Connect with us
Saturday,27-September-2025
تازہ خبریں

(جنرل (عام

سٹیزن ویلفیئر ایجوکیشن سوسائٹی مالیگاؤں کو آرٹس سائنس کامرس سنئیر کالج کی منظوری

Published

on

(وفا ناہید)
3 فروری دوپہر ساڑھے 12 بجے سٹیزن ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی، اسلام نگر، مالیگاؤں، المعروف سٹیزن کیمپس کے ملٹی پرپز ایوبی ہال میں منقعدہ “پریس کانفرنس” سے سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چیئرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب نے ادارے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتلایا کے ہمارے اسلاف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ جو بھی طالب علم یہاں کے جی میں داخل ہو وہ پی جی کر کے یہاں سے رخصت ہو الحمدﷲ! آج وہ خواب شرمندہ تعبیر ہو چکا ہے ہمارے ادارے میں یشونت راو چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی (YCMOU) اور اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی(IGNOU) سے پی جی تک تعلیم کا نظم پہلے سے ہی تھا لیکن اب سٹیزن ویلفیر ایجوکیشن سوسائٹی کو مہاراشٹر سرکار سے ساوتری بائ پھلے پونہ یونیورسٹی کی سنئیر کالج کی منظوری ملی ہے۔ “ڈاکٹر منظور حسن ایوبی آرٹس سائنس اور کامرس کالج” کو اجازت ملنے پر اب طلباء و طالبات کی مزید تعلیمی ضرویات کو پورا کیا جاسکے گا اور ہمارا ادارہ مزید پروان چڑھے گا، اسکے علاوہ سٹیزن کیمپس کو آئی ٹی آئی(ITI) کے لئے بھی چار یونٹ پہلے سے ہی منظور تھا وہ بھی ہم اب شروع کر دینگے تاکہ شہر میں اچھا روزگار مہیا کروانے میں معاونت ہو سکے، یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی(YCMOU)کے زیر اہتمام “ایم اے اردو” کی بھی شروعات کی جاۓ گی، وہیں مالدہ میں 25 ایکڑ زمین پر نیا کامپلکس بنا شہر عزیز مالیگاؤں کو تعلیمی اعتبار سے مزید استحکام دینے کی کوشش رہیگی اور نیشنل ہاۓ وے پر اسٹار ہوٹل کے سامنے سلیمہ حجن انگلش میڈیم اسکول قائم کیا جاۓ گا جو کہ ان شاءاللہ شہر کا سب سے مثالی انگلش میڈیم اسکول ہو گا- اس موقعے پر چیئرمین ڈاکٹر منظور حسن ایوبی کے علاوہ ڈاکٹر آصف سلیم (سیکریٹری، سٹیزن کیمپس) ایوبی معاذ(ہیڈ ماسٹرسلیمہ حجن پرائمری اسکول) پرنسپال بیراگی سر(آئی ٹی آئی) لکچرار رضوان ربانی(ڈی۔ ایل۔ایڈ) عارف دلار سر و دیگر ذمہ داران کے علاوہ اردو/مراٹھی میڈیا کے نمائندے، یوٹوبرس و صحافی برادران موجود تھے۔

جرم

ہتھیاروں کی خریداری یوپی اور ممبئی سے دو گرفتار، ممبئی کے ملاڈ سے ملزم کی گرفتاری کے بعد اسلحہ جات کی برآمد

Published

on

mumbai-police

ممبئی : ملاڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بین الریاستی ملزمین کو گرفتار کرنے کا دعوی ممبئی پولیس نے کیا ہے پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دیگر ریاستوں سے ممبئی میں ہتھیار لے کر ایک شخص آنے والا ہے اس اطلاع پر پولیس نے جال بچھا کر ملاڈ میں مشتبہ شخص کی تلاشی لی تو اس کے پاس سے دیسی پستول اور ایک کار آمد کارتوس برآمد ہوا ملزم یہاںچنچولی بندر کے پاس مشتبہ حالت میں گشت کر رہا تھا. ملزم سے تلاشی کے بعد اس کا نام دریافت کیا گیا تو اس نے اپنا نام دھیرج سریندر اپادھیائے 35 سال بتایا اور بوریولی کا ساکن ہے اس کے خلاف پولیس نے آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے یہ ملزم غیر قانونی طریقے سے بلا لائسنس کی پستول لے کر گشت کررہا تھا ۔ دھیرج اپادھیائے جرائم پیشہ ہے اس کے خلاف کستوربا ، دہیسر ، سمتا نگر ، این ایچ بی کالونی کستوربا پولیس اسٹیشنوں میں جرائم درج ہیں ملزم سے باز پرس کی گئی تو اس نے بتایا کہ یاتری ہوٹل کے قریب چنچولی پاٹھک کے پاس اس نے مزید ایک دیسی پستول چھپائی ہے اس کی اطلاع پر پولیس نے یہاں سے ایک دیسی کٹہ بھی برآمد کر لیا ہے ملزم سے باز پرس کی گئی تو اس نے بتایا کہ اس نے اتر پردیش کےرویندر پانڈے عرف رگھویندر سے یہ ہتھیار خریدا تھا اس کے بعد پولیس کی ٹیم اتر پردیش گئی گورکھپور سے رویندر عرف رگھویندر کو گرفتار کیا گیا ہے جب اس کا محاصرہ کیا گیا تو اس کی یوپی رجسٹرڈ نمبر کار سے ایک دیسی پستول دو خالی میگزین اور دس کارآمد کارتوس برآمد ہوئی ملزم کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر ممبئی لایا گیا ہے ملزمین کے قبضے سے پانچ دیسی کٹہ ، ایک دیسی پستول میگزین دو خالی میگزین ۹ کارآمد کارتوس ،۱۲ بئیر رائفل کی ۱۰ کارآمدکارتوس ایک ماروتی چار پہیہ ضبط کی گئی ہے یہ کارروائی ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی سندیپ جادھو کی رہنمائی میں انجام دی گئی ہے ۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

’آئی لو محمد‘ کیس میں گرفتاری کے خلاف رضا اکیڈمی کی دہلی کورٹ میں پی آئی ایل، ایف آئی آر منسوخی اور گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ، عوام سے امن کی اپیل

Published

on

Raza-Academy-court

نئی دہلی : ’آئی لو محمد‘ معاملے میں درج مقدمات اور کی گئی گرفتاریوں کے خلاف رضا اکیڈمی نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عوامی مفاد کی عرضی (پی آئی ایل) دائر کی ہے۔ یہ عرضی رضا اکیڈمی کے چیئرمین الحاج سعید نوری صاحب کی ہدایت پر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او) کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری کی جانب سے داخل کی گئی۔ عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے درج تمام ایف آئی آرز کو منسوخ کیا جائے اور گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

اس موقع پر الحاج سعید نوری صاحب نے کہا کہ رضا اکیڈمی پرامن قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہر حال میں امن و سکون اور بھائی چارہ قائم رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ کی لڑائی قانونی دائرے میں رہ کر لڑی جائے گی۔

ایم ایس او کے چیئرمین ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے بھی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے صرف پرامن اور عدم تشدد کے راستے کو اختیار کریں اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے دور رہیں۔

Continue Reading

(جنرل (عام

دہلی ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے سے آرین خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں اپنی عرضی میں ترمیم کرنے کو کہا

Published

on

Sameer-&-Sharukh

ممبئی، 26 ستمبر : آئی آر ایس افسر سمیر وانکھیڑے کی طرف سے ہدایت کار آرین خان اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو دہلی ہائی کورٹ نے ٹوئیک کرنے کو کہا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے پوچھا کہ وانکھیڑے کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دہلی میں کیوں دائر کیا گیا؟ ہائی کورٹ نے برقرار رکھنے پر بھی سوال اٹھایا۔ عدالت نے وانکھیڑے کو اپنی عرضی میں ترمیم کرنے کو کہا۔ ہتک عزت کی درخواست پر نظرثانی کے بعد سماعت ہوگی۔

سمیر وانکھیڈے نے الزام لگایا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی او ٹی ٹی سیریز ’دی با***ڈس آف بالی ووڈ‘، جس کی ہدایت کاری آرین نے کی ہے، میں جھوٹا، بدنیتی پر مبنی اور ہتک آمیز مواد دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ انسداد منشیات نافذ کرنے والے اداروں کی شبیہ کو داغدار کیا گیا ہے اور اسے منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔ اس سیریز میں ایک ایسا سلسلہ دکھایا گیا ہے جہاں منشیات نافذ کرنے والی ایجنسی کا ایک افسر، سمیر سے مماثلت رکھتا ہے، ایک پارٹی پر چھاپہ مارتا ہے، جیسا کہ آخر الذکر نے اکتوبر 2021 میں ایک کروز پارٹی پر چھاپہ مارا تھا۔

سمیر وانکھیڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ ویب سیریز نے جان بوجھ کر ان کے خلاف تعصب اور ہتک آمیز مواد پیش کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سمیر وانکھیڑے اور آرین خان کا معاملہ فی الحال ممبئی ہائی کورٹ اور ممبئی کی ایک خصوصی این ڈی پی ایس عدالت میں زیر التوا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ویب سیریز میں ایک کردار کو “ستیامیو جیتے” کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس کے فوراً بعد وہ کردار فحش اشارہ کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ یہ اس نعرے کی توہین ہے جو قومی نشان کا حصہ ہے اور قومی عزت کی توہین کی روک تھام ایکٹ 1971 کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ سیریز کا مواد انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور تعزیرات ہند کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے کیونکہ یہ قابل اعتراض مواد کا استعمال کرکے قومی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com