(جنرل (عام
پھول ساونگی کی جامع مسجد کے پیش امام مالیگاؤں میں حمالی کرنے پر مجبور

(خیال اثر)
علمائے دین یا علوم دینیہ پر دسترس رکھنے والوں کو سماج و معاشرہ میں قدر کی نظروں سے دیکھتے ہوئے سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا رہا ہے لیکن بدلتے زمانوں نے ماضی کی تمام متحرم و متعبر روایتوں کو روایات پارینہ جان کر سو کیشوں میں سجا کر رکھ دیا ہے. علوم دینیہ پر دسترس رکھنے والے چاہے وہ حافظ قران ہوں, مولوی مولانا ہوں, اساتذہ و مفتی ہوں سبھی کو غم روزگار نے دربدر کردیا ہے. علوم قرانیہ سے منسلک افراد اپنے گھریلو اخراجات کے لئے محنت و مشقت یا کسی بھی روزگار سے منسلک ہونے میں عار نہیں سمجھتے ہیں. ایسے سانحات سماج و معاشرہ میں ہر سو بکھرے پڑے ہیں ایسا ہی ایک دلدوز منظر گزشتہ دنوں شوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آیا ہے جو مالیگاؤں شہر کے صاحب خیر افراد کے منہ پر کسی زناٹے دار طمانچہ کی صورت گونج رہا ہے.
مذکورہ شخص مولوی زاہد عبدالمجید پھول ساونگی نامی دیہات میں ایک دینی مدرسہ کے ذریعے گاؤں کے بچوں علوم دینیہ و قرانیہ کے فیض یاب کرتے ہوئے وہاں کی جامع مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دیا کرتے تھے لیکن پھر یہ ہوا کہ مالیگاؤں کے 2006 میں ہونے والے بم بلاسٹ کے الزام میں گرفتار شدہ نو مسلم نوجوانوں کے ہمراہ فرقہ پرست آفیسران نے انھیں بھی ملزم بنا کر عدالت کے کٹھہرے میں کھڑا کردیا تھا. اپنی زندگی کے قیمتی ماہ و سال پابند سلاسیل رہنے اور بے پناہ اذیتیں جھیلنے کے بعد جب انھیں ضمانت پر رہائی نصیب ہوئی.عدالت میں فرقہ پرست عناصر اور پولیس آفیسران ان کے خلاف ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کر پائے کہ یہ بم دھماکوں میں ملوث تھے.قید و بند کے دوران جہاں ان کے مجبور و بےبس والدین برسوں حیران و پریشان رہے وہیں کورٹ کی ہر تاریخ پر آنے جانے کے اخراجات اور بے پناہ تکالیف برداشت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ زیر بار بھی ہوئے, قرض کے دلدل میں بھی دھنستے گئے.ماں باپ اور دیگر اہل خانہ شب و روز خون کے آنسو روتے ہوئے خدائے برتر کے حضور دست دعا بھی دراز کرتے رہے اس دوران انصاری زاہد عبدالمجید کا خانوادہ معاشی طور پر بکھر کر رہ گیا تھا. انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ان مولوی زاہد کے دامن میں وعدوں کی خیرات کے علاوہ کچھ بھی نہیں تھا. نہ ہی انھیں 11برسوں تک پابند سلاسیل رہنے اور بے گناہ سازش میں الجھائے رکھنے کے لئے حکومت نے کوئی ہرجانہ ادا کیا تھا نہ ہی شہر کے مخیر حضرات نے انھیں کسی طرح کا مالی تعاون دیا تھا. اس طرح آج نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ پھول ساونگی گاؤں کا پیش امام مالیگاؤں کا حمال بن کر رہ گیا. ایک تلخ حقیقت ہے کہ شہر میں جب مساجد اور مدارس کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے لیکن انھیں کہیں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لئے مقرر نہیں کیا جارہا ہے. آج یہ دیندار شخص دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنے کے لئے در بدر بھٹکتے ہوئے چار پہیہ ٹھیلہ گاڑی پر حمالی جیسا کام کرنے پر مجبور ہے. ایسا کام کرنے میں انھیں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی لیکن سماج و معاشرہ کے لئے یہ بات باعث شرم ضرور ہے. قوم و ملت کا درد رکھنے والے اور اپنے سینے پر مخیران قوم کا بورڈ لگائے گھومنے والے افراد کو چاہیے کہ علمائے دین کے لئے وہ کسی بھی باعزت روزی کا انتظام کریں تاکہ کل میدان حشر میں انھیں کسی طرح کی ندامت نہ ہو اور وہ خدائی دسترس سے محفوظ رہیں کیونکہ علمائے دین نائب رسول ہوتے ہیں.
جرم
مالونی میں ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور پستول سمیت پانچ گرفتار

