Connect with us
Tuesday,03-June-2025
تازہ خبریں

جرم

ملک کی 12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Published

on

coronavirus-maha

ملک کی 12 ریاستوں / مریکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2184 ، کرناٹک میں 4410 زیر علاج مریض ہیں، جبکہ دہلی ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، ہماچل پردیش ، لداخ ، منی پور ، میزورم ، پنجاب ، راجستھان ، سکم اور تلنگانہ اور تریپورہ میں کورونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی اطلاع ملی ہے۔
بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، کورونا سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 92.09 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح 1.48 فیصد اور زیر علاج مریضوں کی شرح 6.42 فیصد ہو گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 46،253 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ یہ مسلسل دسواں دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزار معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ، 53،357 متاثرہ افراد بازیاب ہوئے ہیں اور 514 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اب تک ملک میں 83.13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے تقریباً 76.56 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 1،23،611 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست ………….زیر علاج مریض…….. صحت مند …… موت
انڈمان نکوبار ۔.159 …… 4153 ……. 60
آندھرا پردیش ……. 21672 …. 802325 … 6734
اروناچل پردیش ۔.1674 ….. 13367 …….. 42
آسام ……….. 8385 …… 198042 …… 934
بہار ……….. 6423 ….. 210672 …… 1108
چنڈی گڑھ ……… 629 …….. 13751 …….. 228
چھتیس گڑھ … 21770 ….. 168201 ……. 2266
دادر نگر حویلی
اور دمن دیو … 30 ………. 3225 ……….. 2

جرم

پاکستانی جاسوس پی آئی او نے جنگی آبدوز کشتی کی تصویر ارسال کی تھی

Published

on

pandubi

ممبئی : مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ نے جس 27 سالہ رویندر ورما نامی ایجینئر کو گرفتار کیا ہے۔ اس نے کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی, وہ فیس بک اور وہاٹس اپ پر پاکستانی ایجنٹ پاکستان انٹلیجنس آپریٹیو پی آئی او کے رابطہ میں تھا۔ بحریہ کی آبدوز سمیت اس کی کئی اہم تفصیلات پاکستان کو فراہم کی تھی۔ ملزم تھانہ میں کرایہ کے مکان میں مقیم تھا, سوشل میڈیا سے پہلے اس سے پاکستانی دو شیزہ نے دوستی کی اور پھر ہنی ٹریپ کے جال میں وہ پھنس گیا, عدالت نے ملزم کو 15 دنوں کے پولیس ریمانڈ پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کئی حساس تفصیلات بھی ملی ہے جو اس نے پاکستان کو دی ہے, وہ دو فیس بک اکاؤنٹ کے رابطے میں تھا۔ تھانہ کورٹ نے اسے 2 جون تک پولیس حراست میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ آفیشیل سکریٹ ایکٹ کے معاملہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا, اس معاملہ میں ایک پاکستانی ایجنٹ اور ایک ہندوستانی شہری بھی ملوث ہے, جس کی تلاش جاری ہے۔ اے ٹی ایس اور مرکزی ایجنسیاں مشترکہ طور پر تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجستھان اور ہماچل پردیش میں بھی گرفتار ملزمین ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے ہیں۔ رویندر ورما کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ اس سے باز پرس کا عمل بھی جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ یہ کتنے افراد کے رابطے میں تھا, اور اس نے اب تک کتنی معلومات شیئر کی ہے۔

Continue Reading

جرم

مالوانی میں جعلی ہندوستانی کرنسی چھاپنے والے دو ملزم گرفتار

Published

on

ممبئی : ملاوانی، ممبئی ایک بڑے کریک ڈاؤن میں، زون 11 کی ملاوانی پولیس نے جعلی ہندوستانی کرنسی نوٹ چھاپنے اور گردش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی سینئر پولیس انسپکٹر ڈاکٹر دیپک ہنگے کو ملنے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی۔ 29 مئی 2025 کی رات تقریباً 10:30 بجے، پولیس نے گیٹ نمبر 8، مالوانی میں سائی بابا مندر کے قریب کرائے کے کمرے پر چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی کرائم ڈیٹیکشن یونٹ اور مالوانی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل کی ٹیم نے کی۔ چھاپے کے دوران، پولیس نے 500 روپے کے 1000 جعلی نوٹ برآمد کیے، جن کی مالیت 5,00,000 روپے ہے۔ اس کے ساتھ جعلی نوٹ چھاپنے کے لیے استعمال ہونے والے آلات جیسے لیپ ٹاپ، پرنٹر، کٹر، سیاہی اور سادہ نوٹ پیپر بھی ضبط کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق اس مواد کی مدد سے تقریباً 23,30,000 روپے کی جعلی کرنسی تیار کی جا سکتی تھی۔

گرفتار ملزمان یہ ہیں :

  1. سمپت سماریہ انجن پلی (عمر 46 سال)، مقامی – ضلع گڈچرولی، مہاراشٹر۔
  2. حسیم الدین غفور شیخ (عمر 30 سال)، رہائشی – تحصیل گھنساونگی، ضلع جالنا، مہاراشٹر۔

دونوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 489اے، 489سی، 489ڈی، 34 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس آپریشن میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) اور سینئر پولیس افسران کی رہنمائی اہم تھی۔ مالوانی پولیس اب اس جعلی کرنسی ریکیٹ کے دیگر ملزمان کی تلاش میں ہے اور کسی منظم جرائم کے نیٹ ورک سے اس کے روابط کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ایک گرفتار

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس کنٹرول روم میں فون کر کے ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے کی پاداش میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ۳۵سالہ منجیت کمار گوتم جو کہ یوپی کا رہائشی ہے اس نے ہی ائیر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ کنٹرول روم میں دھمکی آمیز فون موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر لیا تھا, اور اسکی تفتیش شروع کر دی تھی۔ منجیت کمار گوتم کو گرفتار کرنے کے بعد اب پولیس نے اسے تفتیش شروع کردی ہے۔ ۱۰ دنوں کے درمیان پولیس کو یہ دوسرا دھمکی آمیز کال موصول ہوا ہے۔ پولیس کے لئے یہ دھمکی آمیز کالز درد سر بن گئے ہیں, ایسے میں پولیس نے اب یہ معلوم کرنا شروع کردیا ہے کہ منجیت نے یہ کال کیوں کی تھی, اس کے پس پشت مزید کوئی ملوث ہے یا نہیں اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com