Connect with us
Thursday,19-June-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

دھولیہ کی نیشنل اردو ہائی اسکول سے فارغ ۱۹۹۵ بینچ کے طلبہ و اساتذہ کرام کی ۲۵ سالہ عظیم الشان اتصال نو تقریب کامیابی سے ہمکنار

Published

on

دھولیہ (خیال اثر)
ادارہ انجمن فروغ تعلیم کے زیر انصرام جاری نیشل اردو ہائی اسکول میں ۱۹۹۵ بینچ کے فارغ طالبات کی جانب سے ۲۵ سالہ عظیم الشان اتصال نو تقریب منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت محترم عزیز سر نے قبول کی۔ تقریب کی شروعات محمد رضوان نے تلاوت قران پاک سے کی۔ محترم خلیل محرم علی سر نے آپ ﷺ کی شان میں خوبصورت نعت پیش کی۔ تقریب میں موجود ۱۹۹۵ بینچ کے تمام اساتذہ کرام کی خدمت میں طلبات کی جانب سے شال اور گل پیش کر کے شاندار اسقبال کیا گیا۔ اساتذہ کرام کی جانب سے محترم حفیظ سر، محترم ضیاء سر، محترم شبیر سر، محترم عزیز سر اور محترم رئیس سر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تمام طالبات کو پیش قیمتی مشوروں سے نوازہ۔ طلبات کی جانب سے محمد رضوان، عبدالرشید، محمود شیخ اور صوفی انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آج کی اس تقریب کی نظامت کے فرائض عمران سر نے بخوبی انجام دی۔ تقریب کے اختتام پر تمام طلبہ اور اساتذہ کرام کے لئے دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شبیر شاہ استاد کے ہاتھوں سے بنا ہوا لذیذ مانڈا سالن اور جاول پیش کیا گیا اس کے علاوہ متعد قسم کے پھل فروٹ پیش کئے گئے۔ محمد ساجد حمید سردار کی جانب سے تمام طلبہ اور اساتذہ کرام کے لئے لذیذ کھیر پیش کی گئی۔ محمد صوفی انصاری کی جانب سے شامیانہ کا انتظام کیا گیا۔ آج منعقد اس ۲۵ سالہ عظیم الشان اتصال نو تقریب کی کامیابی کے لئے محمد رزاق وائیرمین، ذولفقار سر، رمضان ٹیلر کے گروپ نے بے انتہا محنت کی۔ نیشنل اردو ہائی اسکول کے ۱۹۹۵ بینچ کی جانب سے منعقدہ اس پر وقار تقریب میں تمام طلبہ و اساتذہ کرام نے ایک دوسرے سے ملاقات کر کے اسکول کے زمانے میں گزرے ہوئے دنوں کو یاد کیا۔ آج کی اس تقریب میں محترم صمد سر، محترم ضمیر احمد ملا سر، محترم شبیر سر، محترم ضیاء سر، محترم رئیس سر، محترم عزیز سر، محترم خلیل ربانی سر، محترم حفیظ سر، محترم ہارون سر، محترم رمضان سر، محترم افضال سر محترم اقبال سر، محترم عتیق قاسم، محترم عابد بھیا موجود تھے ۔

(جنرل (عام

الور کے سلیسر علاقے میں 23 کروڑ روپے کی پینے کے پانی کی اسکیم کے خلاف کسانوں کا غصہ، 500 ٹریکٹروں کے ساتھ منی سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی

Published

on

Tractors-Rally

الور : مقامی کسان سلیسر علاقے میں 30 بورویل بنا کر الور شہر کو پانی فراہم کرنے کے 23 کروڑ روپے کے سرکاری منصوبے کے خلاف ناراض ہیں۔ جمعرات کو 40 گاؤں کے ہزاروں کسانوں نے جھیل بچاؤ تحریک کے تحت تقریباً 500 ٹریکٹروں کے ساتھ منی سیکرٹریٹ کی طرف ایک ریلی نکالی۔ انتظامیہ نے اہنسا سرکل پر رکاوٹیں لگا کر ریلی کو روک دیا جس کی وجہ سے کسان شہر میں داخل نہیں ہو سکے۔ الور شہر کے پینے کے پانی کے مسئلہ کو حل کرنے کے لیے ریاستی حکومت نے سلیسر علاقے میں 30 بورویل اور پائپ لائنوں کے ذریعے پانی لانے کے منصوبے کو منظوری دی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے 20 مئی کو اس کا افتتاح کیا۔ حکومت نے اس کے لیے 23 کروڑ روپے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ لیکن مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ بورویل ان کی زمین میں پانی کی سطح کو ختم کر دیں گے، جس سے ان کی زراعت اور معاش کو خطرہ ہو گا۔

گزشتہ 20 دنوں سے سلیسر تیراہا میں احتجاج کر رہے کسانوں نے جمعرات کو ٹریکٹر ریلی نکال کر اپنے احتجاج کو تیز کر دیا۔ ریلی کو روکنے کے لیے پولیس نے بھاری نفری تعینات کر کے بالا قلعہ پرتاپ چوکی روڈ کو بند کر دیا۔ 4000 لوگوں کے کھانے کا انتظام کرکے کسانوں نے یہ پیغام دیا کہ وہ ایک طویل تحریک کے لیے تیار ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’’ضرورت پڑی تو پورا گاؤں جیل جائے گا۔‘‘

بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے ریاستی جنرل سکریٹری بھوپت سنگھ بالیان کی قیادت میں کسانوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر یوگیش ڈگور سے ملاقات کی، لیکن کوئی ٹھوس حل نہیں ملا۔ بھوپت سنگھ نے کہا، ’’اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس اسکیم کو منسوخ کرنے کا تحریری حکم نہیں ملتا۔‘‘ انتظامیہ نے معاملہ وزیر اعلیٰ تک لے جانے کی یقین دہانی کرائی تاہم کسانوں نے 2 سے 4 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ سلیسر جھیل اور ماحولیات کو بچانے کے لیے آخری دم تک لڑیں گے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بورنگ پلان کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے بصورت دیگر احتجاج میں شدت آئے گی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ولے پارلے کے ساٹھے کالج کے طالبہ کی خودکشی سے سنسنی

Published

on

Death

ممبئی کے وِلے پارلے کے ساٹھے کالج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا, جہاں ایک 21 سالہ طالبہ سندھیا پاٹھک کالج کی عمارت کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئی۔ ‎جب کہ کالج انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے, جبکہ گھر والوں نے اس پر شبہات کا اظہار کیا ہے۔ ‎پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور واقعے کے ارد گرد کے حالات کا تعین کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ ‎ولے پارلے پولس میں اے ڈی آر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایک 21 سال کی لڑکی نے صبح تقریباً 7:10 بجے ساٹھے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے ذاتی وجوہات کی بنا پر خودکشی کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

سیاست

نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر دی صلاح

Published

on

Nitish-&-Nilesh-Rane

ممبئی مہاراشٹر میں بی جے پی اور شندے سینا کے مابین سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ بی جے پی لیڈر و وزیر نتیش رانے اور نلیش رانے میں اب سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔ دھاراشیو عثمان آباد میں نتیش رانے نے جلسہ عام میں متنازع بیان دیا تھا, جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ کون کس کا باپ, اس پر نلیش رانے نے اپنے بھائی نتیش رانے کو متنازع بیان سے گریز کرنے کی ایکس پر صلاح دی تھی اور پھر نتیش نے اس کا جواب دیتے ہوئے ایکس تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا تم ٹیکس فری ہو۔۔ اس کے بعد نلیش رانے نے ایکس کا پوسٹ ڈیلیٹ حذف کر دیا تھا اب دوبارہ نتیش رانے نے ایکس پر یوتی دھرم کا پالن کرنے یعنی دوستانہ اصول پر کار بند رہنے کی اپیل کی ہے۔ نتیش رانے نے ایکس پر کہا ہے کہ عزیزم نلیش جی آپ نے کچھ دنوں قبل مہایوتی دھرم پالن کی صلاح دی تھی, لیکن ابھی اپنے دوست حلیف پارٹی کے کارکنان کو دھمکی دینا درست نہیں ہے, آپ مہایوتی کا حصہ ہے اس لئے اس بات کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے, اب اس پیغام کا نلیش رانے کیا جواب دیتے ہیں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا۔ رانے نے ایکس پر وہ پیغام بھی شئیر کیا ہے جس میں بی جے پی ورکر کو دھمکی دی گئی ہے, اور سوشل میڈیا کا یہ پیغام اب رانے برادر میں سرد جنگ کا باعث بن گیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com