Connect with us
Tuesday,13-May-2025
تازہ خبریں

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی میں ڈرون اور فضائی سرگرمیوں پر پابندی، شہر کے ریڈ زون کے خلاف وزری پر کارروائی : ڈی سی پی اکبر پٹھان

Published

on

Drone

ممبئی : ممبئی ہندپاک سرحدی تنازع کے بعد اب ممبئی شہر میں ڈروان پیراگلائڈرس، پیرامورٹرس ریموٹ کنٹرول مائیکرولائٹ، ائیرکرافٹ ہائی ائیر بالون غبارے اور دیگر فلائنگ سرگرمی فضائی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ حکمنامہ ممبئی پولس نے جاری کیا ہے۔ مذکورہ بالا حکمنامہ ممبئی پولس کے ڈی سی پی آپریشن اکبر پٹھان نے اپنی دستخط و مہر کے ساتھ جاری کیا ہے۔ اس کی تعمیل لازمی ہے, اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے اس پر کارروائی ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایویشن ڈی جی سی اے نے ممبئی شہر میں ڈرون اور اس قسم کی تمام فضائی سرگرمیوں کو ریڈزون قرار دیا ہے, اس لئے ممبئی میں ڈراؤن اڑانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ گزشتہ شب پوائی پولس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی طریقے سے ڈرون اڑایا گیا تھا۔ اس بنیاد پر پولس نے ایک ۲۳ سالہ نوجوان کے خلاف کارروائی کی ہے, اور عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اس حکمنامہ کی تعمیل کرے, اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس پر کارروائی ہوگی۔ اس لئے عوام سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ تعاون کرے, اور پولس اسٹیشن کی حدود میں کوئی ڈرون یا فضائی سرگرمی نظر آتی ہے, تو اس کی اطلاع پولس کو دے یا بھی کنٹرول روم سے رابطہ کرے, یہ اطلاع آج یہاں ڈی سی پی اکبر پٹھان نے دی ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

مہاراشٹر امراؤتی پولس کمشنر نوین چند ریڈی کو جوائنٹ پولس کمشنر ناگپور مقرر

Published

on

Police

ممبئی : ممبئی مہاراشٹر آئی پی ایس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے وزارت داخلہ نے امراؤتی کے پولس کمشنر نوین چند ریڈی کا تبادلہ ناگپور کے جوائنٹ پولس کمشنر کے طور پر کیا ہے, جبکہ جوائنٹ پولس کمشنر ناگپور نثار تنبولی کو یہاں پر ناگپور ریزرو پولیس فورس میں منتقل کیا گیا ہے۔ ریلوے کمشنر رویندر ششوے کو تبادلہ جوائنٹ پولس کمشنر محکمہ خفیہ میں کیا گیا ہے۔ سپریا پاٹل کو ڈیپوٹیشن سے مہاراشٹر میں اسپیشل آئی جی انتظامیہ کے طور پر مقرر کیا گیا۔ راجیو جین کو ریزرو فورس سے اسپیشل آئی جی سمندری تحفظ مقرر کیا گیا۔ ابھیشیک تریمکھے کو ممبئی نارتھ زون سے اسپیشل آئی جی انتطامیہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ وزارت داخلہ نے جاری کیا ہے اور اس حکمنامہ کے مطابق اب تمام افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

Continue Reading

سیاست

امریکہ کے کہنے پر جنگ بندی کیوں… ایس پی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کا سوال

Published

on

Asim Azmi

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ امریکہ کی چودھراہٹ ناقابل برداشت ہے۔ امریکہ کے کہنے پر جنگ بندی اور اس کے کہنے پر جنگ یہ فیصلہ درست نہیں ہے, انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے ملک میں دہشت گردانہ اور تخریبی کارروائی انجام دی تھی, اس وقت مودی سرکار نے اس کا جواب کیوں نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ملک سیسہ پلائی دیوار کی طرح سرکار کے ساتھ کھڑا تھا, لیکن امریکہ کے کہنے پر جنگ بندی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات رکھنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہمارا ملک کریگا امریکہ کو اس کا اختیار کس نے دیدیا, انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اشارہ پر گھٹنے ٹیک دئیے گئے۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ جب اس سے قبل دہشت گردانہ حملہ ہوئے تھے تو امریکہ کہاں تھا۔ اس نے ثالثی کیوں نہیں کروائی, ایک مرتبہ تو ایسا ہوا کہ نریندر مودی بلا کسی وجہ کے پاکستان دورہ پر اچانک گئے تھے, ملک میں پاکستان کے خلاف غصہ ہے اور پاکستان کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھنے پر عوام بضد ہے۔ نریندر مودی یہ کہتے ہیں کہ گفت و شنید اور دہشت گردی ساتھ نہیں چلے گی، خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہے گا تو اب تک دہشت گردی کے خلاف کوئی ٹھوس قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا۔ بارہا پاکستان سے تعلقات برقرار رکھے گئے, اب امریکہ کے کہنے پر جنگ بندی کیوں کی گئی اور اسکا اعلان بھی امریکی صدر کر رہے ہیں۔ اعظمی نے کہا کہ آر پار کی لڑائی لڑی جائے پھر جنگ ادھوری میں کیوں چھوڑی۔ مودی کے اس بیان کو کہ خون اور دہشت گردی اور پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہے گا یہ صرف ڈائیلاگ ہے, اگر جنگ بندی ہی کرنی تھی تو پہلے ہی اس معاملہ میں ثالثی اور مداخلت ہونی تھی اب کیوں کی گئی، انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمہ اور نوٹ بندی کے بعد بھی دہشت گردی کا خاتمہ نہیں ہوا ہے۔ مودی جی نے تو کہا تھا کہ اگر دہشت گردی کا 50 دنوں میں خاتمہ نہیں ہوا تو مجھے جو سزا دی جائے وہ قابل قبول ہوگی۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہندوستان سب سے بڑا طاقتور ملک ہے, لیکن امریکہ ہمیں یہ درس دے گا کہ کب جنگ کرنی ہے اور کب نہیں یہ فیصلہ ہندوستان کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی عروج پر ہے اور برقعہ پوش خاتون کو جئے سری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کرنے کے ساتھ ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے, یہ سراسر غلط ہے۔ اس قسم کی فرقہ پرستی بھی ختم ہونی چاہئے, اس پر بھی سرکار کو قدغن لگانے کی ضرورت ہے۔

Continue Reading

(جنرل (عام

آپریشن سندور 15 لاکھ سے زائد سائبر حملہ ۱۵۰ حملے کامیاب

Published

on

cyber Attack

ممبئی : پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد آپریشن سندور کے دوران 15 لاکھ سے زائد سائبر حملہ ملک میں انجام دیا گیا ہے, یہ سائبر حملہ کو ناکام بنایا گیا ہے۔ اس میں سے 150 حملہ کامیاب ہوا ہے, یہ دعوی مہاراشٹر سائبر نے کیا ہے۔ یہ سائبر حملے پاکستان، بنگلہ دیش اور انڈونیشیا کے معرفت انجام دئیے گئے ہیں۔ سائبر حملہ کے دوران ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے, لیکن مہاراشٹر سائبر نے سائبر پر ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔ اتنا ہی نہیں سائبر حملوں کے ساتھ آپریشن سندور حملہ کو لے کر بدگمانی بھی پیدا کی گئی ہے۔

سائبر سیل نے کہا کہ سلیپر سیل بھی سائبر حملہ کے بعد سر گرم اور فعال ہوگئے ہیں, اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سائبر حملہ پر قدغن لگانے کیلئے سائبر سیل بھی متحرک ہے اور سوشل میڈیا پر نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بدگمانیوں کا بھی سیلاب امڈ پڑا ہے۔ اس کے علاوہ حملوں کی کوششیں بھی جاری ہے۔ مہاراشٹر سائبر بھی حملوں کے بعد الرٹ ہوگیا ہے, اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر نگرانی میں بھی شدت پیدا کر دی گئی ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com