Connect with us
Tuesday,28-July-2026

سیاست

سابق مرکزی وزیر رگھونش پرساد سنگھ نے آر جے ڈی سے استعفی دیا

Published

on

راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) کو آج انتخابات سے قبل بڑاجھٹکا لگا جب پارٹی کے نائب صدر رہے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے آج پارٹی سے استعفی دے دیا ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ نے جمعرات کو دلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) سے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کو خط لکھ کر پارٹی چھوڑنے کی اطلاع دی۔ انہوں نے خط میں کہا ’’عوامی لیڈر کرپوری ٹھاکر کے انتقال کے بعد 32 برسوں تک آپ کے پیچھے کھڑا رہا لیکن اب نہیں۔ پارٹی لیڈر اور عوام نے کافی پیار دیا، مجھے معاف کریں‘‘۔
واضح رہے کہ سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کو آر جے ڈی میں لائے جانے کی خبروں کے بعد سے ہی ڈاکٹر رگھوونش پرساد سنگھ ناراض تھے۔ مسٹر لالو پرساد یادو نے بھی انہیں منانے کو کوشش کی، اسی دوران مسٹر یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے ڈاکٹر سنگھ کے بارے میں متنازعہ بیان دے دیا تھا کہ ’ایک لوٹا سمندر سے نکل جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا‘ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سنگھ کافی ناراض تھے اور بے عزتی محسوس کررہے تھے۔ بالآخر انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ لیا۔ ڈاکٹر سنگھ فی الحال ایمس میں اپنا علاج کرارہے ہیں۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

اے این سی کی کارروائی 35 لاکھ کی ایم ڈی ضبط ایک گرفتار

Published

on

Arrest

ممبئی انٹی نارکوٹکس سیل نے 35 لاکھ سے زائد مالیت کی ایم ڈی میفیڈون ضبط کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ علاقہ میں ایک مخص مشتبہ حالت میں پایا گیا, اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پولیس کو 142 گرام وزن ایم ڈی ملی جس کی مالیت 35 لاکھ بتائی جاتی ہے, کھیر واڑی پولیس میں اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ یہ کارروائی اے این سی ورلی یونٹ نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ملک میں سی جے پی احتجاج : ملک میں بدامنی کی سازش پر مہاراشٹر سائبر کے انکشاف کے بعد نتیش رانے کی دھمکی، غزوہ ہند کرنے والوں کو مٹی میں ملایا جائیگا

Published

on

Nitish Ran

ممبئی : کاکروچ جنتا پارٹی سی جے پی کے احتجاج میں بدامنی پیدا کرنے کی پاکستانی سازش کا انکشاف مہاراشٹر سائبر محکمہ نے کیا تھا, جس پر تبصرہ کر تے ہوئے وزیر ماہی گیری نتیش رانے نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی ملک میں غزوہ ہند کی سازش کریگا اسے مٹی میں ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائبر محکمہ کی کارروائی میں یہ بات واضح ہوگئی کہ طلباء کے کندھے پر بندوق رکھ کر لوگ اپنا آپریشن چلا رہے تھے۔ نتیش رانے نے کہا کہ نیٹ پرچہ لیک کے معاملہ میں مرکزی سرکار نے سخت قانون مرتب کئے ہیں, لیکن ہندو راشٹر میں کوئی بھی گڑ بڑی یا بدامنی کرنے کی کوشش کریگا تو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ نتیش رانے نے ادھو ٹھاکرے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ سیتا ماتا کی توہین کرنے والا کامیڈین بھی شیواجی پارک کے احتجاج میں شریک تھا تو اس پر ادھو ٹھاکرے نے خاموشی کیوں اختیار کی۔ نتیش رانے نے سنسنی خیز الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کے احتجاج کے دوران سر تن سے جدا اور نعرہ تکبر اللہ اکبر کے نعرے کیوں لگائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ طلباء کے احتجاج اور غزوہ ہند کا کوئی تعلق نہیں ہے, اگر کوئی بھی ایسا کریگا تو ان سبھی کو مٹی بھی ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی سازش کو مہاراشٹر سائبر نے ناکام کیا ہے۔ اس متعلق ہم نے پہلے ہی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تین کمپنیوں کی تقرری کے بعد سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ کا مطالبہ، بی ایم سی کے مالیاتی نظام میں بے ضابظگی کا الزام

Published

on

Rais-Shaikh

ممبئی : ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) – ایشیا کی سب سے امیر میونسپل بارڈی نے ‘میونسپل بانڈز’ کے ذریعے 9,500 کروڑ جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ بانڈز دسمبر تک جاری کیے جانے ہیں۔ تاہم، بھیونڈی ایسٹ سے سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے رئیس شیخ نے منگل کو مطالبہ کیا کہ میونسپل انتظامیہ بانڈ جاری کرنے سے پہلے کارپوریشن کی سرمایہ کاری سے متعلق مالیاتی وائٹ پیپر جاری کرے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے، ایم ایل اے رئیس شیخ نے نوٹ کیا کہ بی ایم سی نے تین کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔ اے کے۔ کیپٹل سروسز، ٹپسنز کنسلٹنسی سروسز، اور ٹرسٹ انویسٹمنٹ ایڈوائزرز مجوزہ بانڈز کا انتظام کرنے کے لیے یہ کمپنیاں اجراء کے عمل میں مرچنٹ بینکرز کے طور پر کام کرے گی۔ کارپوریٹرس نے ان بانڈز کو جلد بازی میں جاری کرنے کی مسلسل مخالفت کی ہے، اور یہ مخالفت بدستور برقرار ہے۔ بانڈز بنیادی طور پر قرض کی ایک شکل ہیں۔ بی ایم سی کو ان پر سود ادا کرنا پڑے گا، اور اس سب کا بالواسطہ بوجھ بالآخر ممبئی کے شہریوں پر پڑے گا۔

بی ایم سی نے انتخابات سے عین قبل شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں پر کروڑوں روپے ضائع کئے۔ نتیجتاً کارپوریشن کا مالیاتی انتظام بگڑ گیا ہے۔ اس نے بی ایم سی کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں جیسے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس، مربوط سیلاب کنٹرول اسکیموں، پمپنگ اسٹیشنوں، سرنگوں اور بڑی سڑکوں کے لیے بازار سے فنڈز لینے پر مجبور کیا ہے۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے الزام لگایا کہ بی ایم سی کی 133 سالہ تاریخ میں پہلی بار کارپوریشن کو بانڈز کے ذریعے فنڈ اکٹھا کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

بانڈز جاری کرتے وقت ایک قابل اعتبار ادائیگی کا منصوبہ ضروری ہے۔ اس بات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کہ آیا میونسپل کارپوریشن قرض کی ادائیگی کے قابل ہے یا نہیں۔ تاہم میونسپل انتظامیہ اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ نتیجتاً اپوزیشن مسلسل مالی وائٹ پیپر کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایک وائٹ پیپر جاری کرنے سے کارپوریشن کے مالیات کی درست حالت کا پتہ چل جائے گا اور اس کی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات واضح ہوں گی۔ ایم ایل اے رئیس شیخ نے کہا کہ کارپوریشن کی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی انکوائری کرائی جانی چاہیے، اور تب ہی انتظامیہ کے لیے 9,500 کروڑ روپے کے بانڈز جاری کرنا مناسب ہوگا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان