Connect with us
Friday,04-July-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک کا قیام خون کا عطیہ دے کر کسی انسان کی جان بچانا جہاد اکبر ہے

Published

on

blood-saver

مالیگاؤں (خیال اثر )
ایک طرف شہر میں یوں تو بہت ساری بلڈ بینک اور بلڈ ڈونر تنظیمیں ہیں جو مختلف مواقع پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتی رہتی ہیں. لیکن جب کبھی مختلف اور مخصوص فریش بلڈ گروپ کی اشد ضرورت پڑتی ہے. تو ایسے حالات میں ان بلڈ گروپ والے ڈونرس کی تلاش شروع کر دی جاتی ہے. جسے بہت وقت درکار ہوتا ہے اور وقت پر بلڈ نہ ملنے کی صورت میں مریض اور اس کے اہل خانہ کو بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

دوسری جانب ایسے بھی کچھ نام نہاد بلڈ ڈونر گروپس موجود ہیں جو ہمہ اوقات بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں اور اس کے عوض روپیہ پیسہ کماتے ہیں .پھر بھی کچھ بلڈ بینک میں وقت پر خون مہیا نہیں ہوتا ہے.بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ دینے والے بلا معاوضہ اپنا خون دیتے ہیں جسے بعد میں بیچ دیا جاتا ہے.

ان سب حالات کو محسوس کرتے ہوئے شہر کے مخلص اور انسانیت و ملت کا درد رکھنے والے نوجوانوں نے مالیگاؤں ڈونرس فرنٹ کا قیام عمل میں لایا. جس کا مقصد خون کا عطیہ دینا اور مفت میں فریش بلڈ مریضوں کو فراہم کرنا جب انھیں فوری طور پر ضرورت ہو. فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک نام سے یہ خدمات عنقریب شروع کی جائے گی. بلڈ ڈونرس کا خون اسٹاک کرنے یا بیچنے کی غرض سے نہیں نکالا جائے گا بلکہ اس وقت بلڈ ڈونرس سے رابطہ قائم کیا جائے گا جب فریش بلڈ کی اشد ضرورت رہے گی. اس نیٹ ورک کے تمام ممبران کے بلڈ گروپ کا ڈیٹا محفوظ رکھا جائے گا نیز ان کی حوصلہ افزائی کیلئے “دی ریئل ہیرو” خطاب سند سے نوازا جائے گا اور ان کا بلڈ ڈونر آئی ڈی بھی بناکر دیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی اوقات میں کام آئے.

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہر کے ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم ہے جو مختلف شعبوں اور علاقوں میں زمینی سطح پر انتہائی سنجیدگی کے ساتھ فلاحی, تعلیمی, سماجی و ملی کاموں کو انجام دے رہی ہے. ایم ڈی ایف کی رابطہ آفس, محمد علی روڈ پر بروز اتوار 28 فروری 2021 کو شام چار بجے سے فریش بلڈ ڈونرس اکٹیو نیٹ ورک خدمات کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا. ابتک سو سے زائد مختلف بلڈ گروپ کے نوجوان اس نیٹ ورک میں شامل ہوچکے ہیں اور اپنی خاموش خدمات انجام بھی دے رہے ہیں.

شہر کے تمام بلڈ ڈونرس اور قوم و ملت کا درد رکھنے والے نوجوانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ مالیگاؤں ڈونرس فرنٹ کا حصہ بنیں. مالیگاؤں فریش بلڈ ڈونر نیٹ ورک سے انشاء اللہ تعالیٰ شہر میں خون کے ضرورت مندوں کو دردر بھٹکنا نہیں پڑے گا بلکہ ان کی ایسے حالات میں بھر پور مدد کی جائے گی. آج شہر کو ایسے نوجوان کی ہی ضرورت ہے جو انسانیت کیلئے کام آسکے. ورنہ شہر میں مفاد پرستوں کی کوئی کمی نہیں ہے جو نوجوانوں کو گمراہ کر کے اپنا کام نکالتے ہیں.

سیاست

مہاراشٹر مراٹھی ہندی تنازع قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کارروائی ہوگی وزیر اعلی دیویندر فڑنویس

Published

on

D.-Fadnavis

ممبئی مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے ہندی مراٹھی لسانیات تنازع پر یہ واضح کیا ہے کہ لسانی تعصب اور تشدد ناقابل برداشت ہے, اگر کوئی مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرتا ہے یا قانون ہاتھ میں لیتا ہے, تو اس پر سخت کارروائی ہوگی, کیونکہ نظم و نسق برقرار رکھنا سرکار کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا روڈ ہندی مراٹھی تشدد کے معاملہ میں پولس نے کیس درج کر کے کارروائی کی ہے۔ مراٹھی اور ہندی زبان کے معاملہ میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس کی سفارش پر طلبا کے لئے جو بہتر ہوگا وہ سرکار نافذ العمل کرے گی کسی کے دباؤ میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندی زبان کی سفارش خود مہاوکاس اگھاڑی کے دور اقتدار میں کی گئی تھی, لیکن اب یہی لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔ عوام سب جانتے ہیں, انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ۵۱ فیصد مراٹھی ووٹ اس الیکشن میں حاصل ہوئے ہیں۔ زبان کے نام پر تشدد اور بھید بھاؤ ناقابل برداشت ہے, مراٹھی ہمارے لئے باعث افتخار ہے لیکن ہم ہندی کی مخالفت نہیں کرتے, اگر دیگر ریاست میں مراٹھی بیوپاری کو کہا گیا کہ وہاں کی زبان بولو تو کیا ہوگا۔ آسام میں کہا گیا کہ آسامی بولو تو کیا ہوگا۔ انہوں نے قانون شکنی کرنے والوں پر سخت کارروائی ہوگی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ترکی کے لمین میگزین میں گستاخانہ خاکے کی اشاعت کے خلاف رضا اکیڈمی کا احتجاج

Published

on

protest mumbai

ممبئی : ترکی کے معروف “لمین میگزین” میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ممبئی کے سیفی جوبلی اسٹریٹ واقع ہانڈی والی مسجد میں رضا اکیڈمی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس احتجاج کی قیادت رضا اکیڈمی کے سربراہ اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری اور مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کی۔ مظاہرے میں سینکڑوں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی اور گستاخانہ خاکے کے خلاف اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

اس موقع پر الحاج محمد سعید نوری نے کہا : “نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی پوری امت مسلمہ کے لیے ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ترک حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس گستاخ میگزین کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے، اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والے عناصر کو سخت سزا دے۔”

مقررین نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایسے گستاخانہ اقدامات کے خلاف ٹھوس عالمی قانون سازی کریں تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی جرأت نہ کر سکے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے نعرۂ تکبیر اللہ اکبر”لبیک یا رسول اللہ ﷺ جیسے نعرے بھی لگائے، لیکن پورا احتجاج پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔

Continue Reading

سیاست

مہاراشٹر میں مراٹھی کے نام پر تشدد ناقابل برداشت، وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے کارروائی کا ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

Published

on

fadnavis-azmi

مہاراشٹر سماجواری پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی نے مراٹھی بنام ہندی تنازع اور تشدد کے خلاف ریاستی وزیر اعلی دیویندرفڑنویس سے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھی زبان کے نام پر تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اتربھارتی یہاں ممبئی میں کام کاج کی غرض سے آتے ہیں, ان کے بغیر ممبئی کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ لیکن لسانیات کے نام پر ان پر تشدد عام ہو گیا۔ ایم این ایس کے ہندی زبان اور اتربھارتیوں کے تشدد پر اعظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پر اس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مراٹھی زبان کے نام پر شمالی ہند کے باشندوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی سیاست کی جا رہی ہے۔ ممبئی میں روزی کمانے کے لیے آنے والے غریبوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ غنڈہ گردی صرف غریبوں پر ہو رہی ہے، کسی بڑے کارپوریٹ پر تشدد کیوں نہیں برپا کیا جارہا ہے, غریبوں پر ہی یہ تشدد کیوں؟ یہ سوال اعظمی نے کیا ہے کہ ‎میں اپنے قومی صدر محترم سے اکھلیش یادو جی سے اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کی اس سیاست کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز حق بلند کر کے اتربھارتیوں کو انصاف دلائے اور سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کی مبینہ پالیسی پر حکومت سے سوال کریں۔

‎میں وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اعظمی نے مراٹھی کے نام پر تشدد کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com