Connect with us
Thursday,13-November-2025

(جنرل (عام

گرنا ڈیم پر ماہی گیروں کی غیرقانونی طور پر مچھلی پکڑنے کی کوشش سے عین جمعہ دن پانی کے لئے ہاہاکار، مردہ مچھلیوں کے پھنسنے سے پمپنگ اسٹیشن میں تکنیکی خرابی

Published

on

(وفا ناہید)
آج عین جمعہ کے روز شہر میں پانی کی سپلائی روک دی گئی. جس کی وجہ سے شہر پانی کے لئے ہاہاکار مچ گیا. اس ضمن میں ذرائع سے موصولہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات گرنا ڈیم پر ماہی گیروں نے زہریلی ادویات کا استعمال کر کے غیرقانونی طریقے مچھلی پکڑنے کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے مچھلیاں مردہ حالت میں سطح آب پر آگئیں، اب یہ مچھلیاں پانی کے بہاؤ کے چلتے مالیگاؤں پمپنگ اسٹیشن تک پہنچ گئیں ہیں جہاں سے مالیگاؤں شہر کی عوام کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے یہ مچھلیاں وہاں پھنس گئیں ہیں، جس کی وجہ سے پنپنے اسٹیشن میں تکنیکی خرابی آگئی ہے. واضح رہے کہ اس وجہ سے ایک دو روز تک مالیگاؤں شہر میں پانی سپلائی کا نظام متاثر رہیگا۔ اس بابت مالیگاؤں میونسپل کمشنر دیپک کاسار، پولس انتظامیہ ایئریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ آب رسانی کے آفیسران سمیت فاریسٹ آفیسران نے بروقت گرنا ڈیم کے اطراف دورہ کرکے تمام مردہ مچھلیوں کو نکال کر اپنے قبضے میں لیا اور اسے جانچ کے لئے ناسک لیباریٹری میں بھیج دیا ہے۔ اب گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر تیکنیکی خرابیوں کو دور کرنے کوشش کی جارہی ہے- وہیں آج مقامی میونسپل کمشنر دیپک کاسار نے اپنی آفس میں اخباری نمائندوں سے فوری طور پر میٹنگ طلب کی اور بتایا کہ شہریان سے یہ گذارش ہیکہ چونکہ زہریلی ادویات گرنا ڈیم میں ڈالی گئی ہے اس لئے مردہ مچھلیاں مالیگاؤں شہر کے اطراف فروخت کے لئے آسکتی ہیں لہذا دو سے تین دنوں تک شہریان گرنا ڈیم یا کسی بھی ڈیم کی مچھلی استعمال نہ کریں۔ تا کہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ اس بابت پولس انتظامیہ اور کارپوریشن مزید کاروائی کررہی ہے۔

(جنرل (عام

‎تھانہ ایم پی سے مہاراشٹر ڈرگس ریکیٹ بے نقاب، ۴ گرفتار

Published

on

‎ممبئی تھانہ کرائم نرانچ نے مدھیہ پردیش ایم سی سے مہاراشٹر میں ڈرگس منشیات سپلائر گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیاہے اور اس میں ملوث چار ملزمین کو ایم پی سے گرفتار کیا ہے ۔ ان چاروں پر مہاراشٹر میں منشیات فروشی کا ریکیٹ چلانے کا الزام ہے ۔ ۳ نومبر کو نوپاڑہ سے عمران عرف ببو خان ۳۸ سالہ ، وقاص عبدالرب خان ۳۰ سالہ ، تقدین رفیق خان۳۰ ، کملیش اجئے چوان ۲۳ سالہ مدھیہ پردیش سے منشیات فراہم کر کے اسے مہاراشٹر میں فروخت کیا کرتے تھے اس کی اطلاع پولس کو ملی جس کے بعد پولس نے ان چاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد ایم ڈی جس کی کل مالیت ۲ کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے ضبط کی ہے اس کی اطلاع یہاں تھانہ ڈی سی پی کرائم برانچ امر سنگھ جادھو نے دی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بڑے منشیات فروش کے ریکیٹ کو بے نقاب کیا گیا ہے اس میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان روشن ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

پونہ زمین گھوٹالہ ورشا بنگلہ میں میٹنگ کے دوران اجیت پوار نے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی ، دانوے کا سنسنی خیز انکشاف

Published

on

‎ممبئی : نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بیٹے پارتھ پوار پر بہت سنگین الزامات لگائے گئے۔ پارتھ کا نام پونے میں زمین کی خریداری کے معاملے میں سامنے آیا تھا اور یہ لین دین ان کی کمپنی کے ذریعے کیا جا رہا تھا۔ اجیت پوار نے کہا کہ یہ لین دین منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم اپوزیشن ان پر تنقید کر رہی ہے کیونکہ پارتھ پوار کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ حال ہی میں ٹھاکرے گروپ کے لیڈر امباداس دانوے نے سنگین الزام لگایا کہ پارتھ پوار کو بی جے پی بچا رہی ہے۔ انہوں نے ایک سنسنی خیز بیان دیا کہ اجیت پوار نے پارتھ پوار پر الزام کے بعد استعفیٰ کی پیشکش کی تھی اور کہا کہ وہ باہر سے سرکار کو حمایت دینے کو تیار ہے اور اس لئے وہ استعفی دینے پر رضامند ہے یہ میٹنگ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ورشا بنگلہ پر ہوئی تھی ۔
‎امباداس دانوے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی خود انہیں مشکل میں ڈالنے والی تھی۔ انہیں مخلوط سرکار سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بھارتیہ جنتا پارٹی بی جے پی کا ہی تھا ۔ پارتھ پوار کے خلاف مقدمہ کیوں درج نہیں کیا گیا حالانکہ وہ کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں؟ سٹیمپ ڈیوٹی کی چوری کی وجہ سے کارروائی کی جاتی ہے۔ اگر لین دین نہیں ہوا تو اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنے کو کیوں کہا جاتا ہے۔ تاہم، قاعدہ یہ ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی تک لین دین منسوخ نہیں ہوتا۔
‎اگر کوئی لین دین منسوخ ہو جاتا ہے تو حکومت کو اتنی ہی رقم اسٹامپ ڈیوٹی ادا کرنی پڑتی ہے۔ باونکولے کا موقف غلط ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی پارتھ پوار کو بچا رہی ہے۔ کیا پارتھ پوار چھوٹا بچہ ہے؟ جس نے لوک سبھا کا انتخاب میں حصہ لیا ہے اور جو شخص لوک سبھا لڑتا ہے وہ بچہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ کسی کا بیٹا نہ سمجھا جائے، اس کے ساتھ ہندوستان کا شہری اور مجرم جیسا سلوک کیا جائے۔
‎ایک تحصیلدار کی اتنی کم صلاحیت ہے۔ ضلع کلکٹر اس سے دور کیوں ہیں؟ ایک تحصیلدار کسی کی اجازت کے بغیر اتنا بڑا کام کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ ایک تحصیلدار کو بلی کا بکرا بنا کر پارتھ پوار اور دیگر بڑے افسران کو بچانا غلط ہے۔ پارتھ پوار کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ورشا بنگلے میں ہونے والی میٹنگوں میں مجھے جو معلومات ملی تھیں۔ میں نے سنا ہے کہ اجیت پوار نے غصے میں اور زبردستی حکومت چھوڑنے اور باہر سے حمایت کا موقف اختیار کیا ہے۔ امباداس دانوے نے کہا کہ پارتھ پوار کو بچایا جارہا ہے سچ ضرور سامنے آئے گا یہ دعویٰ دانوے نے کیا ہے ۔

Continue Reading

(جنرل (عام

گوتَم اڈانی اور شرد پوار دوبارہ ساتھ نظر آئے، سی ایم فڈنویس بھی موجود رہے

Published

on

لوناولہ : ممتاز صنعتکار گوتَم اڈانی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما شرد پوار ایک بار پھر ایک ہی اسٹیج پر نظر آئے۔ دونوں نے حال ہی میں مہاراشٹر میں منعقد ایک خاندانی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب آئی پی ایس افسر پروین رام راؤ پوار کی بیٹی اور پرشانت نیلاور کے بیٹے کی شادی کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

اس موقع پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت کئی اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز شخصیات موجود تھیں۔

اڈانی اور پوار کی ملاقات نے سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کر دی، کیونکہ دونوں رہنماؤں کو خوشگوار انداز میں بات چیت اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے دیکھا گیا۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مہاراشٹر کی سیاست میں نئے اتحاد اور تعلقات زیر بحث ہیں۔

شرد پوار اپنی نرم گفتاری اور تمام سیاسی جماعتوں و صنعتکاروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھنے کے لیے مشہور ہیں، جبکہ گوتَم اڈانی کی اس تقریب میں شرکت ان کے سماجی و سیاسی روابط کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ شادی کی تقریب ایک شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں بااثر شخصیات کی موجودگی نے اسے مزید یادگار بنا دیا۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com