Connect with us
Saturday,06-December-2025

جرم

مالیگاؤں میں تین ماہ کی ننھی بچی کو پاس بیٹھی لڑکی کے ہاتھ میں تھما کر ظالم ماں فرار

Published

on

اسپشیل اسٹوری :خیال اثر مالیگانوی
اسلام کی آمد سے پہلے عہد جاہلیت میں لوگ اپنی بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہوئے زندہ درگور کردیا کرتے تھے. اسلام جیسے آفاقی مذہب نے اس گناہ عظیم سے معصوم بچیوں کو محفوظ رکھتے ہوئے انھیں پروان چڑھانے کا پیغام دیا تھا.بعد کے آنے والوں نے اس اسلامی فکر کو دوام بخشا لیکن زمانہ جیسے جیسے ترقی کرتا گیا بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کا چلن تو ختم ہو گیا لیکن بیٹیوں کو ان کے سسرال میں ظالمانہ طریقے سے نذر آتش کیا جانے لگا. جہیز کم لانے یا ساس بہو کے جھگڑوں میں معمولی تنازعات کی وجہ سے دنیا میں بے شمار دلہنوں کو انتہائی سفاکی سے زندہ جلا دیا گیا.
فی زمانہ اس سے بھی آگے بڑھتے ہوئے ناجائز تعلقات کے ساخشانے میں جنم لینے والے بچوں کو ظالم مائیں خود ہی کچروں کے ڈھیر پر پھینکتے ہوئے خود کو پاک دامن اور شریف ثابت کرتی رہیں ہیں. اسی طرح بے شمار واقعات ایسے بھی رونما ہوتے رہے ہیں جن میں مائیں خود ہی اپنے جگر گوشوں کو خود میں مگن رہتے ہوئے راہ چلتے ہوئے یا دوکانوں میں خریدی کرتے وقت بھول جایا کرتی ہیں. ایسا ہی ایک دلدوز واقعہ کل شام مالیگاؤں شہر کے مشہور معروف انجمن چوک کی روبی جنرل اسٹور میں پیش آیا. جس کے تعلق سے کہا نہیں جا سکتا کہ اپنی تین ماہ کی معصوم بچی کو خود اس کی ماں یا رشتے دار نقاب پوش خاتون جانے انجانے میں یا پھر مذکورہ خاتون جان بوجھ کر اسٹور میں بیٹھی ہوئی ایک لڑکی کو تھما کر راہ فرار اختیار کر لی.اس سے پہلے وسط جون میں صبح سات بجے کے قریب مالدہ شیوار میں جعفر سیٹھ کے کارخانے کے پاس کپڑوں میں لپٹی ہوئی ایک نوزائیداہ بچی عام افراد کو خونخوار جانوروں کے درمیان پڑی ہوئی ملی تھی جس پر اس علاقے میں چہ مگوئیاں ہوتی رہی تھیں اور لوگوں نے یقین کرلیا تھا کہ اس نومولود کو پھینکنے کا واقعہ ناجائز تعلقات کا ساخشانہ ہے .
برسوں پہلے طنز و مزاح کے مشہور شاعر سلیمان خطیب نے کہا تھا کہ
جس کی بیٹی جوان ہوتی ہے
کس مصبیت میں جان ہوتی ہے
اس واقعہ میں جوان ہونے کا انتظار بھی نہیں کیا گیا. ایک معصوم بچی سے اس کی معصومیت اور اس کا معصوم بچپن چھین کر سماج و معاشرہ میں آوارہ بن کر بھٹکنے کے لئےچھوٰڑ جانے کی بو آتی ہے. اس اسٹور میں لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کے فوٹیچ دیکھنے کے بعد عیاں ہوا کہ مذکورہ نقاب پوش خاتون نے معصوم بچی کو اسٹور میں موجود ایک لڑکی کے ہاتھوں میں سونپ کر اپنی خریدی مکمل کی اور بچی کو لئے بغیر ہی راہ فرار اختیار کر لی. دوکان مالک نے بچی کے تعلق سے محمکہ پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوٹیچ کی مدد سے اپنی تفتیش کا آغاز کردیا ہے.ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس دلدوز واقعہ کی حقیقت کا پردہ فاش ہوجائے. بتایا جاتا ہے کہ یہ معصوم بچی کسی مسلم گھرانے کی چشم و چراغ ہے کیونکہ بچی کے ماتھے پر رنگ حنا سے اللہ اور ہاتھ پر محمد لکھا ہوا ہے. یہ واقعہ مسلم معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ کہلائے گا. کیونکہ شہر میں دن بدن نومولود بچوں کے سنسان علاقوں میں پھینکے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں اور اب تو دلہنوں کو نذر آتش کئے جانے کے واقعات بھی ختم ہوکر رہ گئے ہیں لیکن یہ واقعہ ایک ماں اور اس کے اہل خانہ کے لئے شرمسار کردینے کے مترادف ہے. ساتھ ہی ایک ماں کی لاپرواہی کو اجاگر کرتا ہوا یہ المناک واقعہ اصلاح معاشرہ کے علمبرداروں کے لئے کسی تازیانہ سے کم نہیں. عیاں رہے کہ روبی جنرل اسٹور انجمن چوک کے مالک کی جانب سے آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں فریاد درج کی گئی ہے گناہ داخل ہونے کے بعد قانونی طور پر لڑکی کو ناسک کے سرکاری ادارے میں بھیج دیا جائے گا. وہاں کا قانون ایسا ہے کہ بہت سے بے اولاد لوگ نمبر لگا کر انتظار میں رہتے ہیں کہ ایسا کوئی بچہ یا بچی آئے تو وہ اسے قانونی طور پر حاصل کرسکے مگر گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے انصاری ضیاء الرحمن مسکان , علاؤالدین للے ,محفوظ الرحمن کاملی, انصاری نعمان ملک, امتیاز بلڈر؛ مسعود بلڈر, عزیز ریاض, ظہیر بھائی زیڈ ایس موبائل ملے کی مسجد اور گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ مالیگاؤں کے دیگر اراکین کی جانب سے قانونی لڑائی لڑکر بچی کو حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی. پولیس تحقیقات جاری ہے کچھ اور انکشاف بھی ہوسکتا ہے وقت کا انتظار رہے گا.

جرم

ریپیڈو ایپ چلانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کے خلاف سرکاری لائسنس کے بغیر بائیک ٹیکسی سروس چلانے پر مقدمہ درج۔

Published

on

Rapido

ممبئی : نہرو نگر پولیس نے روپن ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جو ریپیڈو ایپ کو چلاتی ہے، بغیر سرکاری لائسنس کے بائیک ٹیکسی خدمات فراہم کرنے پر۔ یہ کارروائی 3 دسمبر کو ممبئی ایسٹ آر ٹی او کی موٹر وہیکل انسپکٹر منیشا اشوک مور کی شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔ شکایت کے مطابق، 2 دسمبر کو، ایم وی آئی وکاس سمپت لوہکرے کی قیادت میں ایک انفورسمنٹ ٹیم نے کرلا نہرو نگر میں ایس ٹی ڈپو کے قریب اچانک چیکنگ کی۔ تحقیقات کے دوران، ریپیڈو ایپ کے ذریعے بک کیے گئے تین موٹر سائیکل سواروں کو غیر قانونی طور پر نجی دو پہیہ گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ پوچھ گچھ پر، سواروں نے 42 سے 44 روپے کے درمیان کرایہ وصول کرنے کی تصدیق کی۔ موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66/192 کے تحت تینوں موٹر سائیکل مالکان اور سواروں پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ لائسنس کی خلاف ورزی پر ایک شخص پر 500 روپے کا اضافی جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ ریپیڈو کے پاس مہاراشٹر حکومت یا ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا پٹرول سے چلنے والی بائیک ٹیکسیوں کو چلانے کا کوئی درست لائسنس نہیں ہے۔ اس کے باوجود، کمپنی مسافروں کو پرائیویٹ موٹر سائیکلوں پر لے جاتی ہے اور ایپ کے ذریعے پیسے کماتی ہے۔ حکام کے مطابق، ریپیڈو کی کارروائیوں سے موٹر وہیکل ایکٹ، تعزیرات ہند اور آئی ٹی ایکٹ کی کئی دفعات کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ پولیس نے موٹر وہیکل ایکٹ کی دفعہ 66، 93، 192اے، 193، 197، بی این ایل کی دفعہ 318 (3) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66ڈی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : ٹراویل ایجنسی پر کرائم برانچ کا چھاپہ… غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجنے کے نام پر دھوکہ دہی، پولس کا ایکشن، کیس درج

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی ناگپاڑہ علاقہ میں متعدد ٹراویل ایجنسی بیرون ملک بھیجنے کی آڑ میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرتی ہے, ایسی شکایت ممبئی پولس کرائم برانچ کو ملی تھی. ان ایجنسی کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی وزارت خارجہ کی اجازت نہیں ہوتی ہے اور وہ لوگوں سے بیرون ملک ملازمت کے لئے بھیجنے کے نام پر خطیر رقم وصول کرتے ہیں. وزارت خارجہ کے زیر اثر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ باندرہ نے ممبئی کرائم برانچ یونٹ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن انجام دیا. ناگپاڑہ کے کے ڈی بلڈنگ میں ۹ دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی, جو بلا کسی اجازت کے بیرون ملک بھیجنے کا کام کرتے تھے اور ان سے متعلق شکایت بھی موصول ہوئی تھی. ان کے دفتر سے ۲۳۸ پاسپورٹ، متعدد دستاویزات آفر لیٹر، ویزیٹنگ کارڈ اور بیرون ملک کے استعمال میں آنے والا لیٹر و دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے ہیں. پولس نے ان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ سمیت امیگریشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ناگپاڑہ میں کیس درج کیا ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

جرم

کستوربا پولیس اسٹیشن بچی کے جنسی استحصال کیس میں 10سال کی سزا

Published

on

ممبئی : کستوربا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بچی کے جنسی استحصال کے کیس میں ملزم کو عدالت نے سزا سنائی ہے۔ ملزم نریش کمار ہریش کمار44 کے خلاف پسکو کیے تحت جنسی استحصال کا کیس درج کیا گیا تھا ملزم کو ڈنڈوشی کورٹ نے اس کیس میں 10 سال کی سزا اور 2000 ہزار روپے جرمانہ بصورت دیگر تین ماہ کی قید کا حکم سنایا ہے اس کیس کی بہتر تفتیش کے سبب ملزم کو سزا ہوئی ہے کستوربا پولیس نے اس معاملہ میں تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی تھی اور اب اس معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com