ممبئی میں مالونی پولس نے ۷۲ لاکھ کا گانجہ اور ایک دیسی پستول و کارآمد کارتوس سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مالونی میں پولس نے عاشق حسین خان کو ۱ کلو ۶۰ گرام گانجہ منشیات کے ساتھ گرفتار کیا تھا. اس نے بتایا کہ وہ یہ منشیات ناسک سے خریدا کرتا ہے اس کے بعد ناسک کے سنتوش مورے کو گرفتار کیا گیا. اس کے بعد اس معاملہ میں کل چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا. مالونی مڈھ میں ایک کار کی تلاشی لی گی جس میں ایک دیسی پستول اور گانجہ برآمد کیا گیا. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو نے انجام دی ہے۔ پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
جرم
ممبئی شہری ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کی آڑ میں دھوکہ دہی گروہ بے نقاب

ممبئی شئیر ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کے خلاف سائبر سیل نے کریک ڈاؤن کر کے اس گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے. شکایت کنندہ نے ۸ جون سے ۲۴ جولائی تک ادھاری شرما کے فون کال پر وہاٹس اپ پر سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی ظاہر کی اور پھر گولڈن بریج انویسمنٹ کمپنی میں ٹریڈنگ کی اور اس میں شکایت کنندہ کو بتایا گیا کہ اسے اس میں نفع ہوا ہے اور اس نے متعدد اکاؤنٹ میں ١٣، ٤٠، ٠٠٠ سرمایہ کاری کی تھی. اس معاملہ میں پولس نے کیس درج کرلیا اس کی تفتیش شروع کی گئی اور سائبر سیل نے مسجد بندر میں ایک دفتر پر چھاپہ مار کر بینک اکاؤنٹس کی ۱۳ کٹ، دو لیپ ٹاپ، ۶ موبائل فون ۸ سم کارڈ، کریڈیٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور فرضی اکاؤنٹ کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے دستاویزات بھی برآمد ہوئے اس کے ساتھ پین کارڈ آدھار کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوا۔ گلوبل ایکسپیریس، پرائم ٹریڈنگ، پرائم کلئیر کارگو سلوشن، کیڈی ٹریڈ رس کے نام سے ملزمین نے لوگوں سے ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی کی ہے. اس معاملہ میں پولس نے ملزمین محمد جاوید انصاری ۲۷سالہ ایجنٹ کھڑک ممبئی، ریحان محفوظ عالم ۱۹ سالہ جے جے، محمد عرفات بابو شیخ ۲۰ سالہ اور آصف خان گوونڈی کو گرفتار کر لیا ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی پرشوتم کراڈ نے انجام دی ہے. پولس اس معاملہ میں مزید تفتیش کررہی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی طلبا کے تعلیمی وظیفہ کی درخواست کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع ہو : ابوعاصم اعظمی

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاستی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر اقلیتی امور کو مکتوب ارسال کر کے اقلیتی محکمہ اور وزارت اقلیت کے معرفت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی حصولیابی کے لیے طلبا کو تعلیمی وظیفہ ۲۰۲۵۔۲۶ کے لئے عرضی کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے اس کی آخری تاریخ ۲۸ اگست ۲۰۲۵ تک ہے اس کی توسیع یکم ستمبر تک کرنے کا مطالبہ اعظمی نے کیا ہے انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر میں گنپتی اتسو اور دیگر تہوار کے پیش نظر سہ روزہ چھٹی ہے اس لئے طلبا کو درخواست کی ارسال میں دشواری ہو گی اس لیے طلبا کی سہولت کے پیش نظر عرضی داخل کرنے کی تاریخ میں یکم ستمبر تک توسیع کی جائے اس پر سرکار کوئی مثبت فیصلہ کرے ۔
-
سیاست10 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست6 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا