Connect with us
Monday,22-June-2026

سیاست

مالیگاؤں کی شہری سیاست میں زبردست بھونچال، سابق رکن اسمبلی شیخ آصف این سی پی میں شمولیت اختیار کی

Published

on

asif-rashid-shaikh

مالیگاؤں، (پریس ریلیز )
مالیگاؤں کے آصف شیخ رشید نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں ممبئی کے صدر دفتر میں شمولیت حاصل کرلی ہے اس موقع پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار، ریاستی صدر جینت پاٹل، ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل، سمیر بھجبل، سمیت راشٹروادی کے ذمہ داران موجود تھے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آصف شیخ سے ہم نے سوال کیا کہ آپ کس قسم کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو موصوف نے کہا کہ میرے شہر کا اور میری قوم کا فائدہ ہوجائے بس یہی میں چاہتا ہوں اجیت پوار نے کہا کہ میں نے پہلا آدمی یا دیکھا جو مسائل کے حل کیلئے سنگھرش کررہا ہے اور ہم نے اسے قبول کیا اجیت پوار نے کہا کہ ہم آصف شیخ کو اکیلے کبھی نہیں چھوڑیں گے راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک خاندان ہے اس پارٹی نی بھید بھاؤ نیا پرانا کبھی نہیں کیا جاتا سب کو ساتھ لیکر تعمیری کام کئے جاتے ہیں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی عوام پر ظلم نہیں کیا جائیگا انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اجیت پوار نے کہا کہ جادو کی چھڑی تو نہیں لیکن پھر بھی میں یقین دلاتا ہوں کہ آصف شیخ نے جو پندرہ نکاتی مطالبات پیش کئے ہیں اسے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اپریل ماہ میں راشٹروادی کے تمام وزرا کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لگا کر ان مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں روڈ راستوں کی تعمیر تعلیم کے مسائل مزدوروں کے مسائل روزگار کے مسائل پاورلوم کے مسائل پولس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک عوامی مسائل اوبی سی، مہتر اور شاہ جماعت کے مسائل کو حل کیا جائیگا وزارت تیکنیکی تعلیم کے ماہر شعبہ سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیخ رشید پریوار کام کرنے اور کرنیوالا پریوار ہے میں مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ گرانٹ دونگا انہوں نے کہا کہ کورونا کے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم سب مالیگاؤں میں آکر مالیگاؤں کی عوام کا اور آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے کام کرنیوالی اور سیکولر پارٹی کو چنا ہے جو شرد پوار کی سربراہی میں چل رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ماسک پہنیں سماجی دوری بنائے رکھیں مالیگاؤں نے پورے مہاراشٹر کی عوام کو حوصلہ ہمت اور ایک پیغام دیا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں

اس موقع پر ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ہمیں آج کے دن کا بہت دنوں سے انتظار تھا چھ ماہ سے ہماری گفتگو جاری تھی اور آج آصف شیخ کے فیصلے کو ہم قبول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کورونا نہیں ہوتا تو ہم. مالیگاؤں آکر عوام کے بیچ آصف شیخ کا استقبال کرتے آصف شیخ نے مالیگاؤں کی عوام سے پوچھا کہ کس پارٹی میں جانا ہے اور اس کے بعد راشٹر وادی میں آنے کا فیصلہ کیا ہم انکا استقبال کرتے ہیں موصوف نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کا پہلا لیڈر ہے جو عوام کے بیچ جاکر رائے مشورہ لیکر فیصلہ لیتا ہے ہم ایسے لیڈر کی قدر کرتے ہیں انہوں نے پندرہ نکاتی تمام مطالبات کو یکے بعد دیگرے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی یہاں چھگن بھجبل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف شیخ میں لگن اور کام کرنے کا جذبہ ہے انہوں نے جب استعفیٰ دیا تو ہم نے پارٹی ہائی کمان سے مشورہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ایک سابق ایم ایل اے جس کا کردار ماضی میں اچھا رہا ہے اور عوامی طاقت ہے ایسے شخص کو پارٹی میں شامل کرلینا پارٹی کی طاقت بڑھاتا ہے اس لئے ہم نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور آج ہم انکا استقبال کرتے ہیں بھجبل نے کہا کہ راستوں کی تعمیر مزدوروں کے مسائل پاورلوم کے مسائل تعلیم جیون دائی وقف بورڈ یونانی ڈاکٹرس او بی سی مسلم مہتر شاہ سی اے اے این آر سی کو حل کریں گے اور مل جل کر مالیگاؤں سمیت پورے ضلع کی ترقی کو انجام دیں گے بھجبل نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں کرسی کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے بنا پانی کے مچھلی تڑپتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہرگز ڈریں گے نہیں یہاں شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی پالیسی اور شرد پوار کی شرپرستی میں فرقہ پرست طاقتوں کو کچلنے کیلئے مہاراشٹر کے مسلمان این سی پی کو مضبوط کریں پارٹی نے آج آصف شیخ کو راشٹروادی میں شامل کیا اور مالیگاؤں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر مالیگاؤں سے یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال، صغیر ٹریکٹر والا، شاہد ریشم والا سمیت سینکڑوں افراد حاضر تھے.

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی بیسٹ ہڑتال جاری… نیٹ امتحانی مراکز کے لیے اضافی بسیں فراہمی کی ہدایت، بسوں کے ہڑتال سے مسافر بے حال

Published

on

ممبئی میں بیسٹ بسوں کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی مسافر بے حال تھے عوامی ذرائع نقل و حمل کی ہڑتال کے سبب پرائیوٹ گاڑیوں اور آٹورکشہ اور ٹیکسی کی چاندی ہو گئی مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے وہیں بیسٹ انتظامیہ نے پریس اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہڑتال کے درمیان بیسٹ کامگار کروتی سمیتی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال پر انتظامیہ کی نظرہے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

۲۰ جون کو، میسما (مہاراشٹرا ضروری خدمات) کے تحت نوٹس۔ مینٹیننس ایکٹ) ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کو پیش کیا گیا، اور اس کے تحت نوٹسز۔ میسما بھی ارسال کیے گئےہیں اس کے ساتھ ہی تھیلی داروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ۔ 100 بسوں کا انتظام کرنے اضافی بس فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی طور پر

نیٹ امتحان کے 63 امتحانی مراکز میں طلباء کو تکلیف نہ ہو اس لئے بیسٹ فراہمی کوُیقینی بنایا جائے گا ممبئی میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک 60 اضافی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور شام 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اور اس سلسلے میں ڈپو منیجرز کو احکامات دیے گئے ہیں۔ ہڑتال کا بجلی کی فراہمی کے محکمے متاثر نہیں ہے ۔ انڈرٹیکنگ، اور اس کی ضروری پاور سروسز آسانی سے کام کر رہی ہیں۔مسافروں کو بلا تعطل، محفوظ اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔اولین ترجیح،اسی مناسبت سے تمام ممکنہ اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ہڑتال کے سبب ممبئی بے حال ہےسڑکوں پربسیں ندارد ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پربھنی : مہاراشٹر اے ٹی ایس کا یوتھ اسلامک فیڈریشن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر کریک ڈاؤن ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

Published

on

ممبئی ؛ مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نےپربھنی میں کل ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور اسلامک یوتھ فیڈریشن ، پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، داعش کے مشتبہ اراکین سے تفتیش بھی شروع کردی ہے اے ٹی ایس نے یہ کارروائی آن لائن شدت پسندی کے کیس میں کی ہے پربھنی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہاں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی ہے اے ٹی ایس نے علی الصبح ہی اس آپریشن کو انجام دیا جس میں ان مشتبہ افراد کے قبضے سے الیکٹرانک گزٹ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہں اے ٹی ایس نے ضبط کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ۲۰۱۶ داعش کے الزام میں باعزت بری رئیس الدین کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے تقریبا ۱۴ نوجوانوں کو زیر حراست بھی لیا ہے ان سے باز پرس بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے بتایا کہ یہ نوجوان آن لائن شدت پسندی کا شکار تھے ایسے میں آن لائن طریقے سے یہ نوجوان کن سائٹس پر شدت پسندی کا پروپیگنڈہ انجام دیا کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ ناندیڑ اور چھترپتی سمجھانی نگر میں بھی آپریشن کو انجام دیا گیا ۔ پربھنی شہر کے 15 مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں بھی کیں جن میں ممتاز کالونی، ماسٹر کیفے، افتخار کالونی، سینٹ کالونی، مصطفی بازار، عظمت خان روڈ سے سینٹ کالونی روڈ ، راجکوٹ سویٹ، نوبل ہینڈلوم اور ہوزری شاپ وغیرہ شامل ہے اس میں کل ۱۴ افراد سے باز پر بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے ۔اس چھاپہ مار کارروائی سے پربھنی ، ناندیڑ سمیت دیگر مقامات پر مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس معاملہ میں اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی بے قصور کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے باضابطہ طور پر کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔

Continue Reading

بین الاقوامی خبریں

اسرائیل نے جنگ بندی کے چند گھنٹے بعد ہی لبنان پر حملہ کر کے 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔

Published

on

بیروت، جنوبی لبنان: اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ تازہ ترین حملے میں پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے عمل میں آنے کے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد جنوبی لبنان کے شہر سجاد کے قریب جبل الرافی کے علاقے کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

جنگ بندی پر ایک روز قبل اتفاق ہوا تھا۔ ژنہوا کے مطابق، جنگ بندی شام 4:00 بجے نافذ ہوئی۔ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق۔

دریں اثناء حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے جمعے کے روز کہا کہ اگر تنظیم پر حملہ ہوا تو وہ ہتھیاروں کی طاقت سے اسرائیل کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں اس کے ارکان کو نہیں روکیں گی۔

المنار ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں قاسم نے کہا کہ “حزب اللہ کو ختم کرنے اور قبضے کو برقرار رکھنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے اور اسرائیل ہماری زمین کے ہر آخری انچ سے پیچھے ہٹ جائے گا۔”

انہوں نے کہا کہ لبنان کو اس وقت “انتہائی خطرناک دور” کا سامنا ہے اور ملک کے مستقبل کو نشانہ بنانے والی “امریکی اسرائیلی مہم” کا سامنا ہے۔ قاسم نے الزام لگایا کہ اسرائیل لبنان کی سیاسی طاقت کے خلاف ایک نئی تحریک کھڑا کرنا چاہتا ہے اور تنازعات سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو میں بھی رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔

قاسم نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف استعمال کے لیے ہیں اور اسرائیل سے اپیل کی کہ وہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

ان کے تبصرے جمعہ کو جنگ بندی کے نفاذ کے فوراً بعد جبل الرافی کے علاقے کو اسرائیلی فضائی حملوں نے نشانہ بنایا۔

قبل ازیں، حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک “مزاحمت سے وفاداری” کے رکن ابراہیم الموسوی نے کہا کہ اگر اسرائیل بھی اپنی شرائط پر عمل کرتا ہے تو حزب اللہ جنگ بندی معاہدے کا احترام جاری رکھے گی۔

دریں اثنا، لبنان کے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ 2 مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کل 3,980 افراد ہلاک اور 12,001 زخمی ہو چکے ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان