Connect with us
Thursday,30-July-2026

(جنرل (عام

ٹیرف بڑھنے کے باوجود جیو کے پلان 20 فیصد تک سستے

Published

on

jio

ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں بھارتی ایئر ٹیل، ووڈا آئیڈیا اور ریلائنس جیو نے پری پیڈ گاہکوں کے لئے تین سال بعد ٹیرف میں اضافہ کیا ہے۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف میں اضافہ کے باوجود ریلائنس جیو کے پلان دوسرے کے مقابلے میں 20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی قیمتیں آج سے مہنگی ہو گئی ہیں جبکہ جیو کا ٹیرف چھ دسمبر سے بڑھ جائے گا۔ ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے ٹیرف میں 41 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اپنے مقبول پلانوں میں بھی اچھا خاصا اضافہ کیا ہے۔جیو کے نئے آل ان ون پلان چھ دسمبر سے نافذ ہو جائیں گے۔ کمپنی نے اگرچہ ابھی نئے پلانوں کو ظاہر نہیں کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف قیمتیں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی مالی حالت کے لئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زبردست نقصان ہوا تھا۔ایسی بھی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کی ووڈا ہندوستانی مارکیٹ سے اپنا کاروبار بھی سمیٹ سکتا ہے۔
بینک آف امریکہ میرل لنچ کا خیال ہے کہ ریلائنس جیو کے نئے آل ان ون پلانس میں قیمتیں بڑھانے کے باوجود دونوں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں۔میرل لنچ کا خیال ہے کہ جیو نے 40 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ اس کے مقبول پلانوں میں 25 سے 30 فیصد تک کا اضافہ ہی کرے گا ۔ریلائنس جیو نے ٹیرف میں اضافہ کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کو 300 فیصد زیادہ منافع دے گا۔میرل لنچ کا خیال ہے کہ یہ فائدہ ڈیٹا کی شکل میں دیا جا سکتا ہے۔

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی شہر و مضافاتی علاقوں سے الیکٹرک موٹر سائیکل چوری کرنے والا گروہ بے نقاب، دو ملزمین گرفتار، ۱۱ موٹر سائیکلیں برآمد

Published

on

Thif

ممبئی اندھیری ایم آئی ڈی سی پولس اسٹیشن نے ایک ایسے گروہ کو بے نقاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو الیکٹرک موٹر سائیکل اور اسکوٹی چوری کیا کرتا تھا اس گروہ کے دو افراد کو پولس نے گرفتار کر کے ممبئی شہر میں اسکوٹی اور موٹر سائیکل چوری کرنے والے گینگ کو بے نقاب کردیا ہے ان کے قبضے سے شہر و مضافات سے چوری شدہ الیکٹرک موٹر سائیکل بھی برآمد کی ہے کہ ۱۱ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہے ۔ ۲۰ جولائی کو دوپہر ۱۲ بجے شکایت کنندہ ویبھو گپتا کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی تھی اس کی شکایت پر پولس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ۴۰ سے ۵۰ سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کی شناخت ہوئی جس کے بعد اسے زیر حراست لیا گیا اور پھر بعد میں اس نے انکشاف کیا کہ اس کے ساتھ دوسرا ملزم بھی تھا اس کے بعد پولس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ان کی شناخت محسن اکبر شیخ ۲۵ سالہ جوگیشوری کا ساکن اور عرفات حافظ شیخ ۲۲ کرلا کپاڈیہ نگر کا ساکن کے طور پر ہوئی ہے ملزمین نے ممبئی سینٹر، چاندیولی، چرنی روڈ، دادر، واکولہ، اندھیری ورلی اور متعدد مقامات پر چوری کی واردات انجام دی تھیں ان کے قبضے سے ۱۱ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں جبکہ ایم آئی ڈی سی میں ان پر دو کیس درج کئے گئے ہیں اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے بقیہ ۹ موٹر سائیکل دیگر کیس میں ہے یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی : فرضی لیٹر ایڈ کا استعمال کر کے ٹکٹ کنفرم کرنے والے ۶ اراکین گرفتار، لیٹر ایڈ مہریں اور موبائل فون سمیت دیگر دستاویزات ضبط

Published

on

Froud

ممبئی : ممبئی میں وی آئی پی کوٹے سے ٹکٹ کنفرم کرنے والے گروہ کو ممبئی پولس نے بے نقاب کیا ہے ملبار ہل پولس کو ریلوے انتظامیہ سے شکایت موصول ہوئی کہ لوک بھون دفتر کے نام پر فرضی لیٹر ایڈ سفارشی خط تیار کر کے اس پر مہر اور دستخط ثبت کرنے کے بعد اسے ریلوے ٹکٹ کنفرم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور وی آئی پی کوٹے سے ٹکٹ کی کالا بازاری کی جارہی ہے, جس پر پولس نے تفتیش کی اور معاملہ درج کر لیا اور فرضی لیٹر ایڈ اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے بعد اس ریکیٹ میں ملوث ۶ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ان کی شناخت امریش ایشور لال ٹھکر۴۱ سالہ، طارق محفوظ خان ۳۳ سالہ، دیپک کمار کنہیا لال یادو ۲۷ سالہ، ونائک وکرم سنگھ راؤت ۲۴ سالہ ساگر ایشور لال ٹھاکر ۳۲ سالہ میتھونجے کمار یادو ۳۴ سالہ کے طور پر ہوئی ہے ان کے قبضے سے ۱۲ موبائل فون ایک لیپ ٹاپ، ۱۶ سم کارڈ، ۷۰ کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ ۴۰۰ سے زائد وی آئی پی ریلوے بکنگ کا ڈیٹا بیس پانچ آدھار کارڈ، ۲ ربر اسٹامپ مہریں برآمد کی گئی ہے. یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی راگسودھا نے انجام دی ہے اس معاملہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ٹی بی پاک ممبئی مہم کے تحت چیمبور میں عوامی بیداری ریلی کا انعقاد

Published

on

T-B

“ممبئی : ممبئی ملک کا مالیاتی دارالحکومت اور ‘خوابوں کا شہر’ ہے۔ اس شہر کو ٹی بی سے پاک کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اگر معاشرہ ٹی بی سے پاک ممبئی اور ٹی بی سے پاک ہندوستان کا مقصد حاصل کر سکتا ہے تو یہ ضروری ہے کہ ٹی بی کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور ان سے ڈرنے یا خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ دعویٰ آج مہاراشٹر کے گورنر شری جشنو دیو ورما نے خطاب کے دوران کیا ۔ آج (29 جولائی 2026) ‘ٹی بی پاک ممبئی’ مہم کے تحت، مہاراشٹر لوک بھون، ممبئی میونسپل کارپوریشن، ممبئی یونیورسٹی کے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) سیل، اور سری نارائنا گرو کالج آف کامرس، چیمبر کے مشترکہ طور پر ایک عوامی بیداری ریلی کا انعقاد کیا گیا

اس تقریب میں موجود نمایاں شخصیات میں اداکار راکیش بیدی، اداکار شیو ٹھاکرے، ممبئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رویندر کلکرنی، گورنر کے سکریٹری ڈاکٹر پرشانت نارنوارے، جوائنٹ سکریٹری ایس راما مورتی، بی ایم سی کے ایم ایسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ کمشنر اجول انگولے، اور بڑی تعداد میں این ایس ایس کے طلبا شریک تھے۔ گورنر شری جشنو دیو ورما نے مزید کہا، “ٹی بی محض طبی چیلنج نہیں ہے بلکہ ایک سماجی اور معاشی بھی ہے۔ تاہم، اس بیماری سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ٹی بی کے لیے موثر علاج دستیاب ہیں، اور مریضوں کے لیے بروقت ٹیسٹ کروانا اور باقاعدہ علاج پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔” “مرکزی حکومت، ریاستی حکومت، اور برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام اسپتالوں کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کے لیے علاج کی مختلف سہولیات اور اسکیموں کا موثر نفاذ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو خود ان سہولیات کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنا علاج مکمل کرنا چاہیے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “کسی شخص کے ساتھ صرف اس وجہ سے امتیازی سلوک کرنا درست نہیں کہ اسے ٹی بی ہے۔ اس کے برعکس ایسے مریضوں کو ذہنی مدد اور ضروری مدد فراہم کرنا ہی انسانیت کی حقیقی نشانی ہے۔”گورنر نے خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں ٹی بی کے حوالے سے وسیع پیمانے پر عوامی بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ “طلباء، قومی خدمت اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں، آنگن واڑی کارکنوں، آشا کارکنوں، اور مختلف رضاکار تنظیموں کے ذریعے بیداری مہم کو زیادہ مؤثر طریقے سے چلانا ضروری ہے۔ اگر معاشرے کا ہر طبقہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تو ممبئی جلد ہی ٹی بی سے پاک ہو جائے گا۔ ہماری اجتماعی کوششیں ٹی بی کے مریضوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن پیدا کریں گی۔” انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر معروف اداکار راکیش بیدی نے کہا، “ممبئی والے ہر بحران کا مقابلہ ہمت کے ساتھ کرتے ہیں، ممبئی کے ہر باشندے میں لڑنے کا جذبہ ہے۔ جس طرح ممبئی والوں نے متعدد بحرانوں پر قابو پایا ہے، اسی طرح انہیں ٹی بی کے خلاف جنگ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ‘ٹی بی فری ممبئی’ کو محض مہم سے آگے بڑھنا چاہیے، اس عوامی تحریک کے تیز تر مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ مہم دیکھی جائے گی۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان