Connect with us
Tuesday,28-July-2026

سیاست

حکومت مہاجر مزدوروں کے کھانے۔پینے کا خاص خیال رکھے:مایاوتی

Published

on

اترپردیش سمیت دیگر ریاستوں میں مہاجر مزدورو کے تئیں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے پیر کو کہا کہ حکومت کو لاک ڈاؤن سے متاثرہ ان مزدوروں کو پیٹ بھر کھانہ دستیاب کرانے کے ساتھ ان کے جلد ہی وطن واپسی کا انتظام کرنا چاہئے۔
محترمہ مایاوتی نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا” مرکز اور سبھی ریاستی حکومتیں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ خاص کر بے سہارا ومجبور لاکھوں غریب مزدوروں کو پیٹ بھر کھانے دستیاب کرائیں ورنہ بھوک سے تڑپتے یہ لوگ کیسے اپنی قوت مدافعت بڑھا کر مہلک کورونا بیمار ی سے بچ سکیں گے۔سرکاری گوداموں میں رکھا غلہ آخر کس دن کام آئے گا”۔
انہوں نے کہاکہ “ویسے بہتر ت ویہ ہوگی کہ حکومتیں لاک ڈاؤن سے متاثر ان لاکھوں مظلوم و مجبور لوگوں کو جلد سے جلد مناسب انتظام کر کے انہیں ان کے گھروں تک محفوظ بھجوائے اور ان کو جینے کے لئے فوری طور پر ان کی کچھ مالی مدد بھی ضروری کرے”۔
قابل ذکر ہے کہ اترپردیش حکومت نے باہر کام کرنے والے اور وہیں پھنسے رہ گئے مہاجر مزدوروں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اڈیشنل چیف سکریٹری(داخلہ)اونیش اوستھی کے مطابق ہریانہ سے اب تک 2224 مہاجر مزدورں کو ریاست واپس لایا جاچکا ہے جبکہ تقریبا 10ہزار مزدوروں کے ہریانہ سے آنے کے امکانات ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

پنجاراپور پمپنگ اسٹیشن کا کام شروع، شہر کے بعض مغربی و مشرقی مضافاتی علاقوں میں 15% پانی کی فراہمی میں کٹوتی کا امکان

Published

on

Water-supply

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کا ہائیڈرولک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پنجرا پور میں ممبئی-3 اے پمپنگ اسٹیشن پر موجودہ 6.6 کے وی ہائی ٹینشن (ایچ ٹی) کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک اہم پروجیکٹ شروع کر رہا ہے۔ نتیجتاً، پنجرا پور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 بروز منگل صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ نتیجتاً، شہر کے کچھ حصوں اور ذیلی حصوں میں پانی کی فراہمی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ مشرقی مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔ اس منصوبے میں پنجرا پور میں ممبئی-3اے پمپنگ اسٹیشن پر 6.6 کے وی ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو تبدیل کرنا شامل ہے۔ اس اقدام کے تحت، 10 موجودہ پرانے ایچ ٹی کنٹرول پینلز کو 10 نئے، جدید ترین، اور موثر ایچ ٹی کنٹرول پینلز سے تبدیل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں، کل 10 ایچ ٹی کنٹرول پینلز میں سے 4 کو تبدیل کیا جائے گا۔ یہ کام منگل، 28 جولائی 2026 کو صبح 9:00 بجے سے بدھ، 29 جولائی 2026 کو صبح 5:00 بجے تک کیا جانا ہے۔ کام کو محفوظ طریقے سے اور منظم طریقے سے انجام دینے کے لیے ‘ممبئی 3اے پمپنگ اسٹیشن’ کو تقریباً 20 گھنٹے تک بند کرنا ضروری ہے۔ نتیجتاً، پنجراپور سے بھنڈوپ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو پانی کی سپلائی اس 20 گھنٹے کی مدت کے لیے معطل رہے گی, یعنی 28 جولائی 2026 کی صبح 9:00 بجے سے 29 جولائی 2026 کی صبح 5:00 بجے تک۔ اس کے نتیجے میں شہر بھر میں پانی کی سپلائی میں 15 فیصد کمی ہو سکتی ہے اور بعض علاقوں میں پانی کی فراہمی میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ مضافات میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے پر زور اپیل کرتی ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور اپنا تعاون کریں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی کالا چوکی ایک پستول و کارتوس کے ساتھ جرائم پیشہ گرفتار

Published

on

Aarif-Cheena

ممبئی : ممبئی کے کالا چوکی پولیس اسٹیشن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک 32 سالہ جرائم پیشہ عارف محمد اسلم شیخ کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے اس کے قبضے سے پولیس نے ایک پستول 6 کارآمد کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔ محمد اسلم شیخ کے قریب مارپیٹ کے 8 معاملات درج ہیں اس کے ساتھ باندرہ اور سہار پولیس اسپٹیشن مییں ایک کیس درج ہے ملزم کو دو مرتبہ شہر بدر بھی کیا گیا تھا یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی, جوائنٹ پولیس کمشنر منوج کمار شرما اور ڈی سی پی انوراگ جین کی ایما پر کی گئی۔

Continue Reading

سیاست

تمل ناڈو : سی ایم وجے نے پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے حادثے پر غم کا اظہار کیا، مالی امداد کا اعلان کیا۔

Published

on

Vijay

چنئی : تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سی جوزف وجے نے 26 جولائی کی صبح ویردھونگر ضلع کے سیوکاسی تعلقہ کے سینگامل پٹی میں ایک غیر قانونی طور پر چلنے والے پرائیویٹ پٹاخوں کے یونٹ میں پٹاخے کے کارخانے میں دھماکے میں چار لوگوں کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ مرنے والوں کی شناخت آر راما پرکاش (32)، آر رامچندرن (40)، سینگامل پٹی کے رہنے والے اناسموتھو (44) اور نارانا پورم کے رہنے والے پنڈتھورائی (35) کے طور پر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس المناک واقعہ کا علم ہونے پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چیف منسٹر پبلک ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع کلکٹر کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ مناسب اجازت کے بغیر یا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرنے والے کسی بھی پٹاخے کے یونٹوں کی نشاندہی کرنے کے لیے مکمل معائنہ کریں اور ایسے اداروں کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کریں۔ تمل ناڈو کے ویردھونگر ضلع میں شیوکاسی کے نزدیک اتوار کو پٹاخوں کے ایک غیر قانونی گودام میں زور دار دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد زبردست آگ لگ گئی اور مسلسل دھماکوں سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ واقعہ شیوکاسی تعلقہ کے سینگامل پٹی گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک غیر قانونی گودام اور مینوفیکچرنگ یونٹ مبینہ طور پر پٹاخے تیار کر رہے تھے۔ زور دار دھماکے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا، جب کہ پٹاخوں کے مسلسل دھماکوں سے سیاہ دھویں کے بادل آسمان پر پہنچ گئے، جس سے آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا اور ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش شروع کردی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گودام ضروری اجازت کے بغیر چلایا جا رہا تھا۔ تحقیقاتی ایجنسیاں یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے اور کیا حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی، دھماکہ خیز مواد کی نا مناسب ذخیرہ اندوزی یا غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیاں حادثہ کا باعث بنیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان