Connect with us
Wednesday,10-September-2025
تازہ خبریں

سیاست

منشیات کیس میں ملوث پولیس والوں کو بھی بخشا نہیں جائیگا
پولیس افسر یا اہلکار ملوث پائے گئے تو معطلی نہیں بلکہ ملازمت سے برطرفی کی کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی وارننگ

Published

on

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ڈرگس کے خلاف ریاست میں سخت کارروائی کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اگر کوئی ڈرگس منشیات کے کیس میں ملوث پایا گیا تو اس پر سخت کارروائی ہوگی۔ فڑنویس نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں پر قابو پا نے کیلئے ریاستی پولیس سر گرم عمل ہے اس کے ساتھ ہی اگر کوئی پولیس اہلکار یا افسر ڈرگس کے معاملہ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف معطلی کی کارروائی نہیں بلکہ اسے ملازمت سے ہی برخاست و برطرف کر دیا جائے گا۔ ریاست کو ڈرگس اور منشیات سے پاک کرنے کیلئے ریاستی سرکار نے یہ قدم اٹھایا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاستی پولیس بہتر خدمات انجام دے رہی ہے جس سے منشیات فروشوں پر قدغن ضرور لگا ہے۔
ممبئی اور ریاست بھر میں متعدد کیسوں کے دوران ضبط شدہ املاک کی واپسی پر بھی غور وخوص کیا گیا ہے اگر کسی کی جائیداد کوئی کیس میں ضبط کی گئی ہے تو اس کی واپسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس اسٹیشن پوری طرح سے خالی ہو اور وہاں کوئی بھی سامان نہ رہے۔ اور 6 ماہ میں ضبط شدہ جائیداد کی واپسی کے عمل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے نیا قانون بی این ایس کا ا طلاق کیا ہے یہ بہتر قانون ہے اس میں کئی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں اور خواتین پر مظالم کے معاملے میں بھی ریاستی پولیس کو ضروری اور سخت قدم اٹھانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے شکتی بل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار کے قانون میں خواتین کے تحفظات کیلئے کئی ایسے وضع کردہ اصول مرتب کئے گئے ہیں۔ جو شکتی قانون سے مماثلت رکھتے ہیں اس کا بھی مطالعہ کیا جائے اور خواتین کے تحفظات کیلئے اس کو یقینی بنایا جائیگا۔ فڑنویس یہاں مہاراشٹر پولیس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس دوران ریاستی ڈی جی پی رشمی شکلا سمیت تمام پولیس کمشنرس اور اعلی افسران بھی موجود تھے۔

(جنرل (عام

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے واضح کیا کہ آدھار ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔

Published

on

Election-Commission

نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر سے کہا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ووٹروں کی شناخت قائم کرنے کے لیے آدھار کارڈ کو ایک اضافی دستاویز کے طور پر قبول کریں۔ منگل کو ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو لکھے ایک خط میں کمیشن نے کہا کہ درج کردہ 11 دستاویزات کے علاوہ آدھار کارڈ کو 12ویں دستاویز کے طور پر سمجھا جائے گا۔ کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ آدھار (مالی اور دیگر سبسڈیز، فوائد اور خدمات کی فراہمی) ایکٹ کے سیکشن 9 کے مطابق آدھار کارڈ کو شناخت کے ثبوت کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ اسے شہریت کے ثبوت کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ آدھار کارڈ پہلے سے ہی لوگوں کی نمائندگی ایکٹ 1950 کے سیکشن 23 (4) کے تحت کسی شخص کی شناخت قائم کرنے کے مقصد سے درج دستاویزات میں سے ایک ہے۔

کمیشن نے یہ بھی خبردار کیا کہ اس ہدایت کے مطابق آدھار کو قبول نہ کرنے یا مسترد کرنے کے کسی بھی معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے پیر کو الیکشن کمیشن کو ہدایت دی کہ بہار میں ووٹر لسٹ کے ایس آئی آر میں ووٹر کی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے ‘آدھار’ کو 12ویں تجویز کردہ دستاویز کے طور پر شامل کیا جائے۔ اس نے کمیشن سے کہا تھا کہ وہ 9 ستمبر تک اس ہدایت کو نافذ کرے۔

Continue Reading

جرم

ممبئی وکرولی پارک سائٹ عید میلاد النبی کے بینر پر تنازع، نیرج اپادھیائے کا گھر کا نصف شب پردہ جلانے کے بعد حالات کشیدہ، نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج

Published

on

mumbai police

‎ممبئی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس محمدی کے دوران وکرولی پارک سائٹ میں بینر کو لے کر اس وقت تنازع شروع ہوا, جب یہاں سنبھاجی چوک پر عید میلاد النبی کا بینر لگایا گیا تھا اس پر نیرج اپادھیائے اور اس کے دوست نے اعتراض کیا اور فوری طور پر رات ۸ بجے بینر نکالنے کا مطالبہ کیا جس پر مسلم نوجوان کا مجمع یہاں جمع ہو گیا. پولس نے نیرج اور اس کے دوست کو مجمع سے صحیح سلامت باہر نکالا اور معاملہ ختم ہو گیا, اس کے بعد گزشتہ نصف شب ۳ سے ۴ بجے کے درمیان کسی نامعلوم افراد نے نیرج اپادھیائے کے گھر کا پردہ نذر آتش کر دیا اور یہاں ایک تختی بھی رکھا, جس پر سرتن سے جدا لکھا تھا اس کے بعد پولس نے نیرج کی شکایت پر گھر جلانے کی کوشش اور دھمکی دینے کے معاملہ میں نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا ہے اور ملزمین کی تلاش کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو ان نامعلوم ملزمین کو تلاش کر رہی ہے. اس معاملہ کو مذہبی رنگ دینے کی کوشش فرقہ پرست عناصر شروع کردی ہے, جبکہ پولس نے علاقہ میں سیکورٹی سخت کر دی ہے اور حالات پرامن ہے۔

سینئیر پولس انسپکٹر سنتوش گھاٹیکر نے بتایا کہ ‎گزشتہ روز عید میلاد کے جلوس کے دوران پارک سائیٹ کے علاقے میں سنبھاجی چوک پر کچھ لوگوں نے پوسٹر لگائے تھے، شکایت کنندہ نے اس پر اعتراض کیا اور انہیں فوری ہٹانے کا مطالبہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کے اور 4-5 افراد کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی بندوبست ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر نے مداخلت کی، بعد میں معاملہ ختم کر دیا گیا۔

‎آج صبح 3-4 بجے کے قریب، کچھ نامعلوم افراد نے شکایت کنندہ کے گھر کے باہر دروازے پر لٹکا ہوا پردہ جلا دیا۔ اس واقعہ کے پیش نظر پارک سائیٹ پولیس اسٹیشن میں فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے, حالات کشیدہ ہے لیکن امن وامان برقرار ہے. پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دے, جبکہ علاقہ میں گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

مالیگاؤں بلاسٹ کیس : پرگیہ ٹھاکر، کرنل پروہت اور دیگر کو بری کرنے کے فیصلے کو چیلنج، متاثرین کے چھ خاندانوں نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

Published

on

Court-&-Pragiya

ممبئی : 2008 کے مالیگاؤں بم دھماکے کے متاثرین کے چھ خاندانوں نے بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ انہوں نے خصوصی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس میں کیس کے سات ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا۔ ان ملزمان میں سابق بی جے پی ایم پی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اور لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت بھی شامل ہیں۔ نثار احمد سید بلال اور دیگر پانچ افراد نے اپنے وکیل متین شیخ کے ذریعے ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔ انہوں نے عدالت سے خصوصی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور ناسک ضلع کے مالیگاؤں قصبے میں 29 ستمبر 2008 کو ایک مسجد کے قریب موٹر سائیکل سے بندھا ہوا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔ اس میں چھ افراد ہلاک اور 101 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ عرضی گزاروں نے دعویٰ کیا کہ خصوصی این آئی اے عدالت کا 31 جولائی کو سات ملزمان کو بری کرنے کا حکم غلط اور قانونی طور پر ناقص ہے، اس لیے اسے منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ محض شک حقیقی شواہد کی جگہ نہیں لے سکتا۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ کسی ثبوت کی عدم موجودگی میں ملزم کو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔ اسپیشل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے جج اے کے لاہوتی نے فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر تمام شواہد ملزم کو مجرم قرار دینے کے قابل اعتبار نہیں ہیں۔ سزا کے لیے کوئی معتبر اور ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔ استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ یہ دھماکہ دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے مقامی مسلم کمیونٹی کو خوفزدہ کرنے کی نیت سے کیا تھا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ ملزمین مسلم کمیونٹی کے ایک طبقے کو دہشت زدہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ این آئی اے عدالت نے اپنے فیصلے میں استغاثہ کے کیس اور کی گئی تحقیقات میں کئی خامیوں کو اجاگر کیا تھا اور کہا تھا کہ ملزمین کو شک کا فائدہ ملنا چاہیے۔ ٹھاکر اور پروہت کے علاوہ، ملزمان میں میجر رمیش اپادھیائے (ریٹائرڈ)، اجے رہیرکر، سدھاکر دویدی، سدھاکر چترویدی اور سمیر کلکرنی شامل ہیں۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com