Connect with us
Wednesday,24-December-2025
تازہ خبریں

سیاست

مالیگاؤں کی شہری سیاست میں زبردست بھونچال، سابق رکن اسمبلی شیخ آصف این سی پی میں شمولیت اختیار کی

Published

on

asif-rashid-shaikh

مالیگاؤں، (پریس ریلیز )
مالیگاؤں کے آصف شیخ رشید نے راشٹر وادی کانگریس پارٹی میں ممبئی کے صدر دفتر میں شمولیت حاصل کرلی ہے اس موقع پر راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار، ریاستی صدر جینت پاٹل، ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل، سمیر بھجبل، سمیت راشٹروادی کے ذمہ داران موجود تھے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب آصف شیخ سے ہم نے سوال کیا کہ آپ کس قسم کا فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو موصوف نے کہا کہ میرے شہر کا اور میری قوم کا فائدہ ہوجائے بس یہی میں چاہتا ہوں اجیت پوار نے کہا کہ میں نے پہلا آدمی یا دیکھا جو مسائل کے حل کیلئے سنگھرش کررہا ہے اور ہم نے اسے قبول کیا اجیت پوار نے کہا کہ ہم آصف شیخ کو اکیلے کبھی نہیں چھوڑیں گے راشٹروادی کانگریس پارٹی ایک خاندان ہے اس پارٹی نی بھید بھاؤ نیا پرانا کبھی نہیں کیا جاتا سب کو ساتھ لیکر تعمیری کام کئے جاتے ہیں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کی عوام پر ظلم نہیں کیا جائیگا انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی اجیت پوار نے کہا کہ جادو کی چھڑی تو نہیں لیکن پھر بھی میں یقین دلاتا ہوں کہ آصف شیخ نے جو پندرہ نکاتی مطالبات پیش کئے ہیں اسے جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ اپریل ماہ میں راشٹروادی کے تمام وزرا کیساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ لگا کر ان مطالبات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں میں روڈ راستوں کی تعمیر تعلیم کے مسائل مزدوروں کے مسائل روزگار کے مسائل پاورلوم کے مسائل پولس ڈیپارٹمنٹ سے منسلک عوامی مسائل اوبی سی، مہتر اور شاہ جماعت کے مسائل کو حل کیا جائیگا وزارت تیکنیکی تعلیم کے ماہر شعبہ سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اجیت پوار نے کہا کہ مہاراشٹر میں شیخ رشید پریوار کام کرنے اور کرنیوالا پریوار ہے میں مالیگاؤں سمیت ضلع ناسک کی ترقی کیلئے زیادہ سے زیادہ گرانٹ دونگا انہوں نے کہا کہ کورونا کے حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم سب مالیگاؤں میں آکر مالیگاؤں کی عوام کا اور آصف شیخ رشید کا شکریہ ادا کریں گے کہ انہوں نے کام کرنیوالی اور سیکولر پارٹی کو چنا ہے جو شرد پوار کی سربراہی میں چل رہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ ماسک پہنیں سماجی دوری بنائے رکھیں مالیگاؤں نے پورے مہاراشٹر کی عوام کو حوصلہ ہمت اور ایک پیغام دیا ہے ہم اس کی قدر کرتے ہیں

اس موقع پر ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہا کہ ہمیں آج کے دن کا بہت دنوں سے انتظار تھا چھ ماہ سے ہماری گفتگو جاری تھی اور آج آصف شیخ کے فیصلے کو ہم قبول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کورونا نہیں ہوتا تو ہم. مالیگاؤں آکر عوام کے بیچ آصف شیخ کا استقبال کرتے آصف شیخ نے مالیگاؤں کی عوام سے پوچھا کہ کس پارٹی میں جانا ہے اور اس کے بعد راشٹر وادی میں آنے کا فیصلہ کیا ہم انکا استقبال کرتے ہیں موصوف نے کہا کہ یہ مہاراشٹر کا پہلا لیڈر ہے جو عوام کے بیچ جاکر رائے مشورہ لیکر فیصلہ لیتا ہے ہم ایسے لیڈر کی قدر کرتے ہیں انہوں نے پندرہ نکاتی تمام مطالبات کو یکے بعد دیگرے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی یہاں چھگن بھجبل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف شیخ میں لگن اور کام کرنے کا جذبہ ہے انہوں نے جب استعفیٰ دیا تو ہم نے پارٹی ہائی کمان سے مشورہ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ ایک سابق ایم ایل اے جس کا کردار ماضی میں اچھا رہا ہے اور عوامی طاقت ہے ایسے شخص کو پارٹی میں شامل کرلینا پارٹی کی طاقت بڑھاتا ہے اس لئے ہم نے پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی اور آج ہم انکا استقبال کرتے ہیں بھجبل نے کہا کہ راستوں کی تعمیر مزدوروں کے مسائل پاورلوم کے مسائل تعلیم جیون دائی وقف بورڈ یونانی ڈاکٹرس او بی سی مسلم مہتر شاہ سی اے اے این آر سی کو حل کریں گے اور مل جل کر مالیگاؤں سمیت پورے ضلع کی ترقی کو انجام دیں گے بھجبل نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ فرقہ پرست طاقتیں کرسی کے بغیر ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے بنا پانی کے مچھلی تڑپتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم لڑیں گے اور ہرگز ڈریں گے نہیں یہاں شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی پالیسی اور شرد پوار کی شرپرستی میں فرقہ پرست طاقتوں کو کچلنے کیلئے مہاراشٹر کے مسلمان این سی پی کو مضبوط کریں پارٹی نے آج آصف شیخ کو راشٹروادی میں شامل کیا اور مالیگاؤں کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں اس موقع پر مالیگاؤں سے یوسف سیٹھ نیشنل، عتیق کمال، صغیر ٹریکٹر والا، شاہد ریشم والا سمیت سینکڑوں افراد حاضر تھے.

