(جنرل (عام
مالیگاؤں میں ایک ساتھ 82 کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے سے ہاہاکار

(وفا ناہید)
اس وقت مالیگاؤں میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے. 48 مریضوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد کل رات تک کورونا کے 82 نئے مریضوں کے انکشاف سے شہر میں ہاہاکار مچا ہوا ہے. اس طرح اب شہر میں کورونا کے متاثرین مریضوں کی مجموعی تعداد 253 ہوگئی ہے. کل شام 6 بجے 11 نئے مریضوں کی کورونا رپورٹ پوزیٹیو آئی تھیں. اس کے بعد اس لسٹ میں رات 9 بجے تک 55 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا تھا, اور شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد 200 کا آنکڑا پارگئی تھی. ابھی شہر اس جھٹکے سے سنبھل بھی نہ پایا تھا کہ رات 1 بجے 27 نئے کورونا متاثرین کےساتھ مجموعی تعداد 253 ہوگئی ہے. عوام کا کہنا ہے کہ ہم تو سختی سے لاک ڈاؤن کی پاسداری کررہے ہیں. اس کے باوجود COVID -19 نامی اس وباء نے شہر کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے. کورونا کے اثرات کم نہیں ہورہے ہیں. اس پر انتظامیہ نے نیا فاران ہاسپٹل کو کورونا سینٹر دے کر عوام پر ظلم کیا ہے. واضح رہے کہ نیا فاران ہاسپٹل جونا آگرہ روڑ سے متصل ہے اور اس کے اطراف گھنی آبادی ہے. نیا فاران ہاسپٹل کے بیک سائیڈ پر ثناء انکلو کی عمارتیں ہیں. مطلب نیا فاران ہاسپٹل کی باؤنڈری وال اور ثناء انکلو کا وال کمپاؤنڈ ایک ہی ہے. انتظامیہ نے مہاراشٹر سائزنگ سے لے کر دیوی کے ملے تک پورا علاقہ بلاک کرکے پولس چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے. مطلب نیا فاران ہاسپٹل کے آگے کی سمت سے کوئی گذر نہیں سکتا مگر پیچھے کی سائیڈ جو کہ ہاسپٹل سے انتہائی قریب ہے اور یہ رہائشی علاقہ ہے. عوام کو بے یار و مددگار چھوڑدیا گیا ہے. اب تک تو ثناء انکلو کورونا کے حملے سے بچا ہوا تھا. مگر اب جب کہ شہر میں کورونا کا قہر جاری ہے. کیا ثناء انکلو اس سے بچ پائے گا ؟ جب کہ اس رہائشی علاقے میں نیا فاران ہاسپٹل کو کورونا سینٹر بنادیا گیا ہے. علاقے کی عوام میں پچھلے چند دنوں سے کافی تشویش اور بے چینی کی لہر پائی جارہی ہیں. عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح رہائشی علاقے میں کورونا کا سینٹر بنا کر مسلمانوں کو موت کے منہ میں ڈھکیلا جارہا ہے.
سیاست
وقف ایکٹ کے خلاف ۳۰ اپریل کو بتی گل احتجاج کی اپیل : ابو عاصم اعظمی

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر رکن اسمبلی نے وقف ایکٹ کے خلاف بتی گل احتجاج کی مسلمانوں سے اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے درخواست کی ہے کہ بطور احتجاج بتی گل احتجاج میں شرکت کرتے ہوئے اپنے گھروں مکانات مسجدوں اور دیگر مقامات کی بتی بند رکھیں۔ یہ احتجاج ۹ بجکر۱۵ منٹ تک بتی بند رکھ کر احتجاج کرے, ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ سرکار نے وقف املاک پر ناجائز قبضہ کرنے کے لئے یہ ایکٹ لایا ہے۔ اس ایکٹ کے خلاف مسلمانوں میں غم ؤغصہ و ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ۳۰ اپریل کو مسلمان سرکار کے اس ایکٹ کے خلاف اپنا احتجاج درج کروائیں۔
جرم
ساکی ناکہ پولس کی بڑی کارروائی… منشیات کی فیکٹری بے نقاب دو گرفتار، ایم ڈی کی فیکٹری اور سازو سامان بھی ضبط

ممبئی : ممبئی پولیس نے میرا بھائیندر علاقہ میں ایم ڈی ڈرگس منشیات کی فیکٹری ضبط کر دومنشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے تفصیلات کے مطابق صادق سلیم شیخ 28 سالہ باندرہ راہل نگر ساکن کو 24 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد سراج سلطان پنجاوانی 57 سالہ میرا روڈ کا ساکن کو گرفتار کیا گیا ان دونوں کے قبضے سے کل 8 کروڑ 15 لاکھ روپے کی منشیات ضبط کی گئی ہے۔ ساکی ناکہ پولیس نے 24 اپریل کو کاجو پاڑہ سے مشتبہ حالت میں سلیم شیخ 28 سالہ کو گرفتار کیا تھا اس کے قبضے سے منشیات ضبط کی گئی تھی۔
سراج سلطان پنچوانی میرا روڈ کے ساکن سے متعلق پولیس نے سراغ لگایا اور یہاں میرا بھائیندر کامن گاؤں میں ایک منشیات کی فیکٹری بھی ملی, یہاں فیکٹری میں چار کلو وزن کی ایم ڈی جھاڑی میں برآمد ہوئی۔ پولیس نے 60 گھنٹے کی تفتیش میں 2 ملزمین کو گرفتار کر کے کل 4 کلو 53 گرام وزنی ایم ڈی ضبط کی ہے جس کی کل مالیت 8 کروڑ روپے سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ پولیس اس معاملہ میں تفتیش کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی ڈرگس کی فیکٹری سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے یہ اطلاع آج یہاں ڈی سی پی سچن گنجال نے پریس کانفرنس میں دی ہے انہوں نے کہا کہ ساکی ناکہ نے منشیات کے ریکیٹ پر کام کرتے ہوئے یہ فیکٹری کو بے نقاب کیا ہے یہ بڑی کامیابی ہے اس سے قبل بھی پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات کی فیکٹری پر کارروائی کی تھی اور یوپی میں بھی فیکٹری کو بے نقاب کیا تھا اور 10 لاکھ کی منشیات اس وقت برآمد کی گئی تھی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
وکرولی پھل فروش بنگلہ دیشی نہیں ہندوستانی شہری پولس تفتیش میں انکشاف

ممبئی : ممبئی کے وکرولی ایسٹ پولیس نے جن 19 مبینہ بنگلہ دیشیوں کو زیر حراست لیا تھا وہ تمام ہندوستانی شہری ثابت ہوئے ہیں وکرولی مارکیٹ میں بنگلہ دیشیوں سے متعلق بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے پولیس میں شکایت کی تھی۔ جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ بنگلہ دیشیوں سے باز پرس کی تھی اور ان کے دستاویزات کی جانچ اور تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ تمام ہندوستانی شہری ہے۔ اس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شمشل ایوب شیخ 22 سالہ پھل فروش، محمد منرول شیخ، سائم ضیا الرحمن شیخ، نعیم ایوب شیخ، سمیت کل 19 افراد کو حراست میں لیا تھا, ان سے متعلق تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ تمام ہندوستانی شہری ہے۔ اس میں سے 11 صاحب گنج جھار کھنڈ کے مکین ہے, تو اس میں 7 مغربی بنگال مالدہ اور ایک اتر پردیش کا ساکن ہے۔ یہ اطلاع سنیئر پولیس انسپکٹر سوریہ کانت نائک واڑی نے دی ہے۔ وکرولی میں جس طرح سے آپریشن کو انجام دیا گیا اس کے بعد ان ہندوستانی مزدور اور شہریوں کو ہراساں کیا گیا۔ کیا اب اس معاملہ میں کریٹ سومیا معذرت طلب کریں گے, کیونکہ یہ تمام اب بنگلہ دیشی شہری نہیں بلکہ ہندوستانی شہری ثابت ہوئے ہیں اور اسکی تصدیق پولیس نے کی ہے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا