Connect with us
Monday,23-November-2026
تازہ خبریں

سیاست

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکُر پر FIR درج کی جائے

Published

on

(وفاناہید)
کل 4 فروری مالیگاؤں شہر دستور بچاؤ کمیٹی کی کنوینر محترمہ شان ھند نہال احمد نے بذریعہ پرانت آفیسر ایک لیٹر (1) صدر جمہوریہ ھند (2) وزیر داخلہ (3) نائب راجیہ پال (4) دہلی پولیس کمشنر کو دستور بچاؤ کمیٹی کے لیٹر ہیڈ پر لکھ کر یہ مطالبہ کی کہ CAA-NRC کو لے کر ملک بھر میں پُر امن احتجاج جاری ہے اور ملک بھر کے احتجاجات کو دہلی کی جامعہ مِلّیہ اسلامیہ و شاہین باغ میں احتجاج کر رہی خواتین نے احتجاج کا راستہ دکھایا مگر فرقہ پرستوں کو یہ احتجاج ہضم نہیں ہو رہا ہے اور ملک کا ماحول خراب کرنے کی نیت سے فرقہ وارانہ تشدد پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکُر کے فرقہ وارانہ بیان دیش کے غدّاروں کو، گولی مارو…….. جیسے بیان آنے کے بعد دیش کے امن دشمن دہلی کے شاہین باغ و جامعہ مِلّیہ اسلامیہ میں احتجاج کررہے مظاہرین پر تین مرتبہ گولی چلائی گئی. گولی چلانے والوں کو نیز مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکُر پر FIR درج کی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے، اس طرح کے مطالبے کو لیکر محترمہ شان ھند نہال احمد نے ایک وفد کی صورت میں پرانت آفیسر سے ملاقات کی و لیٹر دیئے. شان ھند نہال احمد کے علاوہ وفد میں شامل خواتین کارپوریٹر صبیحہ مزمل بفاتی، بتول عزیزالرحمن، سائرہ عثمان غنی، سعیدہ عبداللہ خان، ساجدہ منظور ایوبی، طاہرہ رفیق احمد، شبانہ بنت مُبین، شاہین غلام رسول، فاطمہ اقبال سمیت دیگر خواتین حاضر تھیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سیاست

مغربی بنگال میں اگلے سال جنوری سے بے روزگاری الاؤنس کی ادائیگی شروع ہوگی

Published

on

کولکتہ : مغربی بنگال کی حکومت جنوری 2027 سے اپنی بے روزگاری الاؤنس اسکیم شروع کرے گی، استفادہ کنندگان کو 1 فروری سے ان کی پہلی ادائیگی موصول ہوگی، وزیر اعلی سویندو ادھیکاری نے پیر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت، بے روزگار گریجویٹس اور نوجوانوں کو جنہوں نے ریاستی سرپرستی میں پیشہ ورانہ تربیت مکمل کی ہے، اگلے 15 ماہ تک 2000 روپے ماہانہ وصول کریں گے۔ پیر کی سہ پہر کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل اگلے سال جنوری سے شروع ہو جائے گا، اور مستحقین کو اگلے سال فروری کی پہلی تاریخ سے ادائیگیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔

تجویز کے مطابق نان گریجویٹ بے روزگار نوجوانوں کو پہلے 15 ماہ کے لیے 1500 روپے ماہانہ ادا کیے جائیں گے۔ “ریاست میں 21 سے 45 سال کی عمر کے بے روزگار لوگوں کو یہ الاؤنس ملے گا۔ یہ رقم ہر مہینے کے دوسرے ہفتے میں وصول کنندگان کے کھاتوں میں پہنچ جائے گی۔ تاہم، ایک خاندان کے زیادہ سے زیادہ دو افراد اس فائدے کے اہل ہوں گے۔ جو لوگ اناپورنا یوجنا سے رقم وصول کرتے ہیں وہ بے روزگاری الاؤنس کے حقدار نہیں ہیں،” وزیر اعلیٰ نے کہا۔ تاہم، سی ایم ادھیکاری نے اعتراف کیا کہ پہلے 15 مہینوں کی ادائیگی اس سال کے شروع میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے “سنکلپ پترا” (انتخابی منشور) میں وعدے کی رقم سے کم ہوگی۔

منشور میں، بی جے پی نے بے روزگار گریجویٹس کے لیے ماہانہ 3,000 روپے اور بے روزگار غیر گریجویٹس کے لیے 2,000 روپے کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ “ہم پر مالی ذمہ داری کا بہت بڑا بوجھ ہے۔ اس لیے فی الحال، میں وہ رقم ادا کرنے سے قاصر ہوں جس کا منشور میں وعدہ کیا گیا تھا۔ میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ میں مستحقین سے 15 ماہ کا وقت مانگتا ہوں، اس کے بعد، ہم ادائیگی کریں گے جیسا کہ ہم نے منشور میں وعدہ کیا تھا،” وزیر اعلیٰ نے کہا, پچھلی ممتا بنرجی کی زیرقیادت ترنمول کانگریس کی حکومت نے بھی ایک بے روزگاری الاؤنس اسکیم شروع کی تھی جس کا نام “یوبا ساتھی” تھا۔ تاہم، نئی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد، اسکیم کا نام بدل کر “بھروسہ” رکھ دیا گیا۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

تھانے میں مجوزہ یو سی سی پر عوامی سماعت، مسلم وفود کا سخت احتجاج

Published

on

تھانے : مہاراشٹر میں مجوزہ یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کے سلسلے میں ضلع تھانے کے لوگوں کے لیے منعقدہ عوامی سماعت میں مختلف سماجی اور برادریوں کی تنظیموں کے نمائندوں سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجوزہ یو سی سی کی مختلف دفعات پر اپنے اعتراضات اور مخالفت درج کرائی گئی۔ خاص طور پر لیو اِن ریلیشن شپ، طلاق اور وراثت کے معاملات میں حکومت کی جانب سے یکسانیت نافذ کرنے کی کوششوں پر سخت تنقید کی گئی۔ بھیونڈی سے مولانا احسان فلاحی صاحب، جناب فاضل انصاری صاحب، جناب ابو بھائی صاحب سمیت مختلف افراد پر مشتمل ایک وفد تھانے پہنچا۔ وہیں تھانے شہر سے کل جماعتی وفاق کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب انجم علی باپے، وحدتِ اسلامی کے جناب سید حسین اور جماعتِ اسلامی کے جناب صابر بیگ صاحب بھی موجود رہے۔

سماعت کے لیے کلکٹر آفس کی پانچویں منزل پر واقع کانفرنس روم میں انتظام کیا گیا تھا۔ ٹھیک صبح 11:30 بجے ریزیڈنٹ ڈپٹی کلکٹر جناب سندیپ مانے نے سماعت کا آغاز کیا۔ ابتدائی تقریباً 15 منٹ میں سماعت کے طریقۂ کار اور اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے بعد یو سی سی کمیٹی کے اراکین کونکن بھون میں موجود رہے، جہاں مختلف وفود نے آن لائن ذرائع سے اپنے مشورے، اعتراضات اور مسائل کمیٹی کے سامنے پیش کیے۔ سماعت میں ایل جی بی ٹی کمیونٹی کے پانچ ارکان پر مشتمل ایک وفد نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ تھانے کے نوپاڑہ اور مختلف علاقوں سے مختلف برادریوں کے لوگ مجوزہ یو سی سی کے تعلق سے اپنے اعتراضات درج کرانے کے لیے پہنچے تھے۔

یہ کارروائی دوپہر تقریباً 1:30 بجے تک جاری رہی۔ اس دوران مختلف نمائندوں اور شرکاء نے مجوزہ یو سی سی کے کئی پہلوؤں پر سخت مخالفت درج کرائی۔ خاص طور پر لیو اِن ریلیشن شپ، طلاق اور وراثت سے متعلق معاملات میں حکومت کی جانب سے یکسانیت نافذ کرنے کے ارادے پر سخت تنقید کی گئی۔ مسلم نمائندوں کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ مسلم معاشرے نے نہ تو اس طرح کے یکساں سول کوڈ کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی مسلم معاشرے کو ایسے کسی نئے قانون کی ضرورت ہے۔ نمائندوں نے مجوزہ قانون کے ذریعے مسلم معاشرے کے مذہبی اور شرعی معاملات میں مداخلت پر اپنے اعتراضات درج کرائے۔ دوپہر تقریباً 1:30 بجے سماعت اور اعتراضات درج کرانے کا عمل اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد تمام وفود کا ایک اجتماعی فوٹو سیشن ہوا۔ آخر میں مختلف نمائندوں نے مستقبل میں دوبارہ ملاقات کرنے اور اس معاملے پر مزید بات چیت جاری رکھنے کے وعدے کے ساتھ ایک دوسرے سے رخصت لی۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی منشیات خوروں کا سراغ لگانا اب آسان : مہالکشمی کنسرٹ میں جدید وین کا استعمال ۱۲ نشہ خوروں پر کارروائی

Published

on

ممبئی : ممبئی میں اب کنسرٹ یا پھر کسی پارٹی یا تقریب میں نشہ خور وں کو سراغ لگانا یا پتہ لگانا انتہائی آسان ہو گیا ہے کیونکہ اب انٹی نارکوٹکس سیل کے بیڑے میں ایک ایسی جدید وین کی شمولیت ہوئی ہے جو منشیات خوروں کا سراغ لگانے میں ماہر ہے او ر اس نے دوسرے روز ہی منشیار کی لت میں ملوث ۱۲ افراد کا سراغ لگایا اور پھر ان پر کارروائی کی گئی ۔ منشیات خوری اور منشیات فروشی پر قدغن لگانے کےلیے ممبئی پولس کی انٹی نارکوٹکس سیل اے این سی نے اب انٹی نارکوٹکس انویسٹی گیشن وین کا استعمال بھی شروع کردیا ہے اس جدید وین کا افتتاح وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کیا تھایہ وین خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے ۔ اس وین کے معرفت منشیات کا سراغ لگانا ، تجزیہ کرنا ، نمونے جمع کرنا شامل ہے اس سے ٹیکنکل تفتیش میں بھی مدد ملتی ہے اس وین کے فورس میں شامل ہونے کے بعد دوسرے دن ۲۲ نومبر کو مہا لکشمی ریس کورس میں منعقد اے ای ڈی ای اس لائیو میوزک کنسرٹ کے ٹھکانے پر مذکورہ وین تعینات کی گئی تھی۔ اس کنسرٹ میں شریک نوجوانوں کی جانچ و تلاشی لی گئی تاکہ یہ معلوم ہو کہ نوجوانوں نے نشہ خوری کی ہے یا نہیں کل 12 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو منشیات کا استعمال کرتے ہوئے پائے گئے۔اس وین کو گلی محلوں میں پارک کرنا اور اس سے طریقہ تفتیش بھی آسان ہو گا ممبئی پولیس کے انٹی نارکوٹکس سیل اس وین سے استفادہ کر رہی ہے . یہ کامیاب کارکردگی پولس کمشنر دیوین بھارتی ، جوائنٹ پولس کمشنر کرائم انیل کنبھارے ، ڈی سی پی انٹی نارکوٹکس سیل پورنیما شرینگی کی ایما پر کی گئی ہے ۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان