Connect with us
Tuesday,07-July-2026

سیاست

کورونا ٹیکہ کاری پر حکومت ناکام: راہل ۔ پرینکا

Published

on

rahul

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا ٹیکہ کاری میں حکومت کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کے غیر ذمہ دارانہ رویئے کے سبب ملک کو کورونا ٹیکے اور آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’مرکزی حکومت کی ویکسین کی حکمت علی نوٹ بندی سے کم نہیں۔ عوام کو لائنوں میں لگیں گے، پیسے، صحت اور جان کے نقصان کا سامنا کریں گے اور آخر میں صرف کچھ صنعت کاروں کو فائدہ ہوگا‘‘۔
محترمہ گاندھی نے کہا کہ حکومت کی ٹیکہ کاری کے سلسلے میں کوئی حکمت معلی نہیں ہے۔ کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے درمیان کافی وقت تھا اور حکومت کو معلوم تھا کہ دوسری لہر آئے گی، پھر بھی اس سے نمٹنے کی حکمت عملی وضع نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے چھ کروڑ کورونا ویکسین برآمد کی ہے اور اس کی خوب تشہیر کرکے واہ واہی لوٹنے کا کام کیا گیا لیکن اپنے ملک کے لوگوں کے ضرورت کے مطابق ٹیکے دستیاب نہیں ہوپارہے ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن کی کمی کے تعلق سے بھی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کے پروڈکشن میں ہندوستان دنیا کے اہم ممالک میں شامل ہے پھر بھی ہمیں اور اس کی زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے اس صورتحال حکومت کی ناکامی اور اس کی ناکام حکمت عملی کا نتیجہ بتایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں

شدید گرمی کے درمیان، پرتگال میں جنگلات کی آگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں ہر سال چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

Published

on

لزبن : سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پرتگال میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے جلنے والے علاقے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ شدید گرمی اور آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں آگ لگنے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پرتگال کے رورل فائر انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم (ایس جی آئی ایف آر) کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اب تک ملک بھر میں 4,592 جنگلات میں آگ لگ چکی ہے، جس میں 30,155 ہیکٹر رقبہ جل گیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس کل جلے ہوئے علاقے میں سے نصف سے زیادہ صرف بدھ اور اتوار کی درمیانی شب ہوا ہے۔ اس سال جلنے والے رقبے میں 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوا ہے، جو 2017 کے بعد اس عرصے کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ یہ 2022 کے بعد اس عرصے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پرتگال گزشتہ ہفتے سے غیر معمولی طور پر بلند درجہ حرارت کا سامنا کر رہا ہے، جس سے کئی علاقوں میں سرخ گرمی کے انتباہات کی بلند ترین سطح کا اشارہ ملتا ہے۔ جمعہ کو پرتگالی حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے دیہی علاقوں میں آگ کے خطرے کو “نمایاں طور پر بڑھا” قرار دیا۔

اس سے قبل، 3 جولائی کو، پرتگالی وزیر اعظم لوئس مونٹی نیگرو نے اعلان کیا تھا کہ ملک یورپی شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرے گا اور اسپین اور مراکش کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدوں کو شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے جنگل کی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار کرے گا۔ مونٹی نیگرو نے کہا، “ہم نے اس وقت یورپی شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرنے اور اسپین اور مراکش کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام احتیاطی ہے اور ملک کی اپنی آگ بجھانے کی صلاحیت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد مختلف علاقوں کے درمیان آگ بجھانے کے وسائل کی منتقلی کی ضرورت سے گریز کرنا ہے، کیونکہ دیہی علاقوں میں آگ کا خطرہ “نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔” ژنہوا کے مطابق، مین لینڈ پرتگال کے 18 میں سے 12 اضلاع اس وقت شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ پر ہیں۔ ایک ہی وقت میں، تقریباً پورے براعظمی علاقے میں جنگل کی آگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یورپی شہری تحفظ کا طریقہ کار یورپی یونین کے رکن ممالک اور دیگر شریک ممالک کو بین الاقوامی امداد حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے جب ان کے اپنے وسائل ناکافی ہوں یا وہ اپنی تباہی سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا چاہتے ہوں۔

لزبن: سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پرتگال میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے جلنے والے علاقے میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوا ہے۔ شدید گرمی اور آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے کی وجہ سے ملک بھر کے دیہی علاقوں میں آگ لگنے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پرتگال کے رورل فائر انٹیگریٹڈ مینجمنٹ سسٹم (ایس جی آئی ایف آر) کے اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اب تک ملک بھر میں 4,592 جنگلات میں آگ لگ چکی ہے، جس میں 30,155 ہیکٹر رقبہ جل گیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس کل جلے ہوئے علاقے میں سے نصف سے زیادہ صرف بدھ اور اتوار کی درمیانی شب ہوا ہے۔ اس سال جلنے والے رقبے میں 2025 کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً چار گنا اضافہ ہوا ہے، جو 2017 کے بعد اس عرصے کے لیے سب سے زیادہ ہے۔ یہ 2022 کے بعد اس عرصے میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پرتگال گزشتہ ہفتے سے غیر معمولی طور پر بلند درجہ حرارت کا سامنا کر رہا ہے، جس سے کئی علاقوں میں سرخ گرمی کے انتباہات کی بلند ترین سطح کا اشارہ ملتا ہے۔ جمعہ کو پرتگالی حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے دیہی علاقوں میں آگ کے خطرے کو “نمایاں طور پر بڑھا” قرار دیا۔

اس سے قبل، 3 جولائی کو، پرتگالی وزیر اعظم لوئس مونٹی نیگرو نے اعلان کیا تھا کہ ملک یورپی شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرے گا اور اسپین اور مراکش کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے معاہدوں کو شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے جنگل کی آگ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار کرے گا۔ مونٹی نیگرو نے کہا، “ہم نے اس وقت یورپی شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کرنے اور اسپین اور مراکش کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ اقدام احتیاطی ہے اور ملک کی اپنی آگ بجھانے کی صلاحیت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس کا مقصد مختلف علاقوں کے درمیان آگ بجھانے کے وسائل کی منتقلی کی ضرورت سے گریز کرنا ہے، کیونکہ دیہی علاقوں میں آگ کا خطرہ “نمایاں طور پر بگڑ گیا ہے۔” ژنہوا کے مطابق، مین لینڈ پرتگال کے 18 میں سے 12 اضلاع اس وقت شدید گرمی کی وجہ سے ریڈ الرٹ پر ہیں۔ ایک ہی وقت میں، تقریباً پورے براعظمی علاقے میں جنگل کی آگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یورپی شہری تحفظ کا طریقہ کار یورپی یونین کے رکن ممالک اور دیگر شریک ممالک کو بین الاقوامی امداد حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے جب ان کے اپنے وسائل ناکافی ہوں یا وہ اپنی تباہی سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا چاہتے ہوں۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی 6 دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ, تیز ہواؤں کے سبب ایک ہزار سے زائد درخت اکھڑنے کے واقعات

Published

on

ممبئی : ممبئی میں گزشتہ 6 دنوں سے جاری موسلادھاربارش کے سبب جھیلوں کی سطح آب میں اضافہ درج کیا گیا ہے اور 29 فیصد جھیلوں میں پانی کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ سال کے مقابلے اس سال جولائی ماہ میں بہتر بارش درج کی گئی ہے ستمبر تک بہتر بارش کے بعد ہی 100 فیصد جھیلوں کے لبریز ہونے کی توقع ہے جبکہ یکم جولائی سے 6 دنوں تک 300 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے جس کے سبب ویہار جھیل لبریز ہوچکی ہے یہ دعوی آج ممبئی میونسپل کمشنراشونی بھیڈے نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران بی ایم سی اہلکاروں اور افسران کو نشیبی علاقوں سمیت ایسے مقامات پر مامور کیا گیا تھا جہاں پانی جمع ہونے کی شکایت موصول ہوتی تھی اس کے ساتھ ہی بی ایم سی عملہ الرٹ پر ہے ممبئی شہر, شمالی مضافات اور مغربی مضافات سمیت دیگر مقامات پر بارش کے دوران درخت گرنے کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ درج کیا گیا ہے جولائی ماہ میں ایک ہزار سے زائد درخت گرنے کے واقعات ہوئے ہیں 30 جون کو والکیشور میں دیوار گری جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ 5 سے 6 دنوں میں بارش کے دوران دیوار گرنے اور گھر گرنے کی 100 سے زائد شکایت موصول ہوئی ہے۔

مانخورد میں تین منزلہ عمارت گرنے کے بعد بھیڈے نے دعوی کیا ہے کہ یہ عمارت غیر قانونی تھی جبکہ 50 لاکھ سے زائد آبادی جھوپڑپٹیوں میں مقیم ہے اس کے ساتھ ہی ان جھوپڑوں کو 2011 ء تک کا تحفظ بھی فراہم ہے ایسے میں ان کیلئے اسکیمات بھی نافذ کی گئی ہے اور سرکار اس پر توجہ بھی دیتی ہے اس کے ساتھ ہی غیر قانونی تعمیراتی کاموں کو تحفظ فراہم کر نے والے افسران پر کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ایسے علاقوں میں خاص نگرانی بھی رہے گی انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات کے دوران سیلاب میں پھنسے اہل خانہ کو بی ایم سی اسکولوں میں منتقل کیا گیا انہیں امداد فراہم کی گئی درخت گرنے کے سبب دو افراد کی موت درج کی گئی ہے۔

بھیڈے نے کہا کہ نالوں کے پانی بھرنے کے سبب کئی سڑکیں متاثر ضرور رہی لیکن زیادہ بارش کے بعد ہی کئی سڑکوں کو منتقل کیا گیا اور کئی کو بدن کیا گیا انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران تعمیراتی کمپنیوں کیلئے علیحدہ رہنمایانہ اصول جاری کئے گئے ہیں جس کی پابندی ان پر لازمی ہے اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔گڑھوں سے پاک ممبئی بنانے کیلئے کنکریٹ سڑکوں کو عام کیا گیا ہے اور گڑھوں کو بھرنے کیلئے بھی بی ایم سی فعال ہے اس کے ساتھ ہی مین ہال کے سانحہ کے بعد بھی بی ایم سی کے اہلکاروں کو ضروری ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ممبئی فی گھنٹہ 70سے 80 کی رفتار سے ہوا چلنے کے سبب درختوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے ایسے میں درختوں کے قیام پر بھی بی ایم سی توجہ دے رہی ہے زیادہ تک درخت فٹ پاتھ کے کنارے اور سڑکوں پر ہے ایسے میں درختوں کی کٹائی کے ساتھ ان کے استحکام پر بھی زور دیا گیا ہے ایسے خطرناک درختوں کی کٹائی بھی کی جاتی ہے وہ خطرناک حالت میں ہے عوام بھی حادثات کے بعد بی ایم سی کو شکایت کر رہے ہیں اور بی ایم سی بھی الرٹ موڈ پر ہے کئی درختوں کی کٹائی بھی کی گئی ہے اس میں بیشتر شکایت درست ہوتی ہے اور بیشتر درست نہیں پائی جاتی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر سانحہ… قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہو, ذمہ دار وارڈ افسران کو معطل کرے : ابو عاصم اعظمی

Published

on

Abu-Asim-Azmi

ممبئی : ممبئی مانخور د ۔شیواجی نگر حلقہ میں عمارت گرنے کے المناک واقعہ کو لے کر آج مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی میں مانسون اجلاس کے دوران گرما گرم بحث ہوئی۔ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے جارحانہ انداز میں اس سانحہ میں ہلاک بے قصورجانوں کے ضیاع اور مقامی انتظامیہ کے اندر بدعنوانی کا مسئلہ اٹھایا۔ حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے وزیر آشیش شیلار نے ایوان کو یقین دلایا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اور قصوروار میونسپل عہدیداروں سمیت تمام ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،سرکاری بدعنوانی کی وجہ سے غریبوں کی جان ضائع ہوتی ہے: ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی

ممبئی ؛ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے اپنے حلقے کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رات، 8:30 پر، ایک تین منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں ٹین شیٹ کی چھتوں والے دو غریب گھرانوں میں رہنے والے چھ بےقصوروں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے ایک غریب گھر کے مالک غلام رضا کو حراست میں لے لیا ہے، جس نے اپنا کمرہ 1000 روپے سے 1000 روپے میں کرایہ پر لیا تھا۔ اس میں ان کا کیا قصور تھا جو کہ غیر مجاز تعمیرات کو سہارا دیتے ہیں، اگر بلدیہ کے افسران کو رشوت دیے بغیر ایک انچ بھی تعمیر نہیں ہو سکتی۔ اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعظمی نے مزید کہا، “1995 کے بعد منوہر جوشی کے دور میں، غیر مجاز تعمیرات کو روکنے اور اگر کچھ ہوتا ہے تو متعلقہ افراد سے مسماری کے اخراجات وصول کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے باوجود 36 سال گزرنے کے باوجود، ایک بھی وارڈ افسر کو معطل نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ گوونڈی کی ترقی صرف کاغذات پر ہے بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں بھر رہا ہے، مزید برآں، خالی کرائے گئے ٹرانزٹ کیمپ کی جگہوں کو اسٹیمپ پیپر کے معاہدوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر فروخت کیا جا رہا ہے، اس کے باوجود میونسپلٹی کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے۔انہوں نے وارڈ آفیسر اور ڈی ایم سی کے ساتھ فوری میٹنگ کا مطالبہ کیا تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا:وزیر آشیش شیلار ،ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر آشیش شیلار نے چھ افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، “یہ واقعی ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ معزز رکن اسمبلی کی طرف سے اٹھائے گئے دو مسائل کے حوالے سے حکومت مثبت اقدامات کر رہی ہے۔ پہلے نکات کے بارے میں پولیس کی طرف سے محض مکان کرایہ پر لینے کے لیے حراست میں لیے گئے مالک مکان کے بارے میں احکامات جاری کیے جائیں گے کہ اس کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے بصورت یہ کہ وہ اس سانحے میں قصوروار نہیں ہے دیگر اگر وہ اس میں ملوث ہے تو اس پر بھی کارروائی ہو گی غیر مجاز تعمیرات پر حکومت کے موقف کو واضح کرتے ہوئے وزیر شیلار نے یقین دلایا، اس تین منزلہ عمارت کے گرنے اور وہاں پر غیر مجاز تعمیرات کے ذمہ دار یا ملوث تمام افراد کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔ چاہے ان کارروائیوں کو بچانے والے اہلکار میونسپل کارپوریشن سے تعلق رکھتے ہوانہیں بخشا نہیں جائے گا۔ کوئی بھی ذمہ دار پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اس بحث کے بعد تممبئی کی نظریں مانخورد شیواجی نگر میں غیر مجاز تعمیرات اور بدعنوان اہلکاروں کے تعلق سے حکومت کیا قدم اٹھاتی ہے اس پر مرکوز ہو گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان