ممبئی پریس خصوصی خبر
مجلس اتحادالمسلمین کے لیڈر فیاض احمد خان نے کانگریس کو چاپلوسی کرنے والوں کی پارٹی کہا

ممبئی مجلس اتحادالمسلمین کے صدر نے ممبئی پریس سے بات کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں 20/ سال تک کانگریس پارٹی میں محنت کرتا رہا لیکن کانگریس کو محنت کش لیڈروں کی قدر نہیں ہے. کانگریس پارٹی میں صرف چاپلوسی کرنے والے لیڈر ہی ترقی کرتے ہیں. اسی وجہ سے میں نے کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر مجلس اتحاد المسلمین کا دامن تھام لیا ہے. ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ مجلس کی اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی ہے لیکن ہم دوبارہ واپسی کرکے ہماری سیاسی سطح کو بلند کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے. فی الحال فیاض احمد خان ممبئی میں ڈرگس فری مہم چلا رہے ہیں اور منشیات سے ممبئی شہر کو پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے. ممبئی پریس نے جب ان سے پارٹی سربراہ اسدالدین اویسی کے آیودھیا معاملے پر بیانات کے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اسدالدین اویسی بالکل درست بات بابری مسجد کے بارے میں کہہ رہے ہیں، میں ان کے بیانات سے متفق ہوں اور پارٹی کے ساتھ ہر حالات میں مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہوں.
بین القوامی
ورجن اٹلانٹک کی پرواز کا رخ طبی ایمرجنسی کے باعث ترکی کی طرف موڑ دیا گیا، 200 سے زائد مسافر 22 گھنٹے تک فوجی ایئربیس پر پھنسے رہے۔

ممبئی، 8 اپریل : لندن سے ممبئی جانے والی ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 358 نے جہاز پر طبی ایمرجنسی کی وجہ سے ترکی کے دور دراز کے فوجی ایئر بیس دیار باقر ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس واقعے کی وجہ سے فلائٹ میں سوار 200 سے زائد مسافر 22 گھنٹے سے زائد عرصے سے وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ پرواز بدھ کی صبح 11:40 بجے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئی۔ راستے میں، ایک مسافر کو گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے پرواز کو ترکی کے دیار باقر ہوائی اڈے کی طرف موڑنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ ترک ایئربیس پر لینڈ کرنے کے بعد مسافروں کو تقریباً پانچ گھنٹے تک طیارے میں انتظار کرنا پڑا جس کے بعد انہیں طیارے سے باہر آنے کی اجازت دی گئی۔ تاہم، کیونکہ دیار باقر ایئرپورٹ بنیادی طور پر ایک فوجی ایئربیس ہے، اس لیے یہ نہ تو وسیع باڈی والے طیارے کو سنبھالنے کے قابل ہے اور نہ ہی مسافروں کو باہر نکلنے کی اجازت ہے۔ پھنسے ہوئے مسافروں نے سوشل میڈیا پر اپنی حالت زار شیئر کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں نہ تو کوئی رہائش دی گئی ہے اور نہ ہی کھانے پینے جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ “میں اور 270 دیگر ہندوستانی مسافر لندن سے ممبئی کی پرواز وی ایس 358 کا رخ موڑنے کی وجہ سے دیار باقر ہوائی اڈے پر پھنسے ہوئے ہیں۔ بزرگ، بچے تکلیف میں ہیں اور ہمیں ورجن اٹلانٹک سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ براہ کرم مدد کریں،” ستیش کاپسیکر، ایک مسافر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا۔
ایک اور پوسٹ میں شرلین فرنینڈس نے لکھا، “ایک حاملہ خاتون سمیت 200 سے زائد مسافر پانی اور بنیادی سہولیات کے بغیر پھنسے ہوئے ہیں۔ اس ناپسندیدہ لینڈنگ پر ناراض ہوائی اڈے کا عملہ مسافروں سے پاسپورٹ کا مطالبہ کر رہا ہے”۔ ایئر لائن نے مسافروں کو بتایا کہ متبادل طیارے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے کی وجہ سے جمعرات کو لندن سے ممبئی جانے والی وہی فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانہ متحرک ہوگیا اور پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لیے ترک حکام سے رابطہ کیا۔ “انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانہ دیار باقر ہوائی اڈے کے ڈائریکٹوریٹ اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ پھنسے ہوئے مسافروں کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے،” سفارت خانے نے ایکس پر پوسٹ کیا۔
ممبئی پریس نے ورجن اٹلانٹک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن ایئر لائن سے کوئی جواب نہیں ملا۔ ساتھ ہی، مسافر اور ان کے اہل خانہ مسلسل مدد کی التجا کر رہے ہیں، کیونکہ 22 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی صورتحال کا کوئی واضح حل نہیں نکل سکا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی اور تھانہ کی غیر گرانٹ یافتہ اسکولوں کو بند کرنے کا فرمان.. لاکھوں بچوں کے مستقبل پر لٹکتی تلوار، سرکار سے فرمان منسوخ کرنے کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

ممبئی اور تھانہ کی نجی پرائیوٹ غیر گرانٹ یافتہ اسکولوں کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کے فرمان جاری کرنے کے بعد اسکولوں کے بجلی پانی منقطع کر کے کیس درج کرنے پر فوری طور پر پابندی عائد کر کے ان اسکولوں کو بند کئے جانے کی کارروائی کو موخر کیا جائے۔ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم دادابھسے سے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کے دوران کیا۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ تھانہ اور گوونڈی کی کئی اسکولیں ایسی ہیں جو کم اور مناسب فیس 400 سے 500 روپیہ کی فیس پر غریب بچوں کو انگریزی میڈیم کی تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ لیکن اب ان اسکولوں کو بند کروانے کیلئے ان کا بجلی اور پانی کنکشن تک منقطع کیا جا رہا, ان اسکولوں میں پولیس بھیجی جا رہی ہے۔ ان اسکولوں کو بند کئے جانے کے بعد ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہوجائیں گے, پہلے ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے اور پھر اس متعلق کوئی فیصلہ ہو۔ ابوعاصم اعظمی نے وزیر تعلیم کو ایک یادداشت بھید دی, جس میں انہوں نے بتایا کہ تھانہ ضلع میں کارپوریشن کی 81 اسکولوں غیر قانونی قرار دے کر انہیں بند کرنے کی نوٹس دی گئی ہے۔ یہاں کے لاکھوں غریب بچے کہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکولوں کیلئے جو 5000 اسکوائر فٹ قطعہ اراضی اور 30 سال کی لیز معاہدہ 20 سے 25 لاکھ روپے کی ایف ڈی کی شرائط کو بھی ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح گوونڈی شیواجی نگر میں بھی کئی پرائیوٹ اسکولیں جو بچوں کو کم فیس میں تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہیں بھی غیر قانونی قرار دے کر کارروائی کی جائے رہی ہے۔ اگر یہ اسکولیں بند ہوتی ہے تو اساتذہ بے روزگار ہو جائیں گے اور بچوں کا مستقبل بھی تاریک کا خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ان بچوں کی تعلیم کا انتظام کیا جائے, پھر کوئی کارروائی ہو تاکہ ہر ایک کو تعلیم میسر ہو۔ وزیر تعلیم دادابھسے نے ابوعاصم اعظمی کے مطالبہ پر ضروری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ اس متعلق غور و خوص کر کے کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پولس جدید لیب اور ٹکنالوجی سے لیس : وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

ممبئی : سائبر جرائم اور سائبر فراڈ پر قدغن لگانے کیلئے جدید ممبئی پولیس نے خود کو جدید ٹکنالوجی سے مزین کیا ہے, اسی مناسبت سے ممبئی پولیس نے تین سائبر لیپ سمیت فارنسک لیپ، اسپیشل وین،انٹرسیپٹ وین سمیت دیگر جدید آلات کا افتتاح مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کے ہاتھوں لیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر فراڈ اور آن لائن فراڈ دغابازی پر قدغن لگانے کیلئے پولیس کو جدید کیا گیا ہے, اور یہ جدید آلات کا استعمال پولیس سائبر فراڈ سے لے کر دیگر جرائم کے حل کیلئے کریگی۔
فڑنویس نے کہا کہ جس طرح سے آج آن لائن پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر ڈیجیٹل اریسٹ جیسے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں, ایسے میں ان واقعات پر قدغن لگانے کیلئے پولیس نے طریقہ تفتیش سے لے کر دیگر چیزوں پر کافی اہم انقلاب لایا ہے, انہوں نے کہا کہ خواتین کی مدد کیلئے پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی مدد روم بھی قائم کیا گیا ہے, جس میں خواتین کو فوری طور پر مدد میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے اسپیشل وین بھی تیار کی گئی ہے تاکہ فوری طور پر خاتون کی مدد کی جائے۔ اس تقریب میں ممبئی پولیس کمشنر وویک پھنسلکر، اسپیشل پولیس کمشنر دیوین بھارتی، جوائنٹ پولیس کمشنر ستیہ نارائن چودھری اور اعلی افسران موجود تھے۔
-
سیاست6 months ago
اجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر5 years ago
محمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست5 years ago
ابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
جرم5 years ago
مالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم5 years ago
شرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی5 years ago
ریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم4 years ago
بھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
قومی خبریں6 years ago
عبدالسمیع کوان کی اعلی قومی وبین الاقوامی صحافتی خدمات کے پیش نظر پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا