Connect with us
Thursday,06-August-2026

(جنرل (عام

ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے سپریم کورٹ سے ان کی درخواست نامنظوری پراستعفی دیا : مدراس

Published

on

مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاهل رماني نے میگھالیہ تبادلہ کئے جانے کے معاملہ پر نظر ثانی کرنے کی ان کی درخواست نامنظور کئے جانے کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جسٹس تاهلرماني نے سپریم کورٹ كولیجيم کی جانب سے ان کی درخواست نامنظور کئے جانے کے بعد عہدے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفی صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند کو بھیج دیا ہے اورایک کاپی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو جمعہ کی شب کو بھیجی۔ چیف جسٹس کی سربراہی والے اس كولیجيم میں پانچ جج ہیں اوراس نے ہی جسٹس تاهلرماني کے تبادلے کی سفارش کی تھی۔ كولیجيم نے 28 اگست کوان کا تبادلہ میگھالیہ ہائی کورٹ میں بطور چیف جسٹس کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے ایک درخواست کی تھی۔ وہ ملک میں ہائی کورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اورانہوں نے مدراس ہائی کورٹ جیسی بڑی عدالت سے میگھالیہ ہائی کورٹ کی طرح چھوٹی جگہ بھیج دیے جانے کے سبب عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ کے پانچ عارضی ججوں کو مستقل کئے جانے کے موقع پر منعقدہ عشائیہ میں انہوں نے جمعہ کی رات استعفی دینے کا فیصلہ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک چھوٹے ہائی کورٹ میں اچانک تبادلہ کئے جانے سے دلبرداشتہ ہیں۔ وہ دو اکتوبر 2020 کو سبکدوش ہونے والی تھیں۔ سپریم کورٹ نے ان کے تبادلے پر نظر ثانی کی درخواست پر یہ کہہ کرانکار کردیا تھا کہ كولیجيم نے ان کی نمائندگی پر کافی گہرائی سے غور کیا ہے اوراس میں تمام متعلقہ حقائق کا بھی خیال رکھا ہے۔ اس معاملے میں نظر ثانی کرنے کے بعد کولیجيم کا خیال ہے کہ ان کی اس عرضی پر غور کرنا ممکن نہیں ہے اور وہ انہیں میگھالیہ بھیجے جانے کی اپنی 28 اگست کی سفارش کو دوبارہ دوهراتا ہے۔
ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی جانب سے ان کی درخواست نامنظوری پر استعفی دیا : مدراس

جرم

ممبئی گینسگٹر ذوالفقار سمیت اس کے بھائی اور ۱۲ غنڈوں پر مکوکا کا اطلاق

Published

on

Mcoca-Case

ممبئی : ممبئی کرائم برانچ نے ہتھیار کی نوک پر ڈرا دھمکا کر ۲۵ لاکھ روپے کا ہفتہ وصول کرنے والی زلفی گینگ پر انسداد منظم جرائم مکوکا کا اطلاق کیا ہے۔ کرائم برانچ نے ذوالفقار بہلیم اور اس کا بھائی محسن بہلیم کو ایک کاروباری سے ۲۵ لاکھ روپے ہفتہ وصولی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ ان کے ہمراہ ان کے مزید ۱۰ غنڈوں کو بھی پولس نے گرفتار کیا تھا۔ آج ان ۱۲ ملزمین پر مکوکا کا اطلاق کیا گیا ہے۔ ان ملزمین کی کافی دہشت و دبدبہ تھا, اس کے ساتھ ہی یہ گینگ کاروباری اور تاجروں کو ہراساں بھی کیا کرتے تھے۔ اس کی شکایت بھی عام تھی, جس کے بعد آج ان ملزمین پر منظم جرائم مکوکا کا نفاذ کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی نوناتھ ڈھولے نے کی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

ممبئی ایم آئی ڈی سی پولس کی بڑی کارروائی… ۹ سال قبل بھنگار کے گالے میں قتل کے کیس میں مطلوب ملزم کرناٹک سے گرفتار

Published

on

ARREST-5

ممبئی : پولس نے ۹ سال سے فرار مطلوب ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو قتل کے معاملہ میں مطلوب تھا اسے گوا اور کرناٹک میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ۲۰۱۷ کو ایک چائے فروش کے بھائی وسیع اللہ محسن کو فون کر کے اس کے شناسا نے بلایا اور پھر ایم آئی ڈی سی کی حدود میں ایک بھنگار کے گالے میں صاحب راؤ نے کہا کہ اس نے پولس کو خبر دی تھی جس کے بعد صاحب راؤ کے ہمراہ فیروز، صابر علی دیگر نے وسیع اللہ اور اس کے رشتہ دار کا محاصرہ کیا اور پھر وسیع اللہ لوکھنڈ پر پائپ سے حملہ کر دیا جس کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی۔ پولس نے اس قتل کیس میں ۶ ملزمین کو پہلے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ اس میں مطلوب ملزم مہتاب عالم عظمت اللہ مفرور ملزم تھا اور اسے بعد ازاں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولس کو مفرور ملزم سے متعلق اطلاع ملی کہ وہ اپنی شناخت چھپا کر کرناٹک میں اسکارپیو کا کام کرتا ہے۔ اسی بنیاد پر پولس نے اس کے رشتہ داروں اور اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس کی تصدیق کی اور پھر اسے جال بچھا کر کرناٹک سے گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ممبئی پولس کمشنر دیوین بھارتی کی ایما پر ڈی سی پی دتہ نلاوڑے ایم آئی ڈی سی کے سنئیر انسپکٹر گھنشیام نائر نے انجام دی ہے۔

Continue Reading

ممبئی پریس خصوصی خبر

مانخورد شیواجی نگر میں غیر استعمال شدہ بیت الخلاء اور وہاں مفت ادویات کی دکان، خواتین کا جم اور کنڈرگارڈن بنایا جائے گا : ابو اعظمی

Published

on

asim

ممبئی : مانخورد شیواجی نگر اسمبلی حلقہ میں بہت سے عوامی بیت الخلاء انتہائی خستہ حال (مرمت سے باہر) حالت میں ہیں۔ کئی مقامات پر مقامی شہریوں کو ان بیت الخلاء کی ضرورت نہیں ہے اور وہ غیر استعمال شدہ ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے تمام غیر استعمال شدہ اور خستہ حال بیت الخلاء کو جلد از جلد بلڈوز کیا جائے اور اس زمین کو عوامی فلاحی کاموں کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایم ایل اے اعظمی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ان زمینوں پر ایک ‘جنرک میڈیکل شاپ’، صرف خواتین کے لیے ایک جدید ‘جم’ اور بچوں کے لیے ‘کنڈرگارٹن’ بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمشنر اور ‘ایم ایسٹ’ وارڈ کے انتظامی افسران سے خط و کتابت کی گئی ہے اور اس تجویز کو جلد از جلد منظور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا ہے۔ عوامی مقامات کو لوگوں کے براہ راست فائدے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ غیر استعمال شدہ بیت الخلاء کو ہٹانے اور وہاں طبی اور سماجی سہولیات فراہم کرنے سے علاقے کی خواتین اور بچوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ اگر انتظامیہ فوری اجازت دے تو ہم اصل کام شروع کر دیں گے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان