Connect with us
Thursday,04-December-2025

(جنرل (عام

ڈاکٹروں کی لوک نائک اسپتال میں عام مریضوں کا علاج شروع کرنے کی اپیل

Published

on

دہلی حکومت کے سب سے بڑے کووڈ 19 اسپتال ، لوک نائک جے پرکاش اسپتال کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی طلباء کی پڑھائی اور تربیت کے نقصان ہونے اور عام مریضوں کو ہونے والی تکلیف کے پیش نظر اسپتال میں عام بیماریوں کا علاج شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مولانا آزاد میڈیکل کالج اس کے اسپتال سے منسلک ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کیشیو سنگھ نے آج لوک نایک اسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے معاشرے کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ سماجی ، جذباتی ، مالی اور تعلیمی سطح پر سب متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت نے معمول کے حالات کی بحالی کے لئے منظم انداز میں منظم اقدامات کیے جو قابل تحسین ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ لوک نائک ابھی بھی کووڈ اسپتال کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ یہ وبا شروع ہونے سے پہلے اسپتال میں روزانہ نو ہزار مریضوں کی او پی ڈی میں علاج کے ساتھ روزانہ تقریبا دو سو سرجری کی جاتی تھیں۔ کسی بھی سرکاری اسپتال کے لئے یہ بہت بڑی تعداد ہے۔ صرف کورونا مریضوں کے لئے اسپتال کی خدمات تک محدود رکھنے سے عام لوگوں کو صحت کی سہولیات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے۔
ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ساتھ ہی یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ مولانا آزاد میڈیکل کالج سے وابستگی کی وجہ سے لوک نائک ایک بڑا تعلیمی اسپتال ہے اور یہاں ہر سال ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کے ہزاروں طلبا تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس اسپتال کو کورونا مریضوں کے علاج تک محدود رکھنے سے ان طلبا کی تعلیم و تربیت میں رکاوٹ ہے۔

جرم

ممبئی میں ٹھگ بلڈر باپ بیٹے گرفتار، کروڑوں کی دھوکہ دہی کا الزام

Published

on

ممبئی : عام عوام سے کروڑوں روپے کی ٹھگی کر نے والے بلڈر باپ بیٹے کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے شکایت کنندہ نوین چندر گوردھن 69 سالہ نے شکایت کی ہے کہ 31 مارچ 2019 ء سے 31 مارچ 2020 ء کے درمیان ترویتی بلڈر مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا نے تعمیراتی کمپنی میں سرمایہ کاری پر ہر ماہ منافع کا دو فیصد سرمایہ میسر آئے گا کا لالچ دے کر ایک کروڑ 17 لاکھ روپے حاصل کیا اور تقاضہ پر واپس نہ دینے پر بوریولی پولیس میں مہیر جیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا گیا شکایت کنندہ کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی گئی تو یہ انکشاف ہواکہ ملزمین نے بیشتر عام عوام کو بے وقوف بناکر دھوکہ دہی کی ہے اور وہ گزشتہ دو برس سے مفرور تھے ملزمین کو گرفتار کر نے کیلئے کستوربا پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دی تھی پولیس کو سراغ ملا کہ ملزمین کیرالہ کے انوکلم میں ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر مہیر جھیٹھوا اور اشوک جیٹھوا کو گرفتار کر لیا ملزمین کے خلاف کستوربا پولیس اسٹیشن میں پانچ ایم ایچ بی پولیس اسٹیشن میں ایک اور بوریولی پولیس اسٹییشن میں چار معاملات درج ہیں ملزمین سرمایہ کاری اور نفع بخش اسکیم کے نام پر عام عوام کو دھوکہ دیا کرتے تھے پولیس نے ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی مہیش چمٹے کی ہدایت پر ملزمین کی گرفتاری انجام دی ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Continue Reading

سیاست

ممبئی : مہاراشٹر کے اگلے ڈی جی پی سدانندداتے یقینی، ریاستی سرکار جلد ہی فیصلہ کرے گی، این آئی اے سربراہ اب ریاستی سربراہ مقرر ہوسکتے ہیں

Published

on

ممبئی مہاراشٹرکے نئے سر براہ کے طورپر سدانند داتے کی تقرری یقینی ہے سدانند داتے فی الحال قومی سلامتی ایجنسی این آئی اے کے سربراہ کےطور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ریاستی سرکارنے مہاراشٹر کیڈرآئی پی ایس داتے کی سفارش ڈی جی پی کے عہدہ پر کی ہے جس کے بعد اب سدانندداتے اب مہاراشٹر کے نئے ڈی جی پی مقرر ہوسکتے ہیں داتے اس لیے بھی اہم دعویدار ہے کیونکہ ان کی سبکدوشی ۲۰۲۷ میں ہے اور وہ دو سال کے لئے ڈی جی پی کے عہدہ پر تعینات رہیں گے ڈی جی پی سے متعلق جلد ہی ریاستی سرکار فیصلہ کرے گی ۔ سدانند داتے کو ریاستی کیڈر میں واپس بھیجنے کی درخواست بھی سرکار نے کی ہے اس سے یہ واضح ہے کہ آئندہ ڈی جی پی سدانند داتے منتخب ہو سکتے ہیں ۔ اس عہدہ میں کئی اعلی افسران ریس میں ہیں لیکن اعلیٰ افسران میں سنئیر ترین افسر داتے ہی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

کرلاغیر قانونی بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ… ڈاکٹر اشرف قاضی پر سرٹیفیکٹ تیار کرنے کا الزام، کریٹ سومیا کا ایل وارڈ میں کارروائی کا مطالبہ

Published

on

ممبئی : ممبئی میں بنگلہ دیشیوں کےخلاف ممبئی پولس نے آپریشن شروع کر رکھا ہے دوسری طرف بی جے پی لیڈرکریٹ سومیا نے بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کر رکھا ہے کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشی نجمہ نے ایک بچی کو ۲۰۲۴ میں جنم دیا تھا اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کےلئے نجمہ نے کرلا ایل وارڈ اور کلکٹر سمیت تحصیلیدار کو درخواست ارسال کی تھی اور اس میں کریٹ سومیا نے یہ سنگین الزام عائد کیا ہے کہ نجمہ بنگلہ دیشی ہے اور اس کی بچی کی پیدائشی سرٹیفیکٹ کےلیے کرلا ایل آئی جی کالونی سے متصل عمارت میں کلینک کے ڈاکٹر اشرف قاضی نے اسے سرٹیفکیٹ دیا تھا جس کے بعد اس بنگلہ دیشی کے بچی سائبا کی سرٹیفکیٹ جاری کی گئی کریٹ سومیا نے ایکس پر اس متعلق نجمہ اور کے اس کے شوہر ایوب نٹ کا آدرھار کارڈ بھی جاری کیا ہے اس کے ساتھ ہی آرٹی آئی سے حاصل شدہ ڈاکٹر کا سند بھی کریٹ سومیا نے ایکس پر جاری کیا ہے جس میں ڈاکٹر نے بتایا کہ ۱۹ نومبر کو بچی کی ولادت ہوئی لیکن یہ ولادت گھر پر ہوئی ہے بی ایچ ایم ایس ڈاکٹر نے اس کی تصدیق کی تھی یہ تمام دستاویزات کی بنیاد پر کریٹ سومیا نے بنگلہ دیشی نجمہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس کے ساتھ ہی نجمہ نے تحصلیدار کے روبرو جو درخواست داخل کی ہے اس میں اس نے جلدازجلد پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی حصولیابی کی التجا کی ہے اور آخر میں جو دستخط کی ہے وہ بنگالی میں کی ہے کریٹ سومیا نے ایل وارڈ میں ہیلتھ افسر سے ملاقات کر کے بنگلہ دیشی پیدائشی سرٹیفکیٹ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایک مرتبہ پھر کریٹ سومیا نے بی ایم سی الیکشن سے قبل مسلم اکثریتی علاقوں کو ہدف بنایا شروع کردیا ہے اس سے قبل گوونڈی ، مانخورد اور مالیگاؤں کو کریٹ سومیا نے فرضی سرٹیفیکٹ کے معاملہ میں نشانہ بنایا تھا اب ممبئی کے مضافاتی علاقہ کرلا میں کریٹ سومیانے درخواست دی ہے کہ یہاں بھی مبینہ طور پر بنگلہ دیشیوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں ۱۵ فرضی سند کا بھی کریٹ سومیا نے حوالہ دیا ہے جو کرلا میں مبینہ بنگلہ دیشیوں کو جاری کیا گیا ہے۔ ممبئی پولس نے ممبئی میں مقیم غیرقانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۱یک ہزار سے زائد بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کیا ہے اس کے ساتھ ہی ۴۰۴ کیس بھی درج کیا ہے اس کے باوجود کریٹ سومیا پولس کی کارروائی سے مطمئن نہیں ہے یہ کارروائی کا اعدادوشمار خود ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی نے دی تھی ۔ ڈاکٹر اشرف قاضی سے جب کریٹ سومیا کے الزام سے متعلق استفسار کیا گیا تو انہوں نے اسے بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ بچی کی پیدائشی گھر میں ہوئی تھی اور اس کے بعد بچی کو شکایت تھی اس کا معالجہ میں نے کیا تھا اور اسی کی میڈیکل سرٹیفیکٹ جاری کیا تھا پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا کام بی ایم سی انتظامیہ کا ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com