سیاست
کورونا:ہندوستان نے کفایتی دوا، معیاری طبی آلات پر زوردیا
ہندوستان نے کورونا کی وطا سے نمٹنے کےلئے کفایتی دوا اور طبی آلات اور متعلقہ انسانی وسائل کی بلا رکاوٹ آمدو رفت پر زور دیا ہے۔
تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے جی-20ملکوں کے سرمایہ کاری اور صنعت کے وزرا کی ایک میٹنگ سے خطا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے کفایتی دوائیں اور طبی آلات مہیا کرائے جانے چاہئے۔ان چیزوں کا کاروبار سبھی ملکوں کے درمیان بلا رکاوٹ ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر ،نرس اور دیگر معاون ملازمین کی بلا رکاوٹ آمدو رفت بھی ضروری ہے۔
تجارت وصنعت کی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ مسٹر گوئل نے جی-20گروپ کے وزیر کی سطح کی میٹنگ میں ہندوستان کا موقف رکھتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔یہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد کی گئی۔
مسٹر گوئل نے کہا کہ ہندوستان پر کفایتی دواؤں اور معیاری طبی آلات اور موثر انسانی وسائل کے لئے منحصر رہا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جی 20ملکوں کو دوا،طبی آلات اور انسانی وسائل کی بلا رکاوٹ آمدورفت کو یقینی بنانا چاہئے۔
سیاست
بھوک ہڑتال پر جموں و کشمیر کے میڈیکل انٹرنز کا کہنا ہے کہ وظیفہ بڑھانے کے باضابطہ حکومتی حکم تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنے ماہانہ وظیفہ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے میڈیکل انٹرنز کی بھوک ہڑتال منگل کو دوسرے دن میں داخل ہوگئی کیونکہ مظاہرین نے کہا کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ سرکاری حکم نامہ جاری نہیں کیا جاتا۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے بڈگام کے ایم ایل اے سید آغا منتظر مہدی نے احتجاج کرنے والے انٹرنز میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیکل انٹرنز کا جاری احتجاج یو ٹی حکومت کی طرف سے جاری احتجاج کا اشارہ ہے۔ ایک ہفتے سے احتجاج کرنے والے انٹرنز اپنے ماہانہ وظیفہ کو 12,300 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ جب تک حکومت مطالبات پر تحریری حکم جاری نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔
احتجاج کرنے والے انٹرنز نے کہا کہ زندگی گزارنے کے اخراجات میں کئی گنا اضافے کے باوجود، 2018 سے ان کا وظیفہ بدستور برقرار ہے۔ تازہ ترین اضافہ احتجاج کرنے والے انٹرنز کے نمائندوں اور وزیر صحت سکینہ ایتو کے درمیان ملاقات کے بعد ہوا۔ انٹرنز نے کہا کہ یقین دہانیاں کافی نہیں ہیں اور انہوں نے وظیفہ بڑھانے کے بارے میں باضابطہ حکم مانگا۔ دریں اثنا، احتجاج کرنے والے میڈیکل انٹرنز کے نمائندے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے منگل کو دوبارہ ایتو سے ملاقات کریں گے۔ احتجاج میں جموں و کشمیر کے 10 سرکاری میڈیکل کالجوں اور دو ڈینٹل کالجوں کے انٹرنز شامل ہیں۔ انٹرنز نے اس معاملے پر حکومت کی سابقہ سفارشات پر عمل درآمد میں تاخیر کا بھی حوالہ دیا ہے۔ جون 2023 میں جاری کردہ حکومتی آرڈر نمبر 538-جے کے (ایچ ایم ای) نے وظیفہ کو 2019 کی شرح 12,300 سے بڑھا کر 25,000 روپے کرنے کی سفارش کی تھی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز کہا کہ اس معاملے کو پہلے حل کر لیا جانا چاہیے تھا اور تسلیم کیا کہ مسلسل احتجاج انٹرنز کے کام اور تربیت کو متاثر کر رہا ہے۔ وزیر صحت ایتو نے انٹرنز سے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی تھی، اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ مریضوں کی دیکھ بھال احتجاج سے متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ وہ او پی ڈی ایس ، آپریشن تھیٹروں، ہنگامی حالات میں کام کرتے ہیں اور جموں و کشمیر میں ہسپتال میں مریضوں کی بھی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ہسپتالوں کو اس وقت پچھلے ایک ہفتے کے دوران عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے جب سے انٹرنز نے کام بند کر دیا ہے۔
(جنرل (عام
ممبئی شمالی علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولس کی سخت کارروائی ، غیر قانونی گھر و قبضہ جات مسمار ؛ ڈی سی پی گجانن راج مانے

ممبئی پولیس نے منشیات فروشو ں کے خلاف اب سخت کارروائی شروع کردی ہے منشیات فروشوں پر قدغن لگانے کے لئےپولس نے ان کے غیر قانونی مکانات اور اثاثوں وملکیت کی مسماری اور بلڈورز ایکشن شروع کردیا ہےپولیس ڈپٹی کمشنر، شمالی ممبئی 3، ممبئی کے حکم کے مطابق کرار پولیس تھانے کی حدود میں منشیات فروشی کرنے والے ریکارڈ پر موجود جرائم پیشہ مطلوب ملزمین کے گھر پر بی ایم سی اور پولس کی مشترکہ کارروائی میں گھروں اور جنگلات کی زمین پر قائم غیرقانونی قبضہ جات پر بلڈوزر چلایا گیا ۔جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں میں 1) سائلہ سبھاش پٹیل عرف شالو عمر 35 سال عرف سائلہ بائی عرف شالو راجو پوار،2) دھرمندر لوہاری جیسوار عمر 20 سال،3) سکندر لوہار جیسوار عمر 21 سال،4) پشپا نارائن تاڈے عمر 36 سال،5) سبھاش موتی لال پٹیل عمر 49 سال،6) بھرت عرف سونو رام ناتھ نشاد عمر 27 سال،7) محمد ابراہیم عبدالعزیز شیخ عرف جون عمر 59 سال،8) امنہ قدیر محمد انصاری عمر 39 سال،9) عائشہ سلیم شیخ عمر 40 سال،10) سنتوش اشوک شرکے عمر 21 سال،11) غفران علی ممتاز علی خان عمر 35 سال شامل ہے ان کے غیرقانونی ٹھکانوں اور گھروں و مکانات پر پولس نے بی ایم سی کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کر کے مکانات کو ہی بلڈوز کردیا ہے یہ پولیس تھانے کی حدود میں محکمہ جنگلات کے آپا پاڑہ، پالن نگر، بنجاری پاڑہ، پنپری پاڑہ، آدیواسی پوپٹ کمپاؤنڈ، امبیڈکر نگر، ماتنگ گڑھ، للوبھائی کمپاؤنڈ، جیسوار نگر، جامروشی نگر اس جگہ پر غیر قانونی گھر تعمیر کر کے مقیم تھے ۔
ان کے خلاف این ڈی پی ایس قانون کے تحت وقتاً فوقتاً کرار پولیس تھانے میں مقدمات درج ہیں۔مذکورہ منشیات فروشی کرنے والے ملزمان کے غیر قانونی گھروں پر کارروائی کرکے منشیات فروشی کے دھندے کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے آج تاریخ ۷ستمبر کو صبح 10:00 بجے سے 16:00 بجے تک کرارپولیس تھانے اور محکمہ جنگلات کی جانب سے مشترکہ طور پر غیر قانونی 11 گھروں پر انہدامی کارروائی کی گئی مذکورہ کارروائی پولیس ڈپٹی کمشنر، گجانن شولنگ راجمانے، شمالی زون 3، ممبئی اوراسسٹنٹ پولیس کمشنر، سمتا نگر ڈیویژن، ممبئی کی رہنمائی میں کرار پولیس تھانے کے سینئر پولیس انسپکٹر سشیل کمار گائیکواڈ کی نگرانی میں کرارپولیس تھانے کے پولیس افسران اور عملدار نیز محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین کے ساتھ مشترکہ طور پر انہدامی کارروائی کو انجام دیا گیا اس سے منشیات فروشوں میں پولس اور بی ایم سی اور محکمہ جنگلات کی کارروائی کا خوف پیدا ہو گا اس کارروائی کے بعد منشیات فروشوں میں کافی دہشت ہے اس سے عوام میں پولس کے تئیں اعتماد بحال ہوا ہے ۔
(جنرل (عام
ممبئی : اندھیری منشیات فروش ایم ڈی کےساتھ گرفتار

ممبئی: ۷ ستمبر کومنشیات مخالف دستہ، باندرہ یونٹ، پولیس ٹیم کو ملی اطلاع کےمطابق جال بچھا کر مانوس بونا اپارٹمنٹ بس اسٹاپ کے بازو میں، ویسٹ 10 کنٹرکشن کے سامنے، سی ڈی برفی والا روڈ، اندھیری ویسٹ ممبئی اس عوامی جگہ پر میفیڈرون (ایم ڈی) یہ منشیات فروخت کے لیے لے کر جانے والے 01 شخص کوحراست میں لے کر گرفتار کیا گیا ہے۔محمد ظہیب عبدالعزیز خان، عمر 36 سال، رہنے والا اندھیری مغرب ممبئی ہے ۔مذکورہ ملزم سے 153.6 گرام ایم ڈی یہ منشیات (قیمت 4,60,800/- روپے) ضبط کی گئی ہے۔
مذکورہ کارروائی دیوینط بھارتی، پولیس کمشنر، ممبئی،انیل کنبھارے، پولیس جوائنٹ کمشنر (کرائم)، کرشن کانت اپادھیائے، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم)، پورنیما چوگلے (شرنگی)، پولیس ڈپٹی کمشنر، منشیات مخالف دستہ، کرائم برانچ، ممبئی، اورسدھیر ہیرڈیکر، اسسٹنٹ پولیس کمشنر، منشیات مخالف دستہ، کرائم برانچ، ممبئی کی رہنمائی میں اے این سی ٹیم نے انجام دی ہے ۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
جرم7 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
سیاست1 year agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
(جنرل (عام1 year agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
بین الاقوامی خبریں1 year agoچینی وزیر خارجہ وانگ یی 18-19 اگست 2025 کو آ رہے ہندوستان، ایس جے شنکر اور اجیت ڈوبھال سے ان مسائل پر ہوگی بات چیت
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