سیاست

سورت ہوائی اڈے پر جوڑے سے 17.5 کروڑ روپے کی 17,658 کیلو گرام ہائیڈروپونک گھاس ضبط

Published

on

گجرات کے سورت : کے سورت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی ایجنسیوں نے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ بنکاک سے آنے والے ایک مسافر سے ہائیڈروپونک ویڈ (ہائبرڈ چرس) پکڑی گئی ہے۔ سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، سورت سٹی ڈیٹیکشن کرائم برانچ (ڈی سی بی)، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) اور کسٹمز کی ایک مشترکہ ٹیم نے بنکاک سے فلائٹ میں سفر کرنے والے ایک جوڑے کو روکا اور ان کے چیک ان بیگ سے بڑی مقدار میں ہائیڈرو پونک ویڈ (ہائبرڈ چرس) ضبط کر لیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی میں جوڑے کے سامان کی مکمل تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ویکیوم سے بھرے پولی تھین کے 16 پیکٹ برآمد ہوئے جن میں کل 17.658 کلو گرام ہائیڈروپونک ویڈ تھا۔ فرانزک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) نے اس کی قیمت کا تخمینہ ₹6.18 کروڑ (تقریباً 1.75 بلین ڈالر) لگایا ہے، جب کہ اس کی بلیک مارکیٹ کی تخمینہ قیمت ₹17.5 کروڑ (تقریباً 1.75 بلین ڈالر) تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ ہائیڈروپونک گھاس ایک کنٹرول شدہ ماحول میں اگائی جانے والی ایک اعلیٰ قسم کی ہائبرڈ بھنگ ہے۔ اس کا ٹی ایچ سی (ٹیٹراہائیڈروکانابینول) مواد باقاعدہ چرس سے بہت زیادہ ہے، جس کی وجہ سے یہ منشیات کے اسمگلروں میں بہت مشہور ہے۔ اس مادہ پر این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کے تحت پابندی ہے۔ ملزم جوڑے کو مزید پوچھ گچھ اور تفتیش کے لیے متعلقہ ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیش کار اب منشیات کی اسمگلنگ کے اس بین الاقوامی نیٹ ورک کی گہرائیوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس میں بنکاک سے آنے والے راستے اور سورت میں ریسیورز شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ کارروائی حالیہ مہینوں میں سورت ہوائی اڈے پر منشیات کے پکڑے جانے والے متعدد قبضوں میں سے ایک ہے، جہاں بنکاک سے آنے والی پروازوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ تمام متعلقہ ایجنسیوں کی چوکسی، کارکردگی اور بہترین تال میل کو سراہا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو تقویت دیتی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میونسپل کارپوریشن : انتخابات کے لیے پہلے دن 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی کی تقسیم، کوئی درخواست داخل نہیں کی گئی، بی ایم سی وارڈوں میں فارم کا انتظام

Published

on

BMC-Chunav

ممبئی میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے لیے کاغذات نامزدگی کی تقسیم آج 23 دسمبر 2025 سے شروع ہو گئی ہے۔ اس کے مطابق کل 4 ہزار 165 کاغذات نامزدگی 23 ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر سے دفتری اوقات میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پہلے روز کوئی کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیا گیا۔ ریاستی انتخابات، مہاراشٹر ریاست نے میونسپل کارپوریشن عام انتخابات 2025 – 26 کے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نوٹیفکیشن 15 دسمبر 2025 کو شائع کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرا 23 دسمبر 2025 بروز منگل سے شروع ہو گیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں 23 ریٹرننگ آفیسر دفاتر کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ عام انتخابات کے عمل کو صاف شفاف اور قواعد کے مطابق انجام دیا جا سکے۔ امیدواروں کو کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفاتر میں 23 دسمبر سے 29 دسمبر 2025 تک دفتری اوقات میں اور 30 ​​دسمبر 2025 بروز منگل شام 4 بجے تک دستیاب ہوں گے۔ کاغذات نامزدگی جمعرات 25 دسمبر 2025 اور اتوار 28 دسمبر 2025 کو جاری نہیں کیے جائیں گے۔

کاغذات نامزدگی قبول کرنے کا دورانیہ 23 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔ جمعرات 25 دسمبر 2025 اور اتوار 28 دسمبر 2025 کو کاغذات نامزدگی قبول نہیں کیے جائیں گے۔ ہرریٹرننگ آفیسر کے انتخابی عمل کے لیے ضروری انتظامی مشینری، عملہ اور تکنیکی سہولیات دستیاب کر دی گئی ہیں۔

موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 دسمبر 2025 بروز بدھ صبح 11 بجے سے کی جائے گی۔ جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد درست امیدواروں کی فہرست فوری طور پر شائع کر دی جائے گی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 2 جنوری 2026 صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہے۔ نشانات کی الاٹمنٹ اور حتمی امیدواروں کی فہرست ہفتہ، 3 جنوری 2026 کو شائع کی جائے گی۔ میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جمعرات، 15 جنوری 2026 کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوگا۔ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان جمعہ 16 جنوری 2026 کو صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، درستگی کی تصدیق، کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی حتمی فہرست کے اعلان کے تمام مراحل الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق عمل میں آئیں گے۔ میونسپل کارپوریشن امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ نامزدگی کے عمل کے لیے دیے گئے وقت پر سختی سے عمل کریں۔

اس کے علاوہ کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت امیدواروں کو الیکشن کمیشن کے قواعد کے مطابق ضروری دستاویزات، حلف نامے اور لازمی فیس بروقت جمع کرانا ہوگی۔ میونسپل کارپوریشن مطلع کرتی ہے کہ نامزدگی کے عمل کے ہر مرحلے پر قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور امیدواروں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ اگر کوئی غلطی پائی گئی تو متعلقہ نامزدگی کو مسترد کیا جا سکتا ہے۔

Continue Reading

سیاست

ناندیڑ میں اجیت پوار کی این سی پی لیڈر کا دن دہاڑے اغوا… مارا پیٹا اور باہر پھینک دیا، سیاست گرمائی! حامیوں نے ناندیڑ بند کا کیا اعلان

Published

on

Nanded-NCP

پونے : مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ اس بار اس کی وجہ این سی پی کے ایک رکن کا اغوا اور شدید مار پیٹ ہے۔ ناندیڑ میں پیش آنے والے اس واقعہ نے سیاسی دشمنی، امن و امان کی صورتحال اور پارٹی کے اندر گروپ بندی کے بارے میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ دریں اثنا، این سی پی لیڈر کے حامیوں نے ناندیڑ بند کی کال دی ہے۔ معاملہ سیاسی زور پکڑ رہا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ناندیڑ میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن کے سابق لیڈر جیون گھوگرے پاٹل اپنی ٹویوٹا انووا میں سفر کر رہے تھے جب مخالف سمت سے آنے والی ایک مہندرا اسکارپیو نے ان کی گاڑی کو روک دیا۔

سڑک کے کنارے جیون گھوگرے پاٹل کا انتظار کر رہے تین آدمی اس کی کار کی طرف بھاگے، اسے زبردستی اسکارپیو میں گھسیٹ کر لے گئے اور فرار ہوگئے۔ این سی پی لیڈر کا الزام ہے کہ اغوا کار اسے نامعلوم مقام پر لے گئے، اس پر حملہ کیا اور بعد میں اسے ایک گاؤں کے قریب چھوڑ دیا۔ اس کے بعد اس نے پارٹی کے ساتھیوں پرتاپراؤ گووند راؤ چکھلیکر اور موہن راؤ ماروتراو ہمبارڈے پر حملے کی سازش کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی۔ پاٹل کے مطابق، اغوا کاروں نے انہیں دھمکی دی، اور کہا کہ وہ مستقبل کے وزیر، چکھلیکر کے ساتھ مداخلت نہ کرے، اور خبردار کیا کہ وہ بیڈ کے گاؤں کے سربراہ سنتوش دیشمکھ جیسا انجام ہو سکتا ہے، جسے پچھلے سال اغوا کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

ناندیڑ کے ایم ایل اے پرتاپ پاٹل چکھلیکر اور سابق ایم ایل اے موہن راؤ ماروتراو ہمباردے کے خلاف تشدد بھڑکانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں شبھم دتہ سنواد، راہول ماروتی داسرواد، کسٹوبھ رمیش رنویر، وویک نرہری سوریاونشی، مادھو بالاجی واگھمارے، محمد افروز فقیر اور دیوآنند بھولے شامل ہیں۔ ان میں سے تین کا مبینہ طور پر مجرمانہ ریکارڈ ہے۔ دریں اثنا، جیون گھوگرے پاٹل، جو سر میں شدید چوٹ کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں، نے اجیت پوار اور ایکناتھ شندے سے ناندیڑ میں غنڈوں کا راج ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان کے حامیوں نے منگل کو ناندیڑ میں بند کا اعلان کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com