(جنرل (عام
این پی آر جیسے انتہائی حساس مسئلے پر شہری و ملکی سطح پراتفاق رائے سے فیصلہ لینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت
مالیگاؤں: (نامہ نگار) پورے ملک میں این پی آر کے متعلق غیر یقینی صورت حال قائم ہے، لوگ تذبذب کا شکار ہیں، کیا کریں ؟ کیا نہ کریں ؟ یہ سوال ہر زبان پر ہے.
قوم چاہتی ہے کہ اس معاملے میں متفقہ طور پر کوئی ایسا فیصلہ لیا جائے جس کا اثر حکومت پر بھی پڑے اور وہ اس معاملے میں شہریوں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے فوری طور پر کوئی ایسا قدم اٹھائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو.
اس عنوان پر جمعرات کو دفتر رضا اکیڈمی پر ایک انتہائی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کافی غور وخوص کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اس عنوان پر شہر کی تمام سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں کے ساتھ مشاورت کی جائے اور پھر کوئی ایسا فیصلہ لیا جائے جس پر شہر بھر میں اس طرح عمل کیا جائے جس سے پوری ریاست کے این پی آر مخالف سیکولر شہریان کو بھی تحریک مل سکے. لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی سطح پر خدمات انجام دینے والوں کو اس مسئلہ پر ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، اور سبھی کو اعتماد میں لے کر کوئی قدم اٹھایا جائے.
ایک طرف این پی آر کے متعلق سرکاری سطح پر عملی کارروائی شروع ہوچکی ہے، اور دوسری جانب ہمارا حال یہ ہے کہ اب تک ہم اس نتیجے پر ہی نہیں پہنچ سکے ہیں کہ ہمیں کرنا کیا ہے ؟ ایسے حالات میں یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اب وقت ضائع کیے بغیر ایسے عملی اقدامات کئے جائیں جس سے ایک متفقہ رائے قائم ہو، اور حکومتی ایوانوں تک بھی واضح طور پر یہ پیغام پہنچ سکے کہ اگر این پی آر کا فارمیٹ سابقہ کی طرح نہ رہا اور اس کے نئے فارمیٹ میں ردو بدل نہیں کیا گیا تو عوام بھی ایک انچ پیچھے ہٹنے والی نہیں اور عوامی تعاؤن کے بغیر مردم شماری کاعمل جاری رہنا ناممکن ہے.
اس میٹنگ میں یہ بات بھی طے کی گئی کہ پہلے مرحلے میں اس مسئلہ پر شہر کی میئر طاہرہ شیخ رشید، سابق صدر بلدیہ ساجدہ نہال احمد، ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی، سابق ایم ایل اے شیخ آصف، و سابق میئر شیخ رشید، سابق میئر عبدالمالک، سابق صدر بلدیہ شیخ یونس عیسی کے علاوہ شہر کی دیگر پچاس سے زائد اہم تعلیمی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے رابطہ قائم کیا جائے اور اس ضمن میں مشترکہ طور پر کون سا لائحہء عمل ترتیب دیا جاسکتا ہے اس تعلق سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشورہ طلب کیا جائے، مذکورہ سیاسی رہنماؤں کے علاوہ شہر کی جن اہم شخصیات سے اس ضمن میں رضا اکیڈمی کے اراکین رابطہ کریں گے ان کے اسمائے گرامی درج ذیل ہیں، قاری زین العابدین رضوی، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، عبد الطیف انور، صوفی غلام رسول قادری، ڈاکٹر احمد ریاض، کلیم دانش، ڈاکٹر الیاس صدیقی، عبدالحلیم صدیقی، ڈاکٹر سعید فارانی، ڈاکٹر حامد اقبال، حاجی یوسف الیاس، جمیل کرانتی، حاجی ابراہیم سیٹھ نیشنل، نہال انصاری چیرمین، ڈاکٹر منظور ایوبی، محمد رضا انصاری سر، عبدالوہاب سر، حنیف صابر، رئیس سیٹھ (اے ٹی ٹی)، مستقیم ڈگنٹی، سلیم غازیانی، عتیق کمال، سمیع اللہ انصاری، یوسف بھائی ترجمان، کے ایف انصاری سر، ریاض الدین ربانی ماسٹر، مصطفیٰ آفندی سر، رضوان بیٹری والا، حاجی احمد رضا عبدالعزیز، حاجی عبدالمجید بکھار والے، غفران سر گے اسٹار، کارپوریٹر نبی احمد، حاجی زین العابدین ٹیکسٹائل والے، حاجی صدیق تابانی، ایڈوکیٹ فاروق میمن، ایڈوکیٹ خلیل انصاری، ایڈوکیٹ رفیق ربانی، ایڈوکیٹ نوید اختر، ایڈوکیٹ جمال ناصر شیخ، عارف نوری حفاظت گروپ، اشرف انجنئیر، عزیزالرحمن انجنئیر، ڈاکٹر اجمل گلزار، ڈاکٹر لئیق انصاری، شکیل جانی بیگ، حاجی شبیر خیرالدین، خلیل عباس، خیال اثر، خیال انصاری، مختار عدیل، ضیاء نشاط نیوز وغیرہ شامل ہیں
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی بیسٹ ہڑتال جاری… نیٹ امتحانی مراکز کے لیے اضافی بسیں فراہمی کی ہدایت، بسوں کے ہڑتال سے مسافر بے حال

ممبئی میں بیسٹ بسوں کی ہڑتال کے سبب دوسرے روز بھی مسافر بے حال تھے عوامی ذرائع نقل و حمل کی ہڑتال کے سبب پرائیوٹ گاڑیوں اور آٹورکشہ اور ٹیکسی کی چاندی ہو گئی مسافروں سے دوگنا کرایہ وصول کرنے کی شکایت بھی موصول ہوئی ہے وہیں بیسٹ انتظامیہ نے پریس اعلامیہ میں دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ہڑتال کے درمیان بیسٹ کامگار کروتی سمیتی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال پر انتظامیہ کی نظرہے اور تمام ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔
۲۰ جون کو، میسما (مہاراشٹرا ضروری خدمات) کے تحت نوٹس۔ مینٹیننس ایکٹ) ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کو پیش کیا گیا، اور اس کے تحت نوٹسز۔ میسما بھی ارسال کیے گئےہیں اس کے ساتھ ہی تھیلی داروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس پر غور کرتے ہوئے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ۔ 100 بسوں کا انتظام کرنے اضافی بس فراہمی کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اضافی طور پر
نیٹ امتحان کے 63 امتحانی مراکز میں طلباء کو تکلیف نہ ہو اس لئے بیسٹ فراہمی کوُیقینی بنایا جائے گا ممبئی میں صبح 9:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک 60 اضافی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے اور شام 5:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک اور اس سلسلے میں ڈپو منیجرز کو احکامات دیے گئے ہیں۔ ہڑتال کا بجلی کی فراہمی کے محکمے متاثر نہیں ہے ۔ انڈرٹیکنگ، اور اس کی ضروری پاور سروسز آسانی سے کام کر رہی ہیں۔مسافروں کو بلا تعطل، محفوظ اور قابل اعتماد سروس فراہم کرنا انتظامیہ کا کام ہے۔اولین ترجیح،اسی مناسبت سے تمام ممکنہ اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ ہڑتال کے سبب ممبئی بے حال ہےسڑکوں پربسیں ندارد ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
پربھنی : مہاراشٹر اے ٹی ایس کا یوتھ اسلامک فیڈریشن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا پر کریک ڈاؤن ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی

ممبئی ؛ مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ اے ٹی ایس نےپربھنی میں کل ۱۵ مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے اور اسلامک یوتھ فیڈریشن ، پاپولرفرنٹ آف انڈیا ، داعش کے مشتبہ اراکین سے تفتیش بھی شروع کردی ہے اے ٹی ایس نے یہ کارروائی آن لائن شدت پسندی کے کیس میں کی ہے پربھنی میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد یہاں سنسنی اور کشیدگی پھیل گئی ہے اے ٹی ایس نے علی الصبح ہی اس آپریشن کو انجام دیا جس میں ان مشتبہ افراد کے قبضے سے الیکٹرانک گزٹ اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کیے گئے ہیں جنہں اے ٹی ایس نے ضبط کئے ہیں اس کے ساتھ ہی اے ٹی ایس ۲۰۱۶ داعش کے الزام میں باعزت بری رئیس الدین کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی ہے تقریبا ۱۴ نوجوانوں کو زیر حراست بھی لیا ہے ان سے باز پرس بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے بتایا کہ یہ نوجوان آن لائن شدت پسندی کا شکار تھے ایسے میں آن لائن طریقے سے یہ نوجوان کن سائٹس پر شدت پسندی کا پروپیگنڈہ انجام دیا کرتے تھے اس کی بھی تفتیش جاری ہے۔ ناندیڑ اور چھترپتی سمجھانی نگر میں بھی آپریشن کو انجام دیا گیا ۔ پربھنی شہر کے 15 مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائیاں بھی کیں جن میں ممتاز کالونی، ماسٹر کیفے، افتخار کالونی، سینٹ کالونی، مصطفی بازار، عظمت خان روڈ سے سینٹ کالونی روڈ ، راجکوٹ سویٹ، نوبل ہینڈلوم اور ہوزری شاپ وغیرہ شامل ہے اس میں کل ۱۴ افراد سے باز پر بھی جاری ہے اے ٹی ایس نے اب تک انہیں گرفتار نہیں کیا ہے ۔اس چھاپہ مار کارروائی سے پربھنی ، ناندیڑ سمیت دیگر مقامات پر مسلم اکثریتی علاقوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے اس معاملہ میں اے ٹی ایس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی بھی بے قصور کو ہراساں نہیں کیا جائے گا اس ضمن میں اے ٹی ایس تفتیش کر رہی ہے باضابطہ طور پر کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی پریس کی رپورٹ کے بعد سُرتال ڈانس بار پر کرائم برانچ کا چھاپہ؛ آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا گیا

ممبئی : ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر سانتا کروز ایسٹ اور وکولا پولیس اسٹیشن کے دائرۂ اختیار میں واقع متنازع سُرتال ڈانس بار پر چھاپہ مارا اور وہاں مبینہ طور پر رقص کی سرگرمیوں میں ملوث پائی جانے والی آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق، اس بار میں مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے حوالے سے متعدد بار شکایات درج کرائی گئی تھیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ ادارہ مقررہ اوقات سے آگے بڑھ کر رات گئے اور علی الصبح تک کھلا رہتا تھا۔ مزید یہ بھی الزام لگایا گیا کہ یہاں فحش نوعیت کے رقص پیش کیے جاتے تھے اور ماضی میں گاہکوں کے درمیان جھگڑوں اور مارپیٹ کے کئی واقعات بھی پیش آ چکے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، مقامی رہائشیوں نے بار کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات ممبئی پریس کو فراہم کیں، جس کے بعد یہ معاملہ ممبئی پولیس کرائم برانچ کے اعلیٰ حکام کے علم میں لایا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ معمول کے کاروباری اوقات ختم ہونے کے بعد گاہکوں کو عقبی دروازے سے اندر آنے کی اجازت دی جاتی تھی اور عمارت کی بالائی منزلوں پر صبح تک محفلیں جاری رہتی تھیں۔ کچھ رہائشیوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ بار بار شکایات کے باوجود اس ادارے کے خلاف پہلے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔ تاہم، کرائم برانچ کی حالیہ کارروائی کے بعد مقامی افراد نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی اس کارروائی کا خیرمقدم کیا۔
رہائشیوں نے اس معاملے کو اجاگر کرنے پر ممبئی پریس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس چھاپے نے علاقے کے ایک دیرینہ مسئلے پر توجہ دلانے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پولیس حکام کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا مذکورہ ادارے نے کسی قانون یا لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
ممبئی پریس خصوصی خبر7 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
سیاست11 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
(جنرل (عام11 months agoمالیگاؤں دھماکہ کیس میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت سمیت تمام 7 ملزمین بری، فیصلے کے بعد بی جے پی نے کانگریس کے خلاف کھول دیا محاذ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم6 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
