Connect with us
Sunday,24-August-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

جموں و کشمیر : 34 گھنٹوں کے ‘کورونا کرفیو’ کے بعد معمولات زندگی بحال

Published

on

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ کی طرف سے کورونا وباء کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے 34 گھنٹوں پر محیط کورونا کرفیو نافذ رہنے کے بعد جموں و کشمیر میں پیر کے روز جزوی کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔

یاد رہے کہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر جموں و کشمیر میں 34 گھنٹوں تک جاری رہنے والے ‘کورونا کرفیو’ کے نفاذ کے احکامات جاری کئے تھے، جس کے باعث یونین ٹریٹری میں اتوار کو ہر سو سناٹا چھایا رہا اور تمام تر کاروباری سرگرمیاں بند اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہی۔

یو این آئی اردو کے ایک نمائندے نے شہر سری نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ سری نگر کے تمام علاقوں میں جزوی کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اورکرفیو پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اتوار کو سڑکوں پر لگائی گئی رکاوٹوں کو ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سری نگر کے تجارتی مرکز لالچوک جس کو گذشتہ روز سیل کر دیا گیا تھا، میں کاروباری سرگرمیاں اور سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی ہے تاہم تازہ ہدایات کے مطابق بازاروں میں پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہے، لوگوں اور دکانداروں کو دوسرے کارونا گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بازاروں، سڑکوں اور گاڑیوں میں لگ بھگ صد فیصد لوگوں کو فیس ماسک لگائے ہوئے دیکھا گیا اور دکانداروں کو بھی باقی تمام تر کورونا گائیڈ لائنز کو اپناتے ہوئے دیکھا گیا۔
موصوف نے کہا کہ سری نگر کے دیگر علاقوں بشمول مہاراج بازار، امیرا کدل، کورٹ روڈ، ریگل چوک، ریذیڈنسی روڈ، مولانا آزاد روڈ، مائسمہ، گاؤ کدل، ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ اور ڈلگیٹ وغیرہ میں بھی پیر کے روز معمولات بحال ہوئے اور پچاس فیصد دکان کھلے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے کناروں پر ریڑوں پر مختلف چیزیں بالخصوص سبزیاں اور پھل بیچنے والوں نے بھی پیر کے روز اپنے ریڑے لگائے تھے اور کام میں مصروف تھے۔ بازاروں کے ساتھ ساتھ بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی معمول کا کام کاج بحال ہوا، اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔

وادی کے دوسرے ضلع صدر مقامات و قصبہ جات میں بھی 34 گھنٹوں کے کورونا کرفیو کے نفاذ کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی پیر کو معمولات زندگی بحال ہوئے اور تازہ ہدایات کے مطابق بازاروں میں پچاس فیصد دکان کھلے رہے اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی بحال ہوئی۔ ادھر لوگوں کا الزام ہے کہ مسافر گاڑی والے کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کر کے گاڑیوں میں صد فیصد سواریاں اٹھاتے ہیں۔

محمد اشرف نامی ایک مسافر نے یو این آئی کو بتایا کہ میں نے جس سومو میں چھانہ پورہ سے لالچوک تک سفر کیا اس میں برابر سواریاں بیٹھی ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سومو ڈرائیور نے ہمارے اصرار پر بھی پچاس فیصد سواریاں اٹھانے سے انکار کیا۔ ادھر ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں پچاس فیصد سواریاں اٹھانے سے ان کو بے تحاشا نقصان ہوگا۔

تصدق حسین نامی ایک سومو ڈرائیور نے یو این آئی کو بتایا کہ پچاس فیصد سواریاں اٹھانے سے ہم تیل کا خرچہ بھی نہیں کما سکیں گے تو ہمارا اور گاڑی کے دوسرے اخراجات کا کیا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا کیسز میں روز افزوں غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے، جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے کورونا کی اس دوسری لہر کی روک تھام کے لئے یونین ٹریٹری میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے، جس کے تحت بازاروں میں صرف پچاس فیصد دکان ہی کھلے رہتے ہیں اور مسافر بردار گاڑیوں کو بھی پچاس فیصد سواریاں اٹھانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

جرم

ممبئی سمیر شبیر شیخ کو منشیات کے کیس میں ۱۵ سال کی قید ایک لاکھ کا جرمانہ کی سزا

Published

on

Arrest

ممبئی : ممبئی شہر میں ڈرگس اور منشیات اسمگلر کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی کو بڑی کامیابی ملی ہے ممبئی میں منشیات اسمگلر سمیر شبیر شیخ ۳۲ سالہ کو ممبئی باندرہ یونٹ نے ۱۱۰ گرام ایم ڈی میفیڈون کے ساتھ ۱۲ مئی ۲۰۲۲ کو گرفتار کیا تھا اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی اور اب عدالت نے اس معاملہ میں ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ۱۵ سال کی قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مارپیٹ تشدد اور دیگر جرائم درج ہیں کل ۹ معاملات درج ہیں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی سائبر فرا ڈ ۳۰۰ کروڑ روپے متاثرین کے محفوظ، آن لائن فراڈ سے محتاط رہنے کی اپیل، ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں

Published

on

cyber-crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ ممبئی سائبر سیل نے آن لائن دھوکہ دہی کا شکار متاثرین کے ۳۰۰ کروڑ روپے محفوظ کئے ہیں۔ ان متاثرین نے دھوکہ دہی کی شکایات ۱۹۳۰ پر کی تھی جس پر پولس نے این سی آر پورٹل پر شکایت کر کے رقومات کی منتقلی کو منجمد کر کے بینک اکاؤنٹ سے رقومات کی منتقلی پر روک لگائی ہے۔ سائبر سیل کی ہیلپ لائن پر 13,19,403 کال موصول ہوئے تھے جس میں شئیر ٹریڈنگ، جاب فراڈ سمیت دیگر اسکیمات کی لالچ دے کر دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ سائبر سیل نے جنوری ۲۰۲۴ سے جولائی ۲۰۲۵ میں سائبر جرائم میں ملوث 11,063 موبائل فون نمبر بند اور بلاک کئے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر جوائنٹ پولس کمشنر لکمی گوتم، ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے سائبر سیل نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سائبر فراڈ کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اریسٹ نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قانونی کوئی حیثیت ہے, اگر کوئی سی بی آئی پولس اور سرکاری افسر بن کر ڈیجیٹل اور سائبر اریسٹ کی دھمکی دیتا ہے تو اس کی اطلاع مقامی پولس کو دے, فرضی ویب سائٹ کے معرفت بھی شئیر ٹریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کا لالچ دیا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس قسم کی پر کشش اشتہارات دے کر دھوکہ دہی کی جاتی ہے, اس لیے شہریوں کو اس سے الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ہند ۔ پاک کرکٹ میچ وزیر اعظم مودی کی باتوں میں تضاد : ابوعاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi-

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ہند ۔ پاک کرکٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی گزشتہ ۱۱ برس میں ایک بھی بات سچ نہیں ہوئی ہے۔ ان کی باتوں میں تضاد ہے وہ بولتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔ ہر خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے کا بیان وزیر اعظم نے دیا تھا, اب پاکستان کے ساتھ دبئی میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ٹھوس بات ہونی چاہئے۔ پہلگام حملہ میں ہماری بہنوں کا سندور اجڑ گیا۔ جب تک پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا, اس سے کوئی بات نہیں ہونی چاہیے اور تعلقات سے متعلق بھی غور کرنا چاہئے, کیونکہ پاکستان مسلسل ہندوستان پر حملہ کرتا ہے اور ہم ان کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں, یہ سلسلہ کہیں نہ کہیں بند ہونا چاہئے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com