Connect with us
Sunday,15-March-2026

(جنرل (عام

مالیگاؤں میں مولانا عمران اسجد ندوی کے ہاتھوں سیوک دینی انعامات کی تقسیم

Published

on

malegaon-sowak

مالیگاؤں (خیال اثر)

مورخہ 3 جنوری 2021 بروز اتوار بعد نماز عثاء آفس سیوک سوسائٹی نورانی نگر میں سیوک دینی تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے تمام انعامات جمیعتہ العلما مدنی روڈ کے سکریٹری، امام مسجد چشم گلاب مولانا عمران اسجد ندوی صاحب کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ اول انعام اعجاز ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ مولانا کمپاؤنڈ کی جانب سے فضائل اعمال جلد اول اور دوم ابوذر احمد کو دیا گیا دوم انعام سیوک سوسائٹی کی جانب سے خوبصورت دینی فریم ثمینہ ریحان احمد کو دیا گیا۔ سوم انعام محمد حذیفہ مولانا کمپاؤنڈ کی جانب سے کرتا پائجامہ کا کپڑا انصاری فرحان صاحب کو دیا گیا۔ چہارم انعام ابواللیث جنتا میڈیکل کی جانب سے لیمن سیٹ حاجی محمد ابراہیم کو دیا گیا۔

پنجم انعام ذوالفقار بھائی سمکسیر کی جانب سے دیوار گھڑی عرفان مہاڈا کو دی گئی ۔ ششم انعام حاجی شکیل احمد لڈو کنگ کی جانب سے ایک کلو ماوا بندی لڈو محمد شاہد کو دیا گیا ۔ ہفتم انعام جنید ملن نیو ملن ریسٹورنٹ کی جانب سے آدھا کلو ماوا پیڑا ریحان احمد سعید احمد کو دیا گیا ۔ ہشتم انعام وسیم سوئیٹ سینٹر اسلامپورہ کی آدھا کلو مکس مٹھائی حذیفہ محمد ابراہیم کو دی گئی ۔ نہم انعام سالک کٹ پیس سینٹر للے چوک اسلام کی جانب سے شرٹ پیس کپڑا عائشہ صدیقہ کو دیا گیا ۔ دہم انعام شیخ جاوید شیخ انیس بامبے قالین کی جانب سے ایک عدد پاپوش محمد شاہد محمد یوسف کو دیا گیا۔ گیارہوں انعام اسحاق پرفیومرس خیابان نشاط چوک کی جانب سے سرمہ اور رومال محمد طارق محمد ارشد کو دیا گیا۔ بارہواں انعام حافظ عمر فاروق کی جانب سے عطر اور سرمہ ڈاکٹر ارشد( دھولیہ ) کو دیا گیا۔ تیرہواں انعام خالد پپو کی جانب سے جاء نماز محمد جاوید محمد آمین کو دی گئی ۔ بقیہ تمام ممبران کو سیوک سوسائٹی کی جانب سے دینی رسالہ مسنون دعائیں دی گئی۔خطبہ صدارت میں مولانا عمران اسجد ندوی صاحب نے سیوک سوسائٹی کے تمام کاموں کی جم کر سراہنا کی۔ مفید مشوروں سے بھی نواز۔

اس باوقار تقریب میں سیوک سوسائٹی کے سکریٹری تحسین اشرف ، دینی سوال و جواب کے انچارج انصاری رضوان احمد وقار احمد، اعجاز ایم آئے سی، مسعود ایم آئے سی ، خالد پپو، رضی انور، علاوالدین للے، انصاری جاوید، محمد مرتضی، شیخ اشتیاق، حافظ محمد عارف، تنویر عالم، محمد ارشد، سلیم احمد، محمد مصدق، شفیق الرحمان، محمد شعیب، شمس تبریز، محمد ابراہیم بلڈر، محمد اسرائیل، شیخ جاوید، اعجاز احمد بخاری، شفیق الرحمن، حافظ عزیزالرحمن، حافظ انوار احمد، جنید اختر، معاذ عامر، آفتاب عالم، حافظ محمد بلال، حفیظ الرحمن، سعود انجینیئر، ابو طلحہ، انصاری اعجاز احمد، مزمل اختر، عبدالمالک، ارشد ملک، محمد شارق، مزمل انصاری، مفتی سفیان، حافظ محمد توصیف، محمد مبین، شاہد اختر، محمد سالک، عبدالرشید، سہیل احمد صاحبان سمیت صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز عبدالرحمن خالد پپو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حمد کا نذرانہ محمد شاہد نے پیش کیا۔ نعت پاک کا نذرانہ آصف انجم صاحب نے پیش کیا ۔ پروگرام کا اختتام حافظ توصیف کی دعا کیساتھ ہوا۔ آخر میں تمام انعام یافتگان کو سیوک سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ۔ سہیل ماسٹر رسم شکریہ ادا کیا۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ایس آئی آر سے صرف مسلمان نہیں بلکہ ہندو بھی پریشان ہے، ایس پی قومی صدر اکھلیش یادو کا یوپی سرکار اور الیکشن کمیشن پر تنقید

Published

on

ممبئی: سماجوادی پارٹی قومی صدر رکن پارلیمان اکھلیش یادو نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی ایس آر سے صرف مسلمانوں کو ہی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ اترپردیش میں ہندوبھی قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں ہندوؤں کو بھی ایس آئی آر سے پریشانی کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ بھی اس سے گھبرا گئے اور کہنے لگے کہ ۴ کروڑ ووٹ ہمارا کٹ کیا جو لوگ مسلمانوں کے کاغذ ڈھونڈ رہے تھےاب سب ہندو بھائیو کو انہوں نے لائن میں لگادیا۔ ہندو بھائی کاغذ ڈھونڈ رہے ہیں یوپی میں ایس آئی آر سے پریشان اپوزیشن نہیں بلکہ برسراقتدار جماعتیں پریشان ہے۔ فرضی ووٹ ڈالے گئے تھے الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں خاموش تھا اس کی غیر جانبداری اور ایمانداری پر بھی سوال اٹھا اکھلیش یادو نے کہا کہ ایس آئی آر سے اپوزیشن کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔ وہ یہاں ممبئی میں ایک سمٹ سے خطا ب کررہے تھے انہوں نے مغربی بنگال میں ایک مرتبہ پھر ممتا بنرجی کی واپسی کی بھی پیشگوئی اور دعویٰ کیا ہے۔ اس پریس کانفرنس میں مہاراشٹرسماجوادی پارٹی ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن اور یوپی سرکار پر بھی جم کر تنقید کی اور سرکار کے طریقہ کار اور فرقہ پرستی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مئیر ریتو تاورے اور وی وی آئی پی کی کار پر بتی لائٹ کو کاروں سے بتیاں ہٹانے کا بی ایم سی کا دعویٰ، انتظامیہ کی وضاحت

Published

on

ممبئی: ممبئی مئیر آف ممبئی ریتو تاوڑے کی کار پر بتی اور بی ایم سی عہدیداروں کے وی آئی پی کلچرل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی ایم سی نے تمام سرکاری عہدیداروں کی کار سے بتی اور چمکتی ہوئی لائٹیں نکالنے کا دعوی کیا ہے بی ایم سی کے مطابق میڈیا میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں کی گاڑیوں پر چمکتی ہوئی لائٹیں لگانے کی خبریں نشر ہوئی تھی اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عہدیداران کو عہدہ سنبھالنے کے بعد گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسے ہی ان گاڑیوں پر چمکتی ہوئی بتی روشنی کا معاملہ سامنے آیا تو عہدیداران کی گاڑیوں پر لگی چمکتی روشنیاں (فلشر لائٹس) ہٹا دی گئیں۔ واضح رہے کہ بی ایم سی اس وقت حرکت میں آئی جب میئر ریتوتاوڑے کی کار پر نصب وی وی آئی پی کلچرل سے متعلق سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی اور اب بی ایم سی انتظامیہ نے اس مسئلہ پر وضاحت کر کے کاروں سے بتی ہی ہٹا دی ہے وزیر اعظم نریندر مودی نے وی وی آئی پی کلچرل کے خلاف وزراسمیت دیگر کی کاروں سے لال بتیاں نکالنے کا حکم دیاتھا اس کے بعد بی ایم سی میئر کی کار پر بتی کی تنصیب پر تنقیدیں شروع ہو گئی تھی اب یہ تمام کاروں کی بتیاں نکالنے کا دعویٰ بی ایم سی نے کیا ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : ملاڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی کریٹ سومیا کے دباؤ میں کیس درج, خوانچہ فروشوں سمیت دیگر پر کارروائی

Published

on

ممبئی: ملا ڈ ریلوے اسٹیشن پر نماز ادائیگی پر پولس نے کریٹ سومیا کی شکایت کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور اس معاملہ ریلوے کی ملکیت پر نماز ادا کرنے پر ملزمین کو نوٹس بھی ارسال کردی ہے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا نے ریلوے اسٹیشن پر نماز کی ادائیگی پر اعتراض کرتے ہوئے فرقہ پرستی کا مظاہرہ کیا تھا اتنا ہی نہیں ہے اسے مراٹھی ممبئی کو مسلم ممبئی قرار دینے کی سازش بھی قرار دیا تھا اس کے بعد کریٹ سومیا نے جائے وقوع کا بھی معائنہ کیا اور پھر ریلوے پولس میں شکایت درج کروانے کےلیے ایک تحریری شکایت بھی کی تھی ایک مسافر نے سوشل میڈیا پرنماز کا ویڈیو جاری کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد کریٹ سومیا نے اس پر نوٹس لیا اور پھر کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ممبئی میں جس طرح سے نماز پر کریٹ سومیا نے اعتراض درج کرایا ہے اسی طرز پر کیا وہ ریلوے میں بھجن منڈلی اور دیگر خرافات پر بھی کارروائی کا مطالبہ کریں گے۔ ریلوے پولس نے ملاڈریلوے اسٹیشن پر نماز
کے خلاف کارروائی شروع کردی پولس نے اس معاملے میں اسٹیشن ماسٹر کی شکایت کے بعد مشتاق بابو لون (عمر 35) ہاکر، صہیب صداقت ساہا (عمر 25) ہاکر، بسم اللہ دین انصاری (عمر 43) ہاکر اور دیگرکے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ریلوے پروٹیکشن فورس آر پی ایف نے ریلوے ایکٹ کی دفعہ 147 کے تحت شکایت درج کی ہے۔ریلوے پولیس جی آر پی نے بی این ایس کی دفعہ 168 کے تحت نوٹس جاری کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ پولس کی اس کارروائی کے بعد اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریلوے پولس نے جس طرح کریٹ سومیا کے دباؤ میں کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے کیا اسی طرز پر ریلوے میں غیر قانونی بھجن منڈلیوں کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ اس معاملہ میں جن ملزمین پر کیس درج کیا گیا ہے وہ خوانچہ فروش ہے اور اس کے ساتھ پولس اس معاملہ مزید تفیش میں مشغول ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان