Connect with us
Wednesday,08-July-2026
تازہ خبریں

جرم

جودھ پور شہر میں کرفیو کے چوتھے دن دو گھنٹے کی نرمی

Published

on

rajsthan-police

راجستھان کے شہر جودھ پورمیں تشدد کے واقعہ کے بعد شہر کے دس تھانہ علاقوں میں نافذ کرفیو میں آج چوتھے دن بھی دو گھنٹے کی نرمی کی گئی۔
پولیس کے مطابق کرفیو میں صبح 8 بجے سے 10 بجے تک نرمی کی گئی۔ اس دوران لوگ ضروری خریداری کے لیے گھروں سے نکلے جن میں دودھ، سبزی، پھل اور کریانہ کا سامان شامل تھا اور تیزی سے خریداری کرتے نظر آئے۔ کریانہ کی دکانوں پر لوگوں کا ہجوم زیادہ دیکھا گیا۔
پولیس کمشنر نوجیوتی گوگوئی اور جے پور کے پولیس افسران علاقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور حالات قابو میں بتائے جاتے ہیں۔ اس دوران کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر موصول نہیں ہوئی۔
اگرچہ ضروری خدمات اور بورڈ کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو کرفیو کے دوران استثنیٰ دیا گیا ہے، تاہم شہر میں انٹرنیٹ سروس چوتھے روز بھی معطل رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ نرمی کے دوران زیادہ ہجوم سے بچا جا سکے۔
اب تک کرفیو سے متاثرہ ادے مندر، صدر کوتوالی، صدر بازار، ناگوری گیٹ، کھنڈافلسہ، پرتاپ نگر، پرتاپ نگر صدر، دیو نگر، سورساگر اور سردار پورہ تھانہ علاقوں میں دو سو سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2 مئی کی رات جلوری گیٹ چوراہے پر واقع مجاہد آزادی بال مکد بسا کے مجسمہ پر جھنڈا لگانے کو لے کر جھگڑے کے بعد پتھراؤ کیا گیا اور اگلے دن 3 مئی کو بھی پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی گئی جس کے بعد شہر کے دس تھانوں کے علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

جرم

ممبئی : مانخورد سانحہ مکان مالک سمیت ٹھیکیدار و متعلقین پر غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج, دو گرفتار

Published

on

crime

ممبئی ؛ مانخورد پولس اسٹیشن کی حدود میں عمارت گرنے کی بعد پولس نے لاپروائی غیر ارادتا قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے پولس نے اس معاملہ میں دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے جن سے تفتیش بھی جاری ہے۔ اس معاملہ میں پولیس اسٹیشن 6 جولائی 2026 کو بھارتیہ نیا سنہتا، بی این ایس 2023 کی دفعہ 105 اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ عمارت گرنے کے واقعے سے متعلق ہے جو 5 جولائی، 2020 کو 6 بجے پیش آیا تھا۔محمد مختار عبدالعلی شیخ (53، ساکن نیو منڈلا، مانخورد، ممبئی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، اس جگہ پر بغیر کسی ضروری حفاظتی پروٹوکول کے ایک غیر مجاز چار منزلہ عمارت تعمیر کی گئی تھی۔ یہ علم ہونے کے باوجود کہ عمارت کچھ عرصے سے خطرناک حالت میں تھی، اس حقیقت کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ مزید برآں، ملحقہ جھونپڑیوں کے لیے کوئی حفاظتی اقدامات نافذ نہیں کیے گئے تھے۔ نتیجتاً چار منزلہ عمارت پڑوسی کی جھونپڑی پر گر گئی، جس کے نتیجے میں وہاں مقیم چھ افراد ہلاک ہو گئےعمارت کے مالک، تعمیرات سے منسلک ٹھیکیدار، جھونپڑی کے مالک اور دیگر نجی افراد اور سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے جان بوجھ کر غیر مجاز تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کی تصدیق ڈی سی پی سمیر شیخ نے کی ہے ۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : غیر قانونی سرگرمیوں و بے ضابطگیوں میں ملوث ۱۱ بار پر کرائم برانچ کی کارروائی, بار کا لائسنس ۳۰ دنوں کے لئے منسوخ

Published

on

Crime-Branch

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے غیر قانونی سرگرمیوں اور اصول وضوابط کی خلاف ورزی پر ۱۱ آرکیسٹر بار پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ یہاں عریاں و فحش رقص اور اصول کی خلاف ورزی پر ان بارلے لائسنس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ۳۰ دنوں کے لیے ابتدائی طور پر بار کے لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔ ان بارات اجازت نامے پر عمل نہ کرتے ہوئے اصولوں ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے, جن باروں پر کارروائی کی گئی ہے۔ سینوریٹا ڈی بی مارگ پولس اسٹیشن، سپائرڈی بی مارگ، سن سائن پنجاب ڈی بی مارگ، راج پلس ڈی بی مارگ، بلیو ڈائمنڈ ڈی بی مارگ، کمانڈو اندھیری، اروشی اندھیری، سائی پرساد اندھیری، ولاس لنچ ہوم امبولی، چرنجیوی دہیسر، سواگتم ملاڈ شامل ہیں۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی ڈی سی پی کرائم راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی بینک اکاؤنٹس فعال کر سائبر ٹھگی کرنے والی کمپنی بے نقاب ۶ گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک ایسے گروہ کو بے۔ نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے۔ جو سائبر دھوکہ دہی کے لئے بینک اکاؤنٹ فراہم کیا کرتا تھا, اس معاملہ میں پولس نے ۶ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کی مسجد بندر پر فرضی کمپنی کے معرفت سائبر دھوکہ بازی کے لئے بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کی جاتی ہے۔ اور اسی کمپنی کے معرفت بینک اکاؤنٹ فعال اور اکاؤنٹ میں رقم جمع کی جاتی تھی, اس بنیاد پر کرائم برانچ نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اس ریکیٹ کو بے نقاب کیا۔ ممبئی میں متعدد بینک میں اکاؤنٹ کھول کر نئے کرنٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات سم کارڈ سے بینک اکاوٴنٹ فعال کر مذکورہ بالا سم کارڈ دبئی ارسال کیا جاتا تھا اور یہاں سے یہ سم کارڈ سائبر فراڈ کے لئے استعمال ہوتا تھا, اسی بنیاد پر یونٹ ۲ کرائم برانچ نے چھاپہ مار کر متعدد بینک کے کل ۶۶ اے ٹی ایم کارڈ، ۱۲ موبائل سم کارڈ متعدد بینک کے ۱۵ پاس بک متعدد بینک کے ۱۲۲ چیک بک ۲ پین ڈرائیو ۶۸ مہریں بینک اکاوٴنٹ اوپنگ فارم، بجلی بل سمیت دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں, ان ملزمین کو عدالت میں پیش کر انہیں ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے, یہ اطلاع آج یہاں ممبئی کرائم ڈی سی پی راج تلک روشن نے دی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان