سیاست
اشتعال انگیز تقریر روکنے کے لئے لا کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے سے متعلق درخواست دائر
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور وکیل اشونی کمار اپادھیائے نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں قواعد و ضوبط جاری کرنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں جمعرات کو دائر كي ۔ مسٹر اپادھیائے نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اشتعال انگیز تقریر کرنے والے لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے، ساتھ ہی اس طرح کے معاملات میں لا کمیشن کی سفارشات لاگو کرنے کا مطالبہ کیا هے۔عرضی گذار نے 2017 کی لا کمیشن کی 267 ویں رپورٹ کی سفارشوں کو لاگو کرنے کی مانگ کی ہے، جس میں اشتعال انگیز تقاریر کی وضاحت کئے جانے اور تعزیرات ہند کی دفعہ 153 سی اور 505 اے شامل کرنے کی صلاح دی گئی تھي ۔
عرضی گذار نے کہا کہ سیاستدانوں کی جانب سے دئیے جا رہے مسلسل اشتعال انگیز تقریرو بیان کی وجہ سے آج ملک میں تشدد کےحالات پیدا ہو گئے ہیں۔ہر روز ذات/ مذہب کی بنیاد پر کہیں نہ کہیں تشدد دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس کی اہم وجہ سیاستدانوں کی طرف سے دیا جانے والا نفرت انگیز بھاشن (ہیٹ اسپیچ)ہے، کیونکہ یہ کہیں بھی وضاحت نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سیاستدان بغیر کسی روک ٹوک کے نفرت انگیز تقریر کا استعمال کرتے ہیں۔تاہم اس معاملہ میں 2017 میں لا کمیشن نے ایک تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ کے کہنے پر حکومت کو سونپی تھی لیکن آج تک حکومت نے اسے لاگو نہیں کیا۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی موسم گرما میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، شہریوں کوگرمی میں کوڑا کرکٹ اور دیگر فضلات عوامی مقامات پر نہ جلانے کی اپیل

ممبئی موسم گرما کے دنوں میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے شارٹ سرکٹ، اوور لوڈنگ اور گھروں، دفاتر اور تجارتی اداروں میں بجلی کے نظام پر دباؤ جیسی دیگر وجوہات کی وجہ سے آگ لگنے کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لہذا ممبئی میونسپل کارپوریشن کے ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے اہلیان ممبئی سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کمشنر اشونی بھیڈے، ایڈیشنل میونسپل کارپوریشن کمشنر (شہر) ڈاکٹر اشونی جوشی نے ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ کو آگ سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے چوکس اور لیس رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ممبئی شہر میں درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔ گرمی شدت محسوس کی جا رہی ہے۔ گھروں، دفاتر اور کمرشل کمپلیکس میں پنکھے، ایئر کولر، ایئر کنڈیشنر، فریج اور دیگر برقی آلات بڑی مقدار میں استعمال ہو رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ گرم اور خشک ماحول، آتش گیر مواد کا غلط ذخیرہ، کوڑا کرکٹ کو جلانا اور گیس کا اخراج جیسے عوامل کی وجہ سے بھی آگ لگنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شہری گھر اور عمارت میں بجلی کی تاروں، سوئچ بورڈز اور پلگ پوائنٹس کو باقاعدگی سے چیک کریں اور ان کے کنکشن کو یقینی بنائیں۔ متعدد آلات کو ایک پلگ پوائنٹ سے جوڑ کر اوور لوڈنگ سے بچنا بھی ضروری ہےایئر کنڈیشنر، کولر وغیرہ جیسے آلات استعمال کرتے وقت محفوظ اور معیاری برقی کنکشن استعمال کیے جائیں۔ گھر یا گردونواح میں کچرا، درختوں کے سوکھے پتوں، بیلوں یا دیگر آتش گیر اشیاء کو نہ جلائیں۔ ایل پی جی گیس سلنڈر اور گیس پائپ کا متعلقہ ماہرین سے باقاعدگی سے معائنہ کرایا جائے۔ ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ نے اس بات کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے کہ ہر عمارت، مکان اور رہائشی/غیر رہائشی احاطے میں آگ بجھانے کے نظام اچھی حالت میں ہوں۔عمارتوں اور کمرشل کمپلیکس کی سیڑھیاں اور ہنگامی راستوں کو صاف رکھا جائے۔ تاکہ کسی واقعہ کی صورت میں شہری محفوظ طریقے سے باہر نکل سکیں۔ اس کے ساتھ ان کی گاڑیاں مقررہ جگہوں پر کھڑی کی جائیں۔ آگ لگنے کے ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی آزادانہ اور ہموار نقل و حرکت کے لیے کافی جگہ خالی رکھی جائے۔ کسی بھی قسم کی آگ لگنے کی صورت میں، گھبرائیں نہیں اور فوری طور پر ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ سے 101 یا 022-23001390، 022-23001393 پر رابطہ کریں، چیف فائر آفیسر شری ۔ رویندر امبولگیکر نے اپیل کی ہے۔
ممبئی پریس خصوصی خبر
ممبئی : تربوز کھانے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی علاج میں تاخیر سے موت، تربوز میں زہر خورانی سے متعلق ایف ڈی اے کی رپورٹ

ممبئی: ممبئی پائیدھونی میں تربوز تناول فرمانے کے سبب ایک ہی میاں بیوی اور دو بیٹیوں کی پر اسرار موت کے بعد ایک سنسنی خیز خلاصہ ہوا ہے طبیعت بگڑنے کے بعد جے جے اسپتال میں ان کے علاج میں تاخیر و تامل برتا گیا جس کے سبب ان کی حالت مزید خراب ہوگئے بروقت معالجہ نہ میسر ہونے کے سبب ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تربوز تناول فرمانے کے سبب موت کے بعد اب ممبئی میں تربوز کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی کئی دعوت میں تو تربوز پوری طرح سے غائب ہوگیا ہے۔ جے جے اسپتال میں اس معاملہ میں ڈیٹ ایڈٹ بھی شروع کی تھی چاروں کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان چاروں کو الٹی اور دست کی شکایت تھی بتایا جاتا ہے کہ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد تاخیر سے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے فارنسک تفتیش میں زہر خورانی سے متعلق بھی شبہ ہے اس معاملہ میں پولیس نے باقاعدہ طورپر حادثاتی موت کا معاملہ درج کیا ہے 25 اپریل کو کنبہ نے بریانی تناول فرمایا اس کے بعد تربوز کھانے کے سبب ان کی موت واقع ہوئی لیکن ابتدائی تفتیش میں یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے ایف ڈی اے کی تحقیق میں یہ واضح ہوا ہے کہ تربوز میں کوئی بھی زہریلی شئے کی آمیزش نہیں تھی اس کے علاوہ اب ایف ڈی اے اور دیگر ایجنسی غذائی سمیت کے زاویے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔
سیاست
شائنا این سی نے کہا – ممتا بنرجی کو مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔

ممبئی: شیو سینا لیڈر شائنا این سی نے بدھ کو کہا کہ ممتا بنرجی کو مینڈیٹ کو قبول کرنا چاہئے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں منصفانہ انتخابات اور ووٹر لسٹوں کے مسائل پر الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کا بھی دفاع کیا۔ ممتا بنرجی کے استعفیٰ دینے سے انکار پر شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے میڈیا کو بتایا، “15 سال تک مغربی بنگال کے لوگوں نے ممتا بنرجی کو ایک موقع دیا، جب انہوں نے (عوام) نے فیصلہ کیا کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ خواتین کے تحفظ، امن و امان، دراندازی اور بدعنوانی کے حوالے سے بڑے مسائل تھے، ممتا بنرجی کو بنگال میں 9 فیصد آبادی کے ووٹ کی تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے تھا۔” بنرجی اس کو سمجھنے میں ناکام رہی لیکن یہ ایک آئینی ضابطہ ہے۔” الیکشن کمیشن کے خلاف ممتا بنرجی کے الزامات کے بارے میں، شائنا این سی نے کہا، “الیکشن کمیشن نے تمام بے بنیاد دعووں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اپوزیشن نے بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔ وی وی پی اے ٹی میچ کر دیے گئے تھے، اور یہ ثابت ہو گیا ہے کہ 25,000 جگہوں پر کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں”۔ انہوں نے مزید کہا، “لوگ ایس آئی آر کے بارے میں جھوٹی کہانیاں پھیلاتے رہے، ایس آئی آر صرف ان لوگوں کے ناموں کو ہٹانے کا عمل تھا جو فوت ہو چکے ہیں یا اپنی رہائش گاہ منتقل کر چکے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ایس آئی آر ووٹر لسٹ کو صاف کرنے کی ایک مشق تھی۔ سچ یہ ہے کہ عوام تبدیلی چاہتے تھے، اور اب وہ (ممتا بنرجی) اس کے لیے الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں۔” مغربی بنگال میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں شیو سینا کے رہنما نے کہا، “9 مئی کو بنگال میں ایک نیا وزیر اعلیٰ ہوگا جو امن و امان کو بہتر کرے گا اور خواتین کی حفاظت کرے گا۔ وہ بدعنوانی کے خلاف بھی کارروائی کرے گا”۔
-
سیاست2 years agoاجیت پوار کو بڑا جھٹکا دے سکتے ہیں شرد پوار، انتخابی نشان گھڑی کے استعمال پر پابندی کا مطالبہ، سپریم کورٹ میں 24 اکتوبر کو سماعت
-
سیاست6 years agoابوعاصم اعظمی کے بیٹے فرحان بھی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ جائیں گے ایودھیا، کہا وہ بنائیں گے مندر اور ہم بابری مسجد
-
ممبئی پریس خصوصی خبر6 years agoمحمدیہ ینگ بوائزہائی اسکول وجونیئرکالج آف سائنس دھولیہ کے پرنسپل پر5000 روپئے کا جرمانہ عائد
-
جرم6 years agoمالیگاؤں میں زہریلے سدرشن نیوز چینل کے خلاف ایف آئی آر درج
-
جرم6 years agoشرجیل امام کی حمایت میں نعرے بازی، اُروشی چوڑاوالا پر بغاوت کا مقدمہ درج
-
سیاست9 months agoمہاراشٹر سماجوادی پارٹی میں رئیــس شیخ کا پتا کٹا، یوسف ابراہنی نے لی جگہ
-
خصوصی6 years agoریاست میں اسکولیں دیوالی کے بعد شروع ہوں گے:وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ
-
جرم5 years agoبھیونڈی کے مسلم نوجوان کے ناجائز تعلقات کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئی کلمب گاؤں کی بیٹی
