رانے نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک کے معاملہ میں مرکزی سرکار نے سخت قانون مرتب کئے ہیں, لیکن ہندو راشٹر میں کوئی بھی گڑ بڑی یا بدامنی کرنے کی کوشش کریگا تو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ نتیش رانے نے ادھو ٹھاکرے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سیتا ماتا کی توہین کرنے والا کامیڈین بھی شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک تھا تو اس پر ادھو ٹھاکرے نے خاموشی کیوں اختیار کی۔ نتیش رانے نے سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے احتجاج کے دوران سر تن سے جدا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج اور غزوہ ہند کا کوئی تعلق نہیں ہے, اگر کوئی بھی ایسا کریگا تو ان سبھی کو مٹی بھی ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر نے ناکام کیا ہے۔ اس متعلق ہم نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام12 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
