Connect with us
Friday,08-August-2025
تازہ خبریں

مہاراشٹر

بھیونڈی میں ابو عاصم اعظمی کیخلاف علمائے کرام کا غصہ پھوٹ پڑا,ابو عاصم اعظمی کا بیان شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ تنظیم علماء اہلسنت بھیونڈی

Published

on

abu-asim-azmi

بھیونڈی (پریس ریلیز )
ممبئی و بھیونڈی کی مشہور و معروف شخصیت حضرت مولانا معین میاں پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ ابوعاصم اعظمی کے ایک تبصرہ پر بھیونڈی شہر کے علمائے کرام میں زبردست غصہ پھوٹ پڑا ہے۔ ان کا یہ تبصرہ بھیونڈی کے ایک ہندی اخبار میں شائع ہونے کے بعد علمائے اہلسنت نے آناً فاناً ایک مذمتی میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی کی مذمت کی گئی کہ ہندی کے ایک مجھول اور غیر معروف اخبار میں ابوعاصم اعظمی کا یہ مطالبہ پڑھ کر بہت دکھ بھی ہوا اور حیرت بھی کہ منشیات کے سلسلے میں معین میاں کی بھی چانج کی جائے۔ابوعاصم کا یہ بیان اور مطالبہ انتہائی شرمناک ہے تنظیم علماء اہلسنت بھیونڈی کے علماء کی آج جمعہ بعد میٹنگ ہوئی جس میں علماء نے ابو عاصم کی اس حرکت کی سخت مذمت کی۔

مولانا محمد یوسف رضا قادری نے کہا کہ ابو عاصم کے اس مطالبے اور بیان سے ہمیں سخت صدمہ پہنچا ہے ابو عاصم اعظمی اس بات سے فورا معافی مانگے اور کہا کہ معین میاں کے بارے میں اس طرح کا بیان نا قابل برداشت ہے اور پورے ملک کے علماء معین میاں کے ساتھ ہیں معین میاں کی شخصیت تووہ ہے جنھوں نے ممبئی واطراف میں منشیات کے خلاف تحریک چلائی اور آج بھی وہ اس کام میں لگے ہیں جس کے نتیجے میں بے شمار نوجوان نشہ چھوڑ کر راہ راست پر آگئے ہیں۔۔ اسی شخصیت کے بارے میں ابوعاصم کا یہ مطالبہ کسی سازش کی طرف اشارہ کرتا ہے. مولانا اکرم اشرفی نے کہا معین میاں ایک مذہبی پیشوا ہیں اور ان کا تعلق ملک کی ایک بہت بڑی ور عظیم خانقاہ سے ہے اور بے شمار لوگ معین میاں اور ان والد گرامی کے مرید ہیں ۔اس لئے ان کے بارےمیں ابو عاصم کا یہ بیان انتہائی شرمناک ہے.

مولانا شمشاد نوری نے کہا ابوعاصم تو مسلمانوں کے ٹھیکیدار بنتے ہیں پھر کسی مسلمان اور عالم دین کو پھنسانے کا مطالبہ آخر وہ کیوں کررہے ہیں ۔۔اور پھر ملک کے موجودہ حالات سے کیا وہ واقف نہیں ہے کہ مسلمانوں کو کس طرح جھوٹے معاملات میں پھنسا یا جا رہا ہےان حالات میں ان کی یہ حرکت باعث حیرت ہے اور اب مسلمانوں کو ابوعاصم سے ہوشیار ہوجانا چاہئے۔۔یہ ہرگز لیڈر بننے کے لائق نہیں ہیں۔
مفتی عمر نے کہاعلماء اور مذہبی شخصیتوں سے توبے شمار لوگ ملتے ملاتے رہتے ہیں اب اگر کوئی کسی جرم میں ماخوذ ہوجائے توکیا ان شخصیتوں کی جانچ کا مطالبہ درست ہوگا جن سے وہ ملنا جلنا رکھتا تھا۔

مولانا علی حسین ہاشمی نے کہا کہ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جو شخص الیکشن کے وقت ووٹ کی خاطر لوگوں کو راضی کرنے کے لئے ہزاروں پاپڑ بیلتا ہے وہ اس طرح کا بیان دے کرلوگوں کو کیوں ناراض کررہا ہے ۔۔کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔مولانا رفیق عالم نے کہا کہ ابو عاصم اعظمی کی اس حرکت کو صرف شرارت سے تعبیر کیا جاسکتا ہے وہ معافی نہ مانگے تو مسلمان ان کا بائیکاٹ کریں مولانا محمد علی مصباحی نے کہا کہ ہمیں بہت دکھ ہے کہ جو ذات منشیات کے خاتمے کے لئے تحریک چلا رہی ہو جدوجہد کر رہی ہو ابو عاصم اعظمی اسی ذات پر یہ گھٹیا شک کر رہے ہے یہ افسوس کی بات ہے
مولانا محمد یوسف رضا قادری، مولانا محمد اکرم اشرفی، مولانا شمشاد نوری، مولانا منظور عالم،مفتی محمد عمر، مولانا رفیق عالم، مولانا شمشیر عالم ،مولانا مصباحی،مولانا علی ہاشمی،مولانا عمادالدین، و دیگر علماءکرام میٹنگ میں شریک تھے

جرم

ممبئی اے این سی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی ۱۰ کروڑ کی ایم ڈی ضبط پانچ گرفتار

Published

on

Drugs

ممبئی : ممبئی میں منشیات کے خلاف انٹی نارکوٹکس سیل نے اپنی آپریشن میں 10 کروڑ سے زائد کی منشیات ایم ڈی ضبط کر نے کے ساتھ 5 ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ممبئی اور نئی ممبئی سے ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جو ملاڈ اور ممبئی کے متعدد علاقہ میں منشیات کے کاروبار میں ملوث تھے۔

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل گھاٹکوپر یونٹ نے 28 جولائی کو جوگیشوری علاقہ میں گشت کے دوران ایک مشتبہ شخص کو زیر حراست لیا تھا, اس کے قبضے سے 504 گرام میفیڈون یم ڈی برآمد ہوئی تھی, اس کے بعد تفتیش میں پیش رفت اور اس کا معاون بھی اس میں شریک تھا اس کے قبضے سے 518 گرام میفیڈون ایم ڈی ملی, جس کی کل ایم ڈی 1.033 کلو برآمد کی گئی, جس کی کل مالیت 2055 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج رک کے 2 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ اسی طرح انٹی نارکوٹکس سیل باندرہ یونٹ نے پٹھان واڑی ملاڈ ممبئی میں ایم ڈی فروشی کرنے والے ایک شخص کو زیر حراست لے کر اس کے قبضے سے 766 گرام میفیڈون ایم ڈی جس کی قیمت 1.96 کروڑ برآمد کی اور اسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا۔ اسی طرح ممبئی کے ورلی یونٹ نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی فروخت کرنے والے ایک شخص کو 7 اگست کو گرفتار کیا اس کے قبضے سے 72 کروڑ روپے کی ایم ڈی ضبط کی گئی۔ اسی طرح باندرہ انٹی نارکوٹکس سیل یونٹ نے نئی ممبئی ایم آئی ڈی علاقہ میں ایک شخص کو زیر حراست لیا اور اس کے قبضے سے 1.024 گرام وزن کی ایم ڈی نائیجریائی شہری کو 2 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا, جس کی کل مالیت 2.56 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسی جرم میں اب تک 1.556 کلو وزن کی ایم ڈی جس کی مالیت 3.89 کروڑ بتاتی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے چار کارروائی میں ملاڈ، جوگیشوری، دادر، ایم آئی ڈی سی، نئی ممبئی میں 4.034 کلو وزن منشیات ضبط کی گئی ہے۔ جس کی کل مالیت 10.07 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے, اس معاملہ میں اب تک 5 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین ملاڈ ممبئی دادر علاقہ میں ایم ڈی فروشی کا کام کرتے تھے۔ شہریوں سے انٹی نارکوٹکس سیل نے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کا ساتھ دے اور اگر انہیں اس متعلق کوئی اطلاع دینا ہے تو ان کا نام مخفی رکھا جائے گا اور وہ اپنی معلومات 1933 ہیلپ لائن پر دے سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر کی ایما پر ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل نے کی ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

پونے ریو پارٹی : گھریلو ملازمہ کی قابل اعتراض تصاویر اور لڑکیوں کی ویڈیو؟ خواتین کمیشن چئیرپرسن کا سنسنی خیز انکشاف، پولس رپورٹ میں کئی اہم خلاصہ

Published

on

Pune-Rave-Party

‎ممبئی پونے کھڑسے کے داماد پرانجل کھیوالکر کو پونے پولیس نے ایک ریو پارٹی میں شرکت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا اور اس پر بڑا ہنگامہ ہوا تھا۔ اس کے بعد کئی الزامات لگائے گئے۔ اب جبکہ ویمن خواتین کمیشن بھی ریو پارٹی کیس میں فعال ہے، روہنی کھڑسے کافی ناراض ہیں۔ اب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن روپالی چاکنکر نے پریس کانفرنس کر کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

‎خواتین کمیشن نے پونے کھراڑی ریو پارٹی کیس میں رپورٹ مانگی تھی اور اب سونپی گئی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ کھڑسے کے داماد کے موبائل فون میں گھریلو ملازمہ خاکروب کی چونکا دینے والی ویڈیو ملی ہے۔ پولیس نے بھی یہی رپورٹ دی ہے۔ گھر میں کام کرنے والی خواتین ہی نہیں کئی لڑکیوں کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

‎اس ریو پارٹی سے کچھ لڑکیوں کو بھی حراست میں لیا گیا جس پر پونے پولیس نے چھاپہ مارا۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون میں گھر کی صفائی کرنے والی خاتون کی کچھ چونکا دینے والی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا ہے، اور ان دونوں کا اصل تعلق کیا ہے؟ اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ موبائل فون میں خواتین پر مظالم کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ پرانجل کھیوالکر کے موبائل فون سے 252 ویڈیوز ملے ہیں اور 1497 تصاویر بھی ملی ہیں۔ پارٹی میں مہاجر لڑکیوں کو مدعو کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

‎ان میں سے کچھ تصاویر قابل اعتراض اور فحش اور لڑکیوں کی ہیں۔ روپالی چاکنکر نے کہا کہ اس ویڈیو سے واضح ہے کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ لڑکیوں کو نشہ آور چیز دی گئی اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ اس ویڈیو کو دوبارہ لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ روپالی چاکنکر کے یہ الزامات سیاسی حلقوں میں کافی ہلچل مچا رہے ہیں۔ اب سب کی نظریں اس پر ہیں کہ روہنی کھڈسے اس پر کیا کہتی ہیں۔ روہنی کھڈسے پچھلے کچھ دنوں سے اپنے شوہر کے دفاع کے لیے میدان میں ہے۔

Continue Reading

سیاست

راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے نے ممبئی میں بڑے یونین کے انتخابات ایک ساتھ لڑنے کی تیاری کر لی، ایم این ایس-یو بی ٹی کے اکٹھے ہونے سے ماحول گرم ہو گیا

Published

on

Raj-Uddhav

ممبئی : مہاراشٹر میں بلدیاتی انتخابات کا عمل اکتوبر کے آخر سے شروع ہوگا۔ اس میں ممبئی کے باوقار بی ایم سی انتخابات بھی شامل ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹھاکرے برادران کے درمیان اتحاد کا امکان ہے۔ دونوں بھائیوں نے اس سمت میں پہلا قدم اٹھایا ہے۔ ممبئی میں، ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بیسٹ پٹپیدھی (کریڈٹ سوسائٹی) کے انتخابات ایک ساتھ لڑیں گی۔ بیسٹ پٹپیدھی الیکشن 18 اگست کو ہونا ہے۔ اس الیکشن میں ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی یو بی ٹی کی بیسٹ کامگار سینا اور ایم این ایس کرمچاری سینا مل کر الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس کے لیے امیدواروں کا ایک متحد ‘اتکرش پینل’ قائم کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اتحاد کے باضابطہ اعلان تک ایسا کیا گیا ہے۔ ممبئی میں بی ایم سی کے انتخابات تیسرے اور آخری مرحلے میں ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ ماہ 5 جولائی کو دونوں بھائی دو دہائیوں کے بعد ایک اسٹیج پر نظر آئے۔ اس میں دونوں بھائیوں نے مہاراشٹر اور مراٹھی شناخت کا حوالہ دیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان فاصلے کم ہو گئے۔ راج ٹھاکرے خود ماتوشری پہنچے اور ادھو کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کانگریس پہلے ہی اشارہ دے چکی ہے کہ اگر ادھو کا یو بی ٹی انڈیا الائنس میں رہتے ہوئے ذیلی اتحاد بناتا ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شیوسینک ان دونوں بھائیوں کے 19 سال بعد عوامی اسٹیج پر آنا اور پھر 13 سال بعد ماتوشری جانا ایک اچھی علامت سمجھ رہے ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کے قریب آنے کے بعد راج ٹھاکرے کی ایم این ایس بھی سرگرم نظر آرہی ہے۔ بیسٹ کامگار سینا کے صدر سوہاس سمنت نے پمفلٹ کے ذریعے اس اتحاد کو فروغ دیا ہے۔ فی الحال، ٹھاکرے کی قیادت میں بیسٹ کامگار سینا غالب ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com