Connect with us
Thursday,25-June-2026
تازہ خبریں

(جنرل (عام

کھام گاؤں میں کرفیو کے دوران زور دار بارش اور زالہ باری

Published

on

(نامہ نگار)
کرونا وائرس کے بچاؤ کےلئے مرکزی حکومت و ریاستی حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کی وجہ سے لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور تھے۔ کھام گاؤں میں آج مقامی انتظامیہ نے ضروریاتی زندگی کے لئے لگنے والی اشیاء کی دکانیں بھی صبح 6 سے 11 بجے تک ہی کھلی رکھنے کی اجازت دی تھی۔ شہر کے پیٹرول پمپ بھی 11 بجے کے بعد بند کردیئے گے۔ پولیس سڑکوں پر لوگوں کو دیکھنے پر مار کر گھر میں رہنے پر مجبور کررہی ہے۔ عوام کی زندگی کی حفاظت کےلئے ہی انتظامیہ یہ سخت حفاظتی انتظامات و اقدامات اٹھارہی ہے۔ لوگ بھی دھیرے دھیرے اسکے عادی ہوتے جارہے تھے۔ کھام گاؤں کے وسنت واڑی علاقے لوگوں نے کرونا وائرس کے پھلاؤ کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اپنے پورے محلے کو لاک ڈاون کردیا۔ محلے کے داخلی راستوں پر نو انٹری کے بورڈ لگا کر راستے کو بریکٹ کے ذریعے بند کردے ہے۔
مقامی سرکاری دواخانے میں آج بھی 50 سے زاید بیرون شہر سے آئے لوگوں کی جانچ کی گئی۔ جن میں بالخصوص پونہ، ممبئی سے آنے والے افراد ہیں۔
لیکن یہ سب انتظامات پر اسوقت پانی پھر گیا جب شہر میں بے موسم بارش، تیز ہوائیں، زالہ باری ہوئی۔ جس سے شہر کا سارا نظام درہم برہم ہو گیا۔ مقامی ایڈیشنل ایس پی آفس کی عمارت کے اوپر کے ٹین اڑگئے، آفس کے ضروری کاغذات بارش میں گیلے ہوگئے۔ اونکار شمشان بھومی کی حفاظتی دیوار گرگئی، مجھلی مارکٹ کی عمارت گرگئی، دکانوں کے ہولڈینگ آڑ گئے۔ کئی گھروں کے ٹین اڑنے، درختوں کے گرنے، نالیوں میں کچرا بھر جانے، بجلی چلے جانے کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نکل ائے، ساری حفاظتی اقدامات دھرے کے دھرے رہے گے۔ لوگوں بالخصوص قوم کے نوجوان سڑکوں پر نکل ائے۔
اس درمیان وکرمسی چوک میں ڈی پی میں آگ لگنے کی وجہ سے بھنگار کی دکان جل گئی۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں حاصل ہوئی۔ جبکہ گھروں کے ٹین اور کچی دیواریں گرنے کی معلومات ملی ہے۔۔
مقامی محصول انتظامیہ نے نقصانات کا جائزہ لینے کی کاروائی شروع کردیا ہے۔
اس بے موسم بارش سے ہمارے قوم کو نوجوانوں کو گھر سے باہر نکلنے کا موقع مل گیا۔ یہ ابھی بھی کرونا وائرس کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی جھوپڑ پٹی علاقوں کے اسکولوں پر درج ایف آئی آر حکومت فوراً واپس لے، شرائط میں نرمی دے کر انہیں مستقل کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

ABUASIM

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور مانخورد شیواجی نگر سے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوران ایوان میں کچی بستیوں (جھوپڑ پٹی علاقوں) میں چلنے والے پرائیویٹ اسکولوں کا مسئلہ پیش کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اسکولوں کے پرنسپل، سکریٹریوں اور چیئرمین کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور ان اسکولوں کو بند ہونے سے بچایا جائے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ابو عاصم اعظمی نے کہا، “میرا انتخابی حلقہ مانخورد شیواجی نگر ایک انتہائی غریب و پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں پرائیویٹ اسکولوں میں تقریباً ۳۰ سے ۳۵ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں۔ اس علاقے کے بی ایم سی اسکولوں کی گنجائش پوری طرح ختم ہو چکی ہے اور وہاں نئے داخلوں کے لیے بچوں کی طویل ویٹنگ لسٹ ہے۔ ایسے میں یہ پرائیویٹ اسکول ہی غریب بچوں کی تعلیم کا واحد سہارا ہیں۔

اہم مطالبات اور نکات : شرائط میں نرمی اور ریگولرائزیشن
اسکولوں کو منظوری دینے کے لیے حکومت کی جو شرائط ہیں جیسے کھلی جگہ، کھیل کا میدان (پلے گراؤنڈ) وغیرہ وہ جھوپڑ پٹی علاقوں میں پوری ہونا عملی طور پر ناممکن ہے۔ اس لیے حکومت کو ان علاقوں کے لیے خصوصی قوانین بنا کر انہیں ریگولرائز کرنا چاہیے۔شیواجی نگر اور دیونار پولیس اسٹیشنوں میں ان اسکولوں کی مینجمنٹ کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کو فوراً واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکولوں کا رزلٹ ۹۰ فیصد سے زیادہ رہتا ہے اور ان کا تعلیمی معیار بی ایم سی اسکولوں سے بہتر ہے۔ یہاں اساتذہ محض ۶,۰۰۰ سے ۷,۰۰۰ روپے کی قلیل تنخواہ میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کی تشکیل میں تاخیرہوئی ہےگزشتہ اجلاس میں بھی یہ مسئلہ پر سرکار نے انکوائری کمیٹی بنانے کا یقین دلایا تھا، لیکن اب تک کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

ابو عاصم اعظمی نے وارننگ دی کہ اگر انتظامی کارروائی کی وجہ سے یہ اسکول بند ہو گئے تو ۳۰ سے ۳۵ ہزار غریب بچوں کا مستقبل مکمل طور پرتاریک ہوگا۔ انہوں نے حکومت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کرنے کی پرزور اپیل کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

فرضی بی ایم سی ڈپٹی کمشنر الطاف شیخ گرفتار

Published

on

Arrest,

ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جو خود کو بی ایم سی کا ڈپٹی کمشنر ظاہر کر کے لوگو ں کو دھوکہ دیا کرتا تھا۔ الطاف شیخ نامی ۴۵ سالہ شخص سے متعلق کرائم برانچ نے تفتیش کی اور شکایت کو درست پایا جس کے بعد کرائم برانچ نے جال بچھا کر اسے گرفتار کر لیا, یہ بتی والی کار کا بھی استعمال کیا کرتا تھا ۔اس کے علاوہ اس کے قبضے سے شناختی کارڈ بھی برآمد کیا گورنمنٹ آف انڈیا کا فرضی اسٹیکر اور فرضی کارڈ بھی برآمد کئے ہیں۔ ملزم سرکاری ویزیٹنگ کارڈ کا استعمال کرتا تھا اور خود کو بی ایم سی ڈپٹی کمشنر قرار دیا کرتا تھا, اسے ملاڈ سے بتی والی کار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی راج تلک روشن نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی لوکل ٹرین میں بارش کے دوران دروازہ بند کرنے کے تنازع میں قتل

Published

on

ممبئی : ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک سنسنی خیز قتل سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔ ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک مسافر کو دوسرے مسافر نے کو چاقو گھونپ کر ہلاک کر دیا۔ یہ واقعہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مسافر کا نام میانک لوہار (22) ہے۔ ملزم کی شناخت ہو گئی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ریلوے پولیس نے چھ ٹیمیں تعینات کر دی ہیں۔ اس واقعے کے بعد ایک بار پھر سفری حفاظت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ منگل 23 جون کی رات تقریباً 10 بجے ممبئی کی لوکل ٹرین میں ایک شخص کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ فرسٹ کلاس کے ڈبے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ بوریولی اور اندھیری اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا۔ شدید بارش کے دوران ٹرین کا دروازہ بند کرنے پر جھگڑا ہوا اور اس نے شدت اختیار کر لی اسی دوران ایک مسافر نے دوسرے مسافر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ ریلوے پولیس کے ذرائع کے مطابق جھگڑے کے بعد دیگر افراد نے ملزم کی پٹائی کی۔ مشتعل ملزم نے اپنے بیگ سے چاقو نکال کر مایانک پر حملہ کر دیا جس میں میانک کی موت ہو گئی۔ حملہ آور بوریولی اسٹیشن پر ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اتر کر فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد ریلوے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھ ٹیمیں تشکیل دی ہے اور پولس نے سرچ آپریشن اور تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان