Connect with us
Tuesday,28-July-2026

(جنرل (عام

اسرائیل نے 2019 میں سینکڑوں دہشت گردانہ حملوں کو ناکام کرنے کا دعویٰ کیا

Published

on

اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی کے سربراہ ناداؤارگمن نے دعویٰ کیا کہ سال 2019 کے دوران اسرائیل میں’سینکڑوں دہشت گرد انہ حملوں‘ کو ناکام کیا۔
مسٹر ارگمن نے پیر کو کہا کہ اسرائیل کی سیکورٹی ایجنسی نے دس خودکش حملوں، چار اغوا اور 300 سے زیادہ فائرنگ کے حملوں سمیت کل 560 دہشت گردانہ حملوں کو ناکام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلا سال ہر محاذ پر سیکورٹی چیلنج بھرا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سال 2014 میں اسرائیل- فلسطین امن مذاکرات ٹوٹنے کے بعد سے اسرائيل کو چھرےبازي، فائرنگ سمیت فلسطینیوں کے ’تنہا بھیڑیا‘ حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں دہشت! ذوالفقار گینگ پر بلڈر سے ہفتہ طلبی اور جان سے مارنے کا الزام، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، ۱۲ غنڈے گرفتار

Published

on

Zulfiqar-Gang

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک بلڈر سے ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ طلب کرنے کی پاداش میں غنڈہ بدمعاش ذوالفقار بہلیم اور اس کے بھائی محسن بہلیم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان دونوں نے بلڈر کو ۲۵ لاکھ روپے کا تاوان طلب کرنے کے ساتھ اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی, اس متعلق بلڈر نے غنڈہ ذوالفقار اور اس کے بھائی سمیت ۱۲ غنڈوں کے خلاف کیس درج کروایا تھا۔ کرائم برانچ یونٹ ۹ نے جال بچھا کر ان ۱۲ ملزمین کو ہفتہ کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا, ملزمین کے خلاف ہفتہ وصولی اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کو عدالت نے یہاں ۳۱ جولائی تک ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ ذوالفقار اور محسن نے ممبئی شہر و مضافات میں دہشت پیدا کی تھی اور کئی بلڈروں سے ہفتہ طلبی کی بھی کوشش کی تھی, اس لئے پولس نے اپیل کی ہے کہ اگر اس گینگ نے کسی سے ہفتہ طلب کیا ہے تو وہ پولس اور کرائم برانچ میں ان کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے اور کرائم یونٹ انچارج سچن پرانک نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

چونا بھٹی مکوکا اور قتل میں مطلوب ملزم نئی ممبئی سے گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں قتل اور مکوکا کے تحت جرم میں مطلوب ایک ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں روپوش تھا۔ اس متعلق ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی جس پر کرائم برانچ نے کھار گھر نئی ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت سواستک ساونت 32 سالہ کو گرفتار کر لیا ہے اس کے خلاف چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں 2023 ء میں کیس درج ہوا تھا اور وہ اس کے بعد سندھودرگ, گوا, چنئی, راجستھان, دلی علاقہ میں روپوش تھا۔ کرائم برانچ یونٹ 6 نے اس متعلق ملزم کی تلاش شروع کردی اور پھر اس سے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی ممبئی میں روپوش ہے, جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے این سی کی کارروائی 35 لاکھ کی ایم ڈی ضبط ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے 35 لاکھ سے زائد مالیت کی ایم ڈی میفیڈون ضبط کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک مخص مشتبہ حالت میں پایا گیا, اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پولیس کو 142 گرام وزن ایم ڈی ملی جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے, کھیر واڑی پولیس میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے این سی ورلی یونٹ نے کی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان