ممبئی پریس خصوصی خبر
آمدورفت کیلئے ایس ٹی مہا منڈل کی بسوں میں اضافہ

دھولیہ(اسٹاف رپورٹر) شہر دھولیہ میں اعلیٰ تعلیمی نظام آٹے میں نمک کی طرح ہونے کی وجہ سے اہلیان شہر کو ممبئی، پونے، ناسک ودیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اسی طرح شہر کو سیاستدانوں نے لوٹ کر بے روزگاری کو عام کردیا ہے۔ شہر ایسی جگہ واقع ہے کہ آمدورفت کے معاملہ میں ملک کے بڑے بڑے شہروں کا راستہ دھولیہ ہوکر جاتا ہے۔ ممبئی آگرہ ہائے وے، سورت، ناگپور ہائے وئے جیسی قومی شاہراہیں شہر سے ہوکر گزرتی ہیں۔ کھیتی باڑی اور کمپنیوں میں استعمال کیے جانے والے پانی کی دستیابی کے لیے قدرت نے بڑے بڑے تالاب اور ڈیم کا نظم بھی کیا ہے، لیکن سیاسیداں اپنی روٹی پر دال کھینچنے کے چکر میں شہر کو پستی کی طرف ڈھکیل دیتے ہیں۔ پانچ سال یونہی برباد کرنے کے بعد انتخابات میں بڑے بڑے دعوئے کرکے ووٹ حاصل کرتے ہیں، منماڑ اندور ریلوے لائن کے موضوع پر 5 اسمبلی انتخابات اور 2 پالیمانی انتخابات گزر گئے، لیکن اب تک ریلوے لائن کا کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔ شہر دھولیہ 30 سال قبل ناسک وجلگاؤں سے بہتر تھا، جلگاؤں میں سریش جین اور ناسک میں چھگن بھجبل جیسے لیڈران نے شہر کی ترقی میں اہم رول ادا کرکے تعلیمی ادارے، بڑی بڑی کمپنیاں، فیکٹریوں کو لگواکر لاکھوں لوگوں کے روزگار کا انتظام کردیا۔ شہر دھولیہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اپنے افراد خانہ سے دور بیرون شہر میں ملازمت کرتے ہیں، براداران وطن کے سب سے زیادہ ملازمین پونے شہر میں روزی کے لیے مقیم ہوگئے ہیں۔ 23 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک ایس ٹی مہا منڈل نے 44 بسوں کا اضافہ پونے سے دھولیہ ضلع کے درمیان کیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کیلئے پونے کا رخ کرنے والے طلبا وطالبات اور ضلع کے ملازمین کی سہولت کے لیے مہامنڈل نے بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ پونے میں مقیم افراد دیوالی کی چھٹیوں میں اپنے آبائی وطن لوٹ کر افراد خانہ کے ساتھ مل کر تہوار مناتے ہیں۔ پونے، شیواجی نگر، واکڑے واڑی سے دھولیہ، نندوربار، ساکری، شیر پور، دونڈائچہ، سندھ کھیڑاکی 44 بسوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس میں شہر دھولیہ کے لیے 26 بسوں کا اضافہ کیا گیا۔ اہلیان شہر کے تعلقات، رشتہ داری دیگر شہروں میں ہونے کی وجہ سے ممبئی، ناسک، احمدآباد، بڑودہ، سورت کے راستوں پر بھی بسیں بڑھائی گئی ہیں۔ بسیں بڑھائی جانے کے ساتھ آمدورفت میں زبردست عوامی ہجوم کے مدنظر مہامنڈل کے تمام افسران وملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ مہامنڈل کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے دیوالی کی چھٹیوں سے اچھا موقع نہیں ملتا ہے۔ ہرسال دیوالی کے تہوار کی طرح امسال بھی 10 فیصد بس کرائے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 10 فیصد کے اضافے کے باوجود عوام بس کے سفر کو اولیت دیتی ہیں، کیونکہ لگژری بسیں، نجی بسوں کا کرایہ چھٹیوں کے دنوں دگنا ہوجاتا ہے۔ آمد رفت کے دیگر ذرائع سے بہتر مہامنڈل کا سفر مانا جاتا ہے، حادثات رونما ہونے پر ہلاک ہونے والے مسافرین یا زخمی ہونے والے مسافرین کو انشورنس کے نام پر مہامنڈل کی جانب سے معاوضہ دیا جاتا ہے۔ دیوالی کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کرایہ میں 10 فیصد کی کمی ہوکر عام دنوں کا کرایہ وصول کیا جائے گا۔
تفریح
ادے پور فائلز فلم پر پابندی عائد ہو، رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا پرزور مطالبہ

ممبئی ادے پور فائلز فلم پر پابندی کا مطالبہ آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کیا ہے اور کہا ہے کہ اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہو چکا ہے, جس کے سبب بے چینی اور بدامنی پھیلانے کا خطرہ لاحق ہے, یہ فلم قصدا تیار کی گئی ہے, اس سے نظم و نسق کا خطرہ بھی ہے, اسلئے فلم کی نمائش اور ٹریلر پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ایسے زیر سماعت کیس پر مبنی ہے جس کا فیصلہ بھی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیلر کا قتل ہوا تھا اور نپورشرما کے بیان کے بعد یہ قتل کی واردات ہوئی تھی, اس لئے بی جے پی نے بھی نپور شرما کو پارٹی کی رکنیت سے مستعفی کردیا تھا۔ نپور شرما کے بیان کے بعد تشدد برپا ہوا تھا حالات خراب ہوئے تھے۔ اس بات کو عدالت نے بھی تسلیم کیا تھا, اس کے ساتھ اعظمی نے توہین رسالت اور اہم اشخاص کی توہین کے خلاف پرائیوٹ بل منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ابوعاصم اعظمی نے اس معاملہ میں پرائیوٹ بل پیش کیا ہے۔ اعظمی نے دعوی کیا کہ اگر یہ بل منظور ہوگا تو کسی کی ہمت نہیں ہوگی۔ اہم اشخاص کی شان میں گستاخی کی, اس سے نظم و نسق بھی برقرار رہے گا کیونکہ بل میں سخت سزا کی تجویز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ادے پور فائلر نظم و نسق خراب کرنے کے لئے تیار کی گئی ہے۔ اگر سنسر بورڈ نے اسے منظوری بھی دی ہے, تو اسے منسوخ کیا جائے اس پر پابندی عائد ہو۔
(Monsoon) مانسون
ممبئی میں مسلسل بارش کے پیش نظر مڈل ویترنا جھیل ۹۰ فیصد لبریز

ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے کو پانی فراہم کرنے والے 7 آبی ذخائر میں سے، ‘ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا جھیل’ آج 7 جولائی 2025 کو تقریباً 90 فیصد لبریز ہو گئی ہے اور آج پانی کی سطح 282.13 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مسلسل بارش کے پیش نظر ڈیم کے 3 گیٹ (نمبر 1، نمبر 3 اور نمبر 5) کو دوپہر 1 بج کر 15 منٹ پر کھول دیا گیا ہے۔ اس وقت 3000 کیوسک کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے واٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مطابق، ہندو ہردئے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا ڈیم سے چھوڑے گئے پانی کو ‘مودک ساگر’ (لوئر ویترنا) آبی ذخائر میں ذخیرہ کیا جاتا ہے۔
میونسپل کارپوریشن نے 2014 میں پالگھر ضلع کے موکھڈا تعلقہ میں 102.4 میٹر اونچا اور 565 میٹر مڈل ویترنا کیا۔ میونسپل کارپوریشن نے اپنے خرچ پر ریکارڈ وقت میں اس ڈیم کو بنایا اور مکمل کیا۔ اس ڈیم کا نام ‘ہندو ہرودے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالا صاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا جھیل’ رکھا گیا ہے۔ اس آبی ذخائر کی زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 19,353 کروڑ لیٹر (193,530 ملین لیٹر) ہے۔
آبی ذخائر میں گزشتہ چند دنوں سے ہونے والی مسلسل موسلا دھار بارش کی وجہ سے آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ہندو ہرودے سمراٹ شیو سینا پرمکھ بالاصاحب ٹھاکرے مڈل ویترنا آبی علاقہ میں (7 جولائی 2025) تک 1 ہزار 507 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ اس طرح آج ڈیم تقریباً 90 فیصد بھر چکا ہے۔ ڈیم کا مکمل ذخیرہ کرنے کی سطح 285 میٹر ہے اور پانی کی سطح آج 282.13 میٹر تک پہنچ گئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، ڈیم کے 3 دروازے (نمبر 1، نمبر 3 اور نمبر 5) کو آج (7 جولائی 2025) دوپہر 1.15 بجے سے 30 سینٹی میٹر تک کھول دیا گیا ہے۔ ان تینوں دروازوں سے 3000 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
ممبئی کو پانی فراہم کرنے والے 7 ڈیموں کی کل زیادہ سے زیادہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1,44,736.3 کروڑ لیٹر (14,47,363 ملین لیٹر) ہے۔ آج صبح 6 بجے تک تمام 7 جھیلوں میں پانی ذخیرہ کرنے کی مشترکہ صلاحیت تقریباً 67.88 فیصد ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
رئیس شیخ نے ممبئی کے قبرستان میں جگہ کی کمی کے لیے بی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا

ممبئی قبرستانوں میں جگہ کی قلت اور قبرستان میں استعمال مٹی کا معیار انتہائی خراب ہے, جس کی وجہ سے قبرستان میں مدفون میت گلنے سے قاصر ہے۔ ایسی مٹی کا استعمال بی ایم سی پر لازمی ہے۔ محکمہ صحت نے کوئی بھی نیا قبرستان اور شمسان بھومی ڈی پی میں مختص نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی اسلم شیخ اور ثنا شیخ نے اس پر توجہ مبذول کرائی ہے۔ قبرستان کے مسئلہ پر رئیس شیخ نے سرکار سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ کیا بی ایم سی اس پر اپنا جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار ڈی پی پلان اور قبرستان اور شمسان بھومی سے متعلق معلومات فراہم کرے۔ انہوں نے بی ایم سی پر بھی غفلت کا الزام عائد کیا ہے, جس سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔ اس پر ایوان اسمبلی میں وزیر موصوف ادے سامنت نے کہا کہ اس سلسلے میں بی ایم سی اور دیگر محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے۔ قبرستان اور شمشان بھومی کی قلت یا فقدان نہیں ہوگا اور اراکین کو اس سے متعلق معلومات دی جائے اور اسمبلی کی میز پر اسے رکھا جائے گا۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا