ممبئی پریس خصوصی خبر
مالیگاؤں میں خواتین کے لئے گھر بیٹھے کام کرنے کا سنہری موقع

(وفا ناہید) مالیگاؤں شہر میں پاور لوم صنعت کے علاوہ روزی کے اور دوسرے ذرائع نہیں ہے۔ یہاں کے سیاسی لیڈران شہر کے بے روزگار افراد کو روزگار دینے میں ہمشیہ ناکام رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہزاروں افراد جن میں خواتین بھی شامل ہے روزی روٹی کے لئے پریشان حال بھٹک رہے ہیں۔ بے روزگاری کے نام پر مالیگاؤں کی عوام کو ایک طویل عرصے سے بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے۔ لیڈران نے روزی روٹی کے نام پر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے لیکن ان سب سے پرے بھارتیہ مائناریٹرز سرکھشا مہاسنگھ کے حاجی مستان مرزا کے خوابوں کی تعبیر شہر مالیگاؤں میں دیکھی جارہی ہے۔ مزدوروں اورآہن گروں کے شہر مالیگاؤں کو ہمیشہ وعدوں کے لالی پاپ سے بہلادیا جاتا ہے اور شہر کی بھولی بھالی عوام ان لیڈران کی چکنی چپڑی باتوں پر یقین کرکے اپنا مستقبل داؤ پر لگا دیتی تھی لیکن بعد میں عوام کے اعتماد کو شدید ٹھیس لگتی تھی۔ عوام کی ان تکلیفوں کو دیکھتے ہوئے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بھارتیہ مائناریٹرز سرکھشا مہا سنگھ مالیگاؤں نے عملی قدم اٹھایا ہے۔ اس ضمن میں بھارتیہ مائناریٹرز سرکھشا مہا سنگھ مالیگاؤں کے انور حسین نے بتایا کہ بھارتیہ مائناریٹرز سرکھشا مہا سنگھ مالیگاؤں کی جانب سے بےروزگاروں کو روزگار مہیا کیا جارہا ہے۔ 250 سے زائد خواتین اس روزگار سے منسلک ہے۔ مزید 250 افراد اس روزگار سے جڑ سکتے ہیں۔ خواتین کے لئے سلائی، کڑھائی، پاپڑ بنانا، اچار اور روٹی بنانا جیسے اہم کام ہے. جو ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم جز ہے۔ فی الحال اس گھریلو صنعت سے سینکڑوں خواتین ہماری اس روزگار مہم سے جڑ چکی ہیں جو روزانہ گھر بیٹھے تین سے چار سو روپئے کا کام کر لیتی ہیں۔ انور حیسن نے بتایا کہ شہر بھر کے مخلتف علاقوں سے خواتین سلائی، کڑھائی، اچار، پاپڑ، روٹی وغیرہ تیار کرکے اپنے اہل خانہ کی بہتر طریقے سے کفالت کررہی ہیں تو کچھ خواتین اس مہنگائی کے دور میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹارہی ہیں۔ ہم اپنی اس روزگار مہم کے دائرے کو وسیع کرتے ہوئے مزید مرد وخواتین کو روگار مہیا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ اس کاروبار سے مرد حضرات بھی وابستہ ہوسکتے ہیں۔ بے روزگاروں سے گذارش ہے کہ وہ اپنی قابلیت کی بنیاد پر گلشیر نگر، گلی نمبر 9، مین روڈ پر واقع بھارتیہ مائناریٹرز سرکھشا مہا سنگھ کی آفس پر آکر تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید جانکاری کے لئے بھارتیہ مائناریٹرز سرکھشا مہا سنگھ کے صدر انور حسین سے اس نمبر 09421473475 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
سیاست
مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”
مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔
سیاست
مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔
میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
-
سیاست9 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا