(جنرل (عام
دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت دھولیہ میں عظیم الشان علی لائبریری کا افتتاح عمل میں آیا
دھولیہ(خیال اثر)
مصروفیت کے اس دور میں کتابوں سے دوری اور علم کی کمی ہماری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ کتب خانوں اور لائبریریوں کی اہمیت اور ضرورت ہر دور میں مسلم رہی ہے ۔ کتب بینی سے دنیا جہان کے علوم و فنون سے آشنائی ہوتی ہے اور ترقی کے راستے کھلتے ہیں اہلیان دھولیہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انھوں نے اس عظیم الشان لائبریری کا قیام عمل میں لانے کی کوشش کی ۔ ان جملوں کا اظہار نبیرۂ شیخ الکبیر پیر طریقت مولانا سید محمد فاروق میاں چشتی مصباحی ،دیویٰ شریف نے دارالعلوم سلطانیہ چشتیہ اہل سنت، دھولیہ میں علی لائبریری کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کل بعد نمازِ مغرب کیا ۔ موصوف نے دوران گفتگو مزید فرمایا کہ کتابوں سے رشتہ قائم رکھنا اس دور کی سب سے بڑی ضرورت بن گئی ہے ۔ مولائے کائنات باب العلم حضرت علی مرتضیٰ کرم اللّٰہ وجہہ الکریم سے منسوب “علی لائبریری” کی افتتاحی تقریب کا آغاز قاری محمد عمران کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدہٗ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم پڑھی گئی دور و نزدیک اور شہر و بیرون شہر سے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا گیا ۔ دھولیہ شہر کے مشہور عالم دین مولانا زبیر احمد رضوی صاحب نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے مساجد، مدارس، خانقاہوں کے ساتھ ساتھ کتب خانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
موصوف نے کہا کہ کتابیں انسان کے لیے علم کا عظیم ترین خزینہ ہیں وہ باتیں جو ہم کسی سے پوچھنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں ہمیں کتابوں کے مطالعے سے معلوم ہوجاتی ہیں ۔ ہردور اور ہر زمانے میں جب سے مہذب معاشرہ وجود میں آیا کتب خانے بھی وجود میں آئے جب تک ہمارا تعلق اور رشتہ کتب بینی سے قائم رہا ہم مختلف علوم و فنون میں مہارت رکھتے رہے لیکن واے افسوس کہ اب کتب بینی سے دوری نے ہمیں کہیں کا نہیں رکھا ۔ مولانا زبیر احمد رضوی نے دوران تقریر نبیرۂ شیخ الکبیر پیر طریقت مولانا سید محمد فاروق میاں چشتی مصباحی کی علم و عمل کے فروغ کے سلسلے میں مساعی جمیلہ کو خراج تحسین پیش کیا اور بتایا کہ حضرت کا وجود ہمارے وجود کے بقا کی ضمانت ہے ۔ واضح ہوکہ اس عظیم الشان اور خوب صورت لائبریری کی تعمیر و تزئین دھولیہ شہر کے مخیر قوم و ملت علم دوست الحاج محمد عفان محمد عثمان کی جانب سے ایک بہترین تحفہ ہے جو ان کے لیے صدقۂ جاریہ ہے ۔ تمام ہی شرکا اور مہمانان نے انھیں اس اہم کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں دعاؤں سے نوازا ۔ اس افتتاحی تقریب میں الحاج ریاض الدین صاحب (بنارس)، الحاج سلیم سیٹھ قریشی(احمد آباد)، انصاری محمد رضا سر (مالیگاؤں) ،ڈاکٹر مشاہد رضوی (مالیگاؤں) ، ماسٹر خالد چشتی (مالیگاؤں) ، دھولیہ و اطراف و اکناف کے علما و ائمہ و حفاظ اور عمائدین شہر شریک رہے ۔ لائبریری کا افتتاح قرآن خوانی اور نبیرۂ شیخ الکبیر پیر طریقت مولانا سید محمد فاروق میاں چشتی مصباحی کی دعاؤں سے عمل میں آیا ۔ جملہ حاضرین کے لیے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ صلوۃ و سلام اور دعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
مہاراشٹر : جلگاؤں اور بلڈھانہ سے جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ… سائبر کی انسٹاگرام سمیت متعدد پلیٹ فارمز پر نظر، چار ایف آئی آر درج دوگرفتار

ممبئی: مہاراشٹر سائبر محکمہ نے انسٹاگرام کاؤنٹس پر جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے اور اس معاملہ میں 4ایف آئی آر درج کی ہے متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جعلی ہندوستانی کرنسی کو فروغ دیا گیا تھا اور اتنا ہی نہیں ان کرنسی کی حصولیابی کیلئے تفصیلات بھی فراہم کی گئی تھی اس میں سائبر محکمہ نے متعدد انسٹاگرام اکاؤنٹ کو نوٹس جاری کر کے جواب بھی طلب کیا ہے اس کے ساتھ ہی جلگاؤں ضلع بلڈھانہ میں انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ اور دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات کے تحت دو ایف آئی آر درج کی ہے اس معاملہ میں تفتیش کے دوران مہاراشٹر سائبر نے راہل انیل پوار اور یوگیتا ہتیش بھونسلے کو گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمین نے جعلی کرنسی انسٹاگرام اکاؤنٹس پر وائرل کئے تھے اور غیر قانونی سر گرمی میں ملوث پائے گئے ہیں مہاراشٹر سائبر انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سرگرمیوں پر نگرانی رکھ رہا ہے ٹیلگرام پر بھی جعلی نوٹوں کی تشہیر اور گردش میں اضافہ پایا گیا ہے اسی لئے ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جعلی ہندوستانی کرنسی دہشت گردانہ سر گرمیوں کیلئے سود مند ہوتا ہے اور دہشت گرد تنظیمیں جعلی کرنسی پھیلا کر ملک کی اقتصادیات کو کمزور کر تی ہے اس لئے اس معاملہ میں سائبر سیل پوری طرح سے مستعد ہے اور ایسے اکاؤنٹس پر نگرانی رکھی جارہی ہے جو غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ہے اس معاملہ میں مزید گرفتاریوں سے بھی انکار نہیں کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سائبر نے عوام کو اس متعلق محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس قسم کے اکاونٹس اور سرگرمی سے دور رہیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
سماجوادی پارٹی ابوفرحان اعظمی ممبئی مہاراشٹر جنرل سکریٹری مقرر

ممبئی: مہاراشٹر میں سماجوادی پارٹی کو مزید تقویت بخشنے کےلئے اب ریاستی صدر ابوعاصم اعظمی نے اپنے فرزند ابوفرحان اعظمی کو نئی ذمہ داری سونپی ہے اور انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کرکے تقرر نامہ تفویض کیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے آج ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے ابو فرحان اعظمی کو ممبئی اور ریاست مہاراشٹر کا جنرل سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی صدر ابو عاصم اعظمی نے فرحان اعظمی کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاانہوں نے امید ظاہر کی کہ فرحان اعظمی کی قیادت میں پارٹی ممبئی اور پورے مہاراشٹر میں مزید مستحکم ہوگی اور نوجوانوں میں پارٹی کا گراف بلند ہوگا۔ ابو عاصم اعظمی نے انہیں نئی ذمہ داریوں کی کامیابی کے لیے دعائیں بھی دیں۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ڈھونگی بابا اشوک کھرات کی جانچ تمام پہلو پر صحیح سمت میں جاری، سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں پر کارروائی، 2 ایف آئی آر 6 گرفتار : ایس آئی ٹی

ممبئی : ممبئی ڈھونگی بابا اشوک کھرات کی تفتیش میں کئی سنسنی خیز انکشافات کے بعد آج مہاراشٹر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) آئی پی ایس افسر تیجسوی ساتپوتے نے آج پہلی پریس کانفرنس میں نے یہ واضح کیا ہے کہ کھرات کے رابطہ کاروں، معاونین اور مددگاروں سے باز پرس ہوگی, اس سے متعلق ایس آئی ٹی نے تفتیش شروع کردی ہے۔ کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا اس کے ساتھ ہی اب تک کی تفتیش میں اہم پیش رفت کا دعوی بھی ساتپوتے نے کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کال ریکارڈ اور ویڈیو سمیت دستاویزات لیک اور افشا کرنے والوں سے متعلق بھی جانچ جاری ہے۔ ساتپوتے نے پریس کانفرنس میں کہا کہ منتازع قابل اعتراض مشمولات ویڈیو وائرل کر کے متاثرین کی شبیہ خراب کرنے والوں کے خلاف بھی دو کیس درج کیا گیا ہے۔ اس میں ۶ کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے۔
انہوں نے نیوز چینل سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی شناخت واضح نہ کرے اس قسم کے چار ہزار سے زائد ویڈیو کو بھی ایس آئی ٹی نے حذف کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارہا متاثرین کے خلاف ویڈیو جاری کرنے والوں کے ۴۴۱ ویڈیو بھی حذف کرنے کے بعد دو ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان ویڈیو کو متعدد مرتبہ پوسٹ کیا گیا تھا اس لئے کیس درج کیا گیا ہے۔ اس لئے سوشل میڈیا پر متنازع اور قابل اعتراض مشمولات اور اس کیس سے وابستہ ویڈیو پوسٹ کرنے سے گریز کرنے کی اپیل ایس آئی ٹی سربراہ تیجسوی ساتپوتے نے کی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ او ر ہائیکورٹ کے حکم ناموں کا بھی تذکرہ کیا ہے, جس میں متاثرین اور ملزمین کی شناخت پوشیدہ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی شناخت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے, کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور خواتین سے وابستہ ہے اس میں اشوک کھرات نے سادہ لوح خواتین کا عقائد کا فائدہ اٹھا کر توہم پرستی میں مبتلا خواتین کو یہ بتایا کہ وہ دیوی دیوتاؤں کا اوتار ہے, اس لئے ان کے ساتھ اس نے جنسی استحصال کیا اس معاملہ میں ۸ ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ۳۰ گواہان کے بیان درج کئے گئے ہیں۔ متاثرین سے بھی باز پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ایس آئی ٹی نے اشوک کھرات کے خلاف کافی اہم ثبوت جمع کئے ہیں اور اس کے خلاف ۶۰ دنوں میں چارج شیٹ داخل کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منی لانڈنگ کا کیس بھی ای ڈی نے داخل کیا ہے اس میں بھی ای ڈی سے ایس آئی ٹی تعاون کرے گی اور مشترکہ تفتیش ہوگی۔ پہلے کیس میں اشوک کھرات کو گرفتار کیا گیا تھا اس کے بعد دوسرے کیس میں وہ ریمانڈ پر ہے, اس پر جنسی استحصال کا ۸ کیس اور ایک دھوکہ دہی کا کیس شامل ہے۔ ان کی تفتیش ایس آئی ٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اشوک کھرات کے رابطہ کاروں سے بھی ایس آئی ٹی باز پرس کر رہی ہے۔ ریکاڑد لیک کرنے والوں سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔
-
سیاست1 year agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
-
سیاست8 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
