سیاست
ڈاکٹر ظفرالاسلام کیخلاف بغاوت کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ
ملک کی سرکردہ شخصیات نے ایک بیان کی وجہ سے نزاع میں گھرے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین، ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مبینہ کردارکشی کی سخت مذمت کی ہے۔
ایک سے زیادہ ملی دانشوروں، علماء اور اہم شخصیات نے یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کی پوری زندگی ملک وملت کی خدمت سے عبارت ہے ان کے خلاف ملک دشمنی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کرنے کو قطعی ناقابل فہم قرار دیا۔ دستخط کنندگان نے ان کے “میڈیا ٹرائل” کی بھی شدید مذمت کی اور استدلال کیا ہے کہ انہیں جس فیس بک پوسٹ کی بنیاد پر نشانہ بنایا جارہا ہے، وہ دراصل ہندتوا طاقتوں کی طرف سے مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنانے کے خلاف تھی جس میں حکومت کویت کے اس موقف کی تائید کی گئی تھی جو اس نے شمال مشرقی دہلی کے مسلم کش فساد کی مذمت اور مظلومین کے حق میں اختیار کیا تھا۔
مشترکہ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ متنازعہ پوسٹ میں ہندوستان یا یہاں کی حکومت کے بارے میں کچھ نہیں تھا۔ میڈیا پر جان بوجھ کر ان کی شبیہ مسخ کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انھیں ایسے فرضی بیان کی آڑمیں نشانہ بنایا جارہا ہے جو انھوں نے دیا ہی نہیں ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دہلی پولیس اور حکومت کو کوئی بھی قدم آگے بڑھانے سے پہلے ڈاکٹر ظفرالاسلام خان اور ان کی قومی وملی خدمات کو ضرور پیش نظر رکھنا چاہئے تاکہ ان کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہ ہو اورشر پسند اپنا کھیل کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکیں۔
کیونکہ بعض نیوز چینل اور دستخط کنندگان نے بعض سیاسی عناصر پر اسلام اور مسلم دشمنی کا الزام لگاتے ہوے کہا کہ وہ لوگ ڈاکٹر خان کو ملک دشمن اور ہندو دشمن قرار دینے کی مذموم کوشش کررہے ہیں جبکہ انھوں نے اپنی پوسٹ میں بعض ہندتوا عناصر کو شر پسند گردانتے ہوئے ان کی مذمت کی تھی او کہا تھا کہ وہ پوری دنیا میں ملک کی سیکولر جمہوریت کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
بیان میں ہندوستان کے حالات پر انسانی حقوق کے بین الاقوامی کمیشن کی رپورٹ کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں ہندوستان کا درجہ گھٹا دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کی شناخت ملک گیر سطح پر انسانی حقوق کے ایک بے لوث خادم کی ہے اور انھوں نے ہمیشہ دستور کی آزادی اور اس کی اقدار کا دفاع کیا ہے۔انھوں نے اقلیتی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور دہلی میں مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا دفاع کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کے خلاف جاری “منافرانہ” مہم پر لگام لگائے او ر ایک قانون کے پابند شہری کی حیثیت سے ان کے شہری حقوق کاتحفظ کیا جائے اور ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر منسوخ کی جائے۔ یہ بھی واضح رہنا رہنا چاہئے کہ ہندوستان ایک جمہوری اسٹیٹ ہے نہ کہ پولیس اسٹیٹ اور جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
بیان پر دستخط کرنے والوں میں محمدادیب(سابق ممبرپارلیمنٹ)مولاناانیس الرحمن قاسمی(سابق ناظم امارت شرعیہ بہارواڑیسہ)پروفیسر اخترالواسع(صدر مولاناآزادیونیورسٹی، جودھپور)ڈاکٹر قاسم رسول الیاس(صدر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا)پروفیسر محسن عثمانی ندوی(صدر مولاناعلی میاں ویلفیئر بورڈ)مفتی عطاالرحمن قاسمی(سابق رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ)معصوم مرادآبادی(سیکریٹری آل انڈیا اردو ایڈیٹرس کانفرنس)پروفیسرعلی جاوید(سابق استاد شعبہ اردوہلی یونیورسٹی)انیس درانی(کالم نگار)نیلوفر سہروردی(کالم نگار)زیڈ کے فیضان(ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) اور دوسرے شامل ہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی میں دہشت! ذوالفقار گینگ پر بلڈر سے ہفتہ طلبی اور جان سے مارنے کا الزام، ممبئی کرائم برانچ کی کارروائی، ۱۲ غنڈے گرفتار

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ایک بلڈر سے ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ طلب کرنے کی پاداش میں غنڈہ بدمعاش ذوالفقار بہلیم اور اس کے بھائی محسن بہلیم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان دونوں نے بلڈر کو ۲۵ لاکھ روپے کا تاوان طلب کرنے کے ساتھ اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی, اس متعلق بلڈر نے غنڈہ ذوالفقار اور اس کے بھائی سمیت ۱۲ غنڈوں کے خلاف کیس درج کروایا تھا۔ کرائم برانچ یونٹ ۹ نے جال بچھا کر ان ۱۲ ملزمین کو ہفتہ کی رقم وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا, ملزمین کے خلاف ہفتہ وصولی اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمین کو عدالت نے یہاں ۳۱ جولائی تک ریمانڈ پر رکھنے کا حکم صادر کیا ہے۔ ذوالفقار اور محسن نے ممبئی شہر و مضافات میں دہشت پیدا کی تھی اور کئی بلڈروں سے ہفتہ طلبی کی بھی کوشش کی تھی, اس لئے پولس نے اپیل کی ہے کہ اگر اس گینگ نے کسی سے ہفتہ طلب کیا ہے تو وہ پولس اور کرائم برانچ میں ان کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی جوائنٹ پولس کمشنر انیل کنبھارے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے اور کرائم یونٹ انچارج سچن پرانک نے انجام دی ہے۔
بین الاقوامی خبریں
زیلنسکی ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، روس یوکرین جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

واشنگٹن : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی مقامی وقت کے مطابق منگل کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ یوکرین کے خلاف جاری روسی جارحیت اور ایران کے خلاف امریکہ کی لڑائی اس اجلاس کا اہم مرکز ہوگی۔ یہ ملاقات ان رپورٹس کے درمیان ہوئی ہے کہ یوکرین نے گزشتہ ہفتے بحیرہ کیسپین میں ایران سے منسلک بحری جہازوں پر طویل فاصلے تک حملے کیے تھے، جن کے بارے میں زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایران سے منسلک فوجی سامان لے جا رہے تھے۔
تہران نے تصدیق کی کہ اس کے ایک بحری جہاز پر ہونے والے دھماکے میں ایک ملاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغی نے خبردار کیا کہ یوکرین کے اقدامات خطرناک ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ یوکرین کے حملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کیف کے مطابق، دونوں تنازعات میں مشترکہ دھاگہ روس ہے، جو بحیرہ کیسپین میں آذربائیجان کو نظرانداز کرتے ہوئے صرف ایک تنگ سمندری راستے سے، یا زمین پر آذری علاقے کی 250 کلومیٹر (155 میل) پٹی کے ذریعے شمالی ایران سے الگ ہے۔
امریکی سیاسی منظر نامے کے متحرک ہونے کی امید ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں ہیں جب کہ یوکرائنی صدر کی بھی ان سے ملاقات متوقع ہے۔ مزید برآں، اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکی ثالثی میں مذاکرات کا اگلا دور 4 اگست تک روم میں ہونے کی توقع ہے۔ بات چیت میں جنوبی لبنان میں ایک پائلٹ زون کی توسیع، باقی ماندہ سرحدی تنازعات کو حل کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ طے پانے والے فریم ورک معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا، “جنوبی لبنان میں پہلے پائلٹ زون کے کامیاب آغاز اور صدر عون کی صدر ٹرمپ کے ساتھ گزشتہ ہفتے اچھی ملاقات کے بعد ہم ان بات چیت میں کافی رفتار کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔” روم میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل اور لبنان کے تکنیکی گروپ اکٹھے ہوں گے۔ امریکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اہلکار نے کہا، “روم میں، تکنیکی گروپ فریم ورک معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ اس میں پائلٹ زون کے عمل کو آگے بڑھانا، تمام باقی ماندہ سرحدی مسائل کو حل کرنا، اور ایک جامع امن و سلامتی کے معاہدے پر کام کرنا شامل ہے۔” پائلٹ زون کا مقصد جنوبی لبنان میں لبنانی حکومت کی عملداری کو بحال کرنا ہے۔ اس میں علاقے میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے قابل تصدیق ہتھیاروں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
چونا بھٹی مکوکا اور قتل میں مطلوب ملزم نئی ممبئی سے گرفتار

ممبئی کے چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں قتل اور مکوکا کے تحت جرم میں مطلوب ایک ملزم کو ممبئی کرائم برانچ نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے, جو اپنی شناخت پوشیدہ رکھ کر ممبئی سے متصلہ نئی ممبئی میں روپوش تھا۔ اس متعلق ممبئی کرائم برانچ کو اطلاع ملی جس پر کرائم برانچ نے کھار گھر نئی ممبئی میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم سمیت سواستک ساونت 32 سالہ کو گرفتار کر لیا ہے اس کے خلاف چونا بھٹی پولیس اسٹیشن میں 2023 ء میں کیس درج ہوا تھا اور وہ اس کے بعد سندھودرگ, گوا, چنئی, راجستھان, دلی علاقہ میں روپوش تھا۔ کرائم برانچ یونٹ 6 نے اس متعلق ملزم کی تلاش شروع کردی اور پھر اس سے متعلق اطلاع ملی تھی کہ وہ نئی ممبئی میں روپوش ہے, جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ کاروائی ممبئی کرائم برانچ کے ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے انجام دی ہے۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست12 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام12 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں12 months agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
