ممبئی پریس خصوصی خبر
پریزم اکیڈمی کے زیر اہتمام کمپیوٹر ٹریننگ سینٹر کا شاندار افتتاح

مالیگاؤں : پریزم اکیڈمی کی جانب سے مسجد یارسول اللہ کسمباروڈ کے سامنے گارڈن میں عظیٰ ناہید پروفیسر رضوان خان سر کے نام سے منسوب کمپیوٹر کلاس، نویں دسویں کوچنگ, انگلش مراٹھی اسپیکنگ کلاسیس کا افتتاح کیا گیا. گزشتہ شام عصر بعد افتتاحی تقریب میں معززین ومعین شہر اور سرکردہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی. وہی صحافی حضرات نے بھی شرکت کرکے اپنی علم دوستی کا ثبوت دیا. پروفیسر رضوان خان سر کی صدارت میں ہوئی اس افتتاحی تقریب میں تمام احباب نے کمپیوٹر کلاس سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا. رضوان ربانی سر نے بہترین نظامت کی. فیروز دلاور نے کمپیوٹر کلاس کے تعلق سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا. وہی پروفیسر رضوان خان نے اس کلاس کو قابل تقلید عمل بتاتے ہوئے. طلباء وطالبات کو اس سے مستفید ہونے کی گزارش کی. واضح رہے کہ پریزم اکیڈمی کے ذریعے مارشل آرٹ کلاسیس اور انگلش مراٹھی اسپیکنگ بھی سکھائی جائے گی. وہی اسکولوں کے نصاب سے متعلق کوچنگ کلاس کا بھی اہتمام ہوگا.
نیز جدید تعلیم اور نئے دور سے طلبہ و طالبات کو ہم آگاہ کرنے کیلئے کمپیوٹر کورسز بھی سکھائے جائیں گے. آج مسلمانوں میں سیلف ڈیفنس جدید تعلیم اور انگلش مراٹھی اسپیکنگ سے متعلق ہمیشہ شکایت پائی جاتی ہے. امید کہ اس پریزم اکیڈمی کے ذریعے شروع ہونے والی کلاسیس سے طلبہ و طالبات مستفید ہوگئے اور یہ کلاس قوم و ملت شہر کے لئے کارآمد ثابت ہوگئ.شہریان مالیگاؤں بالخصوص سرپرست حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے نونہالوں کو اپنے بچوں کو اس پریزم اکیڈمی کی کلاسیس میں داخلہ دلوائیں تاکہ وہ صحت مند اور تندرست رہ سکیں.اور اپنا دفاع کر سکے.انگلش مراٹھی زبان اچھی طریقے سے بول سکے. اور وہ جہاں بھی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہے.وہاں کوچنگ کلاس کے ذریعے اچھے نمبرات حاصل کرسکیں.وہی کمپیوٹر کلاس سے بھی ہم آگاہی ہو تاکہ وہ نئے دور میں ہمت اور حوصلے کے ساتھ قدم رکھ سکے.
اس افتتاحی تقریب کے بعد تمام احباب نے مشترکہ پریزم اکیڈمی کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا.اس افتتاحی تقریب میں پروفیسر رضوان خان، فیروز دلاور، شکیل حنیف سر،مشتاق بھائی، جمال ناصر سر (یونیورسل کمپیوٹر)، محمد ابراہیم (منا سائیکل)، پرویز سر (ہیڈ ماسٹر ٹی ایم ہائی اسکول)، سراج احمد (شیخ عثمان ہائی اسکول)، وسیم احمد (ممتا میڈیکل)، حارث نذر (ایڈیٹر روزنامہ)، ساجد احمد ( پروفیسر منصورہ کالج)، پروفیسر ساجد سر،محمد الیاس ( ڈبلیو ایچ او فیلڈ مانیٹر)، ابرہیم گلزار(ایچ گلزار)، شیخ جاوید (اے ٹو زیڈ نیوز)، مستقیم شاہ، مشتاق احمد (ریشمی استاد)، فیروز خان یہ تمام معززین ومعین شہر اور سرکردہ افراد
اس افتتاحی تقریب میں شریک رہے. فاؤنڈر آف اکیڈمی ماسٹر فہیم، ڈائریکٹر عارف حسین سر، کو-آرڈینیٹر عبداللہ انصاری، نیاز سر اور پریزم اکیڈمی کے تمام اراکین کی جانب سے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہے. اور آئندہ بھی مخلصانہ تعاون کی گزارش کرتے ہیں. تمام سرپرست حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس کلاس سے بھرپور فائدہ اٹھائیے. اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارے. اس موقع پر مالیگاؤں الیکٹرونک میڈیا نے پریزم اکیڈمی کو خصوصی مبارکباد پیش کی.
(جنرل (عام
مراٹھی ہندی تنازع پر کشیدگی کے بعد شسیل کوڈیا کی معافی

ممبئی مہاراشٹر مراٹھی اور ہندی تنازع کے تناظر میں متنازع بیان پر شسیل کوڈیا نے معذرت طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا, میں مراٹھی زبان کے خلاف نہیں ہوں, میں گزشتہ ۳۰ برسوں سے ممبئی اور مہاراشٹر میں مقیم ہوں, میں راج ٹھاکرے کا مداح ہوں میں راج ٹھاکرے کے ٹویٹ پر مسلسل مثبت تبصرہ کرتا ہوں۔ میں نے جذبات میں ٹویٹ کیا تھا اور مجھ سے غلطی سرزد ہو گئی ہے, یہ تناؤ اور کشیدگی ماحول ختم ہو۔ ہمیں مراٹھی کو قبول کرنے میں سازگار ماحول درکار ہے, میں اس لئے آپ سے التماس ہے کہ مراٹھی کے لئے میری اس خطا کو معاف کرے۔ اس سے قبل شسیل کوڈیا نے مراٹھی سے متعلق متنازع بیان دیا تھا اور مراٹھی زبان بولنے سے انکار کیا تھا, جس پر ایم این ایس کارکنان مشتعل ہو گئے اور شسیل کی کمپنی وی ورک پر تشدد اور سنگباری کی۔ جس کے بعد اب شسیل نے ایکس پر معذرت طلب کر لی ہے, اور اپنے بیان کو افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شسیل نے کہا کہ میں مراٹھی زبان کا مخالف نہیں ہوں لیکن میرے ٹویٹ کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔
سیاست
مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”
مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا