Connect with us
Wednesday,24-December-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

بالآخر مالیگاؤں فلائی اوور بریج کا کام تیزی سے جاری!

Published

on

(نامہ نگار )
شہر کے اولین فلائی اوور برج کا کام بارش کے ایام میں بھی تیزی سے جاری ہے۔ واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اپنی میعاد میں فرقہ پرست حکومت سے اپنی حکمتِ عملی کو بروئے کار لاتے ہوئے تقریباً 21,کروڑ روپیوں کے تخمینے سے جونے آگرہ روڈ پر نئے بس اسٹینڈ کے پاس جونے پاور ہاوس سے سخاوت ہوٹل تک شہر کے اولین فلائی اوور برج کی بنیاد ڈالی تھی جس کا آن لائن سنگ بنیاد خود اس وقت کے وزیراعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے رکھا تھا۔ موجودہ مجلسی رکن اسمبلی نے پہلے تو اس کام کو اپنا بتلانے کی کوشش کی تھی لیکن جب آصف شیخ رشید اور کانگریس کے ذریعہ فلائی اوور برج کیلئے کئے گئے اقدامات اور کاغذات کی خانہ پری کے تمام تر حوالے عوامی عدالت میں پیش کئے گئے تب کبھی اتی کرمن اور ناجائز قبضہ جات کے نام پر مقامی کورٹ سے اسٹے حاصل کرنے، کبھی جونے آگرہ روڈ پر دھندہ کاروبار کرنیوالوں کی روزی روٹی کا سہارا لیکر تو کبھی پل کی تعمیر کیلئے لگائے گئے بیریکیٹ اور پتروں سے راہداری میں ہونے والی تکالیف کے نام پر عوام کو گمراہ کرتے ہوئے اس تعمیری کام کو روکنے کی مسلسل کوششیں جاری رہیں حتیٰ کہ اسمبلی الیکشن کے ایام میں فلائی اوور برج کی وجہ سے آگرہ روڈ کے گڑھوں کو دوزخ کا راستہ بتلانے کی بھرپور کوشش بھی کئی گئی جو آصف شیخ رشید کے اسمبلی الیکشن کی شکست کا ایک حصہ بھی بنا۔ اس ضمن میں کانگریس ترجمان صابر گوہر نے بتلایا کہ آگرہ روڈ پر شہر کے اولین فلائی اوور برج کی تعمیر کوکے دیکھ کر موجودہ مجلسی رکن اسمبلی کے پیٹ میں مروڈ ہوتا ہے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہیکہ اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے بعد انہیں یہ فلائی اوور برج پلیا نظر آنے لگا اور انہوں نے اس کی لمبائی بڑھانے کے نام پر ایک مرتبہ پھر اس تعمیری کام کو روک دینے کی کوشش کی اور اخبارات میں بیان داغ دیا کہ جب تک اس کی لمبائی نہیں بڑھائی جاتی کام کو روک دیا جائیگا لیکن ساتھ ہی یہ کھوکھلا دعویٰ بھی کر بیٹھے کہ دومہینوں کے اندر ہم خود اس پلیا کی لمبائی بڑھانے کی منظوری حاصل کرلیں گے لیکن معاملہ ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا اور جونے آگرہ روڈ پر فیمس سویٹس سے آگے کے ناجائز قبضہ جات ہٹائے جانے کے بعد اس فلائی اوور برج کا کام تیزی سے جاری ہوگیا ہے۔
فی الحال نئے بس اسٹینڈ کے سامنے پلر کھڑا کرنے کیلئے گڑھا کھودنے کا کام تیزی سے جاری ہے علاوہ ازیں فیمس سویٹس سے آگے آگرہ آئل سینٹر تا حسین جوان کمپاؤنڈ تک آر سی سی طرز پر ڈرینیج سسٹم کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ پل کی لمبائی بڑھانے کیلئے مجلسی ایم۔ایل۔اے۔ نے دومہینے کی مدت ٹھیکیدار اور انتظامیہ سے طلب کی تھی لیکن "نہ خنجر اٹھے گا نہ تلوار ان سے، یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں” کی مصداق معاملہ ٹائیں ٹائیں فش ہوگا اس بات قوی امکان ہے اس بات کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی ترجمان نے مجلسی ایم۔ایل۔اے۔ اور متحدہ محاذ کے بھلکڑ لیڈران کو یاددہانی کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ فلائی اوور برج کی لمبائی بڑھانے کیلئے اگر ایم۔ایل۔اے۔ فنڈ کا استعمال ممکن نہیں، اگر ایم۔آئی۔ایم۔ کے بینر کےذریعہ مہاوکاس اگھاڑی سے فنڈ کی حصولیابی کی حکمت اور طاقت نہیں، کارپوریشن میں دال نہیں گلتی تو جنتادل سیکولر نے ماضی میں جونے آگرہ روڈ پر”اسکائے واک” بنوانے کیلئے ہائی کورٹ میں پیٹیشن دائر کرکے اور کارپوریشن سے حق کی لڑائی لڑنے کا واویلا مچا کر اربی ٹریشن کے ذریعہ جس 16,کروڑ کے فنڈ کو محفوظ رکھنے کا بارہا پریس کانفرنس میں اعلان کیا اس محفوظ 16,کروڑ کی رقم سے سوپر مارکیٹ کیا نئی تاج ہوٹل تک پل کی لمبائی بڑھائی جاسکتی ہے۔ لیکن کیا مجلسی ایم۔ایل۔اے۔ اور جنتادل لیڈران یا متحدہ محاذ میں اتنا جذبہ اور خلوص ہے؟ یہ آنے والا وقت بتلائے گا یا پھر اسکائے واک کیلئے ہائی کورٹ اوراربی ٹریشن کی ہدایت پر کارپوریشن کے خزانہ میں رقم محفوظ ہے یا نہیں اس پر بھی جنتادل، مجلس اور متحدہ محاذ کے جھوٹ کی پول کھل جائیگی۔ مگر یہ ایک مسلم حقیقت ہیکہ پل کی لمبائی بڑھانے یا پل کی تعمیر سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ا ن کی صرف اتنی ہی کوشش ہیکہ اس فلائی اوور برج کی تعمیر سے کسی طرح آصف شیخ رشید کا نام حذف کیا جاسکے اور یہ پل آصف شیخ اور کانگریس سے معنون نہ ہو اس طرح کا اظہار خیال کانگریس ترجمان صابر گوہر نے کیا ہے

(جنرل (عام

بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم نے ملک بھر میں غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ بی ایس ایف نے بہار کی سرحد کا چارج سنبھال لیا۔

Published

on

bsf..

کشن گنج : پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے خلاف جاری تشدد اور ٹیکسٹائل فیکٹری کے ملازم دیپو چندر داس کو مارے جانے کے بعد سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر غصہ پایا جاتا ہے۔ اس کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسیوں نے ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر ‘ہائی الرٹ’ جاری کر دیا ہے۔ کشن گنج بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے تحت آنے والی مغربی بنگال کی سرحدوں پر فوجیوں کی تعیناتی بڑھا دی گئی ہے۔ سرحد پر کسی بھی ممکنہ دراندازی یا ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے 24 گھنٹے گشت جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نہ صرف زمینی سطح پر الرٹ ہیں بلکہ انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی منٹ ٹو منٹ رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھیج رہی ہیں۔

کشن گنج بہت زیادہ جغرافیائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ ہندوستان کے اسٹریٹجک طور پر حساس "چکن نیک” (سلیگوری کوریڈور) کے قریب واقع ہے۔ بنگلہ دیش کی سرحد سے محض 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ہونے کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیاں کوئی موقع لینے کو تیار نہیں۔ سرحد پر شہریوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور علاقے کے ایک ایک انچ کو جدید آلات کے ساتھ نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ 18 دسمبر کو بنگلہ دیش میں دیپو چندر داس کو ہجومی تشدد اور جلانے کے واقعے نے بھارت میں بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا ہے۔ دہلی سے لے کر جموں و کشمیر تک وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور دیگر تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں، بنگلہ دیش حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا الزام ہے کہ حکومت اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں مظاہروں کے درمیان، عوام اور مختلف تنظیموں نے ہندوستانی حکومت سے بنگلہ دیش کے خلاف سخت سفارتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ناراضگی اور سرحد پار سے بدامنی کی روشنی میں، بی ایس ایف نے واضح کیا ہے کہ فورس سرحد پر کسی بھی مشتبہ نقل و حرکت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

ممبئی کے پہلے ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مستان مرزا نے ایک بار پھر پی ایم مودی سے مدد کی اپیل کی، اگر مودی ان کا ساتھ دیں تو انہیں انصاف ملے گا۔

Published

on

hussain mastan mirza..

ممبئی : ممبئی میں بی ایم سی انتخابات کے شور کے درمیان انڈر ورلڈ ڈان حاجی مستان کی بیٹی حسین مرزا نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی سے مدد مانگی ہے۔ 12 سال کی عمر میں اپنے کزن پر زیادتی کا الزام لگانے والی حسین مستان مرزا نے اب پولیس پر سنگین الزام لگا دیا ہے۔ اس نے کہا کہ اگر پولیس اس کی مدد کرتی تو وہ اس حال میں نہ ہوتی۔ پولیس نے کبھی اس کی مدد نہیں کی۔ حسین مستان مرزا نے زیادتی کرنے والے شخص کا نام بھی بتا دیا ہے۔ حسین مرزا کا کہنا ہے کہ ان کے والد حاجی مستان کے انتقال کے بعد انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حسین مرزا کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں۔ ان کی شادی 1996 میں 12 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ حسین مرزا کا دعویٰ ہے کہ ان کے بچے کی موت اس وقت ہوئی جب وہ 14 سال کی تھیں۔

آئی اے این ایس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حسین مستان مرزا نے کہا کہ حیدرآباد کے ناصر حسین نے پہلے اس کی عصمت دری کی اور پھر اسے اس بری طرح سے مارا کہ اس کا بچہ اس وقت مر گیا, جب وہ صرف 14 سال کی تھی۔ حسین مستان مرزا کا کہنا ہے کہ وہ شاہجہاں بیگم کی بیٹی ہیں۔ حسین مستان مرزا نے اس سے قبل انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے مدد مانگی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیا۔ اب اس نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی پی ایم مودی کو خط لکھیں گی، جس میں وہ اپنے ساتھ ہونے والے مظالم کو بیان کریں گی۔

حسین مستان مرزا نے الزام لگایا ہے کہ اگر پولیس بروقت ان کا ساتھ دیتی تو آج ان کا ڈی این اے ان کی والدہ سے میچ کر چکا ہوتا۔ حسین مرزا نے الزام لگایا کہ 1994 میں ان کے والد حاجی مستان کی موت کے بعد ان کے کزن نے ان کے ساتھ زیادتی کی، پھر زبردستی اس سے شادی کی اور اس کے بعد بھی وہ ان پر تشدد کرتا رہا۔ حسین مرزا کا الزام ہے کہ وہ انہیں راکھی باندھتی تھیں۔ حسین مرزا نے سوشل میڈیا پر خود کو ایک اداکارہ بتایا ہے۔ اب وہ پی ایم مودی اور امیت شاہ سے مدد مانگ رہی ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق حاجی مستان شاہجہاں بیگم کے بہت قریب تھے۔ صفرا بائی کو حاجی مستان کی پہلی بیوی سمجھا جاتا ہے۔ حاجی مستان کے تین بچے تھے جن میں ان کی بیٹی شمشاد سپاری والا بھی شامل تھا۔

Continue Reading

جرم

ممبئی : بریانی میں نمک کی زیادتی پر اہلیہ کا قتل، ملزم شوہر گرفتار

Published

on

crime

ممبئی : اہلیہ کے قتل کی سنسنی خیز واردات ممبئی میں پیش آئی ہے۔ ممبئی کے بیگن واڑی علاقے میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کر دیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس خونی تصادم کا محرک محض "بریانی میں بہت زیادہ نمک” قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل شوہر منظر امام حسین کو گرفتار کر لیا۔

پرانی دشمنی اور تشدد کی کہانی :
مقتولہ نازیہ پروین کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ یہ صرف ایک شب کی بات یا موقف نہیں ہے۔ نازیہ اور منظر نے دو سال قبل اکتوبر 2023 میں محبت کی شادی کی تھی, لیکن شادی کے فوراً بعد منظر کا رویہ بدل گیا۔ وہ اکثر معمولی باتوں پر نازیہ کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ تقریباً تین ماہ قبل منظر نے اپنی درندگی کی انتہا کر دی، نازیہ کو اس بری طرح سے مارا کہ اس کا دانت ٹوٹ گیا۔ یومیہ گھریلو جھگڑا بالآخر ایک اندوہناک قتل کی صورت میں اختیار کر گیا۔

بریانی میں نمک نے جان لے لی :
پولیس کے مطابق واقعہ کی رات 20 دسمبر کو نازیہ نے گھر میں بریانی تیار کر رکھی تھی۔ منظر کھانے بیٹھا تو بریانی کے نمکین ہونے پر بحث کرنے لگے, جھگڑا اس حد تک بڑھ گیا کہ منظر طیش میں آگیا اور نازیہ کا سر دیوار سے ٹکرا دیا۔ نازیہ سر پر شدید چوٹیں اور زیادہ خون بہنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

ملزم پولیس کی گرفت میں :
واقعہ کی اطلاع ملنے پر شیواجی نگر پولس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے لیا، اور ملزم شوہر کے خلاف بی این ایس کی دفعہ کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے منظر امام حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس فی الحال اس گھناؤنے جرم کی تمام پہلوؤں کو مربوط کرنے کے لیے ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com