Connect with us
Monday,23-June-2025
تازہ خبریں

جرم

ریپبلک کو نمبر 1 بنانے کے لئے ارنب گوسوامی کی سازش کا پردہ فاش ، کرائم برانچ نے پیش کئے ثبوت

Published

on

ARNAB

فرضی ٹی آر پی کیس کی جانچ کر رہی کرائم انٹیلی جنس یونٹ (سی آئی یو) نے گذشتہ ہفتے تین ملزمان ریپبلک ٹی وی کے وکاس خانچندانی، براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کاؤنسل (بی اے آر سی) کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا اور بارک کے ہی سی او او رومیل رام گڑھیا کا 3600 صفحہ سپلیمنٹٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔

اس چارج شیٹ میں کئی درجن صحفات میں پارتھو داس گپتا کی ریپبلک ٹی وی کے ایڈیٹر-ان-چیف ارنب گوسووامی سے واٹس اپ چیٹس بھی بطور ثبوت دائر کیا گیا تھا۔ جمعہ کو یہ چیٹس سوشل میڈیا میں منظر عام پر آگئے۔ سی آئی یو بے جب گذشتہ مہینے پارتھو داس گپتا کو گرفتار کیا تھا ، تو انہوں نے فرضی ٹی آر پی کا ماسٹر مائنڈ بتایا تھا۔ CIU نے اس وقت عدالت میں یہ بھی بتایا تھا کہ ارنب گوسوامی نے ٹی آر پی میں ہیر پھیر کے لئے پارتھو داس گپتا کو لاکھوں دیئے تھے۔اپنے دعوؤں کو مضبوط کرنے کے لئے ہی کرائم برانچ نے تمام واٹس ایپ چیٹس کو بھی چارج شیٹ کا حصہ بنایا، تاکہ دونوں کے درمیان رشتے اور ان کی اوپر تک پہنچ کو ثابت کیا جاسکے۔

اس واٹس ایپ چیٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ارنب گوسوامی نے داس گپتا کی مدد سے اپنے مخالف چینلوں لوگوں کو فکس کرنے کی کوشش کی اور لوگوں کو فکس کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ریپبلک ٹی وی کو ؤں نمبر بنانے کے لئے ایک سازش رچی۔ اس کے تحت پارتھ گپتا نے بارک کو خفیہ ڈاٹا کو واٹس اپ اور ای میل سے ارنب کو لیک کیا۔ بدلے میں ارنب کے ذریعہ مرکزی حکومت میں میڈیا صلاح کار بنانے میں مدد مانگی۔

ایک چیٹ میں داس گپتا کہتے ہیں کہ این بی اے کو جام کردیا گیا ہے اور میں بہت کانفیڈنس سے یہ بتا رہا ہوں ۔ پارتھو داس گپتا ایک جگہ اردنب سے کہتے ہیں کہ آپ کے کچھ کہے بناء میں نے آپ کو سپورٹ کیا ہیں . میں نے دوسرے تمام چینلز ، لوگوں کو جام (بلاک )کردیا ہے۔ پارتھو داس گپتا اور رومیل رام گڑھیا کی گرفتاری کے بعد ، ممبئی کرائم برانچ کے چیف ملند بھارمبے نے کہا تھا کہ سی آئی یو کو دونوں کے خلاف بی اے آر سی سرور سے اہم شواہد ملے ہیں ، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان دونوں ملزمان نے ارنب گوسوامی کے ساتھ سازش رچی تھی , اور اسی کے تحت ، ٹائمز ناؤ کو ایک نمبر سے نمبر 2 اور ریپبلک ٹی وی کو غیر قانونی طور پر نمبر ون کردیا گیا تھا۔

سی آئی یو عہدیداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے پاس ممبئی کے مختلف ہوٹلوں میں ارنب اور پارتھو داس گپتا کے دورے کے کافی ثبوت موجود ہیں۔ ای ڈی منی لانڈرنگ زاویہ سے بھی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جرم

ممبئی پولیس نے پرنٹنگ پیپر کمپنی کی آڑ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

Published

on

mumbai police

ممبئی : ممبئی پولیس پرنٹنگ پیپر کمپنی کی آڑ میں ملک کے مختلف حصوں میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والے گروہ پر اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے انڈین پینل کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 111 کے تحت گروہ کے خلاف منظم جرائم کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اب اس گینگ پر مہاراشٹر پروٹیکشن آف انٹرسٹ آف ڈپازٹرز (ایم پی آئی ڈی) ایکٹ 1999 لگانے کی تیاری جاری ہے۔ اس قانون کے تحت ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔ اس کیس کے اہم ملزمین دیپک جین، انکیت جین اور ہیتول رانکا ہیں۔ ایل ٹی مارگ پولس اسٹیشن میں اس کے خلاف دھوکہ دہی کے دو کیس پہلے ہی درج کیے جاچکے ہیں، جبکہ ایک ایف آئی آر اور پانچ غیر قابل شناخت (این سی) شکایتیں گورگاؤں پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہیں۔ ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ اگرچہ اس کیس میں 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا معاملہ ہے لیکن اسے اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) کو منتقل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ اس کیس کے متاثرین کو مارا پیٹا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔

گرفتار ہونے والی کمپنی اے جے انٹرپرائزز نے خود کو پرنٹنگ پیپر بزنس کے طور پر رجسٹر کرایا تھا۔ کاروبار کو بڑھانے کے نام پر اس کمپنی نے عام لوگوں کو 12 فیصد سے 18 فیصد تک شرح سود کا لالچ دے کر ان سے پیسہ بٹورا۔ ابتدائی مہینوں میں سرمایہ کاروں کا اعتماد جیتنے کے لیے سود کی رقم بروقت ادا کی گئی لیکن کچھ عرصے بعد ادائیگیاں روک دی گئیں۔ جب سرمایہ کاروں نے اپنی رقم واپس مانگی تو ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، دھمکیاں دی گئیں اور بعض صورتوں میں مار پیٹ بھی کی گئی۔ جعلسازوں کا گروہ لوگوں سے نقدی، سونا، چیک، بینک ٹرانسفر اور یہاں تک کہ کریڈٹ کارڈز کی شکل میں رقم بٹورتا تھا۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس گینگ کا نیٹ ورک صرف ممبئی تک محدود نہیں تھا۔ ان کا نیٹ ورک تھانے، نوی ممبئی، پنویل سے لے کر اتر پردیش کے پریاگ راج تک پھیلا ہوا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور دیگر ممکنہ ملزمان کی تلاش کر رہی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کیس میں مزید کئی متاثرین کے سامنے آنے کی امید ہے اور ملزمان کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل جلد شروع کیا جاسکتا ہے۔

Continue Reading

جرم

10 سالہ لڑکی کے ساتھ غیر اخلاقی فعل، سکرو ڈرائیور سے زیادتی؛ ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ ملزم لڑکی کی ماں کا عاشق اور اس کی گرل فرینڈ گرفتار

Published

on

Rape-&-Beating

ممبئی، 23 جون 2025 — ممبئی میں ایک دردناک واقعہ میں، ایک 10 سالہ لڑکی کے ساتھ سکرو ڈرائیور کے ذریعے جسمانی استحصال کیا گیا اور اس فعل کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی۔ اس سنگین جرم کا علم ہونے کے بعد، پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے ملزم لڑکی کی ماں کے عاشق اور اس کی گرل فرینڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف پوکسو قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ خاندان نے واقعہ کی نشاندہی کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رہائشی علاقے میں چھاپہ مارا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ویڈیوز کی تصدیق ہو چکی ہے اور انہیں فورنزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ اس معاملہ کے تحت پولیس نے آئی پی سی اور پوکسو قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ ہولناک واقعہ مہاراشٹرا اور پورے بھارت میں بچوں کے تحفظ کے لیے بیداری اور حفاظت کی ضرورت کو ظاہر کرتا ہے۔ بچوں کے حقوق کے تنظیموں نے کہا ہے کہ انہیں زیادہ چوکنا رہنا چاہیے اور فوری رپورٹنگ کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً دیں, تاکہ اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔ ممبئی پریس اس حوالے سے مستقل اپ ڈیٹ فراہم کرتا رہے گا اور بچوں کے تحفظ کے لیے مہم جاری رکھے گا۔

Continue Reading

جرم

جے این پی اے میں 800 کروڑ روپے کی بدعنوانی کا الزام : سی بی آئی نے سابق چیف منیجر، نجی کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا

Published

on

CBI

سی بی آئی نے 18 جون 2025 کو جے این پی ٹی کے اس وقت کے چیف منیجر (پی پی ڈبلیو ڈی)، ممبئی اور چنئی میں واقع نجی کمپنیوں اور دیگر کے خلاف جواہر لعل نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) کے کیپٹل ڈریجنگ پروجیکٹ میں 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ جے این پی اے کے عہدیداروں اور نجی کمپنیوں کے درمیان مجرمانہ سازش رچی گئی تھی جس کے نتیجے میں معاہدوں میں بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔ یہ کیس نیویگیشنل چینل کی گہرائی بڑھانے کے لیے جے این پی اے کے کیپٹل ڈریجنگ پروجیکٹ سے متعلق ہے، جس میں ممبئی میں واقع ایک نجی کمپنی اور چنئی میں واقع ایک اور کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرز (ٹی سی ای) پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے طور پر اس پروجیکٹ میں شامل تھے۔

الزام ہے کہ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے میں چینل کی دیکھ بھال کے دوران ٹھیکیداروں کو 365.90 کروڑ روپے کی اضافی رقم ادا کی گئی۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں، جو پہلے مرحلے کی دیکھ بھال کی مدت کے ساتھ اوور لیپ ہو گیا، ٹھیکیدار کو 438 کروڑ روپے کی اضافی رقم دی گئی جبکہ یہ دعویٰ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں کوئی اوور ڈریجنگ نہیں ہوئی۔ سی بی آئی نے ممبئی اور چنئی میں جے این پی اے حکام، کنسلٹنگ کمپنی اور ملزمین پرائیویٹ کمپنیوں کے پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔ اس عرصے کے دوران پراجیکٹ سے متعلق کئی دستاویزات، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور سرکاری ملازمین کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کے دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔ تمام دستاویزات کی جانچ کی جا رہی ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی آر میں نامزد ملزمان :
جناب سنیل کمار مادبھاوی، اس وقت کے چیف مینیجر (پی پی ڈبلیو ڈی)، جے این پی ٹی
مسٹر دیودتا بوس، پروجیکٹ ڈائریکٹر، ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرز
ٹاٹا کنسلٹنگ انجینئرز، ممبئی
بوسکالس سمیٹ انڈیا ایل ایل پی، ممبئی
Jاوہن ڈی نول ڈریجنگ انڈیا پرائیویٹ۔ لمیٹڈ، چنئی
دیگر نامعلوم سرکاری اور نجی افراد
سی بی آئی معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کر رہی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Continue Reading
Advertisement

رجحان

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